شیخ بٹالوی صاحب کے فتویٰ تکفیر کی کیفیت
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شیخ بٹالوی صاحب کے فتویٰ تکفیر
کی کیفیت
اس فتویٰ کو میں نے اوّل سے آخر تک دیکھا۔ جن الزامات کی بناء پر یہ فتویٰ لکھا ہے انشاء اللہ
بہت جلد ان الزامات کے غلط اور خلاف واقعہ ہونے کے بارے میں ایک رسالہ اس عاجز کی طرف
سے شائع ہونے والا ہے جس کا نام دافع الوساوس ہے باایں ہمہ مجھ کو ان لوگوں کے لعن وطعن پر کچھ
افسوس نہیں اور نہ کچھ اندیشہ بلکہ میں خوش ہوں کہ میاں نذیر حسین اور شیخ بٹالوی اور ان کے اتباع نے
مجھ کو کافر اور مردود اور ملعون اور دجال اور ضال اور بے ایمان اور جہنمی اور اکفر کہہ کر اپنے دل کے وہ
بخارات نکال لئے جو دیانت اور امانت اور تقویٰ کے التزام سے ہرگز نہیں نکل سکتے تھے اور جس قدر
میری اتمام حجت اور میری سچائی کی تلخی سے ان حضرات کو زخم پر زخم پہنچا۔ اس صدمہ عظیمہ کاغم غلط
کرنے کیلئے کوئی اور طریق بھی تو نہیں تھا بجز اس کے کہ لعنتوں پر آجاتے مجھے اس بات کو سوچ کر بھی
خوشی ہے کہ جو کچھ یہودیوں کے فقیہوں اور مولویوں نے آخر کار حضرت مسیح علیہ السلام کو تحفہ دیا تھا وہ
بھی تو یہی لعنتیں اور تکفیر تھی جیسا کہ اہل کتاب کی تاریخ اور ہر چہار انجیل سے ظاہر ہے تو پھر مجھے
مثیل مسیح ہونے کی حالت میں ان لعنتوں کی آوازیں سن کر بہت ہی خوش ہونا چاہیے کیونکہ جیسا کہ
خدائے تعالیٰ نے مجھ کو حقیقت دجّالیہ کے ہلاک اور فانی کرنے کے لئے حقیقت عیسویہ سے متصف
کیا۔ ایسا ہی اس نے اس حقیقت کے متعلق جو جو نوازل و آفات تھے ان سے بھی خالی نہ رکھا لیکن اگر
کچھ افسوس ہے تو صرف یہ کہ بٹالوی صاحب کو اس فتویٰ کے طیار کرنے میں یہودیوں کے فقیہوں
سے بھی زیادہ خیانت کرنی پڑی اور وہ خیانت تین قسم کی ہے۔
اول یہ کہ بعض لوگ جو مولویت اور فتوی دینے کا منصب نہیں رکھتے وہ صرف مکفرین کی تعداد
بڑھانے کیلئے مفتی قرار دیئے گئے ۔
دوسری یہ کہ بعض ایسے لوگ جو علم سے خالی اور علانیہ فسق و فجور بلکہ نہایت بدکاریوں میں مبتلا
تھے وہ بڑے عالم متشرع متصور ہو کر ان کی مہریں لگائی گئیں ۔
تیسرے ایسے لوگ جو علم اور دیانت رکھتے تھے مگر واقعی طور پر اس فتوے پر انہوں نے
مہر نہیں لگائی بلکہ بٹالوی صاحب نے سراسر چالا کی اور افترا سے خود بخودان کا نام اس میں جڑ دیا۔ ان
تینوں قسم کے لوگوں کے بارے میں ہمارے پاس تحریری ثبوت ہیں اگر بٹالوی صاحب یا کسی اور
صاحب کو اس میں شک ہو تو وہ لاہور میں ایک جلسہ منعقد کر کے ہم سے ثبوت مانگیں ۔ تاسیہ روئے شود
ہر کہ دروغش باشد۔ یوں تو تکفیر کوئی نئی بات نہیں ان مولویوں کا آبائی طریق یہی چلا آتا ہے کہ یہ لوگ
ایک بار یک بات سن کر فی الفور اپنے کپڑوں سے باہر ہو جاتے ہیں اور چونکہ خدائے تعالیٰ نے یہ عقل
تو ان کو دی ہی نہیں کہ بات کی تہہ تک پہنچیں اور اسرار غامضہ کی گہری حقیقت کو دریافت کر سکیں اس
لئے اپنی نافہمی کی حالت میں تکفیر کی طرف دوڑتے ہیں اور اولیاء کرام میں سے ایک بھی ایسا نہیں کہ ان
کی تکفیر سے باہر رہا ہو۔ یہاں تک کہ اپنے منہ سے کہتے ہیں کہ جب مہدی موعود آئے گا تو اس کی بھی
مولوی لوگ تکفیر کریں گے اور ایسا ہی حضرت عیسیٰ جب اتریں گے تو ان کی بھی تکفیر ہوگی ۔ ان باتوں کا
جواب یہی ہے کہ اے حضرات ! آپ لوگوں سے خدا کی پناہ ۔ اُو سُبْحَانَه خود اپنے برگزیدہ بندوں
کو آپ لوگوں کے شر سے بچاتا آیا ہے ورنہ آپ لوگوں نے تو ڈائن کی طرح امت محمدیہ کے تمام
اولیاء کرام کو کھا جانا چاہا تھا اور اپنی بد زبانی سے نہ پہلوں کو چھوڑا نہ پچھلوں کو۔ اور اپنے ہاتھ سے ان
نشانیوں کو پوری کر رہے ہیں جو آپ ہی بتلارہے ہیں۔ تعجب کہ یہ لوگ آپس میں بھی تو نیک ظن نہیں
