تبلیغ روحانی و تحریک استخاره بابت صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تبلیغ روحانی
لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا
اگر خود آدمی کاہل نباشد در تلاش حق خدا خود راه بنماید طلب گار حقیقت را
یہ بات قرآن کریم اور حدیث نبوی سے ثابت ہے کہ مومن رویا صالحہ مبشرہ دیکھتا ہے اور اس کے
لئے دکھائی بھی جاتی ہیں۔ بالخصوص جب کہ مومن لوگوں کی نظر میں مطرود اور مخذول اور ملعون اور مردود
اور کافر اور دجال بلکہ اکفر اور شر البریہ ہو۔ اس کوفت اور شکست خاطر کے وقت میں جو کچھ مکالمات
پر از لطف و احسان خدا تعالیٰ کی طرف سے مومن کے ساتھ واقع ہوتے ہیں اس کو کون جانتا ہے۔
رحمت خالق که حرز اولیاست ہست پنہان زیر لعنت ہائے خلق سے
یہ عاجز خدائے تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا نہیں کر سکتا کہ اس تکفیر کے وقت میں کہ ہر ایک
طرف سے اس زمانہ کے علماء کی آوازیں آرہی ہیں کہ لَسْتَ مُؤْمِنًا - اللہ جَلَّ شَانُهُ کی طرف سے
یہ ندا ہے کہ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ ۔ ایک طرف حضرات مولوی صاحبان کہہ رہے
ہیں کہ کسی طرح اس شخص کی بیخ کنی کرو اور ایک طرف الہام ہوتا ہے يَتَرَبَّصُونَ عَلَيْكَ الدَوَائِرَ
ا یونس : ۶۵
ترجمہ۔ اگر آدمی خود ہی تلاش حق میں سست نہ ہو تو خدا آپ طالب حق کو راستہ دکھا دیتا ہے۔
ترجمہ ۔ خدا کی رحمت جو اولیاء اللہ کا تعویذ ہے وہ خلقت کی لعنت کے نیچے خفی ہوا کرتی ہے۔
عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ السَّوْءِ ۔ اور ایک طرف وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس شخص کو سخت ذلیل اور رسوا کریں
اور ایک طرف خدا وعدہ کر رہا ہے کہ اِنِّي مُهِينٌ مَّنْ اَرَادَ اِهَانَتَكَ - اللَّهُ أَجْرُكَ - اللَّهُ
يُعْطِيكَ جَلالَکَ ۔ اور ایک طرف مولوی لوگ فتوے پر فتوے لکھ رہے ہیں کہ اس شخص کی ہم
عقیدگی اور پیروی سے انسان کا فر ہو جاتا ہے اور ایک طرف خدائے تعالیٰ اپنے اس الہام پر بتواتر زور
دے رہا ہے کہ قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ - غرض یہ تمام
مولوی صاحبان خدا تعالیٰ سے لڑ رہے ہیں اب دیکھیے کہ فتح کس کی ہوتی ہے؟
بالآخر واضح ہو کہ اس وقت میرا مدعا اس تحریر سے یہ ہے کہ بعض صاحبوں نے پنجاب اور
ہندوستان سے اکثر خواہیں متعلق زیارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور نیز الہامات بھی اس عاجز کے
بارہ میں لکھ کر بھیجی ہیں جن کا مضمون قریباً اور اکثر یہی ہوتا ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
خواب میں دیکھا ہے اور یا بذریعہ الہام کے خدائے تعالیٰ کی طرف سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص یعنی یہ
عاجز خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے اس کو قبول کرو چنانچہ بعض نے ایسی خواہیں بھی بیان کیں کہ نبی
صلی اللہ علیہ وسلم نہایت غضب کی حالت میں نظر آئے اور معلوم ہوا کہ گویا آنحضرت روضہ مقدسہ سے
باہر تشریف رکھتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ تمام ایسے لوگ جو اس شخص یعنی اس عاجز کو عمد استا رہے ہیں
قریب ہے جو ان پر غضب الہی نازل ہو۔ اول اول اس عاجز نے ان خوابوں کی طرف التفات نہیں
کی مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ کثرت سے دنیا میں یہ سلسلہ شروع ہو گیا یہاں تک کہ بعض لوگ محض
خوابوں کے ہی ذریعہ سے عناد اور کینہ کو ترک کر کے کامل مخلصین میں داخل ہو گئے اور اسی بنا پر اپنے
مالوں سے امداد کرنے لگے سو مجھے اس سو مجھے اس وقت یاد آیا کہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں یہ الہام درج ہے
جس کو دس برس کا عرصہ گزر گیا اور وہ یہ ہے۔ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ یعنی
ایسے لوگ تیری مدد کریں گے جن پر ہم آسمان سے وحی نازل کریں گے سو وہ وقت آگیا۔ اس لئے
میرے نزدیک قرین مصلحت ہے کہ جب ایک معقول اندازہ ان خوابوں اور الہاموں کا ہو جائے تو ان
کو ایک رسالہ مستقلہ کی صورت میں طبع کر کے شائع کیا جائے۔ کیونکہ یہ بھی ایک شہادت آسمانی اور
