شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی کے خط کا جواب

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

L
شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی
آپ کا خط دوسری شوال ۱۳۱۰ھ کو مجھ کوملا - الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمِنَّةِ کہ آپ نے میرے اشتہار
مورخہ ۳۰ مارچ ۱۸۹۳ء کے جواب میں بذریعہ اپنے خط ۱۸ اپریل ۱۸۹۳ء کے مجھ کو مطلع کیا کہ میں
بالمقابلہ عربی عبارت میں تفسیر قرآن لکھنے کو حاضر ہوں۔ خاص کر مجھے اس سے بہت ہی خوشی ہوئی کہ آپ
(لاہور ۱۸ اپریل ۱۸۹۳ء)
غلام احمد قادیانی
تمہارے چند اوراق کتاب وساوس کے ہمدست عزیزم مرزا خدا بخش اور دور جسٹر ڈ خط موصول ہوئے۔
(1) میں تمہاری اس کتاب کا جواب لکھنے میں مصروف تھا ، اس لیے تمہارے خطوط کے جواب میں توقف ہوا۔ اب
اس سے فارغ ہوا ہوں تو جواب لکھتا ہوں ۔ (۲) میں تمہاری ہر ایک بات کی اجابت کیلئے مستعد ہوں ۔ مباہلہ کے
لیے طیار ہوں۔ بالمقابلہ عربی عبارت میں تفسیر قرآن لکھنے کو بھی حاضر ہوں۔ میری نسبت جو تم کو منذ ر الہام ہوا ہے
اس کی اشاعت کی اجازت دینے کو بھی مستعد ہوں ، مگر ہر ایک بات کا جواب واجابت رسالہ میں چھاپ کر مشتہر کرنا
چاہتا ہوں ۔ جو انہیں باقی ماندہ ایام اپریل میں ہوگا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ (۳) تمہار ا سابق تحریرات میں یہ قید لگانا کہ دو
ہفتہ میں جواب آوے اور آخری خط میں یہ لکھنا کہ ۲۰ را پریل تک جواب ملے ورنہ گریز مشتہر کیا جائے گا۔ کمال درجہ
کی خفت و وقاحت ہے۔ اگر بعد اشتہا را انکار ادھر سے اجابت کا اشتہار ہوا تو پھر کون شرمندہ ہو گا ؟ (۴) ہماری طرف
سے جو جواب خط نمبری ۲۱ ۔ مورخہ ۹ جنوری ۱۸۹۳ء کے لیے ایک ماہ کی میعاد مقرر ہوئی تھی ۔ اس کا لحاظ تم نے یہ کیا
کہ تیسرے مہینے کے آخیر میں جواب دیا۔ پھر اپنی طرف سے یہ حکومت کہ جواب دو ہفتہ یا ۲۰ را پریل تک آوے۔
کیوں موجب شرم نہ ہوئی۔ تم نے اپنے آپ کو کیا سمجھا ہے؟ اور اس حکومت کی کیا وجہ ہے۔ جن پر تم حکومت کرتے ہو

نے اپنے خط کی دفعہ ۲ میں صاف لکھ دیا کہ میں تمہاری ہر ایک بات کی اجابت کے لیے مستعد ہوں ۔سو
اس اشتہار کے متعلق باتیں جن کو آپ نے قبول کر لیا۔ صرف تین ہی ہیں۔ زیادہ نہیں ۔
اول یہ کہ ایک مجلس قرار پا کر قرعہ اندازی کے ذریعہ سے قرآن کریم کی ایک سورۃ جس کی
آیتیں اتنی سے کم نہ ہوں تفسیر کرنے کے لیے قرار پاوے۔ اور ایسا ہی قرعہ اندازی کے رو سے قصیدہ
کا بحر تجویز کیا جائے۔
دوسری یہ کہ وہ تفسیر قرآن کریم کے ایسے حقایق و معارف پر مشتمل ہو جو جدید ہوں۔ اور
منقولات کی مد میں داخل نہ ہو سکیں۔ اور با ایں ہمہ عقیدہ متفق علیہا اہل سنت والجماعت سے مخالف
بھی نہ ہو۔ اور یہ تفسیر عربی بلیغ فصیح اور مقفیٰ عبارت میں ہو۔ اور ساتھ اس کے منو شعر عربی بطور قصیدہ
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں ہو۔
تیسری یہ کہ فریقین کے لیے چالیس دن کی مہلت ہو۔ اس مہلت میں جو کچھ لکھ سکتے ہیں
لکھیں اور پھر ایک مجلس میں سناویں۔
پس جبکہ آپ نے یہ کہہ دیا کہ میں آپ کی ہر ایک بات کی اجابت کے لیے مستعد ہوں تو صاف
طور پر کھل گیا کہ آپ نے یہ تینوں باتیں مان لیں۔ اب انشاء اللہ القدیر اسی پر سب فیصلہ ہو جائے گا۔
آج اگر چه روز عید سے دوسرا دن ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ آپ کے مان لینے اور قبول کرنے سے
مجھے اس قدر خوشی ہوئی کہ میں آج کے دن کو بھی عید کا ہی دن سمجھتا ہوں ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ الْحَمْدُ
لله کہ اب ایک کھلے کھلے فیصلہ کے لیے بات قائم ہوگئی ۔ اب لوگ اس بات کو بہت جلدا اپنی آنکھوں
سے دیکھ لیں گے کہ خدا تعالیٰ اس عاجز کو بقول آپ کے کافر اور کذاب ثابت کرتا ہے یا وہ امر ظاہر
بقیہ حاشیہ۔ وہ تم کو دجال ۔ کذاب کافر و زندیق سمجھتے ہیں۔ پھر وہ ایسی حکومتوں کو کیونکر تسلیم کریں۔ کیا تم نے
سب کو اپنا مرید ہی سمجھ رکھا ہے۔ ذرا عقل سے کام لو۔ کچھ تو شرم کرو۔ دین سے تعلق نہیں رہا تو کیا دنیا سے بھی
بے تعلق ہو ؟ اس خط کی رسید ڈاکخانہ سے لی گئی ہے۔ وصول سے انکار کرو گے تو وہ رسید تمہاری مکذب ہوگی ۔
( ابو سعید محمد حسین عفا اللہ عنہ ایڈیٹر اشاعۃ السنہ )

کرتا ہے جو صادقین کی تائید کے لیے اس کی عادت ہے اگر چہ دل میں اس وقت یہ خیال بھی آتا ہے
کہ ایسا نہ ہو کہ آپ اس صاف اقرار کے بعد رسالہ میں کچھ اور کا اور لکھ ماریں، لیکن پھر اس بات سے
تسلی ہوتی ہے کہ ایسے صاف اور کھلے کھلے اقرار کے بعد کہ میں نے آپ کی ہر ایک بات مان لی ہے،
ہر گز ممکن نہیں کہ آپ گریز کی طرف رخ کریں اور اب آپ کے لیے یہ امر ممکن بھی نہیں ۔ کیونکہ آپ
ان شرائط پیش کردہ کو بغیر اس عذر کے کہ ان کی انجام دہی کی مجھ میں لیاقت نہیں اور کسی صورت سے
چھوڑ نہیں سکتے اور خود جیسا کہ آپ اپنے اس خط میں قبول کر چکے ہیں کہ میں نے ہر ایک بات مان لی تو
پھر ماننے کے بعد انکار کرنا خلاف وعدہ ہے۔
مجھے اس بات سے بھی خوشی ہوئی کہ میری تحریر کے موافق آپ مباہلہ کے لیے بھی تیار ہیں
اور اپنی ذات کی نسبت کوئی نشان بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ سبحان اللہ اب تو آپ کچھ رُخ پر آگئے اگر
رسالہ میں کچھ نئے پتھر نہ ڈال دیں۔ مگر کیونکر ڈال سکتے ہیں۔ آپ کا یہ فق ۔ آپ کا یہ فقرہ کہ میں آپ کی ہر ایک
بات کی اجابت کے لیے مستعد ہوں ۔ طیار ہوں۔ حاضر ہوں۔ صاف خوشخبری دے رہا ہے کہ آپ
نے میری ہر ایک بات اور ہر ایک شرط کو سچے دل سے مان لیا ہے۔ اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس
خوشخبری کو چھپایا نہ جائے بلکہ چھپوایا جائے ۔ اس لئے معہ آپ کے خط کے اس خط کو چھاپ کر آپ کی
خدمت میں نذر کرتا ہوں ۔ اور ایفاءِ وَعْدَہ کا منتظر ہوں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
الراق
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۱۹ را پریل ۱۸۹۳ء
منکرین کے ملزم کرنے کے لئے ایک اور پیشگوئی ۔ خاص کر
شیخ محمد حسین بٹالوی کی توجہ کے لائق ہے
۲۰ را پریل ۱۸۹۳ء سے چار مہینہ پہلے صفحہ ۲۲۶۔ آئینہ کمالات اسلام میں بقید تاریخ شائع ہو
چکا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک اور بیٹے کا اس عاجز سے وعدہ کیا ہے جو عنقریب پیدا ہو گا ۔ اس پیشگوئی

کے الفاظ یہ ہیں ۔ سَيُولَدُ لَكَ الْوَلَدُ وَ يُدْنى مِنْكَ الْفَضْلُ إِنَّ نُورِى قَرِيبٌ ۔
زندگی
ترجمہ ۔ یعنی عنقریب تیرے لڑکا پیدا ہوگا۔ اور فضل تیرے نزدیک کیا جائے گا ۔ یقیناً میراثور
قریب ہے۔ سو آج ۲۰ ر اپریل ۱۸۹۳ء کو وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ انسان کو خود اپنی
کا اعتبار نہیں ۔ چہ جائیکہ یقینی اور قطعی طور پر یہ اشتہار دیوے کہ ضرور عنقریب اُس کے گھر میں بیٹا
پیدا ہوگا۔ خاص کر ایسا شخص جو اس پیشگوئی کو اپنے صدق کی علامت ٹھہراتا ہے۔ اور تحدی کے طور پر
پیش کرتا ہے۔ اب چاہیے کہ شیخ محمد حسین اس بات کا بھی جواب دیں کہ یہ پیشگوئی کیوں پوری ہوئی۔
کیا یہ استدراج ہے یا نجوم ہے یا اٹکل ہے۔ اور کیا سبب ہے کہ خد تعالی بقول آپ کے ایک دجال کی
ایسی پیشگوئیاں پوری کرتا جاتا ہے جن سے اُس کی سچائی کی تصدیق ہوتی ہے۔
الراق
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
( یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے )
( مطبوعہ پنجاب پریس سیالکوٹ )
تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۲۲ تا ۲۵)

آج 10 میں سے 10 باقی