آسمانی فیصلہ کے متعلق خط و کتابت مابین عباس علی لدھیانوی و حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آسمانی فیصلہ کے متعلق
خط و کتابت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از جانب عباس علی ۔ بخدمت مرزا غلام احمد قادیانی ۔ عرض ہے کہ جواب فیصلہ آسمانی مندرجہ
اشاعۃ السنہ صفحہ ۵۱ جو ایک صوفی صاحب بالمقابل آپ سے بموجب آپ کے وعدے کے کرامت
دیکھنے یا دکھلانے کی درخواست کرتے ہیں۔ بھیج کر التماس ہے کہ آپ کو اس میں جو کچھ منظور ہو تحریر
فرماویں کہ اس کے موافق عملدرآمد کیا جاوے۔ اور مضمون صفحہ ۵۱ بغور ملاحظہ ہو کہ فریق ثانی آپ کے
الراقم عباس علی از لود بانه ۶ رمئی ۱۸۹۲ء
عاجز ہونے پر کام شروع کرے گا۔
الجواب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى
عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى۔
اما بعد بخدمت میر عباس علی صاحب واضح ہو کہ آپ کا رقعہ پہنچا۔ آپ لکھتے ہیں جو ایک صوفی
صاحب بالمقابل آپ سے بموجب آپ کے دعوے کے دعوے کے اشاعۃ السنہ میں کرامت دیکھنے یا دکھلانے کی
درخواست کرتے ہیں۔ آپ کو اس میں جو کچھ منظور ہو تحریر فرماویں۔ فقط ۔ اس کا جواب میری طرف
سے یہ ہے کہ اگر در حقیقت کوئی صوفی صاحب اس عاجز کے مقابلہ پر اُٹھے ہیں اور جو کچھ فیصلہ آسمانی
میں اس عاجز نے لکھا ہے اس کو قبول کر کے تصفیہ حق اور باطل کا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے
یہ لازم ہے کہ وہ چوروں کی طرح کارروائی نہ کریں۔ پردہ سے اپنا مونہہ باہر نکالیں اور مرد میدان بن
کر ایک اشتہار دیں ۔ اسی اشتہار میں بتصریح اپنا نام لکھیں اور اپنا دعوی بالمقابل ظاہر فرمائیں اور پھر اس
طرز پر چلیں جس طرز پر اس عاجز نے فیصلہ آسمانی میں تصفیہ چاہا ہے۔ اور اگر وہ طرز منظور نہ ہو تو فریقین
میں ثالث مقرر ہو جائیں۔ جو کچھ وہ ثالث حسب ہدایت اللہ اور رسول کے روحانی آزمائش کا طریق پیش
کریں وہی منظور کیا جائے۔ چوروں اور نامردوں اور مخنثوں کی طرح کار روائی کرنا کسی صوفی صافی کا کام
نہیں ہے جبکہ اس عاجز نے علانیہ اپنی طرف سے دو ہزار جلد فیصلہ آسمانی کی چھپوا کر اسی غرض سے تقسیم کی
ہے تا اگر اس فرقہ مکفرہ میں کوئی صوفی اور اہل صلاح موجود ہے تو میدان میں باہر آ جائے ۔ تو پھر برقع کے
اندر بولنا کس بات پر دلالت کر رہا ہے۔ کیا یہ شخص مرد ہے یا عورت جو اپنے تئیں صوفی کے نام سے ظاہر کرتا
ہے۔ کیا اس عاجز نے بھی اپنا نام لکھنے سے کنارہ کیا ہے؟ پھر جس حالت میں میری طرف سے مردانہ
کارروائی ہے اور کھلے کھلے طور سے اپنا نام لکھا ہے تو یہ صوفی کیوں چھپتا پھرتا ہے۔ مناسب ہے کہ اُسی
