اشتہار مباہلہ میاں عبد الحق غزنوی و حافظ محمد یوسف صاحب
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتہار مباہلہ
میاں عبد الحق غزنوی و حافظ محمد یوسف صاحب
L
ناظرین کو معلوم ہوگا کہ کچھ تھوڑا عرصہ ہوا ہے کہ غزنوی صاحبوں کی جماعت میں سے جو امرتسر
میں رہتے ہیں ایک صاحب عبد الحق نام نے اس عاجز کے مقابلہ پر مباہلہ کے لیے اشتہار دیا تھا، مگر
چونکہ اس وقت یہ خیال تھا کہ یہ لوگ کلمہ گو اور اہل قبلہ ہیں ان کو لعنتوں کا نشانہ بنانا جائز نہیں ۔ اس لیے
اس درخواست کے قبول کرنے سے اس وقت تک تا مل رہا ، جب تک کہ ان لوگوں نے کافر ٹھہرانے
میں اصرار کیا۔ اور پھر تکفیر کا فتوٹی تیار ہونے کے بعد اس طرف سے بھی مباہلہ کا اشتہار دیا گیا ہے۔ جو
کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ بھی شامل ہے اور ابھی تک کوئی شخص مباہلہ کے لیے مقابلہ پر نہیں
آیا۔ مگر مجھ کو اس بات کے سننے سے بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے ایک معزز دوست حافظ محمد یوسف محمد
صاحب نے ایمانی جوانمردی اور شجاعت کے ساتھ ہم سے پہلے اس ثواب کو حاصل کیا۔ تفصیل اس
اجمال کی یہ ہے کہ حافظ صاحب اتفاقاً ایک مجلس میں بیان کر رہے تھے کہ مرزا صاحب یعنی اس عاجز
سے کوئی آمادۂ مناظرہ یا مباہلہ نہیں ہوتا۔ اور اسی سلسلہ گفتگو میں حافظ صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ عبد الحق
نے جو مباہلہ کے لیے اشتہار دیا تھا اب اگر وہ اپنے تئیں سچا جانتا ہے تو میرے مقابلہ پر آوے۔ میں
لے یہ اشتہار جلد ہذا میں زیر نمبر ۹۲ صفحه ۳۶۳ پر درج ہے۔ (مرتب)
اس سے مباہلہ کے لیے تیار ہوں۔ تب عبد الحق جو اسی جگہ کہیں موجود تھا۔ حافظ صاحب کے غیرت
دلانے والے لفظوں سے طَوْعًا وَ كَرْهًا مستعد مباہلہ ہو گیا اور حافظ صاحب کا ہاتھ آ کر پکڑ لیا کہ میں
تم سے اسی وقت مباہلہ کرتا ہوں ۔ مگر مباہلہ فقط اس بارہ میں کروں گا کہ میرا یقین ہے کہ مرزا غلام احمد
و مولوی حکیم نورالدین اور مولوی محمد احسن یہ تینوں مرتدین اور کذابین اور دجالین ہیں۔ حافظ صاحب
نے فی الفور بلا تامل منظور کیا کہ میں اس بارہ میں مباہلہ کروں گا۔ کیونکہ میرا یقین ہے کہ یہ تینوں
مسلمان ہیں ۔ تب اسی بات پر حافظ صاحب نے عبد الحق سے مباہلہ کیا اور گواہان مباہلہ منشی محمد یعقوب
اور میاں نبی بخش صاحب اور میاں عبدالہادی صاحب اور میاں عبدالرحمن صاحب عمر پوری قرار پائے
اور جب حسب دستور مباہلہ فریقین اپنے اپنے نفس پر لعنتیں ڈال چکے اور اپنے منہ سے کہہ چکے کہ
یا الہی اگر ہم اپنے بیان میں سچائی پر نہیں تو ہم پر تیری لعنت نازل ہو۔ یعنی کسی قسم کا عذاب ہم پر وارد
ہو۔ تب حافظ صاحب نے عبدالحق سے دریافت کیا کہ اس وقت میں بھی اپنے آپ پر بحالت کا ذب
ہونے کے لعنت ڈال چکا اور خدا تعالیٰ سے عذاب کی درخواست کر چکا اور ایسا ہی تم بھی اپنے نفس پر
اپنے ہی منہ سے لعنت ڈال چکے اور بحالت کا ذب ہونے کے عذاب الہی کی اپنے لیے درخواست کر
چکے۔ لہذا اب میں تو اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ اگر اس لعنت اور اس عذاب کی درخواست کا اثر مجھ
پر وارد ہوا اور کوئی ذلت اور رسوائی مجھ کو پیش آگئی تو میں اپنے اس عقیدہ سے رجوع کرلوں گا۔ سواب
