مباہلہ کے لئے اشتہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مباہلہ کے لیے اشتہار
ان تمام مولویوں اور مفتیوں کی خدمت میں جو اس عاجز کو جز ئی اختلافات کی وجہ سے یا اپنی
نافہمی کے باعث سے کا فرٹھہراتے ہیں عرض کیا جاتا ہے کہ اب میں خدا تعالیٰ سے مامور ہو گیا ہوں کہ تا
میں آپ لوگوں سے مباہلہ کرنے کی درخواست کروں اس طرح پر کہ اول آپ کو مجلس مباہلہ میں اپنے
عقائد کے دلائل از روئے قرآن اور حدیث کے سناؤں اگر پھر بھی آپ لوگ تکفیر سے باز نہ آویں تو
اسی مجلس میں مباہلہ کروں سو میرے پہلے مخاطب میاں نذیر حسین دہلوی ہیں اور اگر وہ انکار کریں تو پھر
شیخ محمد حسین بطالوی اور اگر وہ انکار کریں تو پھر بعد اس کے تمام وہ مولوی صاحبان جو مجھ کو کا فرٹھہراتے
اور مسلمانوں میں سرگروہ سمجھے جاتے ہیں۔ اور میں ان تمام بزرگوں کو آج کی تاریخ سے جو دہم دسمبر
۱۸۹۲ء ہے چار ماہ تک مہلت دیتا ہوں۔ اگر چار ماہ تک ان لوگوں نے مجھ سے بشرائط متذکرہ بالا
مباہلہ نہ کیا اور نہ کافر کہنے سے باز آئے تو پھر اللہ تعالیٰ کی حجت ان پر پوری ہوگی ۔ میں اول یہ چاہتا تھا
کہ وہ تمام بے جا الزامات جو میری نسبت ان لوگوں نے قائم کر کے موجب کفر قرار دیئے ہیں اس
رسالہ میں ان کا جواب شائع کروں لیکن بباعث بیمار ہو جانے کا تب اور حرج واقع ہونے کے ابھی تک
وہ حصہ طبع نہیں ہو سکا سو میں مباہلہ کی مجلس میں وہ مضمون بہر حال سنادوں گا اگر اس وقت طبع ہو گیا ہو یا
نہ ہوا ہو۔ لیکن یادر ہے کہ ہماری طرف سے یہ شرط ضروری ہے کہ تکفیر کے فتوئی لکھنے والوں نے جو کچھ
سمجھا ہے اول اس تحریر کی غلطی ظاہر کی جائے اور اپنی طرف سے دلائل شافیہ کے ساتھ اتمام حجت
کیا جائے اور پھر اگر باز نہ آویں تو اسی مجلس میں مباہلہ کیا جائے اور مباہلہ کی اجازت کے بارے میں
جو کلام الہی میرے پر نازل ہوا وہ یہ ہے۔
نَظَرَ اللَّهُ إِلَيْكَ مُعَطَّرًا ۔ وَقَالُوا تَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا
قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ۔ قَالُوا كِتَابٌ مُّمُتَلِيٌّ مِّنَ الْكُفْرِ
وَالْكَذِبِ۔ قُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ أَبْنَاءَ كُمْ وَ نِسَاءَنَا وَ
نِسَاءَ كُمْ وَ انْفُسَنَا وَ اَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَةَ اللَّهِ
عَلَى الْكَاذِبِينَ
یعنی خدا تعالیٰ نے ایک معطر نظر سے تجھ کو دیکھا اور بعض لوگوں نے اپنے دلوں میں کہا کہ اے
خدا! کیا تو زمین پر ایک ایسے حص کو قائم کر دے گا ایسے شخص کو قائم کر دے گا کہ جو دنیا میں فساد پھیلا وے تو خدا تعالیٰ نے ان کو
جواب دیا کہ جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے اور ان لوگوں نے کہا کہ اس شخص کی کتاب ایک ایسی
کتاب ہے جو کذب اور کفر سے بھری ہوئی ہے۔ سوان کو کہہ دے کہ آؤ ہم اور تم معہ اپنی عورتوں اور
بیٹوں اور عزیزوں کے مباہلہ کریں پھر ان پر لعنت کریں جو کا ذب ہیں۔
یہ وہ اجازت مباہلہ ہے جو اس عاجز کو دی گئی۔ لیکن ساتھ اس کے جو بطور تبشیر کے اور الہامات
ہوئے ان میں سے بھی کسی قدر لکھتا ہوں اور وہ یہ ہیں ۔ يَوْمَ يَجِيءُ الْحَقُّ وَ يُكْشَفُ الصِّدْقُ وَ
يَخْسَرُ الْخَاسِرُونَ ۔ أَنْتَ مَعِى وَ أَنَا مَعَكَ وَلَا يَعْلَمُهَا إِلَّا الْمُسْتَرْشِدُونَ - نُرَدُّ إِلَيْكَ
الْكَرَّةَ الثَّانِيَةَ وَ نُبَدِّلَنَّكَ مِنْ بَعْدِ خَوْفِكَ أَمْنًا ۔ يَأْتِي قَمَرُ الْأَنْبِيَاءَ۔ وَ أَمْرُكَ يَتَأَتَى۔
يَسُرُّ اللَّهُ وَجْهَكَ وَيُنِيرُ بُرْهَانَكَ۔ سَيُولَدُ لَكَ الْوَلَدُ وَيُدْنَى مِنْكَ الْفَضْلُ إِنَّ
نُورِى قَرِيبٌ ۔ وَقَالُوا أَنَّى لَكَ هَذَا قُلْ هُوَ اللَّهُ عَجِيبٌ ۔ وَلَا تَيْتَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ۔
انظُرُ إِلَى يُوسُفَ وَ اِقْبَالِهِ۔ قَدْ جَاءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ أَقْرَبُ۔ يَخِرُّونَ عَلَى الْمَسَاجِدِ
رَبَّنَا اغْفِرُ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ ۔ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَ هُوَ أَرْحَمُ
الرَّاحِمِينَ۔ أَرَدْتُ أَنْ اَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ نَجِيَّ الْأَسْرَارِ ۔ إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي
يَوْمٍ مَّوْعُودٍ ۔ یعنی اس دن حق آئے گا اور صدق کھل جائے گا اور جو لوگ خسارہ میں ہیں وہ خسارہ میں
پڑیں گے۔ تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں۔ اور اس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا مگر وہی جور شد
رکھتے ہیں ہم پھر تجھ کو غالب کریں گے اور خوف کے بعد امن کی حالت عطا کر دیں گے۔ نبیوں کا چاند
آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہو جائے گا۔ خدا تیرے منہ کو بشاش کرے گا اور تیرے بُرہان کو روشن
کر دے گا۔ اور تجھے ایک بیٹا عطا ہوگا۔ اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا۔ اور میرا نور نزدیک ہے۔
اور کہتے ہیں کہ یہ مراتب تجھ کو کہاں ۔ ان کو کہہ کہ وہ خدا عجیب خدا ہے۔ اُس کے ایسے ہی کام ہیں جس
کو چاہتا ہے اپنے مقربوں میں جگہ دیتا ہے۔ اور میرے فضل سے نومیدمت ہو۔ یوسف کو دیکھ اور اس
کے اقبال کو ۔ فتح کا وقت آ رہا ہے اور فتح قریب ہے۔ مخالف یعنی جن کے لئے تو بہ مقدر ہے اپنی سجدہ
گاہوں میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے ۔ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں ۔ خدا
تمہیں بخش دے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے۔ میں نے ارادہ کیا کہ ایک اپنا خلیفہ زمین پر مقرر کروں تو
میں نے آدم کو پیدا کیا جو نجی الاسرار ہے۔ ہم نے ایسے دن اس کو پیدا کیا جو وعدہ کا دن تھا۔ یعنی جو پہلے
سے پاک نبی کے واسطہ سے ظاہر کر دیا گیا تھا کہ وہ فلاں زمانہ میں پیدا ہوگا۔ اور جس وقت پیدا ہوگا
فلاں قوم دنیا میں اپنی سلطنت اور طاقت میں غالب ہوگی اور فلاں قسم کی مخلوق پرستی روئے زمین پر
پھیلی ہوئی ہوگی ۔اسی زمانہ میں وہ موعود پیدا ہوا اور وہ صلیب کا زمانہ اور عیسی پرستی کا زمانہ ہے جو شخص
چاہیے کہ ہلاک ہونے سے پہلے سمجھ لے۔ یکسر الصلیب پر غور کرے يَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ
کو سوچے ۔ يَضَعُ الْجِزْيَة کو نظر تدبر سے دیکھے جو یہ سب امور اہل کتاب کے حق میں اور ان کی نظر تدبر سے یہ سب اہل کے
شان میں صادق آسکتے ہیں نہ کسی اور کے حق میں پھر جب تسلیم کیا گیا کہ اس زمانہ میں اعلیٰ طاقت
عیسائی مذہب کی طاقت اور عیسائی گورنمنٹوں کی طاقت ہوگی جیسا کہ قرآن کریم بھی اسی بات کی طرف
اشارہ فرماتا ہے تو پھر ان طاقتوں کے ساتھ ایک فرضی اور خیالی اور وہمی دجال کی گنجائش کہاں یہی لوگ
تو ہیں جو تمام زمین پر محیط ہو گئے ہیں۔ پھر اگر ان کے مقابل پر کوئی اور دجال خارج ہو تو وہ باوجودان
کے کیونکر زمین پر محیط ہو ایک میان میں دو تلواریں تو سما نہیں سکتیں جب ساری زمین پر دجال کی
بادشاہت ہوگی تو پھر انگریز کہاں ہوں گے اور روس کہاں اور جرمن اور فرانس وغیرہ یورپ کی
بادشاہتیں کہاں جائیں گی۔ حالانکہ مسیح موعود کا عیسائی سلطنتوں کے وقت میں ظاہر ہونا ضروری ہے اور
جب مسیح موعود کیلئے یہی ضروری ہے کہ دنیا میں عیسائی طاقتوں کو ہی دنیا پر غالب پاوے۔ اور تمام
مفاسد کی کنجیاں انہیں کے ہاتھ میں دیکھے انہیں کی صلیبوں کو توڑے اور انہیں کے خنزیروں کو قتل کرے
اور انہیں کو اسلام میں داخل کر کے جزیہ کا قصہ تمام کرے۔ تو پھر سوچو کہ فرضی دجال کی سلطنت با وجود
عیسائی سلطنت کے کیونکر ممکن ہے۔ مگر یہ غلط ہے کہ مسیح موعود ظاہری تلوار کے ساتھ آئے گا تعجب کہ یہ
علماء يَضَعُ الْحَرْبَ کے کلمہ کو کیوں نہیں سوچتے اور حدیث الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ کو کیوں نہیں پڑھتے
پس جب کہ ظاہری سلطنت اور خلافت اور امامت بحر قریش کے کسی کیلئے روا ہی نہیں تو پھر مسیح موعود جو
قریش میں سے نہیں ہے کیونکر ظاہری خلیفہ ہو سکتا ہے اور یہ کہنا کہ وہ مہدی سے بیعت کرے گا اور اس
کا تابع ہوگا اور نوکروں کی طرح اس کے کہنے سے تلوار اٹھائے گا عجب بے ہودہ باتیں ہیں۔ نہیں
حضرات خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو ہدایت دے مسیح موعود کی روحانی خلافت ہے، دنیا کی بادشاہتوں سے
اس کو کچھ تعلق نہیں اس کو آسمانی بادشاہت دی گئی ہے اور آج کل یہ زمانہ بھی نہیں کہ تلوار سے لوگ سچا
ایمان لاسکیں ۔ آج کل تو پہلی تلوار پر ہی نادان لوگ اعتراض کر رہے ہیں چہ جائیکہ نئے سرے ان کو
تلواروں سے قتل کیا جائے ۔ ہاں روحانی تلوار کی سخت حاجت ہے سو وہ چلے گی اور کوئی اس کو روک نہیں
سکتا اب ہم اس مقدمہ کو ختم کرتے ہیں لیکن ذیل میں ایک روحانی تلوار مخالفوں پر چلا دیتے ہیں اور وہ
یہ ہے لیے
یہ اشتہار آئینہ کمالات اسلام با ر اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان کے صفحہ ۲۶۱ سے ۲۷۱ تک ہے )
(روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۱ تا ۲۷۱)
لے یہ اشارہ اس اشتہار کی طرف ہے جو آگے نمبر ۹۳ پر درج ہے۔ (مرتب)