اشتہار بابت کتاب آئینہ کمالات اسلام

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہار کتاب آئینہ کمالات اسلام
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ !
اے ایماندار وا گر تم اللہ تعالی کی مدد کرو تو وہ تمہاری مدد کرے گا۔
اے عزیزان مدد دین متین آں کا رے ست که بصد زہد میتر نه شود انسان را
واضح ہو کہ یہ کتاب جس کا نام نامی عنوان میں درج ہے۔ ان دنوں میں اس عاجز نے اس غرض
سے لکھی ہے کہ دنیا کے لوگوں کو قرآن کریم کے کمالات معلوم ہوں اور اسلام کی اعلیٰ تعلیم سے ان کو
اطلاع ملے اور میں اس بات سے شرمندہ ہوں کہ میں نے یہ کہا کہ میں نے اس کو لکھا ہے کیونکہ میں
دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اوّل سے آخر تک اس کے لکھنے میں آپ مجھ کو عجیب در عجیب مددیں دی ا
ہیں اور وہ عجیب لطائف و نکات اس میں بھر دیتے ہیں کہ جو انسان کی معمولی طاقتوں سے بہت بڑھ کر
ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ اس نے یہ اپنا ایک نشان دکھلایا ہے تا کہ معلوم ہو کہ وہ کیونکر اسلام کی غربت
کے زمانہ میں اپنی خاص تائیدوں کے ساتھ اس کی حمایت کرتا ہے اور کیونکر ایک عاجز انسان کے دل پر
تجلی کر کے لاکھوں آدمیوں کے منصوبوں کو خاک میں ملاتا اور ان کے حملوں کو پاش پاش کر کے دکھلا دیتا
ہے۔ مجھے یہ بڑی خواہش ہے کہ مسلمانوں کی اولاد اور اسلام کے شرفاء کی ذریت جن کے سامنے نئے
علوم کی لغزشیں دن بدن بڑھتی جاتی ہیں۔ اس کتاب کو دیکھیں ۔ اگر مجھے وسعت ہوتی تو میں تمام
ا محمد : ۸
کے ترجمہ۔ اے عزیز و دین متین کی مدد لیسا عظیم الشان کام ہے کہ انسان اسے سوز ہر کے بدلے بھی حاصل نہیں کر سکتا۔

جلدوں کو مفت اللہ تقسیم کرتا۔ عزیز و ! یہ کتاب قدرت حق کا ایک نمونہ ہے اور انسان کی معمولی کوششیں وا
گار
خود بخود اس قدر ذخیره معارف کا پیدا نہیں کر سکتیں۔ اس کی ضخامت چھ نوا صفحہ کے قریب ہے اور کاغذ
عمدہ اور کتاب خوشخط اور قیمت دو روپیہ اور محصول علاوہ ہے اور یہ صرف ایک حصہ ہے اور دوسرا حصہ
الگ طبع ہو گا اور قیمت اس کی الگ ہوگی ۔ اور اس میں علاوہ حقائق و معارف قرآنی اور لطائف کتاب
رب عزیز کے ایک وافر حصہ ان پیشگوئیوں کا بھی موجود ہے جن کو اول سراج منیر میں شائع کرنے کا
ارادہ تھا۔ او ۔ اور میں اس بات پر راضی ہوں کہ اگر خریداران کتاب میری اس تعریف کو خلاف واقعہ پاویں
تو کتاب مجھے واپس کر دیں میں بلا توقف ان کی قیمت واپس بھیج دوں گا۔ لیکن یہ شرط ضروری ہے کہ
کتاب کو دو ہفتے کے اندر واپس کریں اور دست مالیدہ اور داغی نہ ہو۔
اخیر میں یہ بات بھی لکھنا چاہتا ہوں کہ اس کتاب کی تحریر کے وقت دو دفعہ جناب رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی زیارت مجھ کو ہوئی اور آپ نے اس کتاب کی تالیف پر بہت مسرت ظاہر کی اور ایک
رات یہ بھی دیکھا کہ ایک فرشتہ بلند آواز سے لوگوں کے دلوں کو اس کتاب کی طرف بلاتا ہے اور کہتا
ہے هَذَا كِتَابٌ مُّبَارَكٌ فَقُوْمُوا لِلإِجْلَالِ وَالإِكْرَامِ یعنی یہ کتاب مبارک ہے اس کی تعظیم کیلئے
کھڑے ہو جاؤ ۔ اب گزارش مدعا یہ ہے کہ جو صاحب اس کتاب کو خریدنا چاہیں وہ بلا توقف مصمم ارادہ
سے اطلاع بخشیں تا کہ کتاب بذریعہ ویلیو پی ایبل ان کی خدمت میں روانہ کی جائے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره پنجاب
( مطبوعہ ریاض ہند قادیان )
یہ اشتہار ضمیمہ آئینہ کمالات اسلام ایڈیشن اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان کے صفحہ ۴ پر ہے )
ہند
(روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵۲)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حاشیه متعلقہ صفحہ ۲۔ اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء ۔ مندرجہ آئینہ کمالات اسلام
L
عجب لعلیست در کان محمد
(1) عجب نوریست
در جان محمد
(۲) ظلمت ہا دلے آنگه شود صاف
که گردد
از محبان محمد
(۳) عجب دارم دل آن ناکسان را
که
رو تا بند از خوان محمد
(۴) ندانم بیچ نفسی
در دو عالم
که دارد شوکت و شان محمد
(۵) خدا زان سینه بیزارست صدبار
که هست از کینه داران محمد
(۶) خدا خود سوزد آن کرم دنی را
که باشد از عدوان محمد
(۷) اگر خواهی نجات از مستی نفس
بیا
در
ذیل مستان محمد
(۸) اگر خواهی که حق گوید ثنایت
بشو از دل ثنا خوان محمد
لے ترجمہ اشعار (1) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان میں ایک عجیب نور ہے محمدؐ کی کان میں ایک عجیب و غریب
صلى الله
لعل ہے۔ (۲) دل اُس وقت ظلمتوں سے ؟ سے پاک ہوتا ہے جب وہ محمد ﷺ کے دوستوں میں داخل ہو جاتا ہے۔ ے دوستوں میں دا
صلى الله
کرتا ہوں جو محمد علی کے دستر خوان سے منہ پھیرتے ہیں۔ (۴) دونوں
صلى الله
جو
ا
(۳) میں اُن نالایقوں کے دلوں پر تعجب کرتا
میں میں کسی شخص کو نہیں جانتا جو محمد کو جہان میں میں اجانتا و محمد ﷺ کی سی شان و شوکت رکھتا ہو۔ (۵) خدا اُس شخص سے سخت بیزار ہے جو
محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کینہ رکھتا ہو ۔ (۶) خدا خود اس ذلیل کیڑے کو جلا دیتا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں
میں سے ہو۔ (۷) اگر تو نفس کی بدمستیوں سے نجات چاہتا ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مستانوں میں سے ہو
جا۔ (۸) اگر تو چاہتا ہے کہ خدا تیری تعریف کرے تو تہ دل سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مدح خواں بن جا۔

(۹) اگر خواهی دلیلی عاشقش باش
محمد
هست
برہان محمد
(۱۰) سرے دارم فدائے خاک احمد
دلم
ہر
وقت قربان محمد
(11) بگیسوئے رسول اللہ کہ ہستم
شار
روئے
تابان محمد
(۱۲) دریں رہ گر کشندم در بسوزند
نتابم
رو
ز ایوان محمد
(۱۳) بکار دین مترسم از جهانی
که دارم رنگ ایمان محمد
(۱۴) بیسے سہل ست از دنیا بریدن
بیادِ حُسن
و
احسان محمد
(۱۵) فدا شد در ریش هر ذره من
که دیدم حسن پنهان محمد
(۱۶) دگر استاد را نامی ندانم
که خواندم در دبستان محمد
(۱۷) بدیگر دلبرے کارے ندارم
که هستم گشته آن محمد
(۱۸) مر آن گوشته چشم باید
نخواهم
گلستان محمد
(۱۹) دل زارم
به
پہلو تم مجوئید
که بستیمش بدامان محمد
(۲۰) من آن خوش مرغ از مرغانِ قدسم
که دارد جا به بستان محمد
(۹) اگر تو اُس کی سچائی کی دلیل چاہتا ہے تو اُس کا عاشق بن جا کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی خود محمد کی دلیل ہے۔
(۱۰) میر اسر احمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاک پا پر شار ہے اور میرا دل ہر وقت محمد ﷺ پر قربان رہتا ہے ۔ (۱۱) رسول اللہ
کی زلفوں کی قسم کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نورانی چہرے پر فدا ہوں ۔ (۱۲) اس راہ میں اگر مجھے قتل کر دیا جائے یا
جلا دیا جاوے تو پھر بھی میں محمدؐ کی بارگاہ سے منہ نہیں پھیروں گا ۔ (۱۳) دین کے معاملہ میں میں سارے جہان سے
بھی نہیں ڈرتا کہ مجھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایمان کا رنگ ہے۔ (۱۴) دنیا سے قطع تعلق کرنا نہایت آسان ہے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن واحسان کو یاد کر کے ۔ (۱۵) اُس کی راہ میں میرا ہر ذرہ قربان ہے کیونکہ میں نے محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کا مخفی حسن دیکھ لیا ہے ۔ (۱۶) میں اور کسی استاد کا نام نہیں ، اور کسی استاد کا نام نہیں جانتا میں تو صرف محمد صلی اللہ علیہ و صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرسہ
کا پڑھا ہوا ہوں ۔ (۱۷) اور کسی محبوب سے مجھے واسطہ نہیں کہ میں تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ناز و ادا کا مقتول ہوں۔
(۱۸) مجھے تو اسی آنکھ کی نظر مہر درکار ہے۔ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے باغ کے سوا اور کچھ نہیں چاہتا (۱۹) میرے
زخمی دل کو میرے پہلو میں تلاش نہ کرو کہ اسے تو ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن سے باندھ دیا
ہے۔ (۲۰) میں طائرانِ قدس میں سے وہ اعلیٰ پرندہ ہوں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے باغ میں بسیرا رکھتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی