اشتہار واجب الاظہار۔ ایک شخص کے عیسائی ہو جانے سے جو جماعت احمد یہ میں داخل تھا سلسلہ پر اعتراض اور اس کا جواب

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہار واجب الاظہار
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ
يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ !
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ وَ خَيْرٍ خَلْقِهِ وَ
أَفْضَل رُسُلِهِ مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ - اما بعد واضح ہو کہ سنا گیا ہے کہ امرتسر کے
بعض ایسے آدمی جن پر مادہ بدظنی یا تذبذب غالب ہے ایک افغان محمد یوسف خان نام کے عیسائی
ہو جانے سے جس نے اب نام یوسف خان رکھوایا ہے یہ وہم بصورت اعتراض پیش کرتے ہیں کہ یہ
شخص یوسف خان اس عاجز کی جماعت میں داخل تھا۔ پھر وہ کیونکر عیسائی ہو گیا تو اس کا یہی جواب
ہے کہ اپنی شقاوت سے اپنی کور باطنی سے اور نفسانی اغراض کے جوش سے ، وہ اُس شاخ کی طرح تھا
جس کا سچا پیوند ہمارے ساتھ نہیں تھا۔ اس لیے مالک حقیقی نے اُس شاخ کو کاٹ دیا اور تنور میں
پھینک دیا۔ اگر وہ شاخ پھل اور پھول لانے والی ہوتی تو ہرگز کائی نہ جاتی ، لیکن وہ ایک خشک شاخ
تھی سو مالک نے اس کے ساتھ وہی کیا جو خشک شاخوں کے ساتھ ہمیشہ سے وہ کرتا ہے ۔ وہ غنی
بے نیاز ہے کسی کے مرتد ہو جانے سے اس کی ملکوت میں کچھ کمی نہیں آتی ۔ اور ایسا سمجھنا سراسر ظلم اور
غلطی ہے کہ گویا یہ شخص ہمارے خاص بیعت کنندوں میں سے تھا۔ اصل حال یہ ہے کہ اکثر لوگ اس
ا المائدة : ۵۵

جگہ آتے رہتے ہیں اور جو شخص آتا ہے بیعت تو بہ کی درخواست کرتا ہے اور قبل اس کے جو اس کے
حال کی تفتیش کی جائے محض اس نیت سے وہ سلسلہ بیعت میں داخل کیا جاتا ہے کہ تو بہ کرنا بہر حال
اچھا ہے۔ سو یہ شخص بھی ایسے ہی عام لوگوں میں سے تھا۔ جس جگہ صدہا آدمی آویں اس میں ضروری
ہوتا ہے کہ جیسے پاک نیت کے لوگ آتے ہیں ویسے خراب نیت اور نا پاک دل کے لوگ جائیں ۔ اس
کا اگر نمونہ دیکھنا ہو تو اول حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں میں ہی دیکھو کہ یہودا اسکر یوطی کیونکر
اول سے اخیر تک صحبت میں رہ کر صرف تیس روپیہ کے لانچ سے مرتد ہو گیا۔ پطرس نے بھی تین
مرتبہ لعنت کی ۔ باقی سب بھاگ گئے ۔ شاید حواریوں کی بد اعتقادی کا موجب وہی واقعات ہوں
گے جو انجیل متی کے چھبیس باب میں تفصیل درج ہیں ۔ کیونکہ حضرت عیسی تمام رات جاگتے رہے
اور اپنی رہائی کے لیے دُعا مانگی ہے اور حواریوں کو بھی کہا کہ تم بھی دُعا مانگو مگر وہ قبول نہیں ہوئی اور
جس قدر تکلیف مقدر تھی پہنچ گئی۔ اس دُعا میں حضرت مسیح نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا دل نہایت غمگین ہے
