اشتہار بابت اعانت و امداد ایک عرب صاحب ساکن مکہ معظمہ اور فہرست اسماءان احباب کی جنہوں نے اس امداد میں حصہ لیا
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اس عاجز کے ایک مخلص دوست جو سلسلہ مبائعین میں داخل ہیں اور خاص مکہ معظمہ کے رہنے
والے ہیں۔ جوان، صالح اور پرہیز گار۔ جس کا کسی قدر ذکر خیر رسالہ ازالہ اوہام میں موجود ہے۔
بعض مالی حوادث کی وجہ سے اس ملک ہند میں تشریف لائے تھے اور مدت چار سال سے اس انتظار
میں رہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی فتوح غیب میسر آوے تا کسی قدر با سامان ہو کر اپنے وطن
مقدس کی طرف مراجعت فرماویں لیکن اللہ جل شانہ کی مشیت سے آج تک ایسا اتفاق نہ ہوا۔ اور
مسلمانوں نے حق ہمدردی کا پورا نہ کیا۔ اس عرصہ میں صاحب موصوف ہماری جماعت میں داخل
ہوئے اور ایک مدت سے میری صحبت میں ہیں اور میں دن رات نظر تعمق سے اُن کے حالات کو دیکھتا
اور جانچتا ہوں۔ فی الواقعہ وہ صالح اور تفرقہ زدہ اور قابل رحم ہیں۔ اور اس قدر حالت عُسر اور تنگدستی
میں مبتلا ہیں کہ دس کوس تک چلنے کے لیے ان کے پاس زادِ راہ نہیں ہے چہ جائیکہ اپنے وطن مانوس میں
پہنچ سکیں یا اپنے مافات کا تدارک کر سکیں ۔ لہذا میں محض اللہ اپنے تمام بھائیوں کی خدمت میں گزارش
کرتا ہوں کہ جیسا اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى ل اور نیز فرماتا ہے
وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ہے۔ اپنے اس غریب بھائی اور مسافر اور تفرقہ زدہ اور
ہموطن ہمارے سید و مولی رسول اللہ کی اپنی مقدرت اور وسعت کے موافق ہمدردی اور خدمت کریں
ا المائدة :
العصر :
البلد : ١٨
اور اس خدمت کی بجا آوری میں کوئی فوق الطاقت امر مقصود نہیں ہے بلکہ جو شخص ایک پیسہ دینے کی
توفیق رکھتا ہے۔ وہ پیسہ دیوے۔ اور جو شخص ایک روپیہ دے سکتا ہے وہ رو پیدا ادا کرے بلکہ توفیق پر کیا کچھ
موقوف نہیں ہے۔ اپنے انشراح صدر کے لحاظ سے کم و بیش چندہ میں شریک ہو جائیں ۔ یعنی اگر کوئی
اپنی خوشی کی خاطر اور پوری پوری انشراح سے زیادہ دینے پر قادر ہو وہ زیادہ دیوے۔ اور کچھ گرانی ہو تو
ایک پیسہ یا ایک کوڑی کافی ہے۔ ہماری طرف سے تاکید یہ ہے کہ کوئی شخص ہماری جماعت میں سے
بکلی ثواب سے محروم نہ رہے۔ اور اس نا جائز حیا اور شرم کی وجہ سے کہ بہت دینے کو دل نہیں چاہتا اور
ایک پیسہ یا ایک پائی دینا اپنی مقدرت سے کمتر ہے امر صالح کو نہ چھوڑے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ
ہماری جماعت میں کوئی ایسا شخص مصیبت زدہ نہیں کہ وہ ایک پیسہ دینے پر بھی قادر نہ ہو سکے اور اس
چندہ کے لیے میں نے یہ انتظام کیا ہے کہ اس روپیہ کے تحویل دار منشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے
پنجاب لاہو لاہور مقرر کئے گئے ہیں۔ ہر ایک صاحب جو چندہ دینا چاہیں وہ براہ راست منشی صاحب
موصوف کی خدمت میں بھیج دیں۔ اور میرے نزدیک مناسب ہے کہ جس شہر کی جماعت کو اس چندہ پر
اطلاع ہو وہ الگ الگ اپنا چندہ ارسال نہ کریں۔ بلکہ تمام صاحبوں کا جو اس شہر میں رہتے ہوں ایک
جگہ چندہ جمع کر کے وہ رقم اکٹھی منشی صاحب کی خدمت میں بھیجی جاوے اور اس میں تاخیر اور توقف
جائز نہیں۔ بہت جلد اس پر عمل کرنا چاہیے۔ اور اس جگہ قرین مصلحت سمجھ کر چند خاص دوستوں کے نام
ذیل میں لکھے جاتے ہیں جنہوں نے آج ۷ ۱ / مارچ ۹۲ ء کو چندہ دیا ۔ فہرست چندہ دہندگان
مرزا غلام احمد (صاحب) صدر ۔ مولوی محمد احسن صاحب ۱۸۔ حاجی عبدالمجید خاں صاحب
لدھانوی ۱۸- محمد خاں صاحب کپورتھلہ -۱۸ ظفر احمد صاحب کپورتھلہ ۱۸۔ مولوی محمد حسین صاحب
سلطان پور ۴ چودھری امیر الدین گڑھ شنکر ۱۴۔ رحمت اللہ صاحب لدھا نوی۔ ان لدھانوی انگشتری ۔ شیخ عبدالرحمن
لدھانوی سے پائی ۔ شیخ برکت علی گورداسپور ۴ - نجم الدین صاحب ۱۴ ۔ رستم علی ڈپٹی انسپکٹر ۔
المش
تهر
خاکسار مرزاغلام احمد از جالندھر ۷ ار مارچ ۹۲ء
( مطبوعہ مطبع منشی فخر الدین لاہور )
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۹۶ تا ۹۸)