قیامت کی نشانی
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قیامت کی نشانی
قرب قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ایک بڑی نشانی ہے جو اس حدیث سے معلوم ہوتی ہے جو
امام بخاری اپنی صحیح میں عبداللہ بن عمرو بن العاص سے لائے ہیں اور وہ یہ ہے يُقْبَضُ الْعِلْمُ بِقَبْضِ
الْعُلَمَاءِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ عَالِمٌ اِتَّخَذَ النَّاسُ رَءُ وُسًا جُهَّالًا فَسُئِلُوا فَافْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ
فَضَلُّوا وَ أَضَلُّوا ۔ یعنی باعث فوت ہو جانے علماء کے علم فوت ہو جائے گا یہاں تک کہ جب کوئی
عالم نہیں ملے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا مقتدا اور سردار قرار دیدیں گے اور مسائل دینی کی دریافت کے
لئے ان کی طرف رجوع کریں گے تب وہ لوگ باعث جہالت اور عدم ملکہ استنباط مسائل خلاف
طریق صدق و ثواب فتوی دیں گے پس آپ بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔ اور
پھر ایک اور حدیث میں ہے کہ اس زمانہ کے فتوی دینے والے یعنی مولوی اور محدث اور فقیہ ان تمام
لوگوں سے بدتر ہوں گے جو روئے زمین پر رہتے ہوں گے ۔ پھر ایک اور حدیث میں ہے کہ وہ قرآن
پڑھیں گے اور قرآن ان کے خنجروں کے نیچے نہیں اترے گا یعنی اس پر عمل نہیں کریں گے۔ ایسا
ہی اس زمانہ کے مولویوں کے حق میں اور بھی بہت سی حدیثیں ہیں ۔ مگر اس وقت ہم بطور نمونہ صرف
اس حدیث کا ثبوت دیتے ہیں جو غلط فتووں کے بارے میں ہم اوپر لکھ چکے ہیں تاہر ایک کو معلوم ہو کہ
آج کل اگر مولویوں کے وجود سے کچھ فائدہ ہے تو صرف اس قدر کہ ان کے یہ پچھن دیکھ کر قیامت یاد
آتی ہے اور قرب قیامت کا پتہ لگتا ہے اور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کی پوری
پوری تصدیق ہم بچشم خود مشاہدہ کرتے ہیں۔
اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ چونکہ سال گزشتہ میں بمشورہ اکثر احباب یہ بات قرار پائی تھی کہ
ہماری جماعت کے لوگ کم سے کم ایک مرتبہ سال میں بہ نیت استفاده ضروریات دین و مشوره اعلاء کلمه
اسلام و شرع متین اس عاجز سے ملاقات کریں اور اس مشورہ کے وقت یہ بھی قرین مصلحت سمجھ کر مقرر
کیا گیا تھا کہ ۲۷ دسمبر کو اس غرض سے قادیان میں آنا انسب اور اولی ہے کیونکہ یہ تعطیل کے دن ہیں
اور ملازمت پیشہ لوگ ان دنوں میں فرصت اور فراغت رکھتے ہیں اور بباعث ایام سرمایہ دن سفر کے
مناسب حال بھی ہیں چنانچہ احباب اور مخلصین نے اس مشورہ پر اتفاق کر کے خوشی ظاہر کی تھی اور کہا تھا
کہ یہ بہتر ہے اب ۱۷ دسمبر ۱۸۹۴ء کو اسی بناء پر اس عاجز نے ایک خط بطور اشتہار کے تمام مخلصوں کی
خدمت میں بھیجا جو ریاض ہند پریس قادیان میں چھپا تھا جس کے مضمون کا خلاصہ یہ تھا کہ اس جلسہ
کے اغراض میں سے بڑی غرض یہ بھی ہے کہ تاہر یک مخلص کو بالمواجہ دینی فائدہ اٹھانے کا موقع ملے
اور ان کے معلومات دینی وسیع ہوں اور معرفت ترقی پذیر ہو۔ اب سنا گیا ہے کہ اس کارروائی کو بدعت
بلکہ معصیت ثابت کرنے کیلئے ایک بزرگ نے ہمت کر کے ایک مولوی صاحب کی خدمت میں جو
رحیم بخش نام رکھتے ہیں اور لاہور میں چینیا نوالی مسجد کے امام ہیں ایک استفتا پیش کیا جس کا یہ مطلب تھا
کہ ایسے جلسہ پر روز معین پر دور سے سفر کر کے جانے میں کیا حکم ہے اور ایسے جلسہ کیلئے اگر کوئی مکان
بطور خانقاہ کے تعمیر کیا جائے تو ایسے مدد دینے والے کی نسبت کیا حکم ہے استفتا میں یہ آخری خبر اس لئے
بڑھائی گئی جو مستفتی صاحب نے کسی سے سنا ہوگا جو حبي في الله اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب
نے اس مجمع مسلمانوں کیلئے اپنے صرف سے جو غالباً سات سو روپیہ یا کچھ اس سے زیادہ ہوگا قادیان
لے دیکھئے اشتہار نمبر ۹۱ جلد ہذا صفحہ ۳۶۰ (مرتب)
میں ایک مکان بنوایا جس کی امداد خرچ میں اخویم حکیم فضل دین صاحب بھیروی نے بھی تین چار سو
روپیہ دیا ہے۔ اس استفتا کے جواب میں میاں رحیم بخش صاحب نے ایک طول طویل عبارت ایک
غیر متعلق حدیث شَدِ رِحَال کے حوالہ سے لکھی ہے جس کے مختصر الفاظ یہ ہیں کہ ایسے جلسہ پر جانا
بدعت بلکہ معصیت ہے اور ایسے جلسوں کا تجویز کرنا محدثات میں سے ہے جس کیلئے کتاب اور سنت
میں کوئی شہادت نہیں ۔ اور جو شخص اسلام میں ایسا امر پیدا کرے وہ مردود ۔ ہے۔
اب منصف مزاج لوگ ایمانا کہیں کہ ایسے مولویوں اور مفتیوں کا اسلام میں موجود ہونا قیامت
کی نشانی ہے یا نہیں ۔ اے بھلے مانس ! کیا تجھے خبر نہیں کہ علم دین کیلئے سفر کرنے کے بارے میں صرف
اجازت ہی نہیں بلکہ قرآن اور شارع علیہ السلام نے اس کو فرض ٹھہرا دیا ہے جس کا عمدا تارک مرتکب
کبیرہ اور عمداً انکار پر اصرار بعض صورتوں میں ۔ کفر کیا تجھے معلوم نہیں کہ نہایت تاکید سے فرمایا گیا ہے
کہ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَ مُسْلِمَةٍ ؟ اور فرمایا گیا ہے کہ اُطْلُبُوا الْعِلْمَ وَ لَوْ
كَانَ فِي الصَّيْنِ ۔ یعنی علم طلب کرنا ہر یک مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ اور ر علم علم کو کو طلب کرو
اگر چہ چین میں جانا پڑے۔ اب سوچو کہ جس حالت میں یہ عاجز اپنے صریح صریح اور ظاہر ظاہر الفاظ
سے اشتہار میں لکھ چکا کہ یہ سفر ہر ایک مخلص کا طلب علم کی نیت سے ہوگا پھر یہ فتویٰ دینا کہ جو شخص اسلام
میں ایسا امر پیدا کرے وہ مردود ہے کس قدر دیانت اور امانت اور انصاف اور تقویٰ اور طہارت سے
دور ہے رہی یہ بات کہ ایک تاریخ مقررہ پر تمام بھائیوں کا جمع ہونا تو یہ صرف انتظام ہے اور انتظام
سے کوئی کام کرنا اسلام میں کوئی مذموم امر اور بدعت نہیں إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ - بدظنی کے مادہ میں امرار
فاسدہ کو ذرا دور کر کے دیکھو کہ ایک تاریخ پر آنے میں کونسی بدعت ہے جبکہ ۲۷ دسمبر کو ہر ایک مخلص
بآسانی ہمیں مل سکتا ہے اور اس کے ضمن میں ان کی باہم ملاقات بھی ہو جاتی ہے تو اس سہل طریق سے
فائدہ اٹھانا کیوں حرام ہے تعجب کہ مولوی صاحب نے اس عاجز کا نام مردود تو رکھ دیا مگر آپ کو وہ
حدیثیں یاد نہ رہیں جن میں طلب علم کیلئے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کی نسبت ترغیب دی ہے اور
جن میں ایک بھائی مسلمان کی ملاقات کیلئے جانا موجب خوشنودی خدائے عَزَّ وَجَلَّ قرار دیا ہے اور
جن میں سفر کر کے زیارت صالحین کرنا موجب مغفرت اور کفارہ گناہاں لکھا ہے۔ اور یادر ہے کہ یہ
سراسر جہالت ہے کہ ہے کہ شَدِ رِحَال کی حدیث کا یہ مطلب سمجھا جائے کہ بجز قصد خانہ کعبہ یا مسجد نبوی یا
بیت المقدس اور تمام سفر قطعی حرام ہیں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ تمام مسلمانوں کو مختلف اغراض کیلئے سفر
کرنے پڑتے ہیں کبھی سفر طلب علم ہی کیلئے ہوتا ہے اور کبھی سفر ایک رشتہ دار یا بھائی یا بہن یا بیوی کی
ملاقات کیلئے یا مثلاً عورتوں کا سفر اپنے والدین کے ملنے کیلئے یا والدین کا اپنی لڑکیوں کی ملاقات کیلئے
اور کبھی مرد اپنی شادی کیلئے اور کبھی تلاش معاش کے لئے اور کبھی پیغام رسانی کے طور پر اور کبھی زیارت
صالحین کیلئے سفر کرتے ہیں جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت اویس قرنی کے ملنے کیلئے سفر کیا
تھا اور کبھی سفر جہاد کیلئے بھی ہوتا ہے خواہ وہ جہاد تلوار سے ہو اور خواہ بطور مباحثہ کے اور کبھی سفر بہ نیت
مباہلہ ہوتا ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور کبھی سفر اپنے مرشد کے ملنے کیلئے
جیسا کہ ہمیشہ اولیاء کبار جن میں سے حضرت شیخ عبد القادر رضی اللہ عنہ اور حضرت
بایزید بسطامی اور حضرت معین الدین چشتی اور حضرت مجددالف ثانی بھی ہیں اکثر اس غرض
سے بھی سفر کرتے رہے جن کے سفرنامے اکثر ان کے ہاتھ کے لکھے ہوئے اب تک پائے جاتے
ہیں۔ اور کبھی سفر فتوئی پوچھنے کیلئے بھی ہوتا ہے جیسا کہ احادیث صحیحہ سے اس کا جواز بلکہ بعض صورتوں
میں وجوب ثابت ہوتا ہے اور امام بخاری کے سفر طلب علم حدیث کیلئے مشہور ہیں شاید میاں رحیم بخش کو
خبر نہیں ہو گی اور کبھی سفر عجائبات دنیا کے دیکھنے کیلئے بھی ہوتا ہے جس کی طرف آیت کریمہ
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ کے اشارت فرما رہی ہے اور کبھی سفر صادقین کی صحبت میں رہنے کی غرض
سے جس کی طرف آیت کریمہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ کے ہدایت فرماتی
ہے اور کبھی سفر عیادت کیلئے بلکہ اتباع جناز کے لئے بھی ہوتا ہے اور کبھی بیمار یا بیماردار علاج کرانے کی
غرض سے سفر کرتا ہے اور کبھی کسی مقدمہ عدالت یا تجارت وغیرہ کیلئے بھی سفر کیا جاتا ہے اور یہ تمام مستم
سفر کی قرآن کریم اور احادیث نبویہ کے رو سے جائز ہیں بلکہ زیارت صالحین اور ملاقات اخوان اور
الانعام: ۱۲
التوبة : ١١٩
طلب علم کے سفر کی نسبت احادیث صحیحہ میں بہت کچھ کت و ترغیب پائی جاتی ہے اگر اس وقت وہ تمام
حدیثیں لکھی جائیں تو ایک کتاب بنتی ہے۔ ایسے فتوی لکھانے والے اور لکھنے والے یہ خیال نہیں کرتے
کہ ان کو بھی تو اکثر اس قسم کے سفر پیش آ جاتے ہیں۔ پس اگر بجز تین مسجدوں کے اور تمام سفر کرنے
حرام ہیں تو چاہیے کہ یہ لوگ اپنے تمام رشتے ناطے اور عزیز اقارب چھوڑ کر بیٹھ جائیں اور کبھی اُن کی
ملاقات یا ان کی غم خواری یا ان کی بیمار پرسی کے لئے بھی سفر نہ کریں۔ میں خیال نہیں کرتا کہ بجز ایسے
آدمی کے جس کو تعصب اور جہالت نے اندھا کر دیا ہو وہ ان تمام سفروں کے جواز میں متامل ہو سکے
صحیح بخاری کا صفحہ ۱۶ کھول کر دیکھو کہ سفر طلب علم کیلئے کسی قدر بشارت دی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ من
سَلَكَ طَرِيقًا يَطْلُبُ بِهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللهُ لَهُ طَرِيقَ الْجَنَّةِ یعنی جو شخص طلب علم کیلئے سفر کرے
اور کسی راہ پر چلے تو خدا تعالیٰ بہشت کی راہ اس پر آسان کر دیتا ہے۔ اب اے ظالم مولوی ! ذرا انصاف
کر کہ تو نے اپنے بھائی کا نام جو تیری طرح کلمہ گواہل قبلہ اور اللہ رسول پر ایمان لاتا ہے مردو د رکھا اور
خدا تعالیٰ کی رحمت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے بکلی محروم قرار دیا اور اس صحیح حدیث
بخاری کی بھی کچھ پروانہ کی کہ اَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِی يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ أَوْ نَفْسِہ اور مردود ٹھہرانے کی اپنے فتوی میں وجہ یہ ٹھہرائی کہ ایسا اشتہار کیوں
شائع کیا اور لوگوں کو جلسہ پر بلانے کیلئے کیوں دعوت کی ۔اے نا خدا ترس ! ذرہ آنکھ کھول اور پڑھ کہ
اس اشتہارے دسمبر ۱۸۹۲ء کا کیا مضمون ہے کیا اپنی جماعت کو طلب علم اور حل مشکلات دین اور ہمدردی
اسلام اور برادرانہ ملاقات کیلئے بلایا ہے یا اس میں کسی اور میلہ تماشا اور راگ اور سرود کا ذکر ہے۔اے
اس زمانہ کے تنگ اسلام مولو یو ! تم اللہ جَلَّ شَانۂ سے کیوں نہیں ڈرتے کیا ایک دن مرنا نہیں یا