رکھتے۔ تھوڑا عرصہ گزرا ہے کہ موحدین کی بے دینی پر مدار الحق میں شاید تین سو کے قریب مہر لگی تھی
پھر جب کہ تکفیر ایسی سستی ہے تو پھر ان کی تکفیروں سے کوئی کیونکر ڈرے مگر افسوس تو یہ ہے کہ میاں نذیر
حسین اور شیخ بٹالوی نے اس تکفیر میں جعل سازی سے بہت کام لیا ہے اور طرح طرح کے افترا کر کے
اپنی عاقبت درست کر لی ہے اس مختصر رسالہ میں ہم مفصل ان خیانتوں کا ذکر نہیں کر سکتے جو شیخ بٹالوی
نے حسب منشاء شیخ دہلوی اپنے کفر نامہ میں کام میں لا کر اپنا نامہ اعمال درست کیا ہے۔ صرف بطور نمونہ
ایک مولوی صاحب کا خط معہ ان کے چند اشعار کے ذیل میں لکھا جاتا ہے اور وہ یہ ہے۔
بحضور فیض گنجور حضرت مجدد وقت مسیح الزمان مهدی دوران
حضرت مرزا غلام احمد صاحب دَامَ بَرَكَاتُهُ
پس از سلام سُنتِ اسلام گزارش حال اینکه غریب نواز پٹیالہ سے حضور کے تشریف لے جانے
کے بعد سکنائے بلدہ نے مجھ کو نہایت تنگ کیا یہاں تک کہ مساجد میں نماز ادا کرنے سے بند کیا گیا میں
نے اپنے بعض دوستوں کو ناحق کا الزام دور کرنے کیلئے یہ لکھ دیا کہ میرا عقیدہ اہلسنت والجماعت کے
موافق ہے اور انکار ختم نبوت اور وجود ملائکہ و معجزات انبیاء وليلة القدر وغیرہ موجب کفر والحاد سمجھتا
ہوں۔ وہی تحریر میری مولوی محمد حسین مہتم اشاعۃ السنہ نے لے کر اپنے کفرنامہ میں جو آپ کیلئے تیار کیا
تھا درج کر دی میں نے خبر پا کر مولوی محمد حسین صاحب کی خدمت میں خط لکھا کہ جو میری طرف سے
فتویٰ تکفیر پر عبارت لکھی گئی ہے وہ کاٹ دینی چاہیے کیونکہ میں حضرت مرزا صاحب کے مکفر کو خود کافرو
ملحد سمجھتا ہوں ۔ مولوی صاحب نے اس کا کوئی جواب نہیں بھیجا پیچھے سے مجھے معلوم ہوا کہ انہوں نے
میرا نام مکفرین کے زمرہ میں چھاپ کر شائع کر دیا۔ سو میرے فتوے کی یہ حقیقت ہے۔ یہ نالائق حضور
سے بیعت ہو چکا ہے للہ اس عاجز کو اپنی جماعت سے خارج تصور نہ فرماویں۔ میں اس ناکردہ گناہ
سے خدا وند تعالی کی درگاہ میں تو بہ کرتا ہوں اور حضور سے معافی مانگتا ہوں اور چند ابیات محبت اور
عقیدت کے جوش سے میں نے حضور کے بارہ میں تالیف کئے ہیں وہ بھی ذیل میں تحریر کرتا ہوں ۔ اور
۔
امیدوار ہوں کہ میری یہ تمام تحریر معہ اشعار کے طبع کرا کر شائع کر دی جاوے۔
اشعار یہ ہیں
موجب کفر است تکفیر تو اے کان کرم و این مواہیر و فتاوی رهزن راه ارم
آرزو دارم که جان و مال قربانت کنم این تمنایم برآرد کارساز قادرم
چون بتابم رو ز تو حاشا و کلا این گجا من فدائے روئے تو ای رہبر دین پرورم
دین مرده را بقالب جان درآمد از دمت چون ازین انفاس اعراضی کنم ای مهترم
من کجا و این طور بد عهدی و بیراهی کجا خادم تا زنده هستم و از دل و جان چاکرم
حمله با کردند این غولان راه حق به من راه از دندی گر نبودی لطف یزدان رهبرم
ایں یہودی سیرتان قدر ترا نه شناختند چوں نبی ناصری نفرین شنیدی لا جرم
ہر کہ تکفیرت کند کافر همان ساعت شود حق نگهدارد مرا زین زمره نا محترم
بر من اعمی به بخش ای حضرت مہر منیر گر خطا دیدی ازاں بگذر که من مستغفرم
تا روانم هست در تن از دل و جانم غلام لطف فرما کر تذلل بر در تو حاضرم
نور ماه دینِ احمد بر وجودت شد تمام آمدی در چاردہ اے بدر تام و انورم
حسب تبشیر نبي بر وقت خود کردی ظہور السلام ای رحمت ذات جلیل و اکبرم
مشکلات دین حق بر دست تو آسان شدند می کنی تجدید دین از فضل رب ذوالکرم
از ره منت درونم را مسلمان کرده گر نباشم جان شمار آستانت کا فرم
راقم
خاکسار مولوی حافظ عظیم بخش پٹیالوی - ۲۴ مئی ۱۸۹۲ء
( منقول از رساله نشان آسمانی بار اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر صفحہ ۴۲ تا ۴۴)
(روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۰۲ تا ۴۰۵)