آئینہ کمالات اسلام کے متعلق اشتہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آئینہ کمالات اسلام
یہ کتاب جس کا نام عنوان میں درج ہے میں نے بڑی محنت اور تحقیق اور تفتیش سے صرف اس
غرض اور نیت سے تالیف کی ہے کہ تا اسلام کے کمالات اور قرآن کریم کی خوبیاں لوگوں پر ظاہر کروں
اور مخالفین کو دکھلاؤں کہ فرقان حمید کن اغراض کے پورا کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے اور انسان کے لیے
اس کا کیا مقصد ہے۔ اور اس مقصد مقصد میں کس قدر وہ دوسرے مذاہب سے امتیاز اور فضیلت رکھتا ہے اور
با ایں ہمہ اس کتاب میں ان تمام اوہام اور وساوس کا جواب بھی دیا گیا ہے جو کوتاہ نظر لوگ مدعیان اسلام
ہو کر پھر ایسی باتیں مونہہ پر لاتے ہیں جو در حقیقت اللہ اور رسول اور قرآن کریم کی ان میں اہانت
ہے۔ اسی وجہ سے اس کتاب کا دوسرا نام دافع الوساوس بھی رکھا گیا ہے۔ لیکن ہر مقام اور محل میں زور
کے ساتھ اس بات کو ثابت کیا گیا ہے کہ دنیا میں ایک دین اسلام ہی ہے جس کو دین اللہ کہنا چاہیے ۔ جو
سچائی کو سکھلاتا اور نجات کی حقیقی راہیں اس کے طالبوں کے لیے پیش کرتا ہے اور اُخروی رستگاری کے
لیے کسی بے گناہ کو پھانسی دینا نہیں چاہتا۔ اور نہ انسان کو بخشایش الہی سے ایسا نومید کرتا ہے کہ جب
تک ایسا گنہگار انسان کروڑہا کیڑوں مکوڑوں وغیرہ حیوانات کی جون میں نہ پڑے تب تک کوئی سبیل
اور کوئی چارہ اور کوئی علاج اس کے گناہ بخشے جانے کا نہیں ۔ گویا اس دنیوی زندگی میں ایک صغیرہ گناہ
کرنے سے بھی تمام دروازے رحمت کے بند ہو جاتے ہیں۔ اور آخر انسان ایک لاعلاج بیماری سے
بڑے درد اور دُکھ کے ساتھ اور سخت نومیدی کی حالت میں دوسرے عالم کی طرف کوچ کرتا ہے بلکہ
قرآن کریم میں نجات کی وہ صاف اور سیدھی اور پاک راہیں بتلائی گئی ہیں کہ جن سے نہ تو انسان کو
خدا تعالیٰ سے نومیدی پیدا ہوتی ہے اور نہ خدائے تعالیٰ کو کوئی ایسا نالایق کام کرنا پڑتا ہے کہ گناہ تو
کوئی کرے اور سزا دوسرے کو دی جاوے۔ غرض یہ کتاب ان نادر اور نہایت لطیف تحقیقاتوں پر مشتمل
ہے۔ جو مسلمانوں کی ذریت کے لیے نہایت مفید اور آج کل روحانی ہیضہ سے بچنے کے لیے جو اپنے
زہرناک مادہ سے ایک عالم کو ہلاک کرتا جاتا ہے نہایت مجرب اور شفا بخش شربت ہے اور چونکہ یہ
کتاب بیرونی اور اندرونی دونوں قسم کے فسادوں کی اصلاح پر مشتمل ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے
میں یقین کرتا ہوں کہ یہ کتاب اسلام اور فرقان کریم اور حضرت سیدنا و مولانا خاتم
الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات دنیا پر ظاہر کرنے کے لیے ایک نہایت عمدہ اور مبارک ذریعہ
ہے۔ اس لیے میں نے اللہ جل شانہ پر تو گل کر کے چودہ نٹوا کا پی اس کی چھپوانی شروع کر دی ہے
اور امید ہے کہ ڈیڑھ ماہ یا غایت دو ماہ تک یہ کام بخیر و خوبی ختم ہو جائے ۔ اور چونکہ میں نے بغرض
اهتمام بلیغ صحت و خوش خطی و دیگر مراتب پر لیس کو اپنے مسکن قادیان میں معہ اس کے تمام عملہ و اسباب
وسامان کے منگوالیا ہے اور کاغذ بھی بہت عمدہ لگایا گیا ہے۔ اس لیے مجھ کو اس کتاب کے اہتمام طبع میں
معمولی صورتوں سے دو چند خرچ کرنا پڑا۔ اور اگر چہ میری نظر میں یہ یقینی امر ہے کہ کتاب کی ضخانت
اس قدر بڑھ جائے گی کہ شاید اصل قیمت اس کی بنظر تمام مصارف اور حرجوں کے دور و پیہ یا اس سے
بھی زیادہ ہو۔ مگر چونکہ یہ تجربہ ہو چکا ہے کہ بعض لوگ بباعث نابینائی اور نہایت کم توجہی کے دین اور
دینی کتابوں کی کچھ بھی پرواہ نہیں رکھتے اور حقایق اور معارف کے موتیوں کو کوڑیوں کے مول پر بھی لینا
نہیں چاہتے ۔ اس لیے ہر یک نقصان اور حرج قبول کر کے صرف ایک روپیہ اس کتاب کی قیمت مقرر
کی گئی ہے۔ مگر محصول علاوہ ہے۔ اس مقام میں اخویم مولوی حکیم نوردین صاحب اور اخویم
حکیم فضل دین صاحب اور اخویم نواب محمد علی خان صاحب اور اخویم مولوی
سید تفضل حسین صاحب اور احباب سیالکوٹ اور کپورتھلہ کی ہمدردی کا شکر قابل
اظہار ہے کہ انہوں نے میری پہلی کتابوں کی خریداری میں بہت مدد دی۔ جس کا ذکر انشاء اللہ محض
تَرْغِيْبًا لِلْمُسْلِمِينَ اِس کتاب کے آخر میں معہ ذکر دیگر احباب کیا جائے گا۔ خدا تعالیٰ سب کو
ہمدردی اسلام کے لیے جگاوے۔ اور اس خدمت کے لیے آپ ان کے دلوں میں الہام کرے۔
اگر چہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں جان دینے کو بھی حاضر ہیں۔ اور اگر ہماری جانفشانی
سے کچھ بن سکتا ہے تو ہم اپنا خون بہانے کو بھی طیار ہیں۔
سرکه نه در پائے عزیزش رود
بار گران است کشیدن بدوش
مگر اس وقت مال کا کام ہے جو ہمارے ہاتھ میں نہیں ۔ جمہوری کام جمہور کی توجہ سے ہوتے
ہیں۔ بھائیو! تم دیکھتے ہو کہ اسلام کے باغ پر کس قدر ہر طرف سے تیشے رکھے گئے ہیں اور اسلام کی
نسبت کیا ارادہ کیا گیا ہے اور ہمارے پیارے نبی ہمارے محبوب رسول افضل الرسل صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت کیا کچھ افترا کئے جاتے ہیں اور کس قدر ذریعے خلق اللہ کے بہکانے کے لیے استعمال کئے
گئے ہیں ۔ بھائیو! آج وہ دن ہے کہ فقرا کی دعا اور علماء کی علمیت اور اغنیا کی دولت ، اسلام کی عزت
اور نبی کریم کے جلال اور شوکت ظاہر کرنے کے لیے اس زور وشور سے خرچ ہو کہ جیسے ایک سفلہ
دنیا پرست کور باطن اپنے کسی عزیز فرزند کی شادی کے لیے دل کھول کر اپنا مال عزیز خرچ کرتا ہے یا
ایک جاہل امیر اپنی شان و شوکت کی عمارت بنانے کے لیے ایک خزانہ کھول دیتا ہے۔ سوا ٹھو اور کچھ
خدمت کر لو کہ دنیا روزے چند اور آخر کار با خدواند۔ اگر چہ اس عاجز کا ذرہ ذرہ اس جوش میں ہے
کہ اس پر ظلمت زمانہ میں اللہ جل شانہ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور
صداقت ظاہر کرے تا اسلام کی روشنی کے دن دوبارہ آویں ، لیکن جو باتیں مصارف مالی پر موقوف
ہیں وہاں کیا ہو سکتا ہے۔ خدا تعالیٰ آپ پر رحم کرے ۔
اگر اس وقت اور اس زمانہ میں کوئی دولت مند خواب غفلت سے بیدار ہو جائے تو مولیٰ کریم اور
اس کے رسول سید الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کے راضی کرنے کے لیے کیسا عمدہ اور مبارک وقت ہے۔
لے ترجمہ۔ وہ سر جو محبوب کے قدموں میں قربان نہ ہوا سے کندھوں پر اٹھائے رکھنا ایک بارگراں ہے۔
بیدار شوگر عاقلی دریاب گراہل دل شاید که نتوان یافتن دیگر چنین ایام رالی
المش
ـــتهـ
خاکسار میرزاغلام احمد از مقام قادیان ضلع گورداسپور
مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان ضلع گورداسپور دهم اگست ۱۸۹۲ء
( یہ اشتہار ۳ کے چار صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۱۱۳ تا ۱۱۶)
ا
ا ترجمہ ۔ اگر تو عقل والا ہے تو جاگ اٹھ، اگر ہمت والا ہے تو اپنا مقصد حاصل کرلے۔ شاید پھر ایسے دن نہ
مل سکیں ۔