ہر یک مواخذہ تم کو معاف ہے؟ حق بات کو سن کر اور اللہ اور رسول کے فرمودہ کو دیکھ کر تمہیں یہ خیال تو
نہیں آتا کہ اب اپنی ضد سے باز آجائیں بلکہ مقدمہ باز لوگوں کی طرح یہ خیال آتا ہے کہ آؤ کسی
طرح باتوں کو بنا کر اس کا رڈ چھاپیں تا لوگ نہ کہیں کہ ہمارے مولوی صاحب کو کچھ جواب نہ آیا۔ اس
قدر دلیری اور بد دیانتی اور یہ بخل اور بغض کس عمر کیلئے ۔ آپ کو فتوی لکھنے کے وقت وہ حدیثیں یاد نہ
رہیں جن میں علم دین کیلئے اور اپنے شبہات دور کرنے کیلئے اور اپنے دینی بھائی اور عزیزوں کو ملنے کیلئے
سفر کرنے کو موجب ثواب کثیر و اجر عظیم قرار دیا ہے بلکہ زیارت صالحین کیلئے سفر کرنا قدیم سے سنت
سلف صالح چلی آئی ہے اور ایک حدیث میں ہے کہ جب قیامت کے دن ایک شخص اپنی بداعمالی کی
وجہ سے سخت مواخذہ میں ہوگا تو اللہ جل شانہ اس سے پوچھے گا کہ فلاں صالح آدمی کی ملاقات
کیلئے کبھی تو گیا تھا تو وہ کہے گا بالا رادہ تو کبھی نہیں گیا مگر ایک دفعہ ایک راہ میں اس کی ملاقات ہوگئی تھی
تب خدا تعالیٰ کہے گا کہ جا بہشت میں داخل ہو میں نے اسی ملاقات کی وجہ سے تجھے بخش دیا۔ اب
اے کو نہ نظر مولوی ! ذرہ نظر کر کہ یہ حدیث کس بات کی ترغیب دیتی ہے۔ اور اگر کسی کے دل میں یہ
دھو کہ ہو کہ اس دینی جلسہ کیلئے ایک خاص تاریخ کیوں مقرر کی ۔ ایسا فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا
صحابہ رضی اللہ عنہم سے کب ثابت ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بخاری اور مسلم کو دیکھو کہ اہل بادیہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسائل کے دریافت کرنے کیلئے اپنی فرصت کے وقتوں میں
آیا کرتے تھے اور بعض خاص خاص مہینوں میں ان کے گروہ فرصت پا کر حاضر خدمت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم ہوا کرتے تھے اور صحیح بخاری میں ابی جمرہ سے روایت ہے۔ قَالَ إِنَّ وَفَدَ عَبْدَ الْقَيْسِ
اتوا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا إِنَّا نَأْتِيكَ مِنْ شِقَّةٍ بَعِيدَةٍ وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ
نَّأْتِيَكَ إِلَّا فِي شَهْرِ حَرَامٍ - یعنی ایک گروہ قبیلہ عبد القیس کے پیغام لانے والوں کا جو اپنی قوم کی
طرف سے آئے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ ہم لوگ دور سے سفر
کر کے آتے ہیں اور بجر حرام مہینوں کے ہم حاضر خدمت ہو نہیں سکتے ۔ اور ان کے قول کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے رد نہیں کیا اور قبول کیا۔ پس اس حدیث سے بھی یہ مسئلہ مستنبط ہوتا ہے کہ جولوگ
طلب علم یا دینی ملاقات کیلئے کسی اپنے مقتدا کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیں وہا۔ اپنی گنجائش فرصت کے
لحاظ سے ایک تاریخ مقرر کر سکتے ہیں جس تاریخ میں وہ بآسانی اور بلا حرج حاضر ہوسکیں اور یہی صورت
۲۷ دسمبر کی تاریخ میں ملحوظ ہے کیونکہ وہ دن تعطیلوں کے ہوتے ہیں اور ملازمت پیشہ لوگ بہ سہولت ان
دنوں میں آ سکتے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ اس دین میں کوئی حرج کی بات
نہیں رکھی گئی یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر مثلاً کسی تدبیر یا انتظام سے ایک کام جو دراصل
جائز اور روا ہے سہل اور آسان ہو سکتا ہے تو وہی تدبیر اختیار کر لو کچھ مضائقہ نہیں ۔ ان باتوں کا نام
بدعت رکھنا ان اندھوں کا کام ہے جن کو نہ دین کی عقل دی گئی اور نہ دنیا کی۔ امام بخاری نے اپنی صحیح
میں کسی دینی تعلیم کی مجلس پر تاریخ مقرر کرنے کیلئے ایک خاص باب منعقد کیا ہے جس کا یہ عنوان ہے مَنْ
