لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(۲۱) تو جان ما منور کردی از عشق
فدائت جانم اے جان محمد
(۲۲) دریغا گردهم صد جان درین راه
نباشد نیز شایان محمد
(۲۳) چه بیت ها بدادند این جوان را
که ناید کس
به میدان محمد
(۲۴) الا اے دشمن نادان و بے راہ
بترس از تیغ بران محمد
ره مولی که گم کردند مردم
بجو
در آل
و اعوان محمد
(۲۶) الا اے منکر از شان محمد
ہم
از نور نمایان محمد
(۲۷) کرامت گرچه بے نام و نشان است
بیا بنگر
ز غلمان محمد
لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی
واضح ہو کہ اس عاجز نے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں جو اس کتاب کے ساتھ شامل کیا گیا تھا
اندر من مراد آبادی اور لیکھر ام پشاوری کو اس بات کی دعوت کی تھی کہ اگر وہ خواہشمند ہوں تو ان کی قضا و قدر
کی نسبت بعض پیشگوئیاں شائع کی جائیں ۔ سو اس اشتہار کے بعد اندرمن نے تو اعراض کیا اور کچھ
(۲۱) تو نے عشق کی وجہ ۔ کی وجہ سے ہماری جان کو روشن کر دیا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تجھ پر میری جان فدا ہو ۔ (۲۲) اگر اس
راہ میں سو جان سے قربان ہو جاؤں تو بھی افسوس رہے گا کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے شایاں نہیں۔
(۲۳) اس جوان کو کس قدر رعب دیا گیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے میدان میں کوئی بھی (مقابلہ پر) نہیں آتا۔
(۲۴) اے نادان اور گمراہ دشمن ہوشیار ہو جا۔ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کاٹنے والی تلوار سے ڈر۔ (۲۵) خدا کے اس
راستہ کو جسے لوگوں نے بھلا دیا ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آل اور انصار میں ڈھونڈ ۔ (۲۶) خبر دار ہو جا! اے وہ
شخص جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان نیز محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چپکتے ہوئے نور کا منکر ہے۔ (۲۷) اگر چہ کرامت اب
مفقود ہے۔ مگر تو آ اور اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں میں دیکھ لے۔
عرصہ کے بعد فوت ہو گیا لیکن لیکھرام نے بڑی دلیری سے ایک کارڈ اس عاجز کی طرف روانہ کیا کہ
میری نسبت جو پیشگوئی چاہو شائع کر دو میری طرف سے اجازت ہے۔ سو اُس کی نسبت جب توجہ کی گئی
تو اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ الہام ہوا۔
عِجُلٌ جَسَدٌ لَّهُ خُوَارٌ۔ لَهُ نَصَبٌ وَّ عَذَابٌ
یعنی یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکروہ آواز نکل رہی ہے۔ اور اس
کے لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے جو ضرور اس کو مل
L
رہے گا۔ اور اس کے بعد آج جو ۲۰ فروری ۱۸۹۳ ء روز دوشنبہ ہے اس عذاب کا وقت معلوم کرنے کے
لئے توجہ کی گئی تو خداوند کریم نے مجھ پر ظاہر کیا کہ آج کی تاریخ سے جو بیس فروری ۱۸۹۳ء ہے چھ برس
کے عرصہ تک یہ شخص اپنی بد زبانیوں کی سزا میں یعنی ان بے ادبیوں کی سزا میں جو اس شخص نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی ہیں عذاب شدید میں مبتلا ہو جائے گا۔ سواب میں اس پیشگوئی
کو شائع کر کے تمام مسلمانوں اور آریوں اور عیسائیوں اور دیگر فرقوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس شخص پر
چھ برس کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور
خارق عادت اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور نہ اس کی
روح سے میرا یہ نطق ہے اور اگر میں اس پیشگوئی میں کا ذب نکلا تو ہر یک سزا کے بھگتنے کے لئے میں
طیار ہوں اور اس بات پر راضی ہوں کہ مجھے گلے میں رسہ ڈال کر کسی سولی پر کھینچا جائے اور باوجود
میرے اس اقرار کے یہ بات بھی ظاہر ہے کہ کسی انسان کا اپنی پیشگوئی میں جھوٹا نکلنا خود تمام رسوائیوں
سے بڑھ کر رسوائی ہے زیادہ اس سے کیا لکھوں ۔ واضح رہے کہ اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی سخت بے ادبیاں کی ہیں جن کے تصور سے بھی بدن کا نپتا ہے۔ اس کی کتابیں عجیب طور کی تحقیر اور
تو ہین اور دشنام دہی سے بھری ہوئی ہیں کون مسلمان ہے جو ان کتابوں کو سنے اور اس کا دل اور جگر
ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو۔ باایں ہمہ شوخی و خیر گی یہ شخص سخت جاہل ہے۔ عربی سے ذرہ میں نہیں بلکہ دقیق
لے اب آریوں کو چاہیے کہ سب مل کر دعا کریں کہ یہ عذاب ان کے اس وکیل سے مل جائے ۔ منہ
اردو لکھنے کا بھی مادہ نہیں اور یہ پیشگوئی اتفاقی نہیں بلکہ اس عاجز نے خاص اسی مطلب کیلئے دعا کی جس
کا یہ جواب ملا۔ اور یہ پیشگوئی مسلمانوں کیلئے بھی نشان ہے۔ کاش وہ حقیقت کو سمجھتے اور ان کے دل نرم
ہوتے ۔ اب میں اسی خدا عز و جل کے نام پرختم کرتا ہوں جس کے نام سے شروع کیا تھا۔ وَالْحَمْدُ
لِلَّهِ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفَى، أَفْضَلِ الرُّسُلِ وَ خَيْرُ الْوَرَى
سَيِّدُنَا وَ سَيِّدُ كُلِّ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ
خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره
(۲۰) فروری ۱۸۹۳ء)
یہ اشتہار آئینہ کمالات اسلام کے آخر میں بطور ضمیمہ شامل ہے اور علیحدہ بھی ۲۰×۲۶ کے سائز پر بشمول
اشتہار نمبر ۹۹ شائع ہوا تھا )
(روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۹ تا ۶۵۱)