خوشخبری بخدمت امراء و رئیسان و منعمان ذی مقدرت و والیان ارباب حکومت و منزلت
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کو غور سے پڑھو کہ اس میں آپ لوگوں کے لیے خوشخبری ہے
بخدمت امراء ور یکسان و منعمان ذی مقدرت و والیان
ارباب حکومت و منزلت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اے بزرگان اسلام ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے دلوں میں تمام فرقوں سے بڑھ کر نیک ارادے
پیدا کرے اور اس نازک وقت میں آپ لوگوں کو اپنے پیارے دین کا سچا خادم بناوے۔ میں اس وقت
محض اللہ اس ضروری امر سے اطلاع دیتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس چودھویں صدی کے سر پر اپنی
طرف سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید اور تائید کے لئے بھیجا ہے تا کہ میں اس پر آشوب
زمانہ میں قرآن کی خوبیاں اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتیں ظاہر کروں اور اُن تمام
دشمنوں کو جو اسلام پر حملہ کر رہے ہیں اُن نوروں اور برکات اور خوارق اور علوم لدنیہ کی مدد سے جواب
دوں جو مجھ کو عطا کئے گئے ہیں سو یہ کام برابر دس برس سے ہو رہا ہے لیکن چونکہ وہ تمام ضرورتیں جو ہم کو
اشاعت اسلام کیلئے درپیش ہیں بہت سی مالی امدادات کی محتاج ہیں اس لئے میں نے یہ ضروری سمجھا
کہ بطور تبلیغ آپ صاحبوں کو احبوں کو اطلاع دوں سوسنو اے عالیجاہ بزرگو! ہمارے لئے اللہ جَلَّ شَانُهُ اور اطلا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں یہ مشکلات درپیش ہیں کہ ایسی تالیفات کے لئے جو لاکھوں
آدمیوں میں پھیلانی چاہیے بہت سے سرمایہ کی حاجت ہے اور اب صورت یہ ہے کہ اول تو ان بڑے
بڑے مقاصد کے لئے کچھ بھی سرمایہ کا بندو بست نہیں اور اگر بعض پر جوش مردانِ دین کی ہمت اور
اعانت سے کوئی کتاب تالیف ہو کر شائع ہو تو باعث کم تو جہی اور غفلت زمانہ کے وہ کتاب بجز چند
نسخوں کے زیادہ فروخت نہیں ہوتی اور اکثر نسخے اس کے یا تو سالہا سال صندوقوں میں بند رہتے ہیں یا
یا اللہ مفت تقسیم کئے جاتے ہیں اور اس طرح اشاعت ضروریات دین میں بہت ساحرج ہو رہا ہے
اور گو خدا تعالیٰ اس جماعت کو دن بدن زیادہ کرتا جاتا ہے مگر ابھی تک ایسے دولتمندوں میں سے
ہمارے ساتھ کوئی بھی نہیں کہ کوئی حصہ معتد بہ اس خدمت اسلام کا اپنے ذمہ لے لے اور چونکہ یہ عاجز
خدا تعالیٰ سے مامور ہو کر تجدید دین کے لئے آیا ہے اور مجھے اللہ جل شانہ نے یہ خوشخبری بھی دی ہے
کہ وہ بعض امراء اور ملوک کو بھی ہمارے گروہ میں داخل کرے گا اور مجھے اُس نے فرمایا کہ میں تجھے
برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ سواسی بنا پر آج
مجھے خیال آیا کہ میں ارباب دولت اور مقدرت کو اپنے کام کی نصرت کے لئے تحریک کروں ۔
اور چونکہ یہ دینی مدد کا کام ایک عظیم الشان کام ہے اور انسان اپنے شکوک اور شبہات اور
وساوس سے خالی نہیں ہوتا اور بغیر شناخت وہ صدق بھی پیدا نہیں ہوتا جس سے ایسی بڑی مددوں کا
حوصلہ ہو سکے اس لئے میں تمام امراء کی خدمت میں بطور عام اعلان کے لکھتا ہوں کہ اگر ان کو بغیر
آزمائش ایسی مدد میں تامل ہو تو وہ اپنے بعض مقاصد اور مہمات اور مشکلات کو اس غرض سے میری طرف
لکھ بھیجیں کہ تا میں اُن مقاصد کے پورے ہونے کے لئے دعا کروں ۔ مگر اس بات کو تصریح سے لکھ
