میاں بٹالوی صاحب کی اطلاع کے لیے اشتہار

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میاں بٹالوی صاحب کی اطلاع کے لیے
اشتهار
واضح ہو کہ شیخ بٹالوی صاحب کی خدمت میں وہ اشتہار جس میں بالمقابل عربی تفسیر لکھنے کے
لئے ان کو دعوت کی گئی تھی تاریخ یکم اپریل ۱۸۹۳ء پہنچایا گیا تھا چنانچہ مرزا خدا بخش صاحب جواشتہا
لے کر لاہور گئے تھے یہ پیغام لائے کہ بٹالوی صاحب نے وعدہ کر لیا ہے جو یکم اپریل سے دو ہفتہ تک
جواب چھاپ کر بھیج دیں گے سو دو ہفتہ تک انتظار جواب رہا اور کوئی جواب نہ آیا پھر دوبارہ اُن کو یاد
دلایا گیا تو انہوں نے بذریعہ اپنے خط کے جو میرے اشتہار میں چھپ گیا ہے یہ جواب دیا کہ ہم اپریل
کے اندر اندر جواب چھاپ کر روانہ کریں گے چنانچہ اب اپریل بھی گزر گیا اور بٹالوی صاحب نے دو
وعدے کر کے تخلف وعدہ کیا ہم اُن پر کوئی الزام نہیں لگاتے مگر انہیں آپ شرم کرنی چاہیے کہ وہ آپ تو
دوسروں کا نام بلا تحقیق کا ذب اور وعدہ شکن رکھتے ہیں اور اپنے وعدوں کا کچھ بھی پاس نہیں کرتے تعجب
کہ یہ جواب صرف ہاں یا نہیں سے ہو سکتا تھا مگر انہوں نے ایک مہینہ گزار دیا اور یہ مہینہ ہمارا
صرف انتظاری میں ضائع ہوا اب ہمیں بھی دو ضروری کام پیش آگئے ایک ڈاکٹر کلارک صاحب
کے ساتھ مباحثہ دوسرے ایک ضروری رسالہ کا تالیف کرنا جو تائید اسلام کے لئے بہت جلد
امریکہ میں بھیجا جائے گا جس کا یہ مطلب ہوگا کہ دنیا میں سچا اور زندہ مذہب صرف اسلام ہے اس

لئے میاں بٹالوی صاحب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر ان دونوں کاموں کی تکمیل کے پہلے آپ کا
جواب آیا تو نا چار کوئی دوسری تاریخ آپ کے مقابلہ کے لئے شائع کی جائے گی جو ان دونوں
کاموں سے فراغت کے بعد ہوگی ۔
یہ اشتہار حجة الاسلام با راول مطبوعہ ریاض ہندا امرتسر ۸ مئی ۱۸۹۳ء کے صفحہ ۲۰۱۱ پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۱)

آج 10 میں سے 10 باقی