طرح مقابل پر اپنا نام لکھیں کہ میں ہوں فلاں ابن فلاں ساکن بلدہ فلاں ۔ اور اگر ایسا نہ کریں گے تو
منصف لوگ سمجھ لیں گے کہ یہ کارروائی ان لوگوں کی دیانت اور انصاف اور حق طلبی سے بعید ہے۔ اب
بالفعل اس سے زیادہ لکھنا ضرورت نہیں۔ جس وقت اس صوفی محجوب پردہ نشین کا چھپا ہوا اشتہار میری نظر
سے گزرے گا اس وقت اس کی درخواست کا مفصل جواب دوں گا۔ ابھی تک میرے خیال میں ایسے صوفی
اور عنقا میں کچھ فرق معلوم نہیں ہوتا ۔ فقط ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
الراقم خاکسار غلام احمد رمئی ۹۲ء
مکرریہ کہ ایک نقل اس کی چھپنے کے لیے اخبار پنجاب گزٹ سیالکوٹ میں بھیجی گئی تا کہ یہ کارروائی
مخفی نہ رہے۔ بالآخر یادر ہے کہ اگر اس رقعہ کے چھپنے اور شائع ہونے کے بعد کوئی صوفی صاحب میدان
میں نہ آئے اور بالمقابل کھڑے نہ ہوئے اور مرد میدان بن کر بتصریح اپنے نام کے اشتہار شائع نہ کئے تو
سمجھا جائے گا کہ دراصل کوئی صوفی نہیں ۔ صرف شیخ بٹالوی کی ایک مفتر یانہ کارروائی ہے۔ فقط ۔
جواب الجواب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَعْدَ الْحَمْدِ وَ الصَّلوة - بخدمت میرزا غلام احمد صاحب سلام مسنون ۔ آپ کا عنایت
نامہ مؤرخہ کے امتی میرے نیاز نامہ کے جواب میں وارد ہوا۔ اُسے اوّل سے آخر تک پڑھ کر سخت افسوس
ہوا کہ آپ نے دانستہ ٹلانے کے واسطے سوال از آسمان جواب از ریسمان کے موافق عمل کر کے بچنا
چاہا ہے اصل مطلب تو آپ نے چھوڑ دیا۔ یعنی آزمائش کے واسطے وقت اور مقام مقرر نہیں کیا بلکہ پھر
آپ نے اپنی عادت قدیمہ کے مطابق کاغذی گھوڑے دوڑانے شروع کر دیئے۔ جناب من! جس
طرح آپ نے فیصلہ آسمانی میں چھاپا تھا ۔ اسی طرح اشاعۃ السنہ میں ان صوفی صاحب نے جواب
ترکی بہ تر کی شائع کر دیا ہے۔ آپ کو تو غیرت کر کے بلا تحریک دیگرے خود ہی طیار ہو جانا چاہیے تھا۔
برعکس اس کے تحریک کرنے پر بھی آپ بہانہ کرتے ہیں اور ٹلاتے ہیں ۔ صوفی صاحب نے خود قصداً
اپنا نام پوشیدہ نہیں رکھا بلکہ مولوی محمد حسین صاحب نے کسی مصلحت سے ظاہر نہیں کیا۔ ناحق آپ نے
کلمات گستاخانه صوفی صاحب کی نسبت لکھ کر ارتکاب عصیان کیا۔ سو آپ کو اس سے کیا بحث ہے۔
آپ کو تو اپنے دعوی کے موافق تیار ہونا چاہیے۔ مولوی محمد حسین صاحب خود ذمہ وار ہیں۔ فوراً مقابلہ
پر موجود کر دیں گے۔ لہذا اب آپ ٹلا ئیں نہیں ۔ مرد میدان بنیں اور صاف لکھیں کہ فلاں وقت اور
فلاں جگہ پر موجود ہو کر سلسلہ آزمائش و اظہار کرامت متدعو یہ شروع کیا جائے گا ۔ یہ عاجز بصد
عجز و نیاز عرض کرتا ہے کہ آپ اپنے دعوی میں اگر سچے ہو تو حیلہ بہانہ کیوں کرتے ہو۔ میدان میں
آؤ۔ دیکھو یا دکھاؤ۔ صاف باطن لوگ دغل باز نہیں ہوتے ۔ حیلہ بہانہ نہیں کیا کرتے۔ برکات آسمانی