بلکہ میری موت کی سی حالت ہے مگر دُعا کے نہ قبول ہونے سے حواری بدظن ہو گئے ۔ اور یہ امر
قابل بحث ہے کہ حضرت عیسی نے نبی ہو کر اپنی جان بچانے کے لیے اس قدر کیوں اضطراب کیا۔
حاصل کلام یہ کہ انجیل سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کے حواری اکثر مرتد ہوتے رہے۔ اور اس آخری
واقعہ سے پہلے بھی ایک جماعت کثیر مرتد ہو گئی تھی بلکہ ایک اور مقام میں حضرت عیسی پیشگوئی کے طور
لے حاشیہ۔ حضرت عیسیٰ کی اس دُعا کا قبول نہ ہونا جو ایسی سخت بے قراری کی حالت میں کی گئی جس کی نسبت وہ آپ
کہتا ہے کہ میرا دل نہایت غمگین ہے بلکہ میری موت کی سی حالت ہے ایک ایسا امر ہے جس سے یہ فیصلہ ہو جاتا ہے
کہ وہ ہرگز خدا نہ تھا بلکہ ایک عاجز اور ضعیف انسان تھا جو دُعا کرتا کرتا مارے غم کے موت تک پہنچ گیا ۔ مگر خدائے غنی
بے نیاز نے دُعا کو قبول نہ کیا ۔ اگر کہو کہ وہ دُعا انسانی روح سے تھی نہ خدائی رُوح سے اس واسطے منظور نہ ہوسکی۔ تو
ہم کہتے ہیں کہ تمام پاک انبیاء انسان ہی تھے خدائی کا کس کو دعوی تھا تا ہم اُن کی دعا ئیں اضطراب کے وقت منظور
ہوتی رہیں۔ اور کوئی ایک نبی بھی بطور نظیر پیش نہیں ہو سکتا جس نے ایسے وقت میں ایسے اضطراب کے ساتھ جوموت
کی سی حالت ہو دعا کی ہوا اور قبول نہ ہوئی ہو۔ ہمارے سید و مولی خیر الرسل محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی مکہ معظمہ
میں جب دشمنوں نے قتل کرنے کے لیے چاروں طرف سے آپ کے گھر کو گھیر لیا تھا ایسا ہی اضطراب پیش آیا

پر فرماتے ہیں کہ بعض میرے پر ایمان لانے والے پھر مرتد ہو جائیں گے اور خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کے حقیقی بھائی ہی ان سے راہ راست پر نہ آسکے ۔ چنانچہ جان ڈیون پورٹ صاحب لکھتے ہیں
کہ اُن کے بھائی اُن سے ہمیشہ بگڑے ہی رہے بلکہ ایک دفعہ انہوں نے قید کرانے کے لیے
گورنمنٹ میں درخواست بھی کر دی تھی ۔ پھر جبکہ وہ لوگ جو اسی ماں کے پیٹ سے نکلے تھے جس
پیٹ سے حضرت عیسی علیہ السلام نکلے تھے حضرت عیسیٰ سے درست نہ ہو سکے تو پھر عوام کی سرسری
بیعتوں کی بناء پر کیوں اعتراض کیا جائے ۔ حضرت عیسی کے بھائی سمجھنے والوں کے لیے ایک نہایت
عمدہ نمونہ ہے کہ ایک بھائی تو پیغمبر اور چار حقیقی بھائی بے دین بلکہ دشمن دین اور وہ بھائی با وجود دن
رات کے تعلقات کے ایسے سخت منکر رہے کہ اُن سے یہ بھی نہ ہو سکا کہ کسی نشان کے ہی قائل ہو
جائیں ۔ تعجب کہ کسی اعجوبہ کے بھی قائل نہ ہوئے اور نہ اس بات کے قائل کہ حضرت عیسی کی نسبت
پہلی کتابوں میں کوئی پیشگوئی ہے بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ وہی پرانا الزام تالاب معجزہ نما کا جواب تک
