حضور کی تصنیفات پر نکتہ چینی کرنے والوں کیلئے ہدایت اور واقعی غلطی کی شناخت کے لیے ایک معیار

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نکتہ چینوں کے لئے ہدایت اور واقعی غلطی کی شناخت کے لیے
ایک معیار
اکثر جلد باز نکته چین خاص کر شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی جو ہماری عربی کتابوں کو عیب گیری
کی نیت سے دیکھتے ہیں باعث ظلمت تعصب کا تب کے سہو کو بھی غلطی کی مد میں ہی داخل کر دیتے
ہیں لیکن در حقیقت ہماری صرفی یا نحوی غلطی صرف وہی ہو گی جس کے مخالف صحیح طور پر ہماری کتابوں
کے کسی اور مقام میں نہ لکھا گیا ہو۔ مگر جب کہ ایک مقام میں کسی اتفاق سے غلطی ہوا غلطی ہو اور وہی ترکیب یا
لفظ دوسرے دن ہیں یا پیچان ۵ مقام میں صحیح طور پر پایا جاتا ہوتو اگر انصاف اور ایمان ہے تو اس کو
سہو کا تب سمجھنا چاہیے نہ غلطی حالانکہ جس جلدی سے یہ کتا بیں لکھی گئی ہیں اگر اس کو ملحوظ رکھیں تو اپنے
ظلم عظیم کے قائل ہوں اور ان تالیفات کو خارق عادت سمجھیں ۔ قرآن شریف کے سواکسی بشر کا کلام
سہو اور غلطی سے خالی نہیں۔ بٹالوی صاحب خود قائل ہیں کہ لوگوں نے کلام امرء القیس اور حریری کی
بھی غلطیاں نکالیں مگر کیا ایسا شخص جس نے اتفاقاً ایک غلطی پکڑی حریری یا امرء القیس کے مرتبہ پر
شمار ہو سکتا ہے۔ ہرگز نہیں ۔ نکتہ آوری مشکل ہے اور نکتہ چینی ایک ادنی استعداد کا آدمی بلکہ ایک نبی
محض کر سکتا ہے۔ ہماری طرف سے حمامۃ البشری اور نور الحق کے بالمقابل رسالہ لکھنے کے لئے اخیر
جون ۱۸۹۴ء تک میعاد تھی وہ گذر گئی۔ مگر کسی مولوی نے بالمقابل رسالہ لکھنے کی غرض سے انعام جمع

کرانے کے لئے درخواست نہ بھیجی اور اب وہ وقت جاتا رہا ۔ ہاں انہوں نے نکتہ چینی کے لئے جو
ہمیشہ نالائق اور حاسد طبع لوگوں کا شیوہ ہے بہت ہاتھ پیر مارے اور بعض خوش فہم آدمی چند سہو کا تب
یا کوئی اتفاقی غلطی نکال کر انعام کے امیدوار ہوئے اور ذرہ آنکھ کھول کر یہ بھی نہ دیکھا کہ فی غلطی
انعام دینے کے لئے یہ شرط ہے کہ ایسا شخص اول بالمقابل رسالہ لکھے ورنہ حاسد نکتہ چین جو اپنا ذاتی
سرمایہ علمی کچھ بھی نہیں رکھتے دنیا میں ہزاروں بلکہ لاکھوں ہیں کس کس کو انعام دیا جائے ۔ چاہیے
کہ اول مثلاً اس رسالہ ستر الخلافہ کے مقابل پر رسالہ لکھیں اور پھر اگر ان کا رسالہ غلطیوں سے خالی نکلا
اور ہمارے رسالہ کا بلاغت فصاحت میں ہم پلہ ثابت ہوا تو ہم سے علاوہ انعام بالمقابل رسالہ کے
فی غلطی دور و پیہ بھی لیں جس کے لئے ہم وعدہ کر چکے ہیں ورنہ یو نہی نکتہ چینی کرنا حیا سے بعید ہوگا۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
خاکسار غلام احمد
( یہ اشتہار سر الخلافہ طبع اوّل کے ٹائیٹل پر اندرونی صفحہ پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۱۶)

آج 10 میں سے 10 باقی