بھیجیں کہ وہ مطلب کے پورا ہونے کے وقت کہاں تک ہمیں اسلام کی راہ میں مالی مدد دیں گے اور کیا
لے پر جوش مردانِ دین سے مراد اس جگہ اخویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی ہیں جنہوں نے گویا اپنا
تمام مال اسی راہ میں لٹا دیا ہے۔ اور بعد ان کے میرے دلی دوست حکیم فضل الدین صاحب اور نواب محمد علی
حب کوٹلہ مالیر اور درجہ با مالیر اور درجہ بدرجہ تمام وہ مخلص دوست ہیں جو اس راہ میں فدا ہور ہے ۔ ؟
رہے ہیں ۔ منہ
انہوں نے اپنے دلوں میں پختہ اور حتمی وعدہ کر لیا ہے کہ ضرور وہ اس قدر مدد دینگے اگر ایسا سے خط کسی
صاحب کی طرف سے مجھ کو پہنچا تو میں اُس کے لئے دُعا کروں گا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ بشرطیکہ
تقدیر مبرم نہ ہو ضرور خدا تعالیٰ میری دعا سنے گا اور مجھ کو الہام کے ذریعہ سے اطلاع دے گا۔ اس بات
سے نومید مت ہو کہ ہمارے مقاصد بہت پیچیدہ ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے بشرطیکہ ارادہ
از لی اُس کے مخالف نہ ہو۔ اور اگر ایسے صاحبوں کی بہت سی درخواستیں آئیں تو صرف اُن کو اطلاع دی
جائے گی جن کے کشور کار کی نسبت از جانب حضرت عَزَّ وَ جَل خوشخبری ملے گی۔ اور یہ امور منکرین
کیلئے نشان بھی ہوں گے اور شاید یہ نشان اس قدر ہو جائیں کہ دریا کی طرح بہنے لگیں ۔ بالآخر میں ہر
ایک مسلمان کی خدمت میں نصیحتنا کہتا ہوں کہ اسلام کے لئے جاگو کہ اسلام سخت فتنہ میں پڑا ہے اس کی
مدد کرو کہ اب یہ غریب ہے اور میں اسی لئے آیا ہوں اور مجھے خدا تعالیٰ نے علم قرآن بخشا ہے اور حقائق
معارف اپنی کتاب کے میرے پر کھولے ہیں اور خوارق مجھے عطا کئے ہیں سو میری طرف آؤ تا اس
نعمت سے تم بھی حصہ پاؤ۔ مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں خدا تعالیٰ
کی طرف سے بھیجا گیا ہوں کیا ضرور نہ تھا کہ ایسی عظیم الفتن صدی کے سر پر جس کی کھلی کھلی آفات ہیں
ایک مجد د کھلے کھلے دعوی کے ساتھ آتا سو عنقریب میرے کاموں کے ساتھ تم مجھے شناخت کرو گے ہر
ایک جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا اُس وقت کے کے علماء کی ناسمجھی اُس کی سد راہ ہوئی آخر جب وہ پہچانا
گیا تو اپنے کاموں سے پہچانا گیا کہ تلخ درخت شیریں پھل نہیں لا سکتا اور خدا غیر کو وہ برکتیں نہیں
دیتا جو خاصوں کو دی جاتی ہیں۔ اے لوگو! اسلام نہایت ضعیف ہو گیا ہے اور اعداء دین کا چاروں طرف
سے محاصرہ ہے اور تین ہزار سے زیادہ مجموعہ اعتراضات کا ہو گیا ہے ایسے وقت میں ہمدردی سے اپنا
ایمان دکھاؤ اور مردان خدا میں جگہ پاؤ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
لے چاہیے کہ خط نہایت احتیاط سے بذریعہ رجسٹری سر بمہر آوے اور اس راز کو قبل از وقت فاش نہ کیا جاوے اور
اس جگہ بھی پوری امانت کے ساتھ وہ راز مخفی رکھا جائے گا اور اگر بجائے خط کوئی معتبر کسی امیر کا آوے تو یہ امر اور بھی کا
زیادہ موثر ہوگا ۔ منہ
(1) بیکسی شد دین احمد احمد" هیچ خویش و یار نیست ہر کسے درکار خود با دین احمد کار نیست
نيا
(۲) ہر طرف سیل ضلالت صد هزاران تن ربود حیف بر چشمے کہ اکنون نیز ہم ہشیار نیست
(۳) اے خدا وندان نعمت این چنیں غفلت چراست بیخود از خوابید یا خود بخت دین بیدار نیست
(۴) اے مسلمانان خدا را یک نظر بر حالِ دین آنچه می بینم بلاها حاجت اظہار نیست
