قابل توجہ احباب - تحریک دائمی امداد چندہ ماہواری
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قابل توجه احباب
اگر چہ مکر ریاد دہانی کی کچھ ضرورت نہیں تھی لیکن چونکہ دل میں انجام خدمت دینی کے لئے سخت چہ مکر
اضطراب ہے اس وجہ سے پھر یہ چند سطر میں بطور تا کید لکھتا ہوں ۔
اے جماعت مخلصین ! خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اس وقت ہمیں تمام قوموں کے ساتھ مقابلہ
در پیش ہے اور ہم خدا تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ اگر ہم ہمت نہ ہاریں اور اپنے سارے دل اور
سارے زور اور ساری توجہ سے خدمت اسلام میں مشغول ہوں تو فتح ہماری ہوگی ۔ سو جہاں تک ممکن ہو
اس کام کیلئے کوشش کرو۔ ہمیں اس وقت تین قسم کی جمعیت کی سخت ضرورت ہے۔ جس پر ہمارے کام
اشاعت حقائق و معارف دین کا سارا مدار ہے۔ اول یہ کہ ہمارے ہاتھ میں کم سے کم دو پر لیس ہوں۔
دوئم ایک خوشخط کا پی نو لیں۔ سوئم کا غذ ۔ ان تینوں مصارف کے لئے اڑھائی سو روپیہ ماہواری کا تخمینہ
لگایا گیا ہے۔
اب چاہیے کہ ہر ایک دوست اپنی اپنی ہمت اور مقدرت کے موافق بہت جلد بلا توقف اس
چندہ میں شریک ہو۔ اور یہ چندہ ہمیشہ ماہواری طور سے ایک تاریخ مقررہ پر پہنچ جانا چاہیے۔ بالفعل یہ
تجویز ہوئی کہ بقیہ براہین اور ایک اخبار جاری ہو اور آئندہ جو جو ضرورتیں پیش آئیں گی ان کے موافق
وقتا فوقتا رسائل نکلتے رہیں گے۔ اور چونکہ یہ تمام کاروبار چندہ پر موقوف ہے اس لئے اس بات کو پہلے
سوچ لینا چاہیے کہ اس قدر اپنی طرف سے چندہ مقرر کریں جو بہ سہولت ماہ بماہ پہنچ سکے ۔
اے مرد امان دین! کوشش کرو کہ یہ کوشش کا وقت ہے اپنے دلوں کو دین کی ہمدردی کیلئے جوش
میں لاؤ کہ یہی جوش دکھانے کے دن ہیں ۔ اب تم خدا تعالیٰ کو کسی اور عمل سے ایسا راضی نہیں کر سکتے
جیسا کہ دین کی ہمدردی سے۔ سو جا گو اور اٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ!! اور دین کی ہمدردی کے لئے وہ قدم
اٹھاؤ کہ فرشتے بھی آسمان پر جزاکم اللہ کہیں اس سے مت غمگین ہو کہ لوگ تمہیں کافر کہتے ہیں تم اپنا
اسلام خدا تعالیٰ کو دکھلاؤ اور اتنے جھکو کہ بس فدا ہی ہو جاؤ۔
دوستان خود را نثار حضرت جاناں کنید دره یار و در رو آن یار جانی جان و دل قربان کنید
آن دل خوش باش را اندر جهان جوید خوشی از پئے دین محمد کلبه احزان کنید
از تعیش ہا برون آید اے مردانِ حق خویشتن را از پئے اسلام سرگردان کنید
یہ اشتہار ضمیمہ آئینہ کمالات اسلام با راول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان کے صفحہ ۲۴ پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۳۶)
لے ترجمہ اشعار اے دوستو اپنے تئیں محبوب حقیقی پر قربان کر دو اور اس جانی دوست کی راہ میں جان و دل نثار کر دو۔
اس آرام پسند دل کو جو اس جہاں میں خوشیاں ڈھونڈتا ہے محمد کے دین کی خاطر بیت الحزن بنادو۔
اے مردانِ خدا عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ دو اور اب اپنے آپ کو اسلام کی خاطر سرگرداں کرو۔