والے کمیٹیاں مقرر کیا کرتے ہیں رجسٹر کھلوایا کرتے ہیں۔ اس قسم کی کارروائی صرف دھوکہ دینا اور
دفع الوقتی پر مبنی ہے۔ افسوس صد افسوس۔ اللہ سے ڈرو۔ قیامت کو پیش نظر رکھو ۔ ایسی مریدی پیری
پر خاک ڈالو ۔ جس مطبع میں آپ اپنا مضمون چھاپنے کے لیے بھیجیں اس عاجز کے مضمون کو بھی
زیر قدم چھاپ دیں۔
عریضہ نیاز ۔ میر عباس علی از لدھیانہ ۔ روز دوشنبه ۹ رمئی ۱۸۹۲ء
جواب جواب الجواب
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَالسَّلَامُ
عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - بعد هذا بخدمت میر عباس علی صاحب واضح ہو کہ آپ کا جواب الجواب مجھ کو
ملا۔ جس کے پڑھنے سے بہت ہی افسوس ہوا۔ آپ مجھ کو لکھتے ہیں کہ صوفی صاحب کے مقابلہ پر مرد
میدان بنیں ۔ اگر سچے ہو تو حیلہ بہانہ کیوں کرتے ہو۔ آپ کی اس تحریر پر مجھ کو رونا آتا ہے۔ صاحب
میں نے کب اور کس وقت حیلہ بہانہ کیا۔ کیا آپ کے نزدیک وہ صوفی صاحب جن کے نام کا بھی اب
تک کچھ پتہ ونشان نہیں میدان میں کھڑے ہیں۔ میں نے آپ کو ایک صاف اور سیدھی بات لکھی تھی
کہ جب تک کوئی مقابل پر نہ آوے اپنا نام نہ بتاوے۔ اپنا اشتہار شائع نہ کرے کس سے مقابلہ کیا
جائے۔ میں کیونکر اور کن وجوہ سے اس بات پر تسلی پذیر ہو جاؤں کہ آپ یا شیخ بٹالوی اس صوفی گمنام
کی طرف سے وکیل بن گئے ہیں۔ کوئی وکالت نامہ نہ آپ نے پیش کیا اور نہ بٹالوی نے ۔ اور اب تک
مجھے معلوم نہیں ہوا کہ اس صوفی پردہ نشین کو وکیلوں کی کیوں ضرورت پڑی۔ کیا وہ خودستر میں ہے یا اسصوفی پڑی وہ خود ترمیم
دیوانہ یا نا بالغ ۔ بجز اس کے کیا سمجھنا چاہیے کہ اگر فرض کے طور پر کوئی صوفی ہی ہے تو کوئی فضول گو اور
مفتری آدمی ہے جو بوجہ اپنی مفلسی اور بے سرمائیگی کے اپنی شکل دکھلائی نہیں چاہتا۔ میں متعجب
ہوں ۔ یہ سیدھی بات آپ کو سمجھ نہیں آتی۔ یہ کس قسم کی بات ہے کہ صوفی تو عورتوں کی طرح چھپتا
پھرے اور مرد میدان بن کر میرے مقابلہ پر نہ آوے اور الزام اس عاجز پر ہو کہ کیوں صوفی کے مقابل
پر کھڑے نہیں ہوتے ۔ صاحب من! میں تو بحکم اللہ جَلَّ شَانہ کھڑا ہوں اور خدا تعالیٰ کے یقین
دلانے سے قطعی طور پر جانتا ہوں کہ اگر کوئی صوفی وغیرہ میرے مقابل آئے گا۔ تو خدا تعالیٰ اس کو سخت
ذلیل کرے گا۔ یہ میں نہیں کہتا بلکہ اس واحد لا شریک عَزَّ اسْمُۂ نے مجھ کو خبر دی ہے جس پر مجھ کو
بھروسہ ہے۔ ایسے صوفیوں کی میں کس سے مثال دوں وہ ان عورتوں کی مانند ہیں جو گھر کے دروازے
بند کر کے بیٹھیں اور پھر کہیں کہ ہم نے مردوں پر فتح پائی۔ ہمارے مقابل پر کوئی نہ آیا۔ میں پھر مکر رکہتا
ہوں کہ بٹالوی کی تحریر سے مجھ کو سخت شبہ ہے اور اس کے ہر روزہ افترا پر خیال کر کے میرے دل میں