تم بھی اس وقت اپنا ارادہ بیان کرو کہ اگر تم خدا تعالیٰ کے نزدیک کا ذب ٹھہرے اور کچھ لعنت اور عذاب
کا اثر تم پر وارد ہو گیا تو تم بھی اپنے اس تکفیر کے عقیدہ سے رجوع کرو گے یا نہیں ۔ فی الفور عبدالحق نے ہوگیا بھیاپنے یا
صاف جواب دیا کہ اگر میں اپنی اس بد دعا سے سور اور بندر اور ریچھ بھی ہو جاؤں۔ تب بھی اپنا یہ عقیدہ
تکفیر ہرگز نہ چھوڑوں گا اور کافر کافر کہنے سے باز نہیں آؤں گا ۔ تب حاضرین کو نہایت تعجب ہوا کہ جس
مباہلہ کو حق اور باطل کے آزمانے کے لئے اس نے معیار ٹھہرایا تھا اور جو قرآن کریم کی رو سے بھی حق
اور باطل میں فرق کرنے کے لیے ایک معیار ہے کیونکر اور کس قدر جلد اس معیار سے یہ شخص پھر گیا ؟
اور زیادہ تر ظلم اور تعصب اس کا اس سے ظاہر ہوا کہ وہ اس بات کے لیے تو تیار ہے کہ فریق مخالف پر
مباہلہ کے بعد کسی قسم کا عذاب نازل ہو اور وہ اس کے اس عذاب کو اپنے صادق ہونے کے لیے بطور
دلیل اور حجت کے پیش کرے ۔ لیکن وہ اگر آپ ہی مورد عذاب ہو جائیں تو پھر مخالف کے لیے اس
کے کا ذب ہونے کی یہ دلیل اور حجت نہ ہو۔ اب خیال کرنا چاہیے کہ یہ قول عبد الحق کا کس قدر امانت
اور دیانت اور ایمانداری سے دور ہے۔ گویا مباہلہ کے بعد ہی اس کی اندرونی حالت کا مسخ ہونا کھل گیا۔
یہودی لوگ جو مور دلعنت ہو کر بندر اور سور ہو گئے تھے۔ ان کی نسبت بھی تو بعض تفسیروں میں یہی لکھا
ہے کہ بظاہر وہ انسان ہی تھے لیکن ان کی باطنی حالت بندروں اور سوروں کی طرح ہو گئی تھی اور حق کے
قبول کرنے کی توفیق بکلی اُن سے سلب ہوگئی تھی اور مسخ شدہ لوگوں کی یہی تو علامت ہے کہ اگر حق کھل
بھی جائے تو اس کو قبول نہیں کر سکتے۔ جیسا کہ قرآن کریم اسی کی طرف اشارہ فرما کر کہتا ہے
وَقَالُوا قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ لَّعَنَهُمُ اللهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَّا يُؤْمِنُونَ لا وَقَوْلِهِمْ
قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا کے یعنی کافر کہتے
ہیں کہ ہمارے دل غلاف میں ہیں۔ ایسے رقیق اور پہلے دل نہیں کہ حق کا انکشاف دیکھ کر اس کو قبول
کریں۔ اللہ جَلَّ شَانُۂ اس کے جواب میں فرماتا ہے کہ یہ کچھ خوبی کی بات نہیں بلکہ لعنت کا اثر ہے
جو دلوں پر ہے۔ یعنی لعنت جب کسی پر نازل ہوتی ہے اس کے نشانوں میں سے یہ بھی ایک نشان ہے
کہ دل سخت ہو جاتا ہے۔ اور گو کیسا ہی حق کھل جائے ، پھر انسان اس حق کو قبول نہیں کرتا۔ سو یہ حافظ
صاحب کی اسی وقت ایک کرامت ظاہر ہوئی کہ دشمن نے مسخ شدہ فرعون کی طرح اسی وقت مباہلہ کے
بعد ہی ایسی باتیں شروع کر دیں۔ گویا اسی وقت لعنت نازل ہو چکی تھی ۔
اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ یہ وہی عبد الحق ہے کہ جس نے الہام کا بھی دعوی کیا تھا۔ اب
ناظرین ذرا ایک انصاف کی نظر اس کے حال پر ڈالیں کہ یہ شخص سچائی سے دوستی رکھتا ہے یا دشمنی ظاہر
ہے کہ ملہم وہ شخص ہو سکتے ہیں جو ہمیشہ سچائی کے پیاسے اور بھو کے ہوتے ہیں اور جب دیکھتے ہیں کہ
سچائی ہمارے ساتھ نہیں بلکہ فریق مخالف کے ساتھ ہے اُسی وقت اپنی ضد کو چھوڑ دیتے ہیں اور حق کے
