مولوی سید محمد احسن صاحب کو چندہ اعانت بھجوانے کے متعلق ارشاد مع فہرست اسماء ان احباب کی جنہوں نے چندہ دینا منظور کیا
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
دوست آن باشد که گیرد دست دوست در پریشان حالی و درماندگی
اس وقت میں ضروری طور پر اپنے دوستوں کی خدمت میں التماس کرتا ہوں کہ اخویم مکرم
حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب جو اس وقت بمقام بھوپال محلہ چوبدار پورہ میں نوکری سے علیحدہ
ہو کر خانہ نشین ہیں بوجہ تکالیف عُسر ہمدردی کے لائق ہیں ۔ اگر چہ مولوی صاحب موصوف بڑے صابر
اور متوکل اور خدا تعالیٰ پر اپنے کاروبار چھوڑنے والے ہیں لیکن ہمیں خود موقعہ ثواب کو ہاتھ سے نہیں
دینا چاہیے۔ حضرت مکرم مولوی حکیم نور دین صاحب ایسے لہی کا روبار اور نوائب الحق میں سب سے
پہلے قدم رکھتے تھے۔ مگر اس وقت برادر موصوف اپنے تعلق ملازمت ریاست جموں سے علیحدہ ہو گے
گئے
ہیں۔ لہذا ہر ایک بھائی کی اپنی اپنی مقدرت کے موافق توجہ درکار ہے۔ پہلے اکثر صاحب اس رائے کی
طرف مائل تھے کہ جس وقت حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب کے لیے ایک رقم معقول چندہ
ماہواری کی جو چالیس روپیہ ماہواری سے کم نہ ہو، قرار پا جائے تو اُس وقت مولوی صاحب کو پنجاب
میں بلا لیا جائے اور جس وقت وہ تشریف لے آویں اُسی تاریخ سے ماہواری چندہ ادا کرنا لازم سمجھا
جائے ، مگر میں دیکھتا ہوں کہ مولوی صاحب موصوف کو اس تفرقہ اور پریشانی میں ڈالنا ضروری نہیں۔
خدمت دین کا کام وہ بھوپال میں رہ کر بھی کر سکتے ہیں۔ مناسب ہے کہ ہر یک صاحب جو چندہ دینے
کو طیار ہیں یکم اگست ۱۸۹۲ء سے اپنے ذمہ چندہ واجب الادا قرار دیں اور دو ماہ کا چندہ یعنی بابت
لے ترجمہ ۔ دوست وہی ہوتا ہے جو پریشانی اور لاچاری کی حالت میں دوست کا ہاتھ تھا ہے۔
اگست اور ستمبر ۱۸۹۲ء بلا توقف مولوی صاحب کی خدمت میں بھیج دیں۔ اور آئندہ ماہ بماہ یا دو ماہ کے
بعد یا غایت تین ماہ کے بعد جس طرز سے سہولیت دیکھیں براہ راست اپنا اپنا چندہ مولوی صاحب
ممدوح کی خدمت میں ارسال فرما دیا کریں۔ اور میری معرفت چندہ بھیجنا کچھ ضرورت نہیں بلکہ اس
میں حرج متصور ہے۔ چاہیے کہ براہ راست بھوپال دار الریاست میں چوبدار پورہ کے محلہ میں چندہ
بھیج دیا کریں۔ اور اب تک جن جن صاحبوں نے حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب کے لیے چندہ
دینا تجویز کیا ہے۔ ان کے نام نامی معہ تعداد چندہ ذیل میں لکھے جاتے ہیں۔
نمبر شمار
نام چندہ دہندہ معہ پتہ سکونت تعداد چنده
منشی ہاشم علی صاحب پٹواری برنالہ علاقہ ریاست پٹیالہ (چار آنه) ۴-
شہزادہ عبدالمجید صاحب لدھیانہ کھڈ محلہ
منشی رستم علی صاحب ڈپٹی انسپکٹر ریلوے