یہی جما ہوا ہے کہ یہ صوفی کا تذکرہ محض فرضی طور پر اس نے اپنی اشاعۃ السنہ میں لکھ دیا ہے ورنہ
مقابلہ کا دم مارنا اور پھر پردہ میں رہنا کیا راست باز آدمیوں کا کام ہے۔ اس صوفی کو چاہیے کہ میری
طرح کھلے اشتہار دے کہ میں حسب دعوت فیصلہ آسمانی تمہارے مقابل پر آیا ہوں ۔ اور میں فلاں
ابن فلاں ہوں ۔ اگر اس اشتہار کے شائع ہونے اور میرے پاس پہنچائے جانے کے بعد میں خاموش
رہا تو جس قدر آپ نے اپنے اس خط میں ایسے الفاظ لکھے ہیں کہ حیلہ بہانہ کیوں کرتے ہو۔صاف
باطن دغل باز نہیں ہوتے ۔ یہ سارے الفاظ آپ کے میری نسبت صحیح ٹھہریں گے ورنہ دشنام دہی سے
زیادہ نہیں۔ جب انسان کی آنکھ بند ہو جاتی ہے تو اس کو روز روشن بھی رات ہی معلوم ہوتی ہے۔ اگر
آپ کی آنکھ میں ایک ذرہ بھی نور باقی ہوتا تو آپ سمجھ لیتے کہ حیلہ بہانہ کون کرتا ہے۔ کیا وہ شخص جس
نے صاف طور پر دو ہزار اشتہار تقسیم کر کے ایک دنیا پر ظاہر کر دیا کہ میں میدان میں کھڑا ہوں ۔ کوئی
میرے مقابل پر آوے یا وہ شخص کہ چوروں کی طرح غار کے اندر بول رہا ہے۔ جولوگ حق کو چھپاتے
ہیں۔ خدا تعالیٰ کی ان پر لعنت ہے۔ پس اگر یہ صوفی در حقیقت کوئی انسان ہے تو محمد حسین کی ناجائز
وکالتوں کے بُرقع میں مخفی نہ رہے اور خدا تعالیٰ کی لعنت سے ڈرے۔ اگر اس کے پاس حق ہے تو حق کو
لے کر میدان میں آجائے ۔ جبکہ مجھ کو کوئی معین شخص سامنے نظر نہیں آتا تو میں کس سے مقابلہ کروں۔
کیا مردہ سے یا ایک فرضی نام سے۔ اور آپ کو یادر ہے کہ اگر میری نظر میں یہ صوفی ایک خارجی وجود
رکھتا تو میں جیسا کہ میرے پر ظاہر ہوتا اس کے مرتبہ کے لحاظ سے باخلاق اس سے کلام کرتا۔ مگر جبکہ
میری نظر میں صرف یہ ایک فرضی نام ہے جس کا میرے خیال میں خارج میں وجود ہی نہیں تو اس کے
حق میں سخت گوئی محض ایک فرضی نام کے حق میں سخت گوئی ہے۔ ہاں سخت گوئی آپ نے کی ہے سو میں
آپ کے اس ترک ادب اور لعن طعن اور سب اور شتم کو خدا تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔ فقط
راقم مرزا غلام احمد
مکرر واضح رہے کہ اب اتمام حجت کر دیا گیا ۔ آئندہ ہماری طرف ایسی پر تعصب تحریریں ہرگز
ارسال نہ کریں۔ جب یہ تحریریں چھپ جائیں گی منصف لوگ خود معلوم کر لیں گے کہ کس کی بات
انصاف پر مبنی ہے اور کس کی سراسر ظلم اور تعصب سے بھری ہوئی ہے۔
میرزاغلام احمد ۹ مئی ۱۸۹۲ء۔ عید الفطر ۱۳۰۰ھ
( مطبوعہ پنجاب پریس سیالکوٹ )
یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے جو نہ کے دو صفحوں پر ہے جو ضمیمہ پنجاب گزٹ سیالکوٹ مورخہ ۱۴ مئی ۱۸۹۲ء میں طبع
ہوا ہے۔ (مرتب)
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۹۸ تا ۱۰۳)