جنگ مقدس ۔ آخری مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب کے متعلق الہامی پیشگوئی

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جنگ مقدس
مضمون آخری حضرت مرزا صاحب
( ۱۵ جون ۱۸۹۳ء)
آج یہ میرا آخری پرچہ ہے جو میں ڈپٹی صاحب کے جواب میں لکھاتا ہوں مگر مجھے بہت افسوس
ہے کہ جن شرائط کے ساتھ یہ بحث شروع کی گئی تھی ان شرائط کا ڈپٹی صاحب نے ذرا پاس نہیں فرمایا۔
شرط یہ تھی کہ جیسے میں اپنا ہر ایک دعوئی اور ہر ایک دلیل قرآن شریف کے معقولی دلائل سے پیش کرتا گیا
ہوں ڈپٹی صاحب بھی ایسا پیش کریں لیکن وہ کسی موقع پر اس شرط کو پورا نہیں کر سکے ۔ خیراب ناظرین
خود دیکھ لیں گے۔ اس جواب کے جواب الجواب میں صرف اتنا کہنا مجھے کافی ہے کہ ڈپٹی صاحب نے
یہ جو تو بہ کی سورت کو پیش کر دیا ہے اور یہ خیال کرتے ہیں کہ ایمان نہ لانے پر قتل کا حکم ہے یہ اُن کی غلط
فہمی ہے بلکہ اصل مدعا وہی اس آیت سے ثابت ہوتا ہے جو ہم بیان کر چکے ہیں یعنی جو شخص اپنی مرضی
سے باوجود واجب القتل ہونے کے ایمان لے آوے وہ رہائی پا جاوے گا۔ سو اللہ تعالیٰ اس جگہ فرماتا
ہے کہ جو لوگ رعایت سے فائدہ نہ اٹھاویں اور اپنی مرضی سے ایمان نہ لاویں ان کو سزائے موت اپنے
پاداش کردار میں دی جائے گی اس جگہ یہ کہاں ثابت ہوا کہ ایمان لانے پر جبر ہے بلکہ ایک رعایت
ہے جو ان کی مرضی پر چھوڑی گئی ہے اور سات قوموں کا جو آپ ذکر فرماتے ہیں کہ ان کو قتل کیا گیا اور
کوئی رعایت نہ کی گئی یہ تو آیت کی تشریح کے برخلاف ہے دیکھو قاضیوں ۲۸ ۳۱ کہ کنعانیوں سے جو

ان ساتوں قوموں سے ایک قوم ہے خراج لینا ثابت ہے۔ پھر دیکھو یشوع اور قاضیوں جو قوم
اموریوں سے جزیہ لیا گیا۔
پھر آپ اعادہ اس بات کا کرتے ہیں کہ قرآن نے یہ تعلیم دی ہے کہ خوفزدہ ہونے کی حالت
میں ایمان کو چھپاوے۔ میں لکھ چکا ہوں کہ قرآن کی یہ تعلیم نہیں ہے۔ قرآن نے بعض ایسے لوگوں کو
جن پر یہ واقعہ وارد ہو گیا تھا ادنی درجہ کے مسلمان سمجھ کر ان کو مومنوں میں داخل رکھا ہے۔ آپ اس کو
سمجھ سکتے ہیں کہ ایک طبقہ کے ایماندار نہیں ہوا کرتے اور آپ اس سے بھی نہیں انکار کریں گے کہ بعض
دفعہ حضرت مسیح یہودیوں کے پتھراؤ سے ڈر کر ان سے کنارہ کر گئے اور بعض دفعہ توریہ کے طور پر اصل
بات کو چھپا دیا۔ اور متی میں لکھا ہے تب اُس نے اپنے شاگردوں کو حکم کیا کہ کسو سے نہ کہنا کہ میں
یسوع مسیح ہوں ۔ اب انصاف سے کہیں کہ کیا یہ سچے ایمانداروں کا کام ہے اور ان کا کام ہے جو رسول
اور مبلغ ہو کر دنیا میں آتے ہیں کہ اپنے تئیں چھپائیں۔ اس سے زیادہ آپ کو ملزم کرنے والی اور کونسی
نظیر ہو گی بشرطیکہ آپ فکر کریں۔ اور پھر آپ لکھتے ہیں کہ دلدل میں آفتاب کا غروب ہونا سلسلہ
زات میں داخل نہیں مگر عَيْنِ حَمِئَةٍ ے سے تو کالا پانی مراد ہے اور اس میں اب بھی لوگ یہی نظارہ
اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرتے ہیں اور مجازات کی بنا مشاہدات عینیہ پر ہے جیسے ہم ستاروں کو کبھی نقطہ
کے موافق کہہ دیتے ہیں اور آسمان کو کبود رنگ کہہ دیتے ہیں اور زمین کو ساکن کہہ دیتے ہیں پس جب
کہ انہیں اقسام میں سے یہ بھی ہے تو اس سے کیوں انکار کیا جائے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ کلام مجسم بھی
ایک استعارہ ہے مگر کوئی شخص ثبوت دے کہ دنیا میں یہ کہاں بولا جاتا ہے کہ فلاں شخص کلام مجسم ہو کر آیا
ہے اور گوڈنس کی تاویل پھر آپ تکلف سے کرتے ہیں۔ میں کہہ چکا ہوں کہ گوڈنس یعنی احسان کوئی
صفت صفات ذاتیہ میں سے نہیں ہے یہ کہہ سکتے ہیں کہ مجھے رحم آتا ہے یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے احسان
آتا ہے مگر آپ پوچھتے ہیں کہ اگر یونہی بغیر کسی کی مصیبت دیکھنے کے اس سے خوش سلوکی کی جائے تو
اس کو کیا کہیں گے۔ سو آپ کو یاد رہے کہ وہ بھی رحم کے وسیع مفہوم میں داخل ہے کوئی انسان کسی سے
ا الكهف: ۸
L

خوش سلو کی ایسی حالت میں کرے گا کہ جب اوّل کوئی قوت اُس کے دل میں خوش سلوکی کے لیے
وجوہات پیش کرے اور اس کو خوش سلوکی کرنے کے لئے رغبت دے تو پھر قوت رحم ہے جو نوع انسان
کی ہر ایک قسم کی ہمدردی کے لئے جوش مارتی ہے اور جب تک کوئی شخص قابل خوش سلوکی کے قرار نہ
پاوے اور کسی جہت سے قابل رحم نہ نظر آوے بلکہ قابلِ قہر نظر آوے تو کون اس سے خوش سلوکی
کرتا ہے۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ حیوانات کو قتل ہوتے دیکھ کر کیا ہم فرض کر لیں کہ خدا نے ظلم کیا۔
میں کہتا ہوں میں نے کب اس کا نام ظلم رکھا ہے میں تو کہتا ہوں کہ یہ عمل درآمد مالکیت کی بنا پر ہے۔
جب آپ اس بات کو مان چکے کہ تفاوت مراتب مخلوقات یعنی انسان و حیوانات کا بوجہ مالکیت ہے اس
کی تناسخ وجہ نہیں تو پھر اس بات کو مانتے ہوئے کون سی بات سد راہ ہے جو دوسرے لوازم جو حیوان
بننے سے پیش آگئے وہ بھی بوجہ مالکیت ہیں اور بالآخر قرآن کریم کے بارہ میں آپ پر ظاہر کرتا ہوں کہ
قرآن کریم نے اپنے کلام اللہ ہونے کی نسبت جو ثبوت دیئے ہیں اگر چہ میں اس وقت ان سب ثبوتوں
کو تفصیل وار نہیں لکھ سکتا لیکن اتنا کہتا ہوں کہ منجملہ ان ثبوتوں کے بیرونی دلائل ہیں جیسے پیش از وقت
نبیوں کا خبر دینا جو انجیل میں بھی لکھا ہوا آپ پاؤ گے دوسرے ضرورت حقہ کے وقت پر قرآن شریف کا
آنا یعنی ایسے وقت پر جبکہ عملی حالت تمام دنیا کی بگڑ گئی تھی اور نیز اعتقادی حالت میں بھی بہت اختلاف
آگئے تھے اور اخلاقی حالتوں میں بھی فتور آگیا تھا۔ تیسرے اس کی حقانیت کی دلیل اس کی تعلیم کامل
ہے کہ اُس نے آکر ثابت کر دکھلایا کہ موسیٰ کی تعلیم بھی ناقص تھی جو ایک شق سزا دہی پر زور ڈال رہی تھی
اور مسیح کی تعلیم بھی ناقص تھی جو ایک شق عفو اور درگزر پر زور ڈال رہی تھی اور گویا ان کتابوں نے انسانی
درخت کی تمام شاخوں کی تربیت کا ارادہ ہی نہیں کیا تھا صرف ایک ایک شاخ پر کفایت کی گئی تھی لیکن
قرآن کریم انسانی درخت کی تمام شاخوں یعنی تمام قومی کو زیر بحث لایا اور تمام کی تربیت کے لئے اپنے
اپنے محل و موقع پر حکم دیا۔ جس کی تفصیل ہم اس تھوڑے سے وقت میں کر نہیں سکتے ۔
انجیل کی کیا تعلیم تھی جس پر مدار رکھنے سے سلسلہ دنیا کا ہی بگڑتا ہے اور پھر اگر یہی عفو اور درگزر
عمدہ تعلیم کہلاتی ہے تو جین مت والے کئی نمبر اس سے بڑھے ہوئے ہیں جو کیڑے مکوڑوں اور جوؤں

اور سانپوں تک آزاردینا نہیں چاہتے ۔ قرآنی تعلیم کا دوسرا کمال کمال تفہیم ہے۔ یعنی اس نے ان تمام
راہوں کو سمجھانے کیلئے اختیار کیا ہے جو تصور میں آسکتے ہیں۔ اگر ایک عامی ہے تو اپنی موٹی سمجھ کے
موافق اس سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اگر ایک فلسفی ہے تو اپنے دقیق خیال کے مطابق اس سے صداقتیں
حاصل کرتا ہے اور اس نے تمام اصول ایمانیہ کو دلائل عقلیہ سے ثابت کر کے دکھلا دیا ہے اور آیت
تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ لے میں اہل کتاب پر یہ حجت پوری کرتا ہے کہ اسلام وہ کامل مذہب ہے کہ
زوائد اختلافی جو تمہارے ہاتھ میں ہیں یا تمام دنیا کے ہاتھ میں ہیں ان زوائد کو نکال کر باقی اسلام ہی
رہ جاتا ہے اور پھر قرآن کریم کے کمالات میں تیسرا حصہ اُس کی تاثیرات ہیں اگر حضرت مسیح کے
حواریوں اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا ایک نظر صاف سے مقابلہ کیا جائے تو ہمیں کچھ
بتلانے کی حاجت نہیں اُس مقابلہ سے صاف معلوم ہو جائے گا کہ کسی تعلیم نے قوت ایمانی کو انتہا تک
پہنچا دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان لوگوں نے اس تعلیم کی محبت سے اور رسول کے عشق سے اپنے وطنوں کو
بڑی خوشی سے چھوڑ دیا اپنے آراموں کو بڑی راحت کے ساتھ ترک کر دیا۔ اپنی جانوں کو فدا کر دیا۔
اپنے خونوں کو اس راہ میں بہا دیا اور کس تعلیم کا یہ حال ہے۔ اس رسول کو یعنی حضرت مسیح کو جب
یہودیوں نے پکڑا تو حواری ایک منٹ کے لئے بھی نہ ٹھہر سکے۔ اپنی اپنی راہ لی اور بعض نے تمھیں روپیہ
لے کر اپنے نبی مقبول کو بیچ دیا۔ اور بعض نے تین دفعہ انکار کیا اور انجیل کھول کر دیکھ لو کہ اس نے لعنت بھیج
کر اور قسم کھا کر کہا کہ اس شخص کو نہیں جانتا پھر جبکہ ابتدا سے زمانہ کا یہ حال تھا یہاں تک کہ تجہیز و تکفین تک
میں بھی شریک نہ ہوئے تو پھر اس زمانہ کا کیا حال ہوگا جبکہ حضرت مسیح ان میں موجود نہ رہے۔ مجھے زیادہ
لکھانے کی ضرورت نہیں ۔ اس بارہ میں بڑے بڑے علماء عیسائیوں نے اسی زمانہ میں گواہی دی ہے
کہ حواریوں کی حالت صحابہ کی حالت سے جس وقت ہم مقابلہ کرتے ہیں تو ہمیں شرمندگی کے ساتھ
اقرار کرنا پڑتا ہے کہ حواریوں کی حالت اُن کے مقابل پر ایک قابل شرم عمل تھا۔ پھر آپ قرآنی
معجزات کا انکار کرتے ہیں آپ کو معلوم نہیں کہ وہ معجزات جس تواتر اور قطعیت سے ثابت ہو گئے اُن
ال عمران : ۶۵

کے مقابل پر کسی دوسرے کے معجزات کا ذکر کرنا صرف قصہ ہے اس سے زیادہ نہیں مثلاً ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کا اس زمانہ میں اپنی کامل کامیابیوں کی نسبت پیش گوئی کرنا جو قرآن شریف میں
مندرج ہے یعنی ایسے زمانہ میں کہ جب کامیابی کے کچھ بھی آثار نظر نہیں آتے تھے بلکہ کفار کی شہادتیں
قرآن شریف میں موجود ہیں کہ وہ بڑے دعوی سے کہتے ہیں کہ اب یہ دین جلد تباہ ہو جائے گا
اور نا پدید ہو جائے گا ایسے وقتوں میں ان کو سنایا گیا کہ يُرِيدُونَ أَنْ تُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ
بِأَفْوَاهِهِمْ وَ يَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْکٰفِرُونَ لے یعنی یہ لوگ اپنے منہ
کی لاف و گزاف سے بکتے ہیں کہ اس دین کو کبھی کامیابی نہ ہوگی ۔ یہ دین ہمارے ہاتھ سے تباہ
ہو جاوے گا۔ لیکن خدا کبھی اس دین کو ضائع نہیں کرے گا اور نہیں چھوڑے گا جب تک اس کو پورا نہ
کرے۔ پھر ایک اور آیت میں فرمایا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا ۔۔۔۔ الخ یعنی خدا وعده
دے چکا ہے کہ اس دین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفے پیدا کرے گا اور قیامت تک اس کو
قائم کرے گا۔ یعنی جس طرح موسیٰ کے دین میں مدت ہائے دراز تک خلیفے اور بادشاہ بھیجتا رہا ایسا ہی
اس جگہ بھی کرے گا اور اس کو معدوم ہونے نہیں دے گا ۔ اب قرآن شریف موجود ہے حافظ بھی بیٹھے
ہیں دیکھ لیجئے کہ کفار نے کس دعوٹی کے ساتھ اپنی رائیں ظاہر کیں کہ یہ دین ضرور معدوم ہو جائے گا اور
ہم اس کو کالعدم کر دیں گے اور ان کے مقابل پر یہ پیشین گوئی کی گئی جو قرآن شریف میں موجود ہے کہ
ہرگز تباہ نہیں ہو گا یہ ایک بڑے درخت کی طرح ہو جائے گا اور پھیل جائے گا اور اس میں بادشاہ ہوں
گے اور جیسا کہ گزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْعَہ سے میں اشارہ ہے اور پھر فصاحت بلاغت کے
بارہ میں فرمایا بِلِسَانِ عَرَبِيّ مُّبِيْنِ کے اور پھر اس کی نظیر مانگی اور کہا کہ اگر تم کچھ کر سکتے ہو اس
کی نظیر دو۔ پس عَرَبِيٌّ مُبِينٌ کے لفظ سے فصاحت بلاغت کے سوا اور کیا معنی ہو سکتے ہیں؟ خاص کر
جب ایک شخص کہے کہ میں یہ تقریر ایسی زبان میں کرتا ہوں کہ تم اُس کی نظیر پیش کرو۔ تو بجز اس کے
کیا سمجھا جائے گا کہ وہ کمال بلاغت کا مدعی ہے اور مبین کا لفظ بھی اسی کو چاہتا ہے۔ بالآخر چونکہ
ا التوبة : ٣٢ النور : ۵۶ ۳ الفتح : ٣٠ الشعراء : ١٩٦

ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب قرآن شریف کے معجزات سے عمد امنکر ہیں اور اس کی پیشین گوئی سے بھی
انکاری ہیں اور مجھ سے بھی اسی مجلس میں تین بیمار پیش کر کے ٹھٹھا کیا گیا کہ اگر دین اسلام سچا ہے اور تم
فی الحقیقت ملہم ہو تو ان تینوں کو اچھے کر کے دکھلاؤ حالانکہ میرا یہ دعوی نہ تھا کہ میں قادر مطلق ہوں نہ
قرآن شریف کے مطابق مواخذہ تھا۔ بلکہ یہ تو عیسائی صاحبوں کے ایمان کی نشانی ٹھہرائی گئی تھی کہ اگر
وہ سچے ایماندار ہوں تو وہ ضرور لنگڑوں اور اندھوں اور بہروں کو اچھا کریں گے۔ مگر تا ہم میں اس کے
لئے دعا کرتا رہا۔ اور آج رات جو مجھ پر کھلا وہ یہ ہے کہ جب کہ میں نے بہت تضرع
اور انتہال سے جناب الہی میں دُعا کی کہ تو اس امر میں فیصلہ کر اور ہم عاجز بندے
ہیں تیرے فیصلہ کے سوا کچھ نہیں کر سکتے تو اُس نے مجھے یہ نشان بشارت کے
طور پر دیا ہے کہ اس بحث میں دونوں فریقوں میں سے جو فریق عمدا جھوٹ کو
اختیار کر رہا ہے اور سچے خدا کو چھوڑ رہا ہے اور عاجز انسان کو خدا بنا رہا ہے وہ انہی
دنوں مباحثہ کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے کر یعنی پندرہ ماہ تک ہادیہ میں
گرایا جاوے گا اور اس کو سخت ذلت پہنچے گی بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے
اور جو شخص بیچ پر ہے اور سچے خدا کو مانتا ہے اس کی اس سے عزت ظاہر ہوگی اور
اس وقت جب یہ پیشین گوئی ظہور میں آوے گی بعض اندھے سو جا کھے گئے
جائیں گے اور بعض لنگڑے چلنے لگیں گے اور بعض بہرے سنے لگیں گے لیے
اسی طرح پر جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے۔ سوالْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمِنَّة کہ
اگر یہ پیشین گوئی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ظہور نہ فرماتی تو ہمارے یہ پندرہ دن ضائع گئے تھے
لے نوٹ:۔ آج جلسہ مباحثہ سے واپس آنے کے بعد قریب ایک بجے دن کے حضرت اقدس کو اس مباحثہ کی فتح پر
ایک بشارت بخش الہام ہوا جو حضور ر نے اُسی وقت حاضرین کو آکر سُنایا۔ اور وہ یہ ہے۔ هَنَّاكَ الله یعنی یعنی اللہ تعالیٰ
تجھے مبارک باد دیتا ہے۔ (عبدالکریم)

انسان ظالم کی عادت ہوتی ہے کہ باوجود دیکھنے کے نہیں دیکھتا اور باوجود سننے کے نہیں سنتا اور باوجود
سمجھنے کے نہیں سمجھتا اور جرات کرتا ہے اور شوخی کرتا ہے اور نہیں جانتا کہ خدا ہے لیکن اب میں جانتا
ہوں کہ فیصلہ کا وقت آگیا۔ میں حیران تھا کہ اس بحث میں کیوں مجھے آنے کا اتفاق پڑا۔ معمولی بخشیں
تو اور لوگ بھی کرتے ہیں ۔ اب یہ حقیقت کھلی کہ اس نشان کیلئے تھا۔ میں اسوقت اقرار کرتا ہوں کہ اگر
یہ پیشگوئی جھوٹی نکلی یعنی وہ فریق جو خدا تعالیٰ کے نزدیک جھوٹ پر ہے وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں آج
کی تاریخ سے بسزائے موت ہاویہ میں نہ پڑے تو میں ہر ایک سزا کے اُٹھانے کے لئے تیار ہوں مجھ کو
ذلیل کیا جاوے۔ روسیاہ کیا جاوے۔ میرے گلے میں رسہ ڈالدیا جاوے مجھ کو پھانسی دیا جاوے۔ ہر
ایک بات کیلئے تیار ہوں اور میں اللہ جَلَّ شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ ضرور ایسا ہی کرے گا۔ قسم کھا
ضرور کرے گا۔ ضرور کرے گا۔ زمین آسمان ٹل جائیں پر اسکی باتیں نہ ملیں گی۔
اب ڈپٹی صاحب سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہ نشان پورا ہو گیا تو کیا یہ سب آپ کے منشاء کے
موافق کامل پیشین گوئی اور خدا کی پیشین گوئی ٹھہرے گی یا نہیں ٹھہرے گی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے سچے نبی ہونے کے بارہ میں جن کو اندرونہ بائبل میں دجال کے لفظ سے آپ نامزد کرتے ہیں مو محکم
دلیل ہو جائے گی یا نہیں ہو جائے گی ؟ اب اس سے زیادہ میں کیا لکھا سکتا ہوں جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ
ہی فیصلہ کر دیا ہے۔ اب ناحق ہنسنے کی جگہ نہیں اگر میں جھوٹا ہوں تو میرے لئے سولی تیار رکھو۔ اور تمام
شیطانوں اور بدکاروں اور لعنتیوں سے زیادہ مجھے لعنتی قرار دو لیکن اگر میں سچا ہوں تو انسان کو خدامت
بناؤ۔ توریت کو پڑھو کہ اس کی اوّل اور کھلی کھلی تعلیم کیا ہے اور تمام نبی کیا تعلیم دیتے آئے اور تمام دنیا
کس طرف جھک گئی۔ اب میں آپ سے رخصت ہوتا ہوں اس سے زیادہ نہ کہوں گا۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
A
( مطبوعہ ریاض ہند پریس امرت سر ) ( یہ اشتہار ۳ کے آٹھ صفحوں پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۸۶ تا ۲۹۳)

آج 10 میں سے 10 باقی