اشتہار برائے اتمام حجت بر علماء وفقراء
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتهار
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
(1) بهر دم از دل و جان وصف یار خود بکنم من آن نیم که تغافل از کار خود بکنم
خود بکنم
شار نگار خود
(۲) بہر زماں بدلم ایں ہوس ہے جو شد که هرچه هست
(۳) اگر چه در رو جاناں چو خاک گردیدم دلم تپد که فدایش غبار خود بکنم
(۴) روم بگلشن دلدادگاں کہاں باغم
(۵) رسید مژده که ایام نو بہار آید
چرا بکوچه غیرے قرار خود بکنم
زمانه را خبر از برگ و بار خود بکنم
(۶) تعلقات دل آرام خویش بنمایم ہمائے اوج سعادت شکار خود بکنم
(۷) بگوش ہوش شنو از من اے مکفر من کہ من گواہ بدیں کردگار خود بکنم
ا ترجمہ اشعار ۔ (۱) میں ہر دم دل و جان سے اپنے خدا کی تعریف کرتا ہوں میں وہ نہیں ہوں کہ اپنے کام سے
غفلت کروں ۔ (۲) ہر وقت میرے دل میں یہ شوق جوش مارتا ہے کہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے وہ اپنے محبوب پر
قربان کردوں ۔ (۳) اگرچہ میں محبوب کی راہ میں خاک کی طرح ہو گیا ہوں مگر میرا دل تڑپتا ہے کہ اپنا غبار بھی اُس پر
فدا کر دوں۔ (۴) میں عاشقوں کے گلشن میں جاتا ہوں اس باغ کو چھوڑ کر میں کسی غیر کے کوچہ میں کیوں اپنا
مسکن بناؤں ۔ (۵) مجھے خوشخبری ملی ہے کہ پھر موسم بہار آ گیا تا کہ زمانہ کو میں اپنے پھلوں اور پتوں کی خبر کر دوں ۔
(۶) اور اپنے محبوب کے تعلقات کا اظہار کروں اور ہمائے اوج سعادت کو اپنا شکار بناؤں۔ (۷) اے میرے مکفر
ہوش سے یہ میری بات سن کہ میں اس پر اپنے خدا کو گواہ کرتا ہوں ۔
(۸) زِ فکر تفرقہ باز آ باشتی پرداز وگرنه گریه بر غمگسار خود بکنم
(۹) عمارت ہمہ دوناں خراب خواہم ساخت اگر ز چشمرواں آبشار خود بکنم
(۱۰) مقیم بر سر راہے نشسته ام ہر دم که تا گزارش عرضی بیار خود بکنم
(11) بروئے یار کہ از بہر قوم می سوزم مگر دلش چو دل ریش و زار خود بکنم
بنام مسلمانان ہند ۔ یعنی ان سب کی طرف جو مختلف مذاہب کے اسلامی فرقے ملک ہند میں
موجود ہیں۔
اے اخوان دین و متبعین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر چہ میں نے علماء اور فقراء کی خدمت
میں بہت کچھ لکھا اور اتمام حجت کا حق ادا کر دیا مگر آج میرے دل میں یہ ڈالا گیا کہ ایک اشتہار عام طور
پر آپ لوگوں پر حجت پوری کرنے کے لیے شائع کروں تا میں اس امر تبلیغ میں ہریک پہلو سے سُرخرو
ہو جاؤں ۔ سو بھائیو! میں آپ لوگوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ وہ جو چودھویں صدی کے سر پر ایک مجد دموعود
آنے والا تھا جس کی نسبت بہت سے راستباز ملہموں نے پیشگوئی کی تھی کہ وہ مسیح موعود ہوگا ۔ وہ میں
ہی ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر شاہ ولی اللہ تک مقدس لوگوں نے الہام پا کر یہ
پیشگوئی کی تھی کہ وہ آنے والا مسیح موعود چودھویں صدی کا مجد د ہو گا۔ سواب وہ تمام باتیں پوری
ہوئیں۔ اے بزرگو! یہ بات صحیح نہیں ہے کہ چودھویں صدی مجدّد کے ظہور سے خار خالی گئی۔ اور اگر آ آیا تو
ایک دجال آیا ۔ اے حق کے طالبو! یہ وہ صدی تھی جس کے آنے سے پہلے ہی خدا تعالیٰ نے تمام خیالوں
کو اس طرف پھیر دیا تھا کہ اس کے سر پر ایک عظیم الشان مجدد پیدا ہو گا۔ کتابوں کو دیکھو اور بزرگوں کے
نوشتوں کو غور سے پڑھو کہ کیونکر ان کے دل اسی طرف یک دفعہ جھک گئے کہ وہ آنے والا ضرور اسی
صدی کے سر پر آئے گا۔ یہاں تک کہ نواب صدیق حسن خاں صاحب مرحوم نے بھی اپنے خیال کو
بقیہ ترجمہ اشعار ۔ (۸) تفرقہ پردازی کے ارادہ سے باز آ اور صلح کرلے ورنہ میں اپنے خدا کے سامنے آہ وزاری
کروں گا۔ (۹) میں ان سب نالا یقوں کی عمارت کو برباد کر کے رکھ دوں گا اگر میں اپنی آنکھوں سے آنسوؤں کا ) ایک
چشمہ جاری کر دوں۔ (۱۰) میں تو ہر وقت ایک رستہ پر بیٹھا ہوں تا کہ اپنے خدا کے حضور اپنی التجا پیش کروں ۔ (۱۱) خدا کی
قسم میں اپنی قوم کی خیر خواہی میں جل رہا ہوں تا کہ قوم کے دل کو بھی اپنے زخمی اور نالاں دل کی طرح کردوں۔
چودھویں صدی پر جما کر اپنی اولاد کو وصیت کی کہ اگر میں چودھویں صدی کے دنوں تک زندہ نہ رہوں تو
میری اولا د اس آنے والے موعود کو السلام علیکم کہہ دے۔ ایسا ہی شاہ ولی اللہ صاحب بھی السلام علیکم کی
وصیت کر گئے ۔ مگر جب وہ موعود آیا ۔ تو لوگ بگڑ گئے ۔ اور مسیح کی وفات کے بارہ میں جس کا قرآن
کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کر دیا شک میں پڑ گئے ۔ اور یہ نہ سمجھے کہ اگر بالفرض
وفات یا عدم وفات میں شک ہے تو ایسی بیچ دار اور مبہم پیشگوئی کا فیصلہ اُس آنے والے کی زبان سے
ہونا چاہیے جس کا نام حکم رکھا گیا۔
اب اس اشتہار میں اس حجت کو آپ لوگوں پر پورا کرنا مقصد ہے کہ وہ مسیح موعود در حقیقت یہی
عاجز ہے۔ قرآن کریم کو کھولو اور توجہ سے دیکھو کہ حضرت مسیح علیہ السلام بلا شبہ فوت ہو گئے ۔ اور اگر اس
عاجز کے بارے میں شک ہو تو ایک فیصلہ نہایت آسان ہے کہ ہر ایک شخص آپ لوگوں میں سے جس کا
مرید ہے اُس کو اس عاجز کے مقابل پر کھڑا کرے تا صداقت کے نشان دکھلانے میں وہ میرے ساتھ
مقابلہ کر سکے۔ اور یقیناً سمجھو کہ اگر وہ مقابل پر آیا تو اُس سے زیادہ اس کی رسوائی ہوگی جو حضرت موسی
کے مقابل پر بلعم کی ہوئی۔ اور اگر وہ مقابلہ منظور نہ کرے اور حق کا طالب ہو تو خدا تعالیٰ اُس کی
درخواست پر اور اس کے حاضر ہو کے حاضر ہونے سے نشان دکھلائے گا ۔ بشرطیکہ وہ اس جماعت یکہ وہ اس جماعت میں داخل ہونے
کے لیے مستعد ہو۔ اور اگر اس اشتہار کے جاری ہونے کے بعد آپ لوگوں کے پیر اور مشایخ اور مجتہد
بدگوئی اور تکفیر سے باز نہ آویں اور اس عاجز کی صداقت کو قبول نہ کریں اور مقابلہ سے روپوش رہیں تو
دیکھو کہ میں خدا تعالیٰ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ خدا انہیں رسوا کرے گا ۔ اے شوخ چشم اور گرمی دار لوگو!
جو کسی شیخ اور پیر زادہ کے مرید ہو۔ یہ میرا اشتہار ضرور اپنے ایسے مرشد کو جو میرے مقام کو تسلیم نہیں کرتا
دکھلاؤ، اور اگر وہ اس وقت مقابلہ سے روپوش رہے تو یقیناً سمجھو کہ وہ اپنی مشیخت نمائی میں کذاب
ہے۔ مجھے خدا تعالیٰ نے کئی قسم کے نشان دیئے ہیں۔ جیسا کہ اس میں سے استجابت دعوات اور
مکالمات الہیہ کا نشان اور معارف قرآنی کا نشان ہے۔ سوا اپنے تئیں دھوکہ مت دو ۔ ۔ ہر ایک کو پر کھو اور
پھر سچ کو قبول کرو ۔ اے ضعیف بندو! خدا تعالیٰ سے مت لڑو۔ اپنے پلنگوں پر لیٹ کر سو چو اور اپنے
بستروں پر غور کرو کہ کیا ضرور نہ تھا کہ ایک دن ہمارے سید اور پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی
پوری ہوتی ۔
غافل مشوگر عاقلی دریاب گر صاحبدلی شاید که نتوان یافتن دیگر چنیں ایام رائے
آئینہ کمالات اسلام شائقین کے لئے اطلاع
اس وقت ایک کتاب آئینہ کمالات اسلام نام سے تالیف کی ہے جس میں بڑی تحقیق و تدقیق
سے اسلام اور قرآن کی خوبیوں اور کمالات کا بیان ہے۔ اور علاوہ اس کے مخالفین مذہب کے
عقاید باطلہ کا رڈ ہے اور فرقہ نیچریہ کے خیالات باطلہ کا بھی اچھی طرح استیصال کیا گیا ہے۔ ضخامت
اس کی ساڑھے چھ سو صفحہ سے زیادہ ہے۔ قیمت دو روپیہ اور محصول علاوہ ہے۔ اور ماسوا اس کے
مفصلہ ذیل کتابیں بھی موجود ہیں ۔ فتح اسلام - توضیح مرام ۔ ازالہ اوہام محصول علاوہ ہے اور فتح اسلام
اور توضیح مرام کی قیمت آٹھ آٹھ آنی تھی ۔ اب ہم نے چار چار آ نہ کم کر دیتے ہیں ۔
المش
تهر
مرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب
( مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان )
تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۶۳ تا ۶۵)
لے ترجمہ۔ اگر عقلمند ہے تو غافل نہ ہو اور اگر صاحب دل ہے تو معاملات کا ادراک حاصل کر کیونکہ پھر یہ ایام میسر نہ
ہوں گے۔