(۵) آتش افتاد است در رختش بخیزید ای یلان دیدنش از دور کار مردم دیندار نیست
(۶) هر زمان از بهر دین در خون دل من می تپد محرم این درد ما جز عالم اسرار نیست
(۷) آنچه بر ما می رود از غم که داند بجز خدا زهر می نوشیم لیکن زهره گفتار نیست
(۸) ہر کسے غمخواری اہل و اقارب می کند ای دریغ این بیکسی را هیچ کس غمخوار نیست
(۹) خون دین بینم روان چون کشتگانِ کربلا اے عجب این مردمان را مهر آن دلدار نیست
(۱۰) تیر تم آید چو بینم بذل شان در کار نفس کاین همه جود و سخاوت در ره دادار نیست
(11) اے کہ داری مقدرت ہم عزم تائیدات دیں لطف کن مارا نظر بر اندک و بسیار نیست
لے ترجمہ اشعار ۔ (۱) دین احمد بیکس ہو گیا کوئی اس کا غم خوار نہیں ہر شخص اپنے اپنے کام میں مصروف ہے احمد کے دین
سے کچھ واسطہ نہیں۔ (۲) گمراہی کا سیلاب ہر طرف لاکھوں انسانوں کو بہا کر لے گیا اُس آنکھ پر افسوس جواب بھی ہشیار
نہیں ہوئی۔ (۳) اے دولت مندو! اس قدر غفلت کیوں ہے تم ہی نیند سے بے ہوش ہو یا دین کی قسمت سو گئی ہے۔
(۴) اے مسلمانو ! خدا کے لئے دین کی طرف ایک نظر تو دیکھ لو میں جو بلائیں دیکھ رہا ہوں ان کے اظہار کی حاجت
نہیں۔ (۵) اے جوانمر دو! اٹھو اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی ہے دین داروں کا یہ کام نہیں کہ اسے دور سے دیکھتے
رہیں۔ (۶) میرا دل دین کی خاطر ہر وقت خون میں تڑپ رہا ہے۔ ہمارے اس درد کا واقف خدا کے سوا اور کوئی نہیں۔
(۷) غم جو ہم پر گذر رہا ہے اسے خدا کے سوا کون جان سکتا ہے ہم زہر پی رہے ہیں لیکن بولنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
(۸) ہر شخص اپنے اہل و عیال کی غمخواری کرتا ہے۔ مگر افسوس کہ دین بیکس کا کوئی غمخوار نہیں۔(۹) کشتگانِ کربلا کی طرح میں
دین کا خون بہتا ہواد دیکھتا ہوں مگر تعجب ہے کہ ان لوگوں کو اس محبوب سے کچھ بھی محبت نہیں۔ (۱۰) جب میں نفسانی کاموں
میں ان کی سخاوت دیکھتا ہوں تو حیران ہو جاتا ہوں کہ یہ دریا دلی اور سخاوت خدا کی راہ میں نہیں ہے۔ (۱۱) اے وہ شخص ! جو
توفیق بھی رکھتا ہے اور نصرت دین کا ارادہ بھی رکھتا ہے جتنا ہو سکے دے، ہمیں تھوڑے بہت کا خیال نہیں۔
(۱۲) بین که چون در خاک می غلطد ز جور ناکساں آنکہ مثل او بزیر گنبد دوار نیست
(۱۳) اندرین وقت مصیبت چاره ما بیکساں مجز دُعاء بامداد و گریه اسحار نیست
(۱۴) اے خدا ہر گز مکن شاد آن دل تاریک را آنکه او را فکر دین احمد مختار نیست
(۱۵) اے برادر پنج روز ایام عشرت با بود دائما عيش و بهار گلشن و گلزار نیست
راق
مرزا غلام احمد ۔ از قادیان ضلع گورداسپورہ۔ پنجاب
اپریل ۱۸۹۳ء
مطبوعہ ریاض ہند قادیان
یہ اشتہار برکات الدعا ایڈیشن اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان کے صفحہ ۲۹ تا ۳۲ پر ہے )
روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴ تا ۳۷)
(۱۲) دیکھ کہ کس طرح نالایقوں کے ظلم سے خاک میں لوٹ رہا ہے وہ دین جس کا آسمان کے نیچے کوئی ثانی نہیں۔
(۱۳) اس مصیبت کے وقت ہم غریبوں کا علاج سوائے صبح کی دعا اور سحری کے رونے کے اور کچھ نہیں۔ (۱۴) اے خدا! اس
سیہ دل کو کبھی خوش نہ کر یوجس کو احمد مختار کے دین کا فکر نہیں ہے۔ (۱۵) اے بھائی ! بس چند دن عیش و عشرت کے ہیں
گلشن اور گلزار کی بہار اور رونق ہمیشہ نہیں رہا کرتی۔