اشتہار معیار الاخیار والاشرار بمقابلہ پادری عمادالدین اور دوسرے پادری صاحبوں کے بوعدہ انعام پانچ ہزار روپیہ۔ مع فارسی نظم
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ السَّمَوَاتِ الْعُلَى وَ الصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى مُحَمَّدٍ
خَيْرِ الرُّسُلِ وَأَفْضَلِ كُلِّ مَنْ أُرْسِلَ إِلَى الْوَرَى وَ أَصْحَابِهِ الطَّيِّبِينَ
وَ آلِهِ الطَّاهِرِينَ وَ كُلِّ مَنْ تَبِعَهُ وَاتَّقَى
(1) رہبر ما سید ما مصطفی است آنکه ندیدست نظیرش سروش
(۲) آنکه خدا مثل رخش نا فرید
آنکہ رہش مخزن هر عقل و ہوش
(۳) دشمن دیں حملہ برو می کند
حیف بود گر بنشینم خموش
جلد اول
(۴) چوں سخن سفلہ بگوشم رسید در دل من برخاست چو محشر خروش
(۵) چند توانم که شکپی کنم
خزانہ
چند کند صبر دل زهر نوش
(۶) آں نہ مسلمان بتر از کافرست کش نبود از پئے آں پاک جوش
(۷) جال شود اندر رہ پاکش فدا مژدہ ہمیں است گر آید بگوش
(۸) سر که نه در پائے عزیزش رود
بار گراں است کشیدن بدوش
لے ترجمہ اشعار ۔ (۱) مصطفیٰ ہمارا پیشوا اور سردار ہے جس کا ثانی فرشتوں نے بھی نہیں دیکھا۔ (۲) وہ ایسا ہے
کہ خدا نے اُس کے چہرہ جیسا اور کہ اور کوئی مکھڑا پیدا نہیں کیا اور جس کا طریقہ ہر قسم کی عقل اور دانش کا
ہے۔ (۳) دشمن دین اس پر حملہ کرتا ہے شرم کی بات ہو گی اگر میں خاموش بیٹھا رہوں (۴) جب کمینہ دشم دشمن کی بات
میرے کان میں پہنچی تو میرے دل میں قیامت کا جوش پیدا ہوا (۵) کب تک میں صبر کرتا رہوں ۔ زہر پینے والا دل
کب تک صبر کر سکتا ہے (۶) وہ شخص مسلمان نہیں بلکہ کافروں سے بھی بدتر ہے جسے اس پاک نبی کے لئے غیرت نہ
ہو (۷) اس کے پاک مذہب پر ہماری جان قربان ہو مبارک بات یہی ہے اگر سننے میں آئے (۸) وہ سر جو اس کے
مبارک قدموں میں نہ پڑے مُفت کا بوجھ ہے جسے کندھوں پر اٹھانا پڑتا ہے۔
اشتہار معیار الاخیار والاشرار
بمقابلہ پادری عمادالدین اور دوسرے پادری صاحبوں کے
بوعدہ انعام پانچ ہزار روپیہ
واضح ہو کہ پادری عماد الدین صاحب کا ہمیشہ سے یہ دعوی ہے کہ قرآن شریف بلیغ فصیح کلام
نہیں ہے اور جو کچھ اس پاک کلام میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ اعلیٰ درجہ کے فصاحت بلاغت وغیرہ
لوازم دقائق حقائق کی رو سے معجزہ ہے، یہ بات نعوذ باللہ جھوٹ ہے۔ بلکہ وہ اپنی کتابوں میں لکھتے
ہیں کہ معجزہ کا تو کیا ذکر بلکہ قرآن ادنی بلاغت فصاحت کے درجہ سے بھی گرا ہوا ہے۔ چنانچہ آپ
آج کل کوئی تفسیر بھی لکھ رہے ہیں جس میں انہیں باتوں کا تذکرہ ہوگا اور وہ اس میں اپنی علمیت اور
سمجھ کے بھروسہ پر دوسرے حملے بھی کریں گے۔ پادری صاحب موصوف کی کتابوں کو دیکھنے والے
اس بات کی گواہی دے سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنی تحریرات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن
کریم کی کس قدر توہین کی ہے۔ کیا کوئی گالی ہے جو نہیں دی؟ کیا کوئی ٹھٹھا ہے جو نہیں کیا ؟ کیا کوئی
دل آزار کلمہ ہے جو اُن کے مُنہ سے نہیں نکلا ۔ سب کچھ کیا ، لیکن گورنمنٹ انگریزی کی وفادار رعیت
اہل اسلام گورنمنٹ کے منہ کے لیے اور اس کے احسانوں کو یاد کر کے آج تک صبر ہی کرتی رہی اور
کریں گے اور اگر نہ کریں تو کیا کر سکتے ہیں۔ کیا کسی قانون میں ایسے لوگوں کی کوئی سزا بھی ہے جو
اظہارِ رائے کی اوٹ میں ہر یک قسم کی اہانت اور بدگوئی اور دُشنام دہی کر رہے ہیں اور پھر عدالتوں
لے نیک نیتی کی بنیاد پر اظہار رائے صرف اس حالت میں کہیں گے کہ جب بصیرت کی رُو سے رائے ظاہر کی جائے
لیکن اگر بصیرت نہ ہو تو وہ اظہار رائے نہیں بلکہ مجرمانہ تو ہین ہے جو نیک نیتی سے نہیں۔ منہ
میں سرخرور ہیں ۔ فَمَا نَشْكُوا إِلَّا إِلَى اللهِ ۔ اب ان دنوں میں پادری صاحب نے اپنی کتاب
نَصِيحَةُ الْمُسْلِمِينَ وغیرہ کی گالیوں پر بس نہ کر کے ایک اور کتاب نکالی ہے جس کا نام تَوْزِینُ
الاقوالُ رکھا ہے۔ اس میں بھی وہ بدگوئی سے باز نہیں رہ سکے۔ قرآن شریف کی فصاحت پر ٹھٹھا کیا
ہے اور لکھا ہے کہ اس کا اُتارنے والا روح القدس نہیں بلکہ ایک شیطان ہے۔ اور پھر اپنی مولویت
جتلائی ہے کہ ہم بڑے فاضل اور عالم ہیں اور عنقریب قرآن کی تفسیر شائع کرنی چاہتے ہیں۔ اور جو
رسالہ انہوں نے ان دنوں میں امریکہ کے جلسہ نمایش مذہبی میں بھیجا ہے اور چھپوا کر شائع کر دیا ہے
اس میں دعوی ہے کہ اسلام کے عمدہ عمدہ مولوی سب عیسائی مذہب میں داخل ہو گئے ہیں اور ہوتے
جاتے ہیں اور پھر ایک لمبی چوڑی فہرست ان مولویوں اور فاضلوں کی بغرض ثبوت دعوی پیش کی ہے
جنہوں نے عیسائی دین قبول کر لیا ہے اور ان بزرگوں کی بہت علمی تعریف کی ہے کہ وہ ایسے ہیں اور
ایسے ہیں ۔ اور یہ سمجھانا چاہا ہے کہ تمام اعلیٰ درجہ کے مولوی تو عیسائی ہو چکے اور اب اسلام کے دین پر
قائم رہنے والے صرف جاہل اور نادان اور بے تمیز لوگ باقی ہیں ۔ مگر افسوس کہ یہ رسالہ مجھ کو وقت پر
نہیں ملا اور نہ مؤلف نے میری طرف بھیجا۔ صرف چند روز سے میں نے اطلاع پائی ہے۔ سو میں
نے سوچا کہ اس طوفان کا بہت جلد جواب دینا ضروری ہے نیز اس حقیقت کو کھولنا واجبات سے ہے
که گویا پادری عماد الدین صاحب نہایت اعلیٰ درجہ کے عالم دین محمدی تھے اور بڑے فاضل مولوی
ہیں اور باعث تبحر علمی ان کو حق پہنچتا ہے کہ قرآن شریف کی بلاغت فصاحت پر نکتہ چینی کریں اور اس
کی اعلیٰ شان کے انکاری ہوں ۔ رسول اللہ صلعم کو گالیاں نکالیں ٹھٹھا کریں اور بُرے برے نادانی
کے نام رکھیں اور اُستاد بن کر آنحضرت صلعم کی عربی دانی کے نقص نکالیں ۔ اس لیے میں نے ان دنوں
ایک رسالہ عربی میں لکھا ہے جس کا نام نور الحق رکھا ہے۔ لے اس رسالہ میں کچھ کچھ فضائل قرآنِ
شریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہے اور بعض اعتراضات توزينُ الْأَقْوالُ کارڈ ہے
