قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكّٰھَا- خدا تعالیٰ کے وجود پر یقین اور اس سے محبت کی علامات اور سچے اور زندہ اور مقبول مذہب کا معیار حقیقی کیا ہے

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

L
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا
کوئی اُس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اُس کو پاوے
یہ تو ہر ایک قوم کا دعوی ہے کہ بہتیرے ہم میں ایسے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہیں مگر
ثبوت طلب یہ بات ہے کہ خدا تعالیٰ بھی اُن سے محبت رکھتا ہے یا نہیں ۔ اور خدا تعالیٰ کی محبت یہ ہے کہ
پہلے تو اُن کے دلوں پر سے پردہ اُٹھاوے جس پردہ کی وجہ سے اچھی طرح انسان خدا تعالیٰ کے وجود پر
یقین نہیں رکھتا اور ایک دھندلی سی اور تاریک معرفت کے ساتھ اس کے وجود کا قائل ہوتا ہے بلکہ بسا
اوقات امتحان کے وقت اس کے وجود سے ہی انکار کر بیٹھتا ہے اور یہ پردہ اُٹھایا جانا بجز مکالمہ الہیہ کے
اور کسی صورت سے میسر نہیں آسکتا پس انسان حقیقی معرفت کے چشمہ میں اس دن غوطہ مارتا ہے جس
دن خدا تعالیٰ اس کو مخاطب کر کے آنا الْمَوْجُود کی اس کو آپ بشارت دیتا ہے۔ تب انسان کی
معرفت صرف اپنے قیاسی ڈھکو سلے یا محض منقولی خیالات تک محدود نہیں رہتی بلکہ خدا تعالیٰ سے ایسا
قریب ہو جاتا ہے کہ گویا اس کو دیکھتا ہے اور یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ خدا تعالیٰ پر کامل ایمان اسی دن
انسان کو نصیب ہوتا ہے کہ جب اللہ جَلَّ شَانُۀ اپنے وجود سے آپ خبر دیتا ہے۔ اور پھر دوسری
علامت خدا تعالیٰ کی محبت کی یہ ہے کہ اپنے پیارے بندوں کو صرف اپنے وجود کی خبر ہی نہیں دیتا بلکہ
اپنی رحمت اور فضل کے آثار بھی خاص طور پر ان پر ظاہر کرتا ہے اور وہ اس طرح پر کہ اُن کی دعا ئیں جو
الشمس: ١٠

ظاہری اُمیدوں سے زیادہ ہوں قبول فرما کر اپنے الہام اور کلام کے ذریعہ سے ان کو اطلاع دے دیتا
ہے تب اُن کے دل تستی پکڑ جاتے ہیں کہ یہ ہمارا قادر خدا ہے جو ہماری دعائیں سننا اور ہم کو اطلاع
دیتا اور مشکلات سے ہمیں نجات بخشتا ہے ۔ اسی روز سے نجات کا مسئلہ بھی سمجھ آتا ہے اور خدا تعالیٰ کے
وجود کا بھی پتہ لگتا ہے اگر چہ جگانے اور متنبہ کرنے کے لئے کبھی کبھی غیروں کو بھی سچی خواب آسکتی ہے
مگر اس طریق کا مرتبہ اور شان اور رنگ اور ہے یہ خدا تعالیٰ کا مکالمہ ہے جو خاص مقربوں بوں سے ہی ہوتا
ہے اور جب مقرب انسان دُعا کرتا ہے تو خدا تعالٰی اپنی خدائی کے جلال کے ساتھ اس پر تجلی فرماتا ہے
اور اپنی روح اُس پر نازل کرتا ہے اور اپنی محبت سے بھرے ہوئے لفظوں کے ساتھ اس کو قبول دعا کی
بشارت دیتا ہے اور جس کسی سے یہ مکالمہ کثرت سے وقوع میں آتا ہے اس کو نبی یا محدث کہتے ہیں اور
سچے مذہب کی یہی نشانی ہے کہ اس مذہب کی تعلیم سے ایسے راستباز پیدا ہوتے رہیں جو محدث کے
مرتبہ تک پہنچ جائیں جن سے خدا تعالی آمنے سامنے کلام کرے اور اسلام کی حقیت اور حقانیت کی اوّل
نشانی یہی ہے کہ اس میں ہمیشہ ایسے راستباز جن سے خدا تعالیٰ ہمکلام ہو پیدا ہوتے ہیں۔
تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُوا لے سو یہی معیار حقیقی سچے اور زندہ اور
مقبول مذہب کی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ نور صرف اسلام میں ہے عیسائی مذہب اس روشنی سے
بے نصیب ہے۔ اور ہماری یہ بحث جو ڈاکٹر کلارک صاحب سے ہے اس غرض اور اسی شرط سے ہے کہ
اگر وہ اس مقابلہ سے انکار کریں تو یقیناً سمجھو کہ عیسائی مذہب کے بطلان کے لئے یہی دلیل ہزار دلیل
سے بڑھ کر ہے کہ مردہ ہرگز زندہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور نہ اندھا سو جاکھے کے ساتھ پورا اتر سکتا ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره ۵ مئی ۱۸۹۳ء
یہ اشتہار حجة الاسلام با راول مطبوعہ ریاض ہندا مر تسر ۸ مئی ۱۸۹۳ء کے ٹائیٹل پیچ پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۴۲ ۴۳)
ا حم السجدة: ٣١

آج 10 میں سے 10 باقی