نعمت الہی ہے اور خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَ أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ا لیکن پہلے اس سے
ضروری طور پر یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آئندہ ہر ایک صاحب جو کوئی خواب یا الہام اس عاجز کی
نسبت دیکھ کر بذریعہ خط اس سے مطلع کرنا چاہیں تو ان پر واجب ہے کہ خدائے تعالیٰ کی قسم کھا کر اپنے
خط کے ذریعہ سے اس بات کو ظاہر کریں کہ ہم نے واقعی اور یقینی طور پر یہ خواب دیکھی ہے اور اگر ہم
نے کچھ اس میں ملایا ہے تو ہم پر اسی دنیا اور آخرت میں لعنت اور عذاب الہی نازل ہو اور جو صاحب
پہلے قسم کھا کر اپنی خواہیں بیان کر چکے ہیں ان کو دوبارہ لکھنے کی ضرورت نہیں مگر وہ تمام صاحب
جنہوں نے خوا ہیں یا الہامات تو لکھ کر بھیجے تھے لیکن وہ بیانات ان کے مؤکد بقسم نہیں تھے ان پر واجب
ہے کہ پھر دوبارہ ان خوابوں یا الہامات کو قسم کے ساتھ مؤکد کر کے ارسال فرماویں اور یادر ہے کہ بغیر قسم
کے کوئی خواب یا الہام یا کشف کسی کا نہیں لکھا جاوے گا۔ اور قسم بھی اس طرز کی چاہیے جو ہم نے ابھی
بیان کی ہے۔
اس جگہ یہ بھی بطور تبلیغ کے لکھتا ہوں کہ حق کے طالب جو مواخذہ الہی سے ڈرتے ہیں وہ
بلا تحقیق اس زمانہ کے مولویوں کے پیچھے نہ چلیں اور آخری زمانہ کے مولویوں سے جیسا کہ پیغمبر خدا
صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا ہے ویسا ہی ڈرتے رہیں اور ان کے فتووں کو دیکھ کر حیران نہ ہو جاویں
کیونکہ یہ فتوے کوئی نئی بات نہیں اور اگر اس عاجز پر شک ہو اور وہ دعوئی جو اس عاجز نے کیا ہے اس کی
صحت کی نسبت دل میں شبہ ہو تو میں ایک آسان صورت رفع شک کی بتلاتا ہوں جس سے ایک طالب
صادق انشاء اللہ مطمئن ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اول تو بہ نصوح کر کے رات کے وقت دو رکعت نماز
پڑھیں جس کی پہلی رکعت میں سورۃ یسین اور دوسری رکعت میں اکیس مرتبہ سورۃ اخلاص ہو اور پھر بعد اس
کے تین سو مرتبہ درود شریف اور تین سو مرتبہ استغفار پڑھ کر خدائے تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ اے قادر کریم تو
پوشیدہ حالات کو جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے اور مقبول اور مردود اور مفتری اور صادق تیری نظر سے پوشیدہ
نہیں رہ سکتا۔ پس ہم عاجزی سے تیری جناب میں التجا کرتے ہیں کہ اس شخص کا تیرے نزدیک
ا الضحى : ١٢
کہ جو مسیح موعود اور مہدی اور مجد والوقت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے کیا حال ہے۔ کیا صادق ہے یا کاذب
اور مقبول ہے یا مردود ۔ اپنے فضل سے یہ حال رویا یا کشف یا الہام سے ہم پر ظاہر فرما تا اگر مردود ہے تو
اس کے قبول کرنے سے ہم گمراہ نہ ہوں اور اگر مقبول ہے اور تیری طرف سے ہے تو اس کے انکار اور
اس کی اہانت سے ہم ہلاک نہ ہو جائیں۔ ہمیں ہر ایک قسم کے فتنہ سے بچا کہ ہر ایک قوت تجھ کو ہی
ہے۔ آمین ۔
یہ استخارہ کم سے کم دو ہفتے کریں لیکن اپنے نفس سے خالی ہوکر ۔ کیونکہ جو شخص پہلے ہی بغض سے بھرا ہوا
ہے اور بدظنی اس پر غالب آگئی ہے اگر وہ خواب میں اس شخص کا حال دریافت کرنا چاہے جس کو وہ
بہت ہی برا جانتا ہے تو شیطان آتا ہے اور موافق اس ظلمت کے جو اس کے دل میں ہے اور پر ظلمت
خیالات اپنی طرف سے اس کے دل میں ڈال دیتا ہے۔ پس اُس کا پچھلا حال پہلے سے بھی بدتر ہوتا
ہے۔ سوا گر تو خدائے تعالیٰ سے کوئی خبر دریافت کرنا چاہے تو اپنے سینہ کو بکلی بغض اور عناد سے دھو ڈال
اور اپنے تئیں بکلی خالی النفس کر کے اور دونوں پہلوؤں بغض اور محبت سے الگ ہو کر اس سے ہدایت
کی روشنی مانگ کہ وہ ضرور اپنے وعدہ کے موافق اپنی طرف سے روشنی نازل کرے گا جس پر نفسانی
اوہام کا کوئی دُ خان نہیں ہوگا۔ سو اے حق کے طالبو! ان مولویوں کی باتوں سے فتنہ میں مت پڑواٹھو اور
کچھ مجاہدہ کر کے اُس قومی اور قدیر اور علیم اور ہادی مطلق سے مدد چاہو اور دیکھو کہ اب میں نے یہ
روحانی تبلیغ بھی کر دی ہے آئندہ تمہیں اختیار ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المبلغ غلام احمد عفی عنہ
( منقول از نشان آسمانی ایڈیشن اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر صفحه ۳۸ تا ۴۱ )
(روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۸ تا ۴۰۱)