حضرت عیسی کے سر پر وارد ہوتا چلا آیا ہے ان کے دلوں میں خوب راسخ تھا۔ ورنہ یہ کیا غضب آ گیا
بقیہ حاشیہ ۔ تھا اور آپ نے دُعا بھی نہیں کی تھی بلکہ راضی برضاء مولی ہو کر خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیا تھا۔ پھر دیکھنا
چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے کیسا بچالیا۔ دشمنوں کے بیچ میں سے گزر گئے اور ان کے سر پر
خاک ڈال گئے مگر ان کو نظر نہ آ سکے۔ پھر مخالف لوگ بعدد ایک سُراغ شناس کے اس غار تک پہنچے جس میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخفی تھے ۔ مگر اس جگہ بھی خدا تعالیٰ نے دشمنوں کو اندھا کر دیا اور وہ دیکھ نہ سکے ۔ پھر ایک
نے ان میں ایسے وقت میں خبر پا کر تعاقب کیا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے راہ میں جا رہے تھے۔ مگر وہ
اور اس کا گھوڑا ایسے طور سے زمین پر گرے کہ وہ سمجھ گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حق پر ہیں اور خدا ان کے ساتھ ہے۔
ایسا ہی خسرو پرویز نے جب آپ کو گرفتار کرنا چاہا تو ایک ہی رات میں گرفتار پنجہ وا حل ہو گیا ۔ اور ایسا ہی بدر کی لڑائی میں
جبکہ مخالف پوری طیاری کر کے آئے تھے اور اس طرف سراسر بے سامانی تھی خدا تعالیٰ نے وہ نمونہ تائید دکھلایا جس نے
روئے زمین پر اسلام کی بنیاد جمادی۔ اب جبکہ یہ قاعدہ مسلم الثبوت ہے کہ سچے نبیوں کے سخت اضطرار کی ضرور دعا قبول
ہو جاتی ہے تو بار بار یہی اعتراض پیش ہوگا اگر مسیح سچا نبی تھا تو اس کی دعا ایسے اضطراب کے وقت میں جس سے موت کی
سی حالت اس پر طاری تھی کیوں قبول نہ ہوئی اور اس عذر کا بیہودہ ہونا تو ظاہر ہو چکا کہ مسیح نے الہی روح کے ساتھ دعا

کہ حقیقی بھائی ہو کر اس قدر بھی قابل نہ ہوں کہ یہ آدمی اچھا اور بھلا مانس ہے ایسے حقیقی خویشوں کو جو
اندرونی حال اور دن رات کے واقعات معلوم ہوتے ہیں دوسروں کو ان سے کیا اطلاع ۔ تمام یہودی
بھی در حقیقت دور نزدیک کے رشتہ دار تھے۔ انہوں نے کئی معجزے حضرت مسیح سے مانگے اور آپ
نے ان کو حرام کا رکہہ کر ٹال دیا مگر معجزہ نہ دکھلایا ۔ سچ ہے آپ کے اختیار اور اقتدار میں معجزات نہیں
تھے۔ پھر کہاں سے دکھلاتے۔ یہودی بیوقوف جانتے تھے کہ کسی انسان کے اختیار میں معجزہ نمائی
ہے۔ مگر در حقیقت معجزہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔ پھر عجب تر یہ ہے کہ جس کو حضرت عیسی نے بہشت کی
کنجیاں دی تھیں اسی نے برابر کھڑے ہو کر لعنتیں کیں ۔ ہم نے نہ تو یوسف خان کو بہشتی ٹھہرایا نہ کنجیاں
بقیہ حاشیہ ۔ نہیں کی تھی بلکہ انسانی روح کے ساتھ کی تھی اس لیے رڈ ہوگئی۔ مسیح نے تو باپ باپ کر کے بہتیر اپکارا
اور اپنا بیٹا ہونا جتلا یا۔ مگر باپ نے اس طرف رخ نہ کیا ۔ اگر شک ہو تو آپ انجیل متی کھول کر ۲۶۔۳۹ میں یہ آیت
پڑھ لو۔ اور کچھ آگے بڑھ کے منہ کے بل گرا۔ اور دُعا مانگتے ہوئے کہا کہ اے میرے باپ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ
سے گزر جائے۔ عیسائیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ مسیح خدا تعالیٰ کو الہی روح کے لحاظ سے باپ کہتا تھا۔ پس اس سے
ثابت ہوا کہ یہ دعا اقنوم ابن کی طرف سے تھی تب ہی تو باپ کر کے پکارا مگر باپ نے پھر بھی منظور نہ کی۔ تعجب کہ
مسیح کا انجیل میں یہ بھی ایک قول ہے کہ مجھے کل اختیار دیا گیا۔ مگر کیا خاک اختیار دیا گیا ایک دُعا بھی تو منظور نہ
ہوئی۔ اور جب مسیح کی اپنی ہی دعا منظور نہ ہوئی تو اس کا شاگردوں کو یہ کہنا کہ تمہاری دعا ئیں منظور ہوتی رہیں گی
اور کوئی بات انہونی نہ ہوگی کس قدر بے معنی معلوم ہوتی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ مسیح نے خدا تعالیٰ کی تقدیر کو منظور کر لیا
اس لیے دُعا منظور نہ ہوئی یہ بالکل بیہودہ جواب ہے۔ مسیح نے تو سولی پر چڑھ کر بھی یہی کہا کہ ایلی ایلی لما سبقتنی
یعنی اے میرے خدا، اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ یہ اس کی طرف اشارہ تھا کہ تو نے میری خواہش
کے مطابق کیوں نہ کیا اور میری دُعا کیوں قبول نہ کی۔ اور یہ سوال کہ آخری وقت میں مسیح نے ایلی ایلی کیوں کہا
ابی ابی کیوں نہ کہا۔ اس کا یہی جواب ہے کہ وہ کلمہ محبت کا تھا اور یہ کلمہ خوف کا۔ اس لیے اس وقت مسیح مارے خوف
عظمت الہی کے ابی ابی بُھول گیا اور ایلی ایلی یاد آ گیا اور بے نیازی الہی کی ایک تجلی دیکھی اور عاجزی شروع کر
دی ۔ انسان بے بنیاد کی یہی حالت ہے ۔ جلالی تجلیات کی برداشت نہیں کر سکتا ۔ مسیح کا راضی بقضاء ہونا اس وقت
تسلیم کیا جاتا کہ جب اس کو موت اور زندگی کا اختیار دیا جاتا اور یہ کہا جاتا کہ ہماری مرضی تو یہ ہے کہ تجھ کو سولی

دیں بلکہ اس میں نا اہلی کی بُو پا کر اس کی طرف توجہ کرنا چھوڑ دیا۔ اس بات کا گواہ اس کا دل ہو گا گو
زبان نہ ہو۔ غرض کسی کا مرتد ہونا کوئی اعجوبہ بات نہیں جس کو سعادت از لی سے حصہ نہیں وہ شقاوت
کی طرف جائے گا۔ ضرور جائے گا ۔ ہماری طرف ایسے عوام الناس ہر روز آتے ہیں۔ پس کیا حرج
ہے ہم کسی ایک کو اس کی جگہ سمجھ لیں گے۔ ایسے آدمیوں کے مرتد ہونے سے کوئی بد نتیجہ نکالنا
بقیہ حاشیہ۔ دیدیں لیکن اگر تو چاہے تو تجھ کو بچالیں لیکن یہ واقعہ تو ایسا نہیں ہے بلکہ مسیح نے اپنے افعال سے ظاہر
کر دیا کہ وہ بدل و جان یہی چاہتا تھا کہ وہ سولی سے بچ جائے ۔ اس نے دعا کرنے میں کوئی کسر نہ کی اور کوئی دقیقہ اُٹھا
نہ رکھا اور سولی کے خوف سے اس کا دل نہایت غمگین ہوا۔ یہاں تک کہ اس کی موت کی سی حالت ہوگئی ۔ تمام رات
جاگتا رہا۔ دُعا کرتا رہا۔ سجدے کرتا رہا۔ روتا رہا بلکہ دوسروں سے بھی دعا کراتا رہا کہ شاید میری نہیں تو انہیں کی دعا
منظور ہو جائے۔ اپنی عزیز جان بچانے کے لیے کیا کچھ بے قراریاں کیں اور اس چند روزہ زندگی کے لیے کس قدر
بے تابی ظاہر کی۔ آخر جب دیکھا کہ بات بنتی نظر نہیں آتی تو کہہ دیا کہ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے گزر جائے ، تو بھی
میری خواہش نہیں بلکہ تیری خواہش کے مطابق مگر مارے سخت بے قراری کے اس رضا جوئی کے فقرہ پر بھی قائم نہ رہ
سکا۔ آخر موت کے وقت رب جلیل کی شکایت شروع کر دی اور کہا کہ اے میرے خدا، اے میرے خدا تو نے مجھے
کیوں چھوڑ دیا۔ اب دیکھو کہاں گئی وہ رضا جوئی۔ اگر مسیح با وجود ایسی دعا کے جو جان کی گدازش سے کی گئی تھی پھر بھی
در حقیقت سولی مل گیا ہے تو ایسا شخص کسی طور سے نبی نہیں ہو سکتا۔ حَاشَاوَ كَلَّا کیونکہ تمام نبی اضطرار کے وقت میں
مستجاب الدعوات ہوتے ہیں۔ یہ کیسا نبی تھا کہ اضطرار کے وقت اس کی دعائنی نہ گئی۔ اور اگر وہ سُولی نہیں ملا تو سچا نبی
ہے اور ایسے ہی کی قرآن کریم نے تصدیق کی ہے اور توریت بھی یہی ظاہر کرتی ہے۔ بہر حال اگر مسیح کی وہ دعا منظور
ہوگئی ہے اور وہ صلیب سے بچ گیا ہے تو اعتقاد صلیب اور کفارہ باطل اور اگر ایسے اضطرار کے وقت کی دعا بھی منظور
نہیں ہوئی اور صلیب نصیب ہوگئی تو نبوت باطل ۔ تعجب کہ بائیبل میں یہ قصہ موجود ہے کہ ایک بادشاہ کی پندرہ دن عمر
رہ گئی تھی اور جب نبی کی معرفت اس کو خبر دی گئی تو وہ تمام رات دعا کرتا رہا۔ تو خدا تعالیٰ نے اپنی تقدیر کو اس کے لیے
بدل دیا اور دعا کو منظور کر لیا اور پندرہ دن کو پندرہ سال کے ساتھ بدل دیا۔ مگر مسیح کی تمام رات کی دعا با وجود اس قدر
دعووں کے منظور نہ ہوئی ۔ تعجب کہ کسی پادری صاحب کو اس سچی حقیقت کی طرف توجہ نہیں اور ان کا کانشنس ایک دم
کے لیے بھی ان کو ملزم نہیں کرتا کہ وہ تو کرتا کہ وہ شخص جس کی دُعا کی حالت ایک بادشاہ کی دعا کی حالت سے بھی گری ہوئی ہے وہ
کیونکر سچا نبی ٹھہر سکتا ہے اور اس کی حقیقت تو اس قصہ سے بدیہی طور پر معلوم ہو چکی ۔

بداندیشوں کا کام ہے جن کی نظر گذشتہ تاریخوں پر بھی پھری نہیں۔ حکم خواتیم پر ہوتا ہے نہ درمیانی
امور پر ۔ اور سچ تو یہ ہے کہ ایسے آدمیوں کا دین سے نکلنا بہتر ہے کیونکہ دین کی صفائی اور روشنی ان
کے نکلنے پر موقوف ہے۔
را تم میرزاغلام احمد قادیان ضلع گورداسپور
۲۷ رمتی ۹۴
یہ اشتہار کے دو صفحوں پر گلزار محمدی پریس لاہور میں طبع ہو کر شائع ہوا تھا )
له
تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۱ ۸ تا ۸۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی