عام اطلاع کیلئے ایک اشتہار کتاب سر الخلافہ کی تالیف پر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور اس کے حامی مولویوں کو اس کے مقابل تصنیف پیش کرنے کا انعامی چیلنج
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عام اطلاع کے لئے ایک اشتہار
وہ تمام صاحب جنہوں نے شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی کے رسائل اشاعة السنه دیکھے
ہوں گے یا ان کے وعظ سنے ہوں گے یا ان کے خطوط پڑھے ہوں گے وہ اس بات کی گواہی دے
سکتے ہیں کہ شیخ صاحب موصوف نے اس عاجز کی نسبت کیا کچھ کلمات ظاہر فرمائے ہیں اور کیسے کیسے
خود پسندی کے بھرے ہوئے کلمات اور تکبر میں ڈوبے ہوئے تربات اُن کے منہ سے نکل گئے ہیں کہ
ایک طرف تو انہوں نے اس عاجز کو کذاب اور مفتری قرار دیا ہے اور دوسری طرف بڑے زور اور
اصرار سے یہ دعویٰ کر دیا ہے کہ میں اعلیٰ درجہ کا مولوی ہوں اور یہ شخص سراسر جاہل اور نادان اور
زبان عربی سے محروم اور بے نصیب ہے اور شاید اس بکواس سے ان کی غرض یہ ہوگی کہ تا ان باتوں کا
عوام پر اثر پڑے اور ایک طرف تو وہ شیخ بطالوی کو فاضل یگانہ تسلیم کر لیں اور اعلیٰ درجہ کا عربی دان مان
لیں اور دوسری طرف مجھے اور میرے دوستوں کو یقینی طور پر سمجھ لیں کہ یہ لوگ جاہل ہیں اور نتیجہ یہ نکلے
کہ جاہلوں کا اعتبار نہیں ۔ جو لوگ واقعی مولوی ہیں انہیں کی شہادت قابل اعتبار ہے۔ میں نے اس
بیچارہ کو لاہور کے ایک بڑے جلسہ میں یہ الہام بھی سنا دیا تھا کہ اِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَانَتَكَ کہ
میں اس کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کے درپے ہو ۔ مگر تعصب ایسا بڑھا ہوا تھا کہ یہ الہامی آواز
اس کے کان تک نہ پہنچ سکی اس نے چاہا کہ قوم کے دلوں میں یہ بات جم جائے کہ یہ شخص ایک حرف عربی
کا نہیں جانتا پر خدا نے اسے دکھلا دیا کہ یہ بات الٹ کر اسی پر پڑی ۔ یہ وہی الہام ہے جو کہا گیا تھا کہ
میں اُسی کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت کے درپے ہو گا۔ سبحان اللہ کیسے وہ قادر اور غریبوں کا حامی
ہے۔ پھر لوگ ڈرتے نہیں کیا یہ خدا تعالیٰ کا نشان نہیں کہ وہی شخص جس کی نسبت کہا گیا تھا کہ جاہل
ہے اور ایک صیغہ تک اس کو معلوم نہیں وہ ان تمام مکفروں کو جو اپنا نام مولوی رکھتے ہیں بلند آواز سے
کہتا ہے کہ میری تفسیر کے مقابل پر تفسیر بناؤ تو ہزار روپے انعام لو اور نور الحق کے مقابل پر بناؤ تو
پانچ ہزار روپیہ پہلے رکھا لو اور کوئی مولوی دم نہیں مارتا ۔ کیا یہی مولویت ہے جس کے بھروسہ سے مجھے
کا فرٹھہرایا تھا ۔ أَيُّهَا الشيخ اب وہ الہام پورا ہو یا کچھ کسر ہے۔ ایک دنیا جانتی ہے کہ میں نے اسی
فیصلہ کی غرض سے اور اسی نیت سے کہ تا شیخ بطالوی کی مولویت اور تمام کفر کے فتوے لکھنے والوں کی
اصلیت لوگوں پر کھل جائے ۔ کتاب کرامات الصادقین عربی میں تالیف کی اور پھر اس کے بعد
رسالہ نور الحق بھی عربی میں تالیف کیا اور میں نے صاف صاف اشتہار دے دیا کہ اگر شیخ صاحب یا
تمام مکفر مولویوں میں سے کوئی صاحب رسالہ کرامات الصادقین کے مقابل پر کوئی رسالہ تالیف کریں
تو ایک ہزار رو پیدان کو انعام ملے گا۔ اور اگر نور الحق کے مقابل پر رسالہ لکھیں تو پانچ ہزار رو پید ان کو دیا
جائے گا۔ لیکن وہ لوگ بالمقابل لکھنے سے بالکل عاجز رہ گئے ۔ اور جو تاریخ ہم نے اس درخواست
کے لئے مقرر کی تھی یعنی اخیر جون ۱۸۹۴ء وہ گذر گئی ۔ شیخ صاحب کی اس خاموشی سے ثابت ہو گیا
کہ وہ علم عربی سے آپ ہی بے بہرہ اور بے نصیب ہیں اور نہ صرف یہی بلکہ یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ
اول درجہ کے دروغ گو اور کا ذب اور بے شرم ہیں کیونکہ انہوں نے تو تقریراً و تحریر اً صاف اشتہار
دے دیا تھا کہ یہ شخص علم عربی سے محروم اور جاہل ہے یعنی ایک لفظ تک عربی سے نہیں جانتا تو پھر ایسے
ضروری مقابلہ کے وقت جس میں اُن پر فرض ہو چکا تھا کہ وہ اپنی علمیت ظاہر کرتے کیوں ایسے پچپ
ہو گئے کہ گویا وہ اس دنیا میں نہیں ہیں ۔ خیال کرنا چاہیے کہ ہم نے کس قدر تاکید سے اُن کو
میدان میں بلایا اور کن کن الفاظ سے اُن کو غیرت دلانا چاہا مگر انہوں نے اس طرف آنکھ اٹھا
کر بھی نہ دیکھا ۔ ہم نے صرف اس خیال سے کہ شیخ صاحب کی عربی دانی کا دعوی بھی فیصلہ پا جائے
رسالہ نور الحق میں یہ اشتہار دے دیا کہ اگر شیخ صاحب عرصہ تین ماہ میں اسی قدر کتاب تحریر کر کے
شائع کر دیں اور وہ کتاب در حقیقت جمیع لوازم بلاغت و فصاحت والتزام حق اور حکمت میں نور الحق
کے ثانی ہو تو تین ہزار روپیہ نقد بطور انعام شیخ صاحب کو دیا جائے گا اور نیز الہام کے جھوٹا ٹھہرانے
کے لئے بھی ایک سہل اور صاف راستہ ان کو مل جائے گا اور ہزار لعنت کے داغ سے بھی بچ جائیں
گے ۔ ورنہ وہ نہ صرف مغلوب بلکہ الہام کے مصدق ٹھہریں گے۔ مگر شیخ صاحب نے ان باتوں میں
سے کسی بات کی بھی پرواہ نہ کی اور کچھ بھی غیرت مندی نہ دکھلائی ۔ اس کا کیا سبب تھا ؟ بس یہی کہ یہ
مقابلہ شیخ صاحب کی طاقت سے باہر ہے سونا چارا نہوں نے اپنی رسوائی کو قبول کر لیا اور اس طرف
رخ نہ کیا یہ اسی الہام کی تصدیق ہے کہ اِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ اهَانَتَكَ۔ شیخ صاحب نے منبروں
پر چڑھ چڑھ کر صدہا آدمیوں میں صدہا موقعوں میں بار بار اس عاجز کی نسبت بیان کیا کہ یہ شخص
زبان عربی سے محض بے خبر اور علوم دین سے محض نا آشنا ہے ایک جاہل آدمی ہے اور کذاب اور
دجال ہے اور اسی پر بس نہ کیا بلکہ صد با خط اسی مضمون کے اپنے دوستوں کو لکھے اور جابجا یہی مضمون
شائع کیا اور اپنے جاہل دوستوں کے دلوں میں بٹھا دیا کہ یہی سچ ہے۔
سو خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اس متکبر کا غرور توڑے اور اس گردن کش کی گردن کو مروڑے اور اس
کو دکھلاوے کہ کیونکر وہ اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے۔ سو اس کی توفیق اور مدد اور خاص اس کی تعلیم او اور
تفہیم سے یہ کتا بیں تالیف ہوئیں اور ہم نے کرامات الصادقین اور نور الحق کے لئے آخری تاریخ
درخواست مقابلہ کی اس مولوی اور تمام مخالفوں کے لئے اخیر جون ۱۸۹۴ء مقرر کی تھی جو گذر گئی
اور اب دونوں کتابوں کے بعد یہ کتاب سر الخلافة تالیف ہوئی ہے جو بہت مختصر ہے اور نظم اس
کی کم ہے اور ایک عربی دان شخص ایسا رسالہ سات دن میں بہت آسانی سے بنا سکتا ہے اور چھینے
کے لئے دس دن کافی ہیں لیکن ہم شیخ صاحب کی حالت اور اس کے دوستوں کی کم مائیگی پر بہت ہی
رحم کر کے دس دن اور زیادہ کر دیتے ہیں اور یہ ستائیس دن ہوئے سو ہم فی دن ایک روپیہ کے حساب اور یہ سوہم
سے ستائیس روپیہ کے انعام پر یہ کتاب شائع کرتے ہیں اور شیخ صاحب اور ان کے اسمی مولویوں کی
خدمت میں التماس ہے کہ اگر وہ اپنی سُوء قسمت سے ہزار روپیہ کا انعام لینے سے محروم رہے اور پھر
پانچ ہزار روپیہ کا انعام پیش کیا گیا تو وہ وقت بھی اُن کی کم مائیگی کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے جاتا
رہا۔ اور تاریخ درخواست گزر گئی اب وہ ستائیس روپیہ کو تو نہ چھوڑیں ہم نے سنا ہے کہ ان
دنوں میں شیخ صاحب پر تنگدستی کی وجہ سے تکلیفات بہت ہیں۔ خشک دوستوں نے وفا نہیں کی ۔
پس ان دنوں کے میں تو اُن کے لئے ایک روپیہ ایک اشرفی کا حکم رکھتا ہے گویا یہ ستائیس روپیہ
ستائیس اشرفی ہیں جن سے کئی کام نکل سکتے ہیں اور ہم اپنے سچے دل سے اقرار کرتے ہیں کہ اگر
رساله سر الخلافہ کے مقابل پر شیخ صاحب نے کوئی رسالہ میعاد مقررہ کے اندر شائع کر دیا اور وہ
رسالہ ہمارے رسالہ کا ہم پلہ ثابت ہوا تو ہم نہ صرف ستائیس رو پید ان کو دیں گے بلکہ یہ تحریری اقرار
لکھ دیں گے کہ شیخ صاحب ضرور عربی دان اور مولوی کہلانے کے مستحق ہیں بلکہ آئندہ مولوی کے نام
سے ان کو پکارا جائے گا۔ اور چاہیے کہ اب کے دفعہ شیخ صاحب ہمت نہ ہاریں۔ یہ رسالہ تو بہت ہی
تھوڑا ہے اور کچھ بھی چیز نہیں۔ اگر ایک ایک جز روز گھسیٹ دیں تو صرف چار پانچ روز میں اس کو ختم
کر سکتے ہیں۔ اور اگر اپنے وجود میں کچھ بھی جان نہیں تو اُن سو ڈیڑھ سو مولویوں سے مدد لیں جنہوں
نے بغیر سوچے سمجھے کے مسلمانوں کو کافر اور جہنم ابدی کی سزا کے لائق ٹھہرایا اور بڑے تکبر سے اپنے
تیں مولوی کے نام سے ظاہر کیا اگر وہ ایک ایک جز لکھ کر دیں تو شیخ صاحب بمقابل اس رسالہ کے
ڈیڑھ سوجز کا رسالہ شائع کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر شیخ صاحب نے پھر بھی ایسا کر نہ دکھایا تو پھر بڑی
بے شرمی ہو گی کہ آئندہ مولوی کہلا دیں بلکہ مناسب ہے کہ آئندہ جھوٹ بولنے اور جھوٹ بلوانے
سے پر ہیز کریں۔ شیخ کا نام آپ کے لئے کافی ہے جو باپ دادے سے چلا آتا ہے یا منشی کا نام بہت
موزوں ہوگا۔ لیکن ابھی یہ بات قابل آزمائش ہے کہ آپ منشی بھی ہیں یا نہیں ۔ منشی کے لئے ضروری
ہے کہ فارسی نظم میں پوری دسترس رکھتا ہو مگر میری نظر سے اب تک آپ کا کوئی فارسی دیوان نہیں
ا نوٹ۔ شیخ صاحب اپنے حال کے پرچہ میں اقراری ہیں کہ اگر ان کے دوستوں نے اب بھی ان کی مدد نہ کی تو
وہ اس نوکری سے استعفا دے دیں گے ۔ منہ
گذرا۔ بہر حال اگر ہم رعایت اور چشم پوشی کے طور پر آپ کا منشی ہو نا مان بھی لیں اور فرض کر لیں کہ
آپ منشی ہیں گو منشیا نہ لیاقتیں آپ میں پائی نہیں جاتیں تو چنداں حرج نہیں کیونکہ منشی گری کو ہمارے
دین سے کچھ سے کچھ تعلق نہیں لیکن ہم کسی طرح مولوی کا خطاب ایسے نادانوں کو دے نہیں سکتے جن کو ہم پانچ
ہزار روپیہ تک انعام دینا کریں تب بھی اُن کی مردہ روح میں کچھ قوت مقابلہ ظاہر نہ ہو ہزار لعنت کی