ے حاشیہ ۔ یہ رسالہ صرف چند روز میں بغیر کسی فکر اور سوچ کے لکھا گیا ہے کیونکہ وقت میں گنجائش نہ تھی تاہم پادری
صاحبوں کی عربی دانی کے لیے اسی قدر کافی ہے۔ منہ
اور اس کے بین السطور میں اردو ترجمہ ہے۔ یہ رسالہ محض پادری عماد الدین کی عربی دانی اور مولویت
کے آزمانے کے لیے اور نیز ان کے دوسرے مولویوں کے پرکھنے کے لیے تالیف کیا ہے اور اس میں
یہ بیان ہے کہ اگر پادری عماد الدین صاحب اور ان کے دوسرے دوست جن کے نام ان کی فہرست
میں اور نیز اس رسالہ میں بھی موجود ہیں حقیقت میں مولوی ہیں اور اسلام کے ان اعلیٰ درجہ کے
فاضلوں میں سے ہیں جو عیسائی ہو گئے تو اُن کو چاہیے کہ خواہ جداجدا اور خواہ اکٹھے ہو کر اس رسالہ کا
جواب اسی حجم اور ضخامت کے لحاظ سے ویسی ہی عربی بلیغ فصیح میں لکھیں جس طرح پر یہ رسالہ لکھا گیا
ہے۔ اور اسی قدر اس میں عربی اشعار بھی اپنی طبع زاد درج کریں جیسا کہ ہمارے اس رسالہ میں
لکھے گئے ہیں۔ اگر انہوں نے عرصہ دو ماہ تک لے ہمارے رسالہ کی اشاعت سے ایسا کر دکھایا اور خود
گورنمنٹ کی منصفی سے یا اگر گورنمنٹ منظور نہ کرے تو برضا مندی طرفین منصف مقرر ہو کر ثابت ہو
گیا کہ ہمارے رسالہ کے مقابل پر ان کا رسالہ نظم و نثر میں و بلحاظ دیگر مراتب قدم به قدم و نعل به نعل
رہے اور اس سے کم نہیں ہے تو پانچ ہزار روپیہ نقدان کو اسی وقت بلا توقف بطور انعام دیا جائے گا اور
آیندہ اقرار کر دوں گا کہ ان کو قرآن شریف پر حملہ کرنے اور بلاغت فصاحت پر ٹھٹھا کرنے کا حق
حاصل ہے۔ یہ روپیہ کسی بینک گورنمنٹ میں یا دوسری جگہ میں اوّل جمع کرا دیا جائے گا اور لکھ دیا
جائے گا کہ اگر گورنمنٹ اپنے طور پر ثابت کر لے کہ رسالہ کے مقابلہ پر فی الحقیقت ہر یک بات میں
رسالہ لکھا گیا ہے تو ہماری طرف سے گورنمنٹ مختار ہو گی کہ بلا توقف وہ روپیہ پادری عمادالدین
صاحب کے حوالہ کرے اور پادری صاحب موصوف جس طرح مناسب سمجھیں وہ روپیہ اپنے
بھائیوں میں تقسیم کر لیں۔ اور اس وقت میں جبکہ ہم رسالہ شائع کر دیں اور پادری عمادالدین صاحب
عربی میں برعایت شرائط مذکورہ جواب لکھنا چاہیں اور مستعد ہو کر ہمیں اطلاع دیں اور اپنی تسلی کے
لیے روپیہ جمع کرانے کا مطالبہ کریں۔ اگر ہم تین ہفتہ تک گورنمنٹ کے کسی بنک میں یا اور جگہ روپیہ
ا حاشیہ ۔ ہمارے رسالہ کے بالمقابل رسالہ اسی قدر اور انہیں لوازم کے لحاظ سے لکھنا درحقیقت چار روز سے کچھ
زیادہ کام نہیں ، لیکن ہم نے اتمام حجت کی غرض سے دو ماہ کی مہلت دی ہے۔ ایک مہینہ تالیف کے لیے اور ایک
مہینہ چھاپنے اور شائع کرنے کے لیے۔ اس لیے اس عرصہ میں چھاپ کر شائع کرنے کی شرط ضروری ہے ۔ منہ
جمع نہ کراویں تو ہمارے درونگو اور کا ذب ہونے کے لیے اسی قدر کافی ہوگا ۔ تب بلا شبہ ہم آیت لَعْنَةَ
اللهِ عَلَی الكَاذِبِينَ کے مصداق ہوں گے اور نہ ایک لعنت بلکہ کروڑ لعنت کے مستحق ٹھہریں گے لیے
لیکن اگر پادری عماد الدین صاحب اور اُن کی تمام جماعت جو مولوی اور فاضل کہلاتی ہے جواب نہ
دے سکیں اور عاجز آ جائیں تو نہ ہم ان سے کچھ مانگتے ہیں نہ گالیاں نکالتے ہیں نہ دُکھ دیتے ہیں
لے حاشیہ۔ اس رسالہ میں جیسا کہ ہم نے بصورت تخلف وعدہ کروڑ لعنت کا مصداق اپنے تئیں ٹھہرا لیا ہے، اسی
طرح اس صورت میں جو حضرات پادری صاحبان نہ ہمارے عربی رسالہ نور الحق کا دوماہ تک جواب شائع کریں اور
نہ مولوی کہلانے اور قرآن شریف کی فصاحت پر حملہ کرنے سے باز آویں ہزار لعنت صاحبان موصوفین کی خدمت
میں ہماری طرف سے ہدیہ ہے۔ خیال رہے کہ یہ باتیں تہذیب کے برخلاف نہیں۔ ہم ستائے گئے ۔ ہمارے
سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ صد ہا گالیاں دی گئیں کہ اگر ایک محلہ کے ادنی سے معتز ز کو ایک ان
میں سے دی جاتی تو بے شک گورنمنٹ اس کی نالش پر توجہ کرتی اور ہم کسی پر لعنت نہیں بھیجتے مگر کا ذب اور موذی پر اس
قسم کا لعنت نامہ توریت میں بھی موجود ہے۔ ظالموں اور جھوٹوں اور نادانوں کو روکنے کے لیے یہ تدبیریں ہیں ۔ اس
سے زیادہ ہم کیا کریں کہ جواب بالمقابل فصیح لکھنے پر پانچ ہزار روپیہ نقد انعام دیتے ہیں اور عمداً پہلو تہی کر را پہلو تہی کرنے کی
حالت میں ہزار لعنت ہے مگر اس صورت میں کہ جب مولوی کہلانے اور قرآن کریم پر حملہ کرنے سے باز نہ آئیں ۔ یہ
بھی یاد رہے کہ چار دفعہ مجھے منجانب اللہ رویا اور الہام کے ذریعہ سے بشارت مل چکی ہے کہ عیسائی ہرگز اس رسالہ کا
مقابلہ نہیں کر سکیں گے اور ذلت کے ساتھ خاموش رہ جائیں گے۔ پس اگر اور نہیں تو اس پیشگوئی کو ہی جھوٹی کر کے
دکھلا دیں۔ اگر انہوں نے بالمقابل رسالہ لکھ مارا اور وہ رسالہ فصاحت میں ہمارے رسالہ کا ہم پلہ ثابت ہو گیا تو بلا شبہ
کا ذب ٹھہروں گا۔ پس چاہیے کہ ہمت نہ ہاریں بلکہ اپنے اس مسیح سے مدد طلب کریں جس کو ہم محض عاجز انسان
جانتے ہیں اور اس سے وہ روح ال سے وہ روح القدس رورو کر مانگیں جو بولیاں سکھاتا ہے، مگر ساتھ اس کے یقین یا درکھیں کہ پیشگوئی
سچی نکلے گی اور عیسائیوں کی مولویت کا ایسا پردہ فاش ہو جائے گا کہ بچے بھی ان پر نہیں گے اور ان کے خدا اور روح
القدس کی کمزوری ایسی ثابت ہو جائے گی کہ سب خدائی اور مدد نمائی سرد پڑ جائے گی اور صلیب ٹوٹ جائے گی ۔ بعض
دوست یہ اندیشہ نہ کریں کہ ممکن ہے کہ شیخ محمد حسین بٹالوی جو عوام میں مولوی کر کے مشہور ہے اس وقت بھی ہمارے
اس رسالہ کے شائع ہونے پر بالمقابل عربی رسالہ بنانے میں عیسائیوں کی ایسی ہی مدد کرے جیسا کہ اس نے جون
۱۸۹۳ء میں ہمارے مباحثہ کے وقت پوشیدہ طور پر ان کی مدد کی تھی اور اپنے اشاعۃ السنہ کا فتوی بھیج دیا تھا اور ان کی تائید میں
ایک اشتہار بھی چھپوایا تھا جو بعض مسلمانوں کے لعن طعن کے باعث شائع ہونے سے رک گیا جس کی ایک کاپی ایک خاص
صرف اپنی مہربان گورنمنٹ کی خدمت میں فریاد کرتے ہیں اور ملتمس ہیں کہ آیندہ مولوی کے نام سے
ان نادان دشمنوں کو روک دیا جائے اور قرآن شریف کی فصاحت و بلاغت کی نکتہ چینی سے سخت
ممانعت فرمائی جاوے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
ا
بقیہ حاشیہ۔ ذریعہ سے ہم کومل گئی جواب تک موجود ہے۔ یہ وہی مخفی تحریرات تھیں جن کی وجہ سے پادری عمادالدین
نے شیخ مذکور کو اپنی کتاب توزین الاقوال میں قابل تحسین لکھا ہے اور ہمارے نبی صلعم کو گالیاں نکالیں اور شیخ کی
تعریف کی ہے۔ سو ایسا اندیشہ اس رسالہ کے نکلنے پر دل میں لانا بالکل بے بنیا دو ہم اور خیال باطل ہے کیونکہ شیخ مذکور
تو آپ ہی علم اور ادب اور علوم عربیہ سے تہی دست اور بے نصیب اور صرف ایک اُردونو لیس منشی ہے۔ پھر پادریوں کی
کیا مدد کرے گا۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اگر اس وقت بھی بس چل سکے تو عیسائیوں کو مدد دینے میں کبھی فرق نہ کرے۔ مگر
اندھا اندھے کو کیا راہ دکھائے گا۔ ہاں شاید اتنی مدد کرے بلکہ ضرور کرے گا کہ جل بھن کر اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں
لکھ دے گا کہ یہ رسالہ کچھ نہیں کچھ نہیں ۔ غلط ہے غلط ہے مگر شریر اور نامنصف اور ظالم آدمی کی صرف زبان کی
بے دلیل بکواس کو کون سنتا ہے اور ایسی بیہودہ باتوں کا ہماری طرف سے تو دندان شکن یہی جواب ہے کہ اگر شیخ مذکور کی
نظر میں یہ رسالہ پیچ اور غلط ہے اور وہ اپنے تئیں کچھ چیز سمجھتا ہے تو اس پر فرض ہے کہ وہ بھی اس رسالہ کی نظیر لکھے اور
عیسائیوں کی طرح پانچ ہزار روپیہ انعام پاوے لیے ورنہ بجز اس کے ہم کیا کہیں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ شیخ جی
جو کچھ آپ کی ذلت ظاہر ہو رہی ہے اور آپ کے در آپ کے علم کی پردہ دری ہوتی جاتی ہے یہ اُس الہام کی تکمیل کی شاخیں ہیں جو
لاہور کے ایک بڑے جا ے جلسہ میں آپ کو سنایا گیا تھا کہ اِنِّي مُهِينٌ مَّنْ اَرَادَ اِهَانتگ۔ آپ خدا تعالیٰ سے لڑیں۔
دیکھیں کب تک لڑیں گے۔ آپ نے کہا تھا کہ میں نے ہی اونچا کیا اور میں ہی گراؤں گا۔ اس قدر دو طرفہ جھوٹ
سے شیطان کو بھی پیچھے ڈال دیا۔ جس کو خدا اونچا کرے کیا کوئی ہے کہ اس کو گرا سکے؟ آپ اور آپ کی جماعت کیا
چیز اور آپ کی دشمنی کیا حقیقت کیا خدا ایسے موذیوں کے تباہ کرنے کے لیے اپنے بندہ کے لیے کافی نہیں؟!!
لوگوں کے بغضوں اور کینوں سے کیا ہوتا ہے جس کا کوئی بھی نہیں اس کا خُدا ہوتا ہے
بے خدا کوئی بھی ساتھی نہیں تکلیف کے وقت اپنا سایہ بھی اندھیرے میں جُدا ہوتا ہے
الراقم المشتہر میرزا غلام احمد قادیانی عفی اللہ عنہ
( مطبوعہ مصطفائی پریس لاہور )
۱۷ مارچ ۱۸۹۴ء
یہ اشتہار ۲۶۸۲۰ کے چار صفحوں پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۷۴ تا ۸۰)
A
الحاشیہ۔ اور نیز ہمارے الہام کو بھی جھوٹا کرے جس کی فکر میں وہ مر رہا ہے ۔ منہ