شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پوری کی نسبت آسمانی فیصلہ

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
تا دل مرد خدا نامد بدرد
بیچ قومی را خدا رسوا نہ کرد
جلد اول
( كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَّاهُ اسْتَغْنَى) ۔
انسان با وجود سخت ناچیز اور مشت خاک ہونے کے پھر اپنی عاجزی کو کیسے جلد بھول جاتا ہے
ایک ذرہ درد فرو ہونے اور آرام کی کروٹ بدلنے سے اپنی فروتنی کا لہجہ فی الفور بدل لیتا ہے پنجاب
کے قریباً تمام آدمی شیخ مہر علی صاحب ریکس ہوشیار پور سے واقف ہوں گے اور میرے خیال میں ہے
کہ جس ایک بیجا الزام میں اپنے بعض پنہانی قصوروں کی وجہ سے جن کو خدا تعالیٰ جانتا ہو گا وہ پھنس گئے
تھے۔ وہ قصہ ہمارے ملک کے بچوں اور عورتوں کو بھی معلوم ہوگا ۔ سو اس وقت ہمیں اس منسوخ شدہ
قصہ سے تو کچھ مطلب نہیں صرف اس بات کا ظاہر کرنا مطلوب ہے کہ اس قصہ سے تخمینا چھ ماہ پہلے اس
عاجز کو بذریعہ ایک خواب کے جتلایا گیا تھا کہ شیخ صاحب کی جائے نشست فرش کو آگ لگی ہوئی ہے
اور اس آگ کو اس عاجز نے بار بار پانی ڈال کر بجھایا ہے سو اسی وقت میرے دل میں خدا تعالیٰ کی
لے ترجمہ ۔ جب تک کسی مرد خدا کے دل کو تکلیف نہیں پہنچتی خدا کسی قوم کو رسوا نہیں کرتا۔ کے العلق : ۸،۷

طرف سے یہ یقین کامل یہ تعبیر ڈالی گئی کہ شیخ صاحب پر اور ان کی عزت پر سخت مصیبت آئے گی اور
میرا پانی ڈالنا یہ ہوگا کہ آخر میری ہی دعا سے نہ کسی اور وجہ سے وہ بلا دور کی جائے گی اور میں نے اس
خواب کے بعد شیخ صاحب کو بذریعہ ایک مفصل خط کے اپنے خواب سے اطلاع دیدی اور توبہ اور
استغفار کی طرف توجہ دلائی مگر اس خط کا جواب انہوں نے کچھ نہ لکھا آخر قریباً چھ ماہ گزرنے پر ایسا ہی
ہوا اور میں انبالہ چھاؤنی میں تھا کہ ایک شخص محمد بخش نام شیخ صاحب کے فرزند جان محمد کی طرف سے میرے
پاس پہنچا اور بیان کیا کہ فلاں مقدمہ میں شیخ صاحب حوالات میں ہو گئے میں نے اس شخص سے اپنے خط کا
حال دریافت کیا جس میں چھ ماہ پہلے اس بلا کی اطلاع دی گئی تھی تو اُس وقت محمد بخش نے اس خط کے پہنچنے
سے لاعلمی ظاہر کی لیکن آخر خود شیخ صاحب نے رہائی کے بعد کئی دفعہ اقرار کیا کہ وہ خط ایک صندوق میں
سے مل گیا۔ پھر شیخ صاحب تو حوالات میں ہو چکے تھے لیکن ان کے بیٹے جان محمد کی طرف سے شاید محمد بخش
کے دستخط سے جو ایک شخص ان کے تعلق داروں میں سے ہے کئی خط اس عاجز کے نام دعا کیلئے آئے اور
الله جَلَّ شَانۂ جانتا ہے کہ کئی راتیں نہایت مجاہدہ سے دعائیں کی گئیں اور اوائل میں صورت قضا و قدر کی
نہایت پیچیدہ اور مبرم معلوم ہوتی تھی لیکن آخر خدا تعالیٰ نے دعا قبول کی اور اُن کے بارے میں رہا ہونے
کی بشارت دیدی اور اس بشارت سے ان کے بیٹے کو مختصر لفظوں میں اطلاع دی گئی۔
یہ تو اصل حقیقت اور اصل واقعہ ہے لیکن پھر اس کے بعد سنا گیا کہ شیخ صاحب اس رہائی کے خط
سے انکار کرتے ہیں جس سے لوگ یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ گویا اس عاجز نے جھوٹ بولا سو اس فتنہ کے دور
کرنے کی غرض سے اس عاجز نے شیخ صاحب سے اپنا خط طلب کیا جس میں ان کی بریت کی خبر دی گئی
تھی مگر انہوں نے وہ خط نہ بھیجا بلکہ اپنے خط ۱۹ار جون ۱۸۹۲ء میں میرے خط کا گم ہو جانا ظاہر کیا لیکن
ساتھ ہی اپنے بیٹے جان محمد کی زبانی یہ لکھا کہ قطعیت بریت کا خبر دینا ہمیں یاد نہیں مگر غالباً خط کے یہ
الفاظ یا اس کے قریب قریب تھے کہ فضل ہو جائے گا دعا کی جاتی ہے لیے یہ قصہ تو یہاں تک رہا اور وہ خط
لے یہ اس عاجز کا لفظ نہیں ہے کہ دعا کی جاتی ہے بلکہ یہ تھا کہ دعا بہت کی گئی اور آخر فقرہ میں بریت اور فضل الہی کی بشارت
دی گئی تھی وہ الفاظ اگر چہ کم تھے مگر قل و دل تھے۔ خدا تعالیٰ کسی کا محتاج اور خوشامد گر لوگوں کی طرح نہیں اس کی بشارتیں اکثر
اشارات ہی ہوتے ہیں اس کا ہاں یا نہیں کہنا دوسرے لوگوں کے ہزار دفتر سے زیادہ معتبر ہے مگر نادان اور متکبر دنیا دار یہ چاہتے
ہیں کہ خدا تعالیٰ بھی فرمانبرداروں کی طرح لمبی تقریریں کرے تا اُن کو یقین آوے اور پھر اس بات کو قطعی سمجھیں ۔ منہ

شیخ صاحب کا میرے پاس موجود پڑا ہے لیکن اب بعض دوستوں کے خطوط اور بیانات سے معلوم ہوا
کہ شیخ صاحب یہ مشہور کرتے پھرتے ہیں کہ ہمیں رہائی کی کوئی بھی اطلاع نہیں دی تھی ۔ اور نہ صر
صرف
اسی قدر بلکہ اس عاجز پر ایک اور طوفان باندھتے ہیں اور وہ یہ کہ گویا یہ عاجز یہ تو جانتا تھا کہ میں نے کوئی
خط نہیں لکھا مگر شیخ صاحب کو جھوٹ بولنے کے لئے تحریک دے کر بطور بیان دروغ ان سے یہ لکھوانا
چاہا کہ اس عاجز نے رہائی کی خبر دے دی تھی گویا اس عاجز نے کسی خط میں شیخ صاحب کی خدمت میں
یہ لکھا ہے کہ اگر چہ یہ بات صحیح اور واقعی تو نہیں کہ میں نے رہائی کی اطلاع قبل از وقت بطور پیشگوئی دی
ہو مگر میری خاطر اور میرے لحاظ سے تم ایسا ہی لکھ دو تا میری کرامت ظاہر ہو۔ شیخ صاحب کا یہ طریق عمل
سن کر سخت افسوس ہوا۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون ۔ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ شیخ صاحب کے اول و آخر
کے متعلق ضرور شیخ صاحب کو اطلاع دی گئی تھی اور وہ دونوں پیشگوئیاں صحیح ہیں اور دونوں کی نسبت شیخ
صاحب کی طرف خط بھیجا گیا اور وہی خط مانگا گیا تھا یا اس کا مضمون طلب کیا گیا تھا۔ شیخ صاحب نے
اگر در حقیقت ایسا ہی بیان کیا ہے تو اُن کے افترا کا جواب کیا دیا جائے ناظرین اس بارے میں میرے
خطوط ان سے طلب کریں اور ان کو باہم ملا کر غور سے پڑھیں لیے اگر شیخ صاحب میں مادہ فہم کا ہوتا تو
پہلی ہی پیشگوئی کے خط سے میرا بریت کا خبر دینا سمجھ سکتے تھے کیونکہ اس سے بھی یہ بداہت سمجھا جا سکتا
تھا کہ اس عاجز کے ذریعہ سے ہی ان کی بند خلاص ہوگی وجہ یہ کہ ان کو اطلاع دی گئی تھی کہ میں نے ہی
پانی ڈال کر آگ کو بجھایا۔ کیا شیخ صاحب کو یاد نہیں کہ بمقام لودہیانہ جب وہ مہ
درخواست
لیے مناسب کہ ہے کہ ناظرین ان قریب قریب تاریخوں کے کے تمام تمام میرے خطوط خطوط کو شیخ شیخ صاحب صاحب سے سے لے کر لے کر پڑھیں۔ ۔
میرے کسی خط کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ شیخ صاحب کوئی بات خلاف واقعہ لکھیں بلکہ ان کو اپنے خط سابق کے مضمون سے خ کا ہرگز خلاف واقہ بلکہ انکو کے
اطلاع دی گئی تھی اور امید تھی کہ اور امید تھی کہ یاد دلانے سے وہ مضمون انہیں یاد آ ۔ یاد آ جائے گا ۔ اس بناء پر اُن سے یہ درخو یہ درخواست کی گئی تھی
کہ ہمارے خط کا یہ خلاصہ ہے اور اس کی ہم آپ سے تصدیق چاہتے ہیں مگر افسوس کہ شیخ صاحب نے میرے خط کو تو
تحکم کی راہ سے دبا لیا اور مجھ پر یہ افترا کیا کہ گویا میں نے ان سے جھوٹ کہلوانا چاہا۔ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے تو
صرف اپنے خط کے مضمون کی تصدیق کرانی چاہی تھی۔ اگر میں سچ پر نہیں تو شیخ صاحب میرا متنازعہ فیہ خط پیش کریں
جس کے پہنچنے کا ان کو اقرار ہے اور نہ صرف اسی قدر بلکہ یہ بھی اقرار ہے کہ اس میں لکھا تھا کہ فضل ہو جائے گا۔ منہ

دعوت کھانے آئے تھے تو انہوں نے اس خط کو یاد کر کے رونا شروع کر دیا تھا اور شاید روٹی پر بھی بعض
قطرے آنسوؤں کے پڑے ہوں۔ پھر وہ آگ پر پانی ڈالنا کیوں یاد نہ رہا۔ اور اگر میں نے رہائی کی
خبر شائع نہیں کی تھی تو پھر وہ صدہا آدمیوں میں قبل از رہائی مشہور کیونکر ہوگئی تھی اور کیوں آپ کے بعض
رشتہ دار جلدی کر کے اس خبر کے صدق پر اعتراض کرتے تھے جواب تک زندہ موجود ہیں اور پھر آپ
نے کیوں میرے خط کا یہ خلاصہ مجھ کو تحریر کیا کہ گویا میں نے خط میں صرف اتنا ہی لکھا تھا کہ فضل
ہو جائے گا یہ کیسی نا خدا ترسی ہے کہ مجالس میں افترا کی تہمت لگا کر دل کو دکھایا جائے ۔ خیر اب ہم بطریق
منزل ایک آسان فیصلہ اپنے صدق اور کذب کے بارے میں ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
فیصلہ
آج رات میں نے جو ۲۵ فروری ۱۸۹۳ء کی رات تھی ۔ شیخ صاحب کی ان باتوں سے سخت
دردمند ہو کر آسمانی فیصلہ کیلئے دعا کی ۔ خواب میں مجھ کو دکھلایا گیا کہ ایک دوکاندار کی طرف میں نے کسی
قدر قیمت بھیجی تھی کہ وہ ایک عمدہ اور خوشبودار چیز بھیج دے اس نے قیمت رکھ کر ایک بد بودار چیز بھیج دی
وہ چیز دیکھ کر مجھے غصہ آیا اور میں نے کہا کہ جاؤ دوکاندار کو کہو کہ وہی چیز دے ورنہ میں اس دعا کی اُس پر
نالش کروں گا اور پھر عدالت سے کم سے کم چھ ماہ کی اُس کو سزا ملے گی اور امید تو زیادہ کی ہے تب
دوکاندار نے شاید یہ کہلا بھیجا کہ یہ میرا کام نہیں یا میرا اختیار نہیں اور ساتھ ہی یہ کہلا بھیجا کہ ایک سودائی
پھرتا ہے اس کا اثر میرے دل پر پڑ گیا اور میں بھول گیا اور اب وہی چیز دینے کو تیار ہوں۔ اس کی میں
نے یہ تعبیر کی کہ شیخ صاحب پر یہ ندامت آنے والی ہے اور انجام کار وہ نادم ہوں گے اور ابھی کسی
لے آپ کے رشتہ دار شاید ہمشیرہ زاده شیخ میراں بخش ساکن دسوہہ نے بمقام ا ساکن دسوہہ نے بمقام امرتسر اپنی دوکان پر روبرو شیخ
سندھی خان ساکن خانپور میرے ملازم شیخ حامد علی سے نومیدی رہائی کی حالت میں تکرار کی تھی کہ مرزاغلام احمد تو کہتے
تھے کہ شیخ صاحب بری ہو جائیں گے اور اب وہ پھانسی ملنے لگے ہیں ۔ حامد علی کا بیان ہے کہ میں نے کہا تھا کہ انجام
دیکھنے کے بعد اعتراض کرنا ۔ منہ

دوسرے آدمی کا اُن کے دل پر اثر ہے۔ پھر میں نے توجہ کی تو مجھے یہ الہام ہوا
إِنَّا نَرَى تَقَلُّبَ وَجُهِكَ فِي السَّمَاءِ - نُقَلِّبُ فِي السَّمَاءِ مَا قَلَّبْتَ فِي
الْأَرْضِ إِنَّا مَعَكَ نَرْفَعُكَ دَرَجَاتٍ ۔
یعنی ہم آسمان پر دیکھ رہے ہیں کہ تیرا دل مہر علی کی خیر اندیشی سے بددعا کی طرف پھر گیا سو ہم
بات کو اُسی طرح آسمان پر پھیر دیں گے جس طرح تو زمین پر پھیرے گا۔ ہم تیرے ساتھ ہیں تیرے
درجات بڑھائیں گے۔ لہذا یہ اشتہار شیخ صاحب کی خدمت میں رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں کہ اگر وہ
ایک ہفتہ کے عرصہ میں اپنے خلاف واقعہ فتنہ اندازی سے معافی چاہنے کی غرض سے ایک خط بہ نیت
چھپوانے کے نہ بھیج دیں تو پھر آسمان پر میرا اور ان کا مقدمہ دائر ہوگا اور میں اپنی دعاؤں کو جوان کی عمر
اور بحالی عزت اور آرام کیلئے تھیں واپس لے لوں گا یہ مجھے اللہ جل شانہ کی طرف سے تصریح
بشارت مل گئی ہے پس اگر شیخ صاحب نے اپنے افتراؤں کی نسبت میری معرفت معافی کا مضمون شائع
نہ کرایا تو پھر میرے صدق اور راستی کی یہ نشانی ہے کہ میری بددعا کا اثر ان پر ظاہر ہوگا جیسا کہ خدا تعالیٰ
نے مجھ کو وعدہ دیا ہے۔ ابھی میں اس کی کوئی تاریخ بیان نہیں کر سکتا کیونکہ ابھی خدا تعالیٰ نے کوئی تاریخ
میرے پر کھولی نہیں اور اگر میری بددعا کا کچھ بھی اثر نہ ہوا تو بلا شبہ میں اسی طرح کا ذب اور مفتری
ہوں جو شیخ صاحب نے مجھ کو سمجھ لیا۔ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے مصیبت
سے پہلے بھی شیخ صاحب کو خبر دی تھی اور مصیبت کے بعد بھی ۔ اور اگر میں جھوٹا ہوں تو شیخ صاحب
میری بد دعا سے صاف بچ جائیں گے اور یہی میرے کا ذب ہونے کی کافی نشانی ہوگی۔ اگر یہ بات
صرف میری ذات تک محدود ہوتی تو میں صبر کرتا۔ لیکن اس کا دین پر اثر ہے اور عوام میں ضلالت پھیلتی
ہے اس لئے میں نے محض حمایت دین کی غرض سے دعا کی اور خدا تعالیٰ نے میری دعا منظور فرمائی ۔ دنیا
داروں کو اپنی دنیا کا تکبر ہوتا ہے اور فقیروں میں کبریائی، تکبر اپنے نفس پر بھروسہ کر کے پیدا ہوتا ہے اور
کبریائی خدا تعالیٰ پر بھروسہ کر کے پیدا ہوتی ہے۔ پس میرے صادق اور کاذب ہونے کیلئے یہ بھی

ایک نشانی ہے۔ میرا یہ دعوی ہے کہ شیخ صاحب کی نجات صرف میری ہی دعا سے ہوئی تھی جیسا کہ میں
نے آگ پر پانی ڈالا تھا۔ اگر میں اس دعوئی میں صادق نہیں ہوں تو میری ذلت ظاہر ہو جاوے گی۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
را تم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره
( مطبوعہ ریاض ہند قادیان )
یہ اشتہار کے چار صفحوں پر ہے اور آئینہ کمالات اسلام کے آخر میں بھی شامل ہے )
(روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵۳ تا ۶۵۶)

آج 10 میں سے 10 باقی