اعلان عام ۔ اہل اسلام کو اس مباہلہ کی اطلاع جو عید گاہ امرتسر میں ہوگا
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلان عام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ
اُس مباہلہ کی اہلِ اسلام کو اطلاع
جو ہم از یقعد روز شنبہ کو بمقام امرتسر عید گاہ متصل
مسجد خان بہادر حاجی محمد شاہ صاحب مرحوم ہو گا
اے برادران اہل اسلام ! کل دہم ذیقعد روز شنبہ کو بمقام مندرجہ عنوان میاں عبدالحق
غزنوی اور بعض دیگر علماء جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے اس عاجز سے اس بات پر مباہلہ کریں گے
کہ وہ لوگ اس عاجز کو کافر اور دجال اور بیدین اور دشمن الله جَلَّ شَانُهُ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا سمجھتے ہیں۔ اور اس عاجز کی کتابوں کو مجموعہ کفریات خیال کرتے ہیں۔ اور اس طرف یہ عاجز
نہ صرف اپنے تئیں مسلمان جانتا ہے بلکہ اپنے وجود کو اللہ اور رسول کی راہ میں فدا کئے بیٹھا ہے۔
لہذا ان لوگوں کی درخواست پر یہ مباہلہ تاریخ مذکورہ بالا میں قرار پایا ہے، مگر میں چاہتا ہوں کہ
مباہلہ کی بد دعا کرنے کے وقت بعض اور مسلمان بھی حاضر ہو جائیں کیونکہ میں یہ دعا کروں گا کہ
ا النحل : ١٢٩
جس قدر میری تالیفات ہیں، ان میں سے کوئی بھی خدا اور رسول کے فرمودہ کے مخالف نہیں ہیں اور نہ
میں کافر ہوں۔ اور اگر میری کتابیں خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ سے مخالف اور کفر سے
بھری ہوئی ہیں تو خدا تعالیٰ وہ لعنت اور عذاب میرے پر نازل کرے جو ابتدائے دنیا سے آج تک کسی
کافر بے ایمان پر نہ کی ہو۔ اور آپ لوگ آمین کہیں ۔ کیونکہ اگر میں کافر ہوں اور نعوذ باللہ دین اسلام
سے مرتد اور بے ایمان تو نہایت بُرے عذاب سے میرا مرنا ہی بہتر ہے اور میں ایسی زندگی سے بہزار
دل بیزار ہوں۔ اور اگر ایسا نہیں تو خدا تعالیٰ اپنی طرف سے سچا فیصلہ کر دے گا۔ وہ میرے دل کو بھی
دیکھ رہا ہے اور میرے مخالفوں کے دل کو بھی۔ بڑے ثواب کی بات ہو گی اگر آپ صاحبان کل دہم
ذیقعدہ کو دو بجے کے وقت عید گاہ میں مباہلہ پر آمین کہنے کے لیے تشریف لائیں۔ والسلام
خاکسار غلام احمد قادیانی علی اللہ عنہ ۹/ ذیقعده ۱۳۱۰ھ
( مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر )
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۵۴٬۵۳)