(دو آنه) ۲
( دور و پیه) کار
منشی عبدالرحمن صاحب کپورتھلہ
منشی فیاض علی صاحب دارلر یاست کپورتھلہ
شیخ رحمت اللہ صاحب گجرات پنجاب
(چار آنه) ۴
(چار آنه) ۴-
(ایک روپیہ) عمر
دولت خان ملازم مقام کا لکا اسٹیشن کا لکا
(چار آنه) ۴-
مفتی محمد صادق مدرس جموں متوطن بھیرہ
(چار آنه) ۴
حکیم فضل الدین صاحب بھیروی
( دور و پیه) غار
بابو محمد صاحب ہیڈ کلرک انبالہ چھاؤنی
(ایک روپیہ ) عمر
خلیفه نوردین صاحب تاجر کتب۔ جموں
(ایک روپیہ ) عمر
حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب
پانچ روپیه ) صدر
سید حمید شاہ صاحب زبانی حضرت حکیم نورالدین صاحب
(آٹھ آنہ)
لد
A
اله
مولوی غلام قادر فصیح صاحب در فصیح صاحب سیالکوٹ
جلد اول
(دوروپے) غار
میاں محمد علی صاحب لاہور معرفت با بو بی بخش صاحب کلرک دفتر ایگزیمیز ریلوے (چار آنے) ۴-
میاں مظفر دین صاحب لاہور معرفت
//
//
( چار آنے ) ۴-
میاں عبدالرحمن صاحب لاہور
//
//
(چار آنے ) ۔
حافظ فضل احمد صاحب لاہور
//
//
( چار آنے ) ۴-
منشی مولا بخش صاحب لاہور
//
(چار آنے)
با بو نبی بخش کلرک دفتر ایگزیمنر صاحب ریلوے
(آٹھ آنے)
سید امیر علی شاہ صاحب سارجنٹ ۔ ضلع سیالکوٹ
(ایک روپیہ ) عمر
سید خصلت علی شاہ صاحب ڈپٹی انسپکٹر کڑیا نوالہ گجرات ایک روپیہ علم
ان تمام حضرات کی خدمت میں مکرر عرض ہے کہ اگر کوئی مجبوری بشریت یا کوئی پریشانی مانع نہ ہو
تو ضرور اس اشتہار کے پہنچنے کے ساتھ ہی دو ماہہ چندہ یعنی بابت اگست و ستمبر ۹۲ء حضرت مولوی
سید محمد احسن صاحب کی خدمت میں بلا توقف ارسال فرماویں۔ پتہ وہی بھوپال محلہ چوبدار پورہ لیکن
جو حضرات کسی پریشانی یا تبدل حال کی وجہ سے بالفعل مجبور ہوں وہ اس عرضداشت سے مستثنیٰ ہیں۔
اطلاع و خوشخبری
کتاب آئینہ کمالات اسلام پانچ جزو تک چھپ چکی ہے۔ لیکن پہلے جو ارادہ کیا گیا تھا اس سے
کتاب کی ضخانت بڑھ گئی ہے۔ شاید دو چند یا اس سے بھی زیادہ ہو جائے ۔ اس لیے مناسب معلوم ہوا
کہ کتاب کے دو حصے کئے جائیں۔ ہر یک حصہ قیمت مناسب کے ساتھ شائع ہو گا اور شاید ایک ماہ
تک پہلا حصہ شائع ہو جائے ۔
راقم خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۱۲ ستمبر ۱۸۹۲ء بروز دوشنبه مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان ضلع گورداسپور
ہمارے یہاں قادیان میں شیخ نور احمد صاحب کا پرلیس آ گیا ہے۔ اگر ہمارے
اطلاع دوستوں میں سے یا دوستوں کے دوستوں میں سے اس پریس میں کچھ چھپانا
چاہیں تو پریس کی امداد اور قادیان میں اس کے قائم رہنے کا موجب ہو سکتا ہے۔
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
سوم
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۱۱۶ تا ۱۱۹)