لی دیں کچھ غیرت نہ آوے تمام دنیا کو مددگار بنانے کے لئے اجازت دیں تب بھی ایک جھوٹے
منہ سے بھی ہاں نہ کہیں ایسے لوگوں کو اگر مولوی کا لقب دیا جاوے تو کیا بجز مسلمانوں کے کافر بنانے
کے کچھ اور بھی ان میں لیاقت ہے۔ ہرگز نہیں ۔ چار حدیثیں پڑھ کر نام شیخ الکل نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ
فِتَنِ هَذَا الدَّهْرِ وَ أَهْلِهَا وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ جَهَلَاتِ الْجَاهِلِينَ -
دید
یہ بھی واضح رہے کہ ہر یک باحیا دشمن اپنی دشمنی میں کسی حد تک جا کر ٹھہر جاتا ہے اور ایسے
جھوٹوں کے استعمال سے اُس کو شرم آجاتی ہے جن کی اصلیت کچھ بھی نہ ہو۔ مگر افسوس کہ شیخ صاحب
نے کچھ بھی اس انسانی شرم سے کام نہیں لیا جہاں تک ضرر رسانی کے وسائل اُن کے ذہن میں آئے
انہوں نے سب استعمال کئے اور کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھا۔ اول تو لوگوں کو اٹھایا کہ یہ شخص کافر ہے اور
دجال ہے اس کی ملاقات سے پر ہیز کرو اور جہاں تک ہو سکے اس کو ایذاء دواور ہر ایک ظلم سے اس کو
دکھ دو سب ثواب کی بات ہے۔ اور جب اس تدبیر میں ناکام رہے تو گورنمنٹ انگریزی کو مشتعل
کرنے کے لئے کیسے کیسے جھوٹ بنائے کیسے کیسے مفتریات سے مدد لی لیکن یہ گورنمنٹ دوراندیش
اور مردم شناس گورنمنٹ ہے۔ سکھوں کے قدم پر نہیں چلتی کہ دشمن اور خود غرض کے منہ سے ایک بات
سن کر افروختہ ہو جائے بلکہ اپنی خداداد عقل سے کام لیتی ہے۔ سو گورنمنٹ دانشمند نے اس شخص کی
تحریروں پر کچھ توجہ نہ کی اور کیونکر توجہ کرتی اس کو معلوم تھا کہ ایک خود غرض دشمن نفسانی جوش سے جھوٹی
مخبری کر رہا ہے۔ گورنمنٹ کو اس عاجز کے خاندان کے خیر خواہ ہونے پر بصیرت کامل تھی اور گورنمنٹ
خوب جانتی تھی کہ یہ عاجز عرصہ چودہ سال سے بر خلاف ان تمام مولویوں کے بار بار یہ مضمون شائع کر
رہا ہے کہ ہم لوگ جو گورنمنٹ برطانیہ کی رعیت ہیں ہمارے لئے اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
حکم سے گورنمنٹ ھذا کے زیر اطاعت رہنا اپنا فرض ہے اور بغاوت کرنا حرام ۔ اور جو شخص بغاوت کا
طریق اختیار کرے یا اس کے لئے کوئی مفسدانہ بنا ڈالے یا ایسے مجمع میں شریک ہو یا راز دار ہو تو وہ
اللہ اور رسول کے حکم کی نافرمانی کر رہا ہے اور جو کچھ اس عاجز نے گورنمنٹ انگریزی کا سچا خیر خواہ
بننے کے لئے اپنی کتابوں میں بیان کیا ہے وہ سب سچ ہے۔ نادان مولوی نہیں جانتے کہ جہاد کے
واسطے شرائط ہیں سکھا شاہی لوٹ مار کا نام جہاد نہیں اور رعیت کو اپنی محافظ گورنمنٹ کے ساتھ کسی طور
سے جہاد درست نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہرگز پسند نہیں کرتا کہ ایک گورنمنٹ اپنی ایک رعیت کے جان اور
مال اور عزت کی محافظ ہو اور ان کے دین کے لئے بھی پوری پوری آزادی عبادات کے لئے دے
رکھی ہو لیکن وہ رعیت موقع پا کر اس گورنمنٹ کو قتل کرنے کے لئے تیار ہو یہ دین نہیں بلکہ بے دینی ہے
اور نیک کام نہیں بلکہ ایک بد معاشی ہے۔ خدا تعالیٰ ان مسلمانوں کی حالت پر رحم کرے کہ جو اس
مسئلہ کو نہیں سمجھتے اور اس گورنمنٹ کے تحت میں ایک منافقانہ زندگی بسر کر رہے ہیں جو ایمانداری سے
بہت بعید ہے۔ ہم نے سارا قرