ایک روحانی نشان جس سے ثابت ہوگا کہ یہ عاجز صادق اور خدا تعالیٰ سے مزید ہے یا نہیں اور شیخ محمد حسین بٹالوی اس عاجز کو کا ذب اور دجال قرار دینے میں صادق ہے یا خود کا ذب اور دجال ہے

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایک روحانی نشان جس سے ثابت ہوگا کہ یہ عاجز صادق
اور خدا تعالیٰ سے مؤید ہے یا نہیں اور شیخ محمد حسین بٹالوی
اس عاجز کو کا ذب اور دجال قرار دینے میں صادق ہے یا
خود کا ذب اور دجال ہے
عاقل سمجھ سکتے ہیں کہ منجملہ نشانوں کے حقائق اور معارف اور لطائف حکمیہ کے بھی نشان ہوتے
ہیں۔ جو خاص ان کو دیئے جاتے ہیں جو پاک نفس ہوں اور جن پر فضل عظیم ہو جیسا کہ آیت
لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ اور آیت وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِي خَيْرًا كَثِيرًا کے بلند آواز سے
شہادت دے رہی ہے۔ سو یہی نشان میاں محمد حسین کے مقابل پر میرے صدق اور کذب کے جانچنے
کیلئے کھلی کھلی نشانی ہوگی اور اس فیصلہ کیلئے احسن انتظام اس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک مختصر جلسہ ہو کر
منصفان تجویز کردہ اس جلسہ کے چند سورتیں قرآن کریم کی جن کی عبارت اسی آیت سے کم نہ ہو تفسیر
کیلئے منتخب کر کے پیش کریں۔ اور پھر بطور قرعہ اندازی کے ایک سورۃ ان میں سے نکال کر اسی کی تفسیر
معیار امتحان ٹھہرائی جائے اور اس تفسیر کیلئے یہ امر لازمی ٹھہرایا جاوے کہ بلیغ فصیح زبان عربی اور مقفی
عبارت میں قلمبند ہو اور دس جزو سے کم نہ ہو۔ اور جس قدر اس میں حقائق اور معارف لکھے جائیں وہ
الواقعة : ٨٠
البقرة : ٢٧٠

نقل عبارت کی طرح نہ ہو بلکہ معارف جدیدہ اور لطائف غریبہ ہوں ۔ جو کسی دوسری کتاب میں نہ
پائے جائیں۔ اور با ایں ہمہ اصل تعلیم قرآنی سے مخالف نہ ہوں بلکہ ان کی قوت اور شوکت ظاہر کرنے
والے ہوں اور کتاب کے آخر میں سو شعر لطیف بلیغ اور فصیح عربی میں نعت اور مدح آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم میں بطور قصیدہ درج ہوں ۔ اور جس بحر میں وہ شعر ہونے چاہئیں وہ بحر بھی بطور قرعہ اندازی
کے اسی جلسہ میں تجویز کیا جائے اور فریقین کو اس کام کیلئے چالیس دن کی مہلت دی جائے۔ اور
چالیس دن کے بعد جلسہ عام میں فریقین اپنی اپنی تفسیر اور اپنے اپنے اشعار جو عربی میں ہوں گے
سنادیں۔ پھر اگر یہ عاجز شیخ محمد حسین بٹالوی سے حقائق و معارف کے بیان کرنے اور عبارت عربی
فصیح و بلیغ اور اشعار آبدار مدحیہ کے لکھنے میں قاصر اور کم درجہ پر رہا۔ یا یہ کہ شیخ محمد حسین اس عاجز سے
برابر رہا تو اسی وقت یہ عاجز اپنی خطا کا اقرار کرے گا اور اپنی کتا بیں جلا دے گا۔ اور شیخ محمد حسین کا حق
ہوگا کہ اس وقت اس عاجز کے گلے میں رسہ ڈال کر یہ کہے کہ اے کذاب۔اے دجال ۔اے مفتری۔
آج تیری رسوائی ظاہر ہوئی ۔ اب کہاں ہے وہ جس کو تو کہتا تھا کہ میرا مددگار ہے۔ اب تیرا الہام کہاں
ہے اور تیرے خوارق کدھر چھپ گئے لیکن اگر یہ عاجز غالب ہوا تو پھر چاہیے کہ میاں محمد حسین اسی مجلس
میں کھڑے ہو کر ان الفاظ سے تو بہ کرے کہ اے حاضرین! آج میری روسیا ہی ایسی کھل گئی کہ جیسا
آفتاب کے نکلنے سے دن کھل جاتا ہے اور اب ثابت ہوا کہ یہ شخص حق پر ہے اور میں ہی دجال تھا اور
میں ہی کذاب تھا اور میں ہی کافر تھا اور میں ہی بے دین تھا اور اب میں تو بہ کرتا ہوں۔ سب گواہ
رہیں۔ بعد اس کے اسی مجلس میں اپنی کتابیں جلا دے۔ اور ادنی خادموں کی طرح پیچھے ہوئے ہے
لے اگر کسی کے دل میں یہ خدشہ گزرے کہ ایسے جدید حقائق و معارف جو پہلی تفاسیر میں نہ ہوں وہ کیونکر تسلیم کئے
جاسکتے ہیں اور وہ انہیں پہلی ہی تفاسیر میں محدود کرے تو اسے مناسب ہے کہ عبارت ذیل کو ملاحظہ کرے۔ ثُمَّ رَأَيْتُ
كُلَّ آيَةٍ وَكُلَّ حَدِيثٍ بَحْرًا مَوَّاجًا فِيهِ مِنْ أَسْرَارٍ مَا لَوْ كُتِبَ شَرُحُ سِرِّ وَاحِدٍ مِنْهَا فِي مُجَلَّدَاتٍ
لَمَا أَحَاطَتُهُ وَ رَأَيْتُ الْأَسْرَارَ الْخَفِيَّةَ مُتَبَدِّلَةً فِي أَشَارَاتِ الْقُرْآنِ وَالسُّنَّةِ فَقَضَيْتُ الْعَجَبَ كُلَّ
الْعَجَبِ - فیوض الحرمین صفحه ۴۲
شیخ بٹالوی کو اختیار ہو گا کہ میاں شیخ الکل اور دوسرے تمام متکبر ملاؤں کو ساتھ ملا لے۔ منہ

صاحبو! یہ طریق فیصلہ ہے جو اس وقت میں نے ظاہر کیا ہے۔ میاں محمد حسین کو اس پر سخت
اصرار ہے کہ یہ عاجز عربی علوم سے بالکل بے بہرہ اور کودن اور نادان اور جاہل ہے اور علم قرآن سے
بالکل بے خبر ہے اور خدا تعالیٰ سے مدد پانے کے تو لائق ہی نہیں۔ کیونکہ کذاب اور دجال ہے اور
ساتھ اس کے ان کو اپنے کمال علم اور فضل کا بھی دعوٹی ہے۔ کیونکہ ان کے نزدیک حضرت مخدوم مولوی
حکیم نورالدین صاحب جو اس عاجز کی نظر میں علامہ عصر اور جامع علوم ہیں ۔ صرف ایک حکیم؟ اور
اخویم مکرم مولوی سید محمد احسن صاحب جو گویا علم حدیث کے ایک پتلے ہیں صرف ایک منشی ہیں۔ پھر
باوجود ان کے اس دعوٹی کے اور میرے اس ناقص حال کے جس کو وہ بار بار شائع کر چکے ہیں۔ اس
طریق فیصلہ میں کون سا اشتباہ باقی ہے۔ اور اگر وہ اس مقابلہ کے لائق نہیں۔ اور اپنی نسبت بھی جھوٹ
بولا ہے اور میری نسبت بھی۔ اور میرے معظم اور مکرم دوستوں کی نسبت بھی تو پھر ایسا شخص کسی قد رسزا
کے لائق ہے کہ کذاب اور دجال تو آپ ہو۔ اور دوسروں کو خواہ نخواہ دروغ گوکر کے مشتہر کرے۔ اور
یہ بات بھی یادر ہے کہ یہ عاجز در حقیقت نہایت ضعیف اور بیچ ہے گویا کچھ بھی نہیں لیکن خدا تعالیٰ نے
چاہا ہے کہ متکبر کا سر توڑے اور اس کو دکھاوے کہ آسمانی مدد اس کا نام ہے۔ چند ماہ کا عرصہ ہوا ہے جس
کی تاریخ مجھے یاد نہیں کہ ایک مضمون میں نے میاں محمد حسین کا دیکھا۔ جس میں میری نسبت لکھا ہوا تھا
کہ یہ شخص کذاب اور دجال اور بے ایمان اور با ایں ہمہ سخت نادان اور جاہل اور علوم دینیہ سے بے خبر
ہے۔ تب میں جناب الہی میں رویا کہ میری مدد کر تو اس دعا کے بعد الہام ہوا کہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ
لكم یعنی دعا کرو کہ میں قبول کروں گا مگر میں بالطبع نافر تھا کہ کسی کے عذاب کیلئے دعا کروں آج جو
۲۹ شعبان ۱۳۱۰ ھ ہے اس مضمون کے لکھنے کے وقت خدا تعالیٰ نے دعا کیلئے دل کھول دیا۔ سو میں نے
اس وقت اسی طرح سے رقت دل سے اس مقابلہ میں فتح پانے کیلئے دعا کی اور میرا دل کھل گیا اور میں
جانتا ہوں کہ قبول ہوگئی ۔ اور میں جانتا ہوں کہ وہ الہام جو مجھ کو میاں بٹالوی کی نسبت ہوا تھا کہ انی
مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَا نَتَک وہ اسی موقع کیلئے ہوا تھا۔ میں نے اس مقابلہ کیلئے چالیس دن کا عرصہ
ٹھہرا کر دعا کی ہے اور وہی عرصہ میری زبان پر جاری ہوا۔ اب صاحبو! اگر میں اس نشان میں جھوٹا نکلایا
ے دیکھو ان کا فتوی نمبر ۴ جلد ۱۳ صفحہ ۱۱۵۔

میدان سے بھاگ گیا۔ یا کچے بہانوں سے ٹال دیا تو تم سارے گواہ رہو کہ بے شک میں کذاب اور
دجال ہوں۔ تب میں ہر یک سزا کے لائق ٹھہروں گا۔ کیونکہ اس موقعہ پر ہر ایک پہلو سے میرا کذب
ثابت ہو جائے گا اور دعا کا نا منظور ہونا کھل کر میرے الہام کا باطل ہونا بھی ہر یک پر ہویدا ہو جائے
گا۔ لیکن اگر میاں بٹالوی مغلوب ہو گئے تو اُن کی ذلت اور روسیاہی اور جہالت اور نادانی روز روشن کی
طرح ظاہر ہو جائے گی ۔ اب اگر وہ اس کھلے کھلے فیصلہ کو منظور نہ کریں اور بھاگ جائیں اور خطا کا
اقرار بھی نہ کریں تو یقیناً سمجھو کہ ان کیلئے خدا تعالیٰ کی عدالت سے مندرجہ ذیل انعام ہے۔
(1) لعـ
۴) ل(
۵) لـ(
۲) ل(
۱۰) ل(
ت
ت
ت
ت
ت
ت
ت
تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ
المشتهر میرزا غلام احمد قادیانی ۳۰ مارچ ۱۸۹۳ء
نوٹ ۔ اگر میاں بٹالوی اس نشان کو منظور نہ کریں اور کسی قسم کا نشان چاہیں تو پھر اسی کے بارے میں
دعا کی جائے گی مگر پہلے اشتہارات کے ذریعہ سے شائع کر دیں کہ میں اس مقابلہ سے عاجز اور قاصر ہوں۔
تنبیہ : اگر اس کا جواب یکم اپریل سے دو ہفتہ کے اندر نہ آیا تو آپ کی گریز سمجھی جائے گی۔
یہ اشتہار آئینہ کمالات اسلام طبع اول مطبوعہ ریاض ہند پریس قادیان کے صفحہ ۶۰۲ سے ۶۰۴ تک ہے )
(روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰۲ تا ۶۰۴)

آج 10 میں سے 10 باقی