جَعَلَ لَاهْلِ الْعِلْمِ أَيَّامًا مَعْلُومَةً یعنی علم کے طالبوں کے افادہ کیلئے خاص دنوں کو مقرر کرنا بعض
صحابہ کی سنت ہے۔ اس ثبوت کیلئے امام موصوف اپنی صحیح میں ابی وایل سے یہ روایت کرتے ہیں گان
عَبْدُ اللَّهِ يُذَكِّرُ النَّاسَ فِي كُلِّ خَمِيْسٍ یعنی عبداللہ نے اپنے وعظ کیلئے جمعرات کا دن مقرر کر رکھا
تھا۔ اور جمعرات میں ہی اس کے وعظ پر لوگ حاضر ہوتے تھے۔ یہ بھی یادر ہے کہ اللہ جل شانہ نے
قرآن کریم میں تدبیر اور انتظام کیلئے ہمیں حکم فرمایا ہے اور ہمیں مامور کیا ہے کہ جو احسن تدبیر اور انتظام
خدمت اسلام کیلئے ہم قرین مصلحت سمجھیں اور دشمن پر غالب ہونے کیلئے مفید خیال کریں وہی بجا
لاویں جیسا کہ وہ عَزَّ اسْمُهُ فرماتا ہے ۔ وَ أَعِدُّوا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ ا یعنی
دینی دشمنوں کیلئے ہر یک قسم کی طیاری جو کر سکتے ہو کرو اور اعلاء کلمہء اسلام کیلئے جو قوت لگا سکتے ہو
لگاؤ۔ اب دیکھو کہ یہ آیت کریمہ کس قدر بلند آواز سے ہدایت فرما رہی ہے کہ جو تدبیر میں خدمت
اسلام کیلئے کارگر ہوں سب بجالاؤ اور تمام قوت اپنے فکر کی اپنے بازو کی اپنی مالی طاقت کی اپنے احسن
انتظام کی اپنی تدبیر شائستہ کی اس راہ میں خرچ کرو تا تم فتح پاؤ۔ اب نادان اور اندھے اور دشمن دین
مولوی اس صرف قوت اور حکمت عملی کا نام بدعت رکھتے ہیں۔ اس وقت کے یہ لوگ عالم کہلاتے ہیں
جن کو قرآن کریم کی ہی خبر نہیں ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔
اس آیت موصوفہ بالا پر غور کرنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ بر طبق حدیث نبوی کہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ
بالنیات کوئی احسن انتظام اسلام کی خدمت کیلئے سوچنا بدعت اور ضلالت میں داخل نہیں ہے جیسے
جیسے بوجہ تبدل زمانہ کے اسلام کو نئی نئی صورتیں مشکلات کی پیش آتی ہیں یا نئے نئے طور پر ہم لوگوں پر
ا الانفال : ٦١
مخالفوں کے حملے ہوتے ہیں ویسی ہی ہمیں نئی تدبیریں کرنی پڑتی ہیں پس اگر حالت موجودہ کے
موافق ان حملوں کے روکنے کی کوئی تدبیر اور تدارک سوچیں تو وہ ایک تدبیر ہے بدعات سے اُس کو کچھ
تعلق نہیں اور ممکن ہے کہ بباعث انقلاب زمانہ کے ہمیں بعض ایسی نئی مشکلات پیش آجائیں جو
ہمارے سید و مولی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس رنگ اور طرز کی مشکلات پیش نہ آئی ہوں مثلاً ہم اس
وقت کی لڑائیوں میں پہلی طرز کو جو مسنون ہے اختیار نہیں کر سکتے کیونکہ اس زمانہ میں طریق جنگ و جدل
بالکل بدل گیا ہے اور پہلے ہتھیار بیکار ہو گئے اور اور نئے نئے ہتھیار لڑائیوں کے پیدا ہوئے اب اگر ان
ہتھیاروں کو پکڑنا اور اٹھانا اور ان سے کام لینا ملوک اسلام بدعت سمجھیں اور میاں رحیم بخش جیسے مولوی
کی بات پر کان دھر کے ان اسلحہ جدیدہ کا استعمال کرنا ضلالت اور معصیت خیال کریں اور یہ کہیں کہ یہ
وہ طریق جنگ ہے کہ نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار کیا اور نہ صحابہ اور تابعین نے تو فرمائیے
کہ بجز اس کے کہ ایک ذلت کے ساتھ اپنی ٹوٹی پھوٹی سلطنتوں سے الگ کئے جائیں اور دشمن فتح یاب
ہو جائے کوئی اور بھی اس کا نتیجہ ہوگا ۔ پس ایسے مقامات تدبیر اور انتظام میں خواہ وہ مثلاً جنگ و جدل
ظاہری ہو یا باطنی اور خواہ تلوار کی لڑائی ہو یا قلم کی ہماری ہدایت پانے کیلئے یہ آیت کریمہ موصوفہ بالا
کافی ہے یعنی یہ کہ اعدُّوا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةِ اللهِ جَلَّ شَانُهُ اس آیت میں
ہمیں عام اختیار دیتا ہے کہ دشمن کے مقابل پر جو احسن تدبیر تمہیں معلوم ہو اور جو طرز تمہیں موثر اور بہتر
دکھائی دے وہی طریق اختیار کروپس اب ظاہر ہے کہ اس احسن انتظام کا نام بدعت اور معصیت رکھنا
اور انصار دین کو جو دن رات اعلاء کلمہ اسلام کی فکر میں ہیں جن کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ حُبُّ الْأَنْصَارِ مِنَ الْإِيْمَانِ ان کو مردود ٹھہرانا نیک طینت انسانوں کا کام نہیں ہے
بلکہ در حقیقت یہ ان لوگوں کا کام ہے جن کی روحانی صورتیں مسخ شدہ ہیں اور اگر یہ کہو کہ یہ حدیث کہ
حُبُّ الْأَنْصَارِ مِنَ الْإِيْمَانِ۔ وَ بُغْضُ الْأَنْصَارِ مِنَ النِّفَاقِ یعنی انصار کی محبت ایمان کی نشانی
اور انصار سے بغض رکھنا نفاق کی نشانی ہے یہ ان انصار کے حق میں ہے جو مدینہ کے رہنے والے تھے نہ
عام اور تمام انصار تو اس سے یہ لازم آئے گا کہ جو اُس زمانہ کے بعد انصار رسول اللہ ہوں اُن سے
بغض رکھنا جائز ہے نہیں نہیں بلکہ یہ حدیث گوا ایک خاص گروہ کیلئے فرمائی گئی مگر اپنے اندر عموم کا فائدہ
رکھتی ہے جیسا کہ قرآن کریم میں اکثر آیتیں خاص گروہ کیلئے نازل ہوئیں مگر ان کا مصداق عام قرار دیا
گیا ہے غرض ایسے لوگ جو مولوی کہلاتے ہیں انصار دین کے دشمن اور یہودیوں کے قدموں پر چل
رہے ہیں ۔ مگر ہمارا یہ قول گلی نہیں ہے راستباز علماء اس سے باہر ہیں صرف خائن مولویوں کی نسبت یہ
لکھا گیا ہے۔ ہر یک مسلمان کو دعا کرنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ جلد اسلام کو ان خائن مولویوں کے وجود سے
رہائی بخشے ۔ کیونکہ اسلام پر اب ایک نازک وقت ہے اور یہ نادان دوست اسلام پر ٹھٹھا اور ہنسی کرانا
چاہتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں جو صریح ہر یک شخص کے نور قلب کو خلاف صداقت نظر آتی ہیں۔
امام بخاری پر اللہ تعالیٰ رحمت کرے انہوں نے اس بارے میں بھی اپنی کتاب میں ایک باب باندھا
ہے چنانچہ وہ اس باب میں لکھتے ہیں قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدِّثُوا النَّاسَ بِمَا يَعْرِفُونَ
أَتُحِبُّونَ أَنْ يُكَذَّبَ اللهُ وَرَسُولُهُ اور بخاری کے حاشیہ میں اس کی شرح میں لکھا ہے آئی تُكَلِّمُوا
النَّاسَ عَلَى قَدْرِ عُقُولِهِمْ یعنی لوگوں سے اللہ اور رسول کے فرمودہ کی وہ باتیں کرو جوان کو سمجھ
جائیں اور ان کو معقول دکھائی دیں خواہ نخواہ اللہ رسول کی تکذیب مت کراؤ۔ اب ظاہر ہے کہ جو مخالف
اس بات کو سنے گا کہ مولوی صاحبوں نے یہ فتویٰ دیا ہے کہ بجز تین مسجدوں یا ایک دو اور محل کے اور کسی
طرف سفر جائز نہیں ایسا مخالف اسلام پر ہنسے گا اور شارع علیہ السلام کی تعلیم میں نقص نکالنے کیلئے اس کو علیہ میں
موقع ملے گا اس کو یہ تو خبر نہیں ہو گی کہ کسی بخل کی بناء پر یہ صرف مولوی کی شرارت ہے یا اُس کی بیوقوفی
ہے وہ تو سیدھا ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ آور ہو گا جیسا کہ انہیں مولویوں کی ایسی ہی کئی
مفسدانہ باتوں سے عیسائیوں کو بہت مدد پہنچ گئی مثلاً جب مولویوں نے اپنے منہ سے اقرار کیا
کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو نَعُوذُ بِاللہ مردہ ہیں مگر حضرت عیسی قیامت تک زندہ ہیں تو وہ لوگ
اہل اسلام پر سوار ہو گئے اور ہزاروں سادہ لوحوں کو انہوں نے انہیں باتوں سے گمراہ کیا اور ان
بے تمیزوں نے یہ نہیں سمجھا کہ انبیاء تو سب زندہ ہیں مردہ تو ان میں سے کوئی بھی نہیں ۔ معراج کی
رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی کی لاش نظر نہ آئی سب زندہ تھے۔ دیکھئے اللہ جَلَّ شَانۂ اپنے
نبی کریم کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کی قرآن کریم میں خبر دیتا ہے اور فرماتا ہے فَلَا تَكُنْ
فِي مِرْيَةٍ مِنْ نِقَابِه لے اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت کے بعد اپنا زندہ ہو جانا اور آسمان پر
اٹھائے جانا اور رفیق اعلیٰ کو جاملنا بیان فرماتے ہیں پھر حضرت مسیح کی زندگی میں کونسی انوکھی بات ہے جو
دوسروں میں نہیں ۔ معراج کی رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام نبیوں کو برابر زندہ پایا اور
حضرت عیسیٰ کو حضرت یحییٰ کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا۔ خدا تعالیٰ مولوی عبدالحق محدث دہلوی پر رحمت
کرے وہ ایک محدث وقت کا قول لکھتے ہیں کہ ان کا یہی مذہب ہے کہ اگر کوئی مسلمان ہو کر کسی
دوسرے نبی کی حیات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات سے قوی تر سمجھے تو وہ دائرہ اسلام سے
خارج ہے یا شاید یہ لکھا ہے کہ قریب ہے کہ وہ کافر ہو جائے لیکن یہ مولوی ایسے فتنوں سے باز نہیں
آتے اور محض اس عاجز سے مخالفت ظاہر کرنے کیلئے دین سے نکلتے جاتے ہیں خدا تعالیٰ ان سب کو
صفحہ زمین سے اٹھا لے تو بہتر ہے تا دین اسلام ان کی تحریفوں سے بچ جائے ذرا انصاف کرنے کا حل
ہے کہ صد ہا لوگ طلب علم یا ملاقات کیلئے نذیر حسین خشک معلم کے پاس دہلی میں جائیں اور وہ سفر جائز
ہو اور پھر خودنذیر حسین صاحب بٹالوی صاحب کا ولیمہ کھانے کیلئے بدیں عمر و پیرانہ سالی دوسوکوس کا سفر
اختیار کر کے بٹالہ میں پہنچیں اور وہ سفر بالکل روا ہو اور پھر شیخ بٹالوی صاحب سال بسال انگریزوں
کے ملنے کیلئے شملہ کی طرف دوڑتے جائیں تا دنیوی عزت حاصل کر لیں اور وہ سفر ممنوع اور حرام شمار نہ
کیا جائے۔ اور ایسا ہی بعض مولوی وعظ کا نام لیکر پیٹ بھرنے کیلئے مشرق اور مغرب کی طرف گھومتے
پھریں اور وہ سفر جائے اعتراض نہ ہو اور کوئی ان لوگوں پر بدعتی اور بد اعمال اور مردود ہونے کے
فتوے نہ دے مگر جبکہ یہ عاجز باذن و امر الہی دعوت حق کیلئے مامور ہو کر طلب علم کیلئے اپنی جماعت
کے لوگوں کو بلاوے تو وہ سفر حرام ہو جائے اور یہ عاجز اس فعل کی وجہ سے مردود کہلاوے کیا یہ تقویٰ اور
خدا ترسی کا طریق ہے؟ افسوس! کہ یہ نادان یہ بھی نہیں جانتے کہ تدبیر اور انتظام کو بدعات کی مد
میں داخل نہیں کر سکتے ۔ ہر یک وقت اور زمانہ انتظامات جدیدہ کو چاہتا ہے۔ اگر مشکلات کی جدید
ا السجدة: ۲۴
صورتیں پیش آئیں تو بجز جدید طور کی تدبیروں کے اور ہم کیا کر سکتے ہیں ۔ پس کیا یہ تدبیریں بدعات
میں داخل ہو جائیں گی جب اصل سنت محفوظ ہو اور اسی کی حفاظت کیلئے بعض تدابیر کی ہمیں حاجت
پڑے تو کیا وہ تدابیر بدعت کہلائیں گی معاذ اللہ ! ہرگز نہیں ۔ بدعت وہ ہے جو اپنی حقیقت میں سنت
نبویہ کے معارض اور نقیض واقع ہو اور آثار نبویہ میں اُس کام کے کرنے کے بارے میں زجر اور تہدید
پائی جائے۔ اور اگر صرف جدت انتظام اور نئی تدبیر پر بدعت کا نام رکھنا ہے تو پھر اسلام میں بدعتوں کو
گنتے جاؤ کچھ شمار بھی ہے۔ علم صرف بھی بدعت ہوگا اور علم نحو بھی اور علم کلام بھی اور حدیث کا لکھنا اور
اس کا مبوب اور مرتب کرنا سب بدعات ہوں گے ایسا ہی ریل کی سواری میں چڑھنا ، کلوں کا کپڑا پہننا،
ڈاک میں خط ڈالنا، تار کے ذریعہ سے کوئی خبر منگوانا اور بندوق اور توپوں سے لڑائی کرنا تمام یہ کام
بدعات میں داخل ہوں گے بلکہ بندوق اور توپوں سے لڑائی کرنا نہ صرف بدعت بلکہ ایک گناہ عظیم
ٹھہرے گا کیونکہ ایک حدیث صحیح میں ہے کہ آگ کے عذاب سے کسی کو ہلاک کرنا سخت ممنوع ہے۔
صحابہ سے زیادہ سنت کا متبع کون ہوس کا متبع کون ہو سکتا ہے مگر انہوں نے بھی سنت ۔ ماسنت کے وہ معنی نہ سمجھے جو میاں رحیم بخش
نے سمجھے۔ انہوں نے تدبیر اور انتظام کے طور پر بہت سے ایسے جدید کام کئے کہ جو نہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمائے اور نہ قرآن کریم میں وارد ہوئے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی محدثات ہی دیکھو
جن کا ایک رسالہ بنتا ہے۔ اسلام کیلئے ہجری تاریخ انہوں نے مقرر کی اور شہروں کی حفاظت کیلئے کو توال
مقرر کئے اور بیت المال کیلئے ایک باضابطہ دفتر تجویز کیا۔ جنگی فوج کیلئے قواعد رخصت اور حاضری
ٹھہرائے اور ان کے لڑنے کے دستور مقرر کئے اور مقدمات مال وغیرہ کے رجوع کیلئے خاص خاص
ہدایتیں مرتب کیں اور حفاظت رعایا کیلئے بہت سے قواعد اپنی طرف سے تجویز کر کے شائع کئے اور خود
کبھی کبھی اپنے عہد خلافت میں پوشیدہ طور پر رات کو پھرنا اور رعایا کا حال اس طرح سے معلوم کرنا اپنا
خاص کام ٹھہرایا لیکن کوئی ایسا نیا کام اس عاجز نے تو نہیں کیا۔ صرف طلب علم اور مشورہ امداد اسلام اور
ملاقات اخوان کے لئے یہ جلسہ تجویز کیا۔ رہا مکان کا بنانا تو اگر کوئی مکان بہ نیت مہمانداری اور بہ نیت
آرام هر یک صادر و وارد بنا نا حرام ہے تو اس پر کوئی حدیث یا آیت پیش کرنی چاہیے اور اخویم حکیم
نورالدین صاحب نے کیا گناہ کیا کہ محض للہ اس سلسلہ کی جماعت کیلئے ایک مکان بنوا دیا جو شخص اپنی
تمام طاقت اور اپنے مال عزیز سے دین کی خدمت کر رہا ہے اس کو جائے اعتراض ٹھہرانا کسی قسم کی
ایمانداری ہے۔ اے حضرات ! مرنے کے بعد معلوم ہوگا ذرا صبر کرو وہ وقت آتا ہے کہ ان سب
منہ زوریوں سے سوال کئے جاؤ گے۔ آپ لوگ ہمیشہ یہ حدیث پڑھتے ہیں کہ جس نے اپنے وقت
کے امام کو شناخت نہ کیا اور مر گیا وہ جاہلیت کی موت پر مرا لیکن اس کی آپ کو کچھ بھی پرواہ نہیں کہ ایک
شخص عین وقت پر یعنی چودھویں صدی کے سر پر آیا اور نہ صرف چودھویں صدی بلکہ عین ضلالت کے وقت
اور عیسائیت اور فلسفہ کے غلبہ میں اس نے ظہور کیا اور بتلایا کہ میں امام وقت ہوں اور آپ لوگ اس سے منکر
ہو گئے اور اس کا نام کافر اور دجال رکھا اور اپنے بد خاتمہ سے ذرا خوف نہ کیا اور جاہلیت پر مرنا پسند کیا۔
اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی تھی کہ تم پنج وقت نمازوں میں یہ دعا پڑھا کرو کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لا یعنی اے ہمارے خدا اپنے منعم علیہم بندوں کی ہمیں راہ بتا وہ کون
ہیں۔ نبی اور صدیق اور شہید اور صلحاء۔ اس دعا کا خلاصہ مطلب یہی تھا کہ ان چاروں گروہوں میں سے جس
کا زمانہ تم پاؤ اس کے سایہ صحبت میں آجاؤ اور اس سے فیض حاصل کر ولیکن اس زمانہ کے مولویوں نے اس
آیت پر خوب عمل کیا۔ آفرین آفرین!! میں ان کو کس سے تشبیہ دوں وہ اس اندھے سے مشابہ ہیں جو دوسروں
کی آنکھوں کا علاج کرنے کیلئے بہت زور کے ساتھ لاف و گزاف مارتا ہے اور اپنی نابینائی سے غافل ہے۔
بالآخر میں یہ بھی ظاہر کرتا ہوں کہ اگر مولوی رحیم بخش صاحب اب بھی اس فتویٰ سے رجوع نہ
کریں تو میں ان کو اللہ جَلَّ شَانۂ کی قسم دیتا ہوں کہ اگر وہ طالب حق ہیں تو اس بات کے تصفیہ کے
لئے میرے پاس قادیان میں آجائیں میں ان کی آمد و رفت کا خرچ دے دوں گا اور ان پر کتا بیں کھول
کر اور قرآن اور حدیث دکھلا کر ثابت کر دوں گا کہ یہ فتویٰ ان کا سراسر باطل اور شیطانی اغوا سے ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
(۱۷ دسمبر ۱۸۹۲ء)
مطبوعہ ریاض ہند ( یہ اشتہار آئینہ کمالات اسلام کے آخر میں بطور ضمیمہ صفحہ الف تاح طبع ہوا ہے )
(روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰۵ تا ۶۱۲ )
ا الفاتحة : ٧،٦