البقرة : ٨٩ النساء: ۱۵۶
قبول کرنے کے لیے ننگ و ناموس بلکہ موت سے بھی نہیں ڈرتے۔اب سوچنے ہی کا مقام ہے کہ
عبد الحق نے آپ ہی مباہلہ کو معیار حق و باطل ٹھہرا کر اشتہار دیا۔ اور جب ایک مرد خدا اُس کے مقابل
پر اُٹھا اور مباہلہ کیا تو ساتھ ہی فکر پڑی کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی عذاب نازل ہو کر پھر مجھ کو حق کے قبول کرنے
کے لیے مجبور کیا جاوے۔ تب اسی وقت اُس نے اُسی مجلس میں کہہ دیا کہ اگر وہ لعنت جو میں نے اپنے
ہی منہ سے اپنے پر کی ہے۔ مجھ پر نازل ہو گئی اور میرا جھوٹا ہونا کھل گیا۔ تب بھی میں سچ کو قبول نہیں
کروں گا گو میں سور اور بندر اور ریچھ بھی بنایا جاؤں۔ پس اس سے زیادہ تر لعنت اور کیا ہوگی کہ دور
دور تک ضد کے خیمے لگا رکھے ہیں اور بندر اور سو ربنا اپنے لیے پسند کر لیا، مگر حق کو قبول کرنا پسند نہیں
کیا۔ یہ بھی سمجھ نہیں کہ اگر مباہلہ کے بعد بھی حق کو قبول نہیں کرتا تو پھر ایسے مباہلہ سے فائدہ ہی کیا ہے؟
اور اگر اپنی ہی دعا کے قبول ہونے اور لعنت کے آثار ظاہر ہونے پر بدن نہیں کانپتا تو یہ ایمان کسی قسم کا
ہے اور تعجب کہ یہ بات کہنا کہ اگر میں اپنے منہ کی لعنت کا اثر اپنے پر دیکھ بھی لوں اور جو تضرع سے
درخواست عذاب کی تھی اس عذاب کا وارد ہونا بھی مشاہدہ کرلوں ۔ پھر بھی میں تکفیر سے باز نہیں آؤں
گا۔ کیا یہ ایمانداروں کے علامات ہیں۔ اور کیا اسی خُبثِ نیت پر مباہلہ کا جوش و خروش تھا۔
اور چونکہ اس عاجز کی طرف سے مباہلہ کا اشتہار شائع ہو چکا ہے۔ اور یہ اندیشہ ہے کہ کہیں
دوسرے بزرگ بھی وہی اپنا جو ہر نہ دکھاویں جو عبد الحق نے دکھلایا۔ یعنی مباہلہ کے آثار کو اپنے لیے تو
اپنے مفید مطلب ہونے کی حالت میں حجت ٹھہرالیا۔ مگر مخالف کے لیے یہ حجت نہیں ۔ لہذا اس اشتہار
میں خاص طور پر میاں محمد حسین بطالوی اور میاں محی الدین لکھو کے والا ۔ اور مولوی عبد الجبار صاحب ۔
غزنوی اور ہر ایک نامی مولوی یا سجادہ نشین کو جو اس عاجز کو کافر سمجھتا ہو۔ مخاطب کر کے عام طور پر شائع
کیا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنے تئیں صادق قرار دیتے ہیں تو اس عاجز سے مباہلہ کریں اور یقین رکھیں کہ
خداوند تعالیٰ ان کو رسوا کرے گا۔ لیکن یہ بات واجبات سے ہو گی کہ فریقین اپنی اپنی تحریریں یہ ثبت ہوگی
دستخط گواہان شائع کر دیں کہ اگر کسی فریق پر لعنت کا اثر ظاہر ہو گیا تو وہ شخص اپنے عقیدہ سے رجوع
کرے گا اور اپنے فریق مخالف کو سچا مان لے گا۔ اور اس مباہلہ کے لیے اشخاص مندرجہ ذیل بھی خاص
مخاطب ہیں ۔ محمد (۱) علی واعظ (۲) ظہور الحسن سجادہ نشین بٹالہ منشی (۳) سعد عدالله اللہ مدرس لدھیانہ
(۴) منشی محمد عمر سابق ملازم لدھیانہ (۵) مولوی محمد حسن صاحب رئیس لدھیانہ
(۶) میاں نذیر حسین دہلوی (۷) حافظ عبد المنان وزیر آبادی
(۸) میاں میر حیدر شاہ وزیر آبادی (۹) میاں محمد اسحاق پٹیالوی۔
راق
جلد اول
مرزاغلام احمد قادیانی - ۲۵ را پریل ۱۸۹۳ء
مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر پنجاب )
بقلم غلام محمد امرتسری
یہ اشتہار کے چار صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۲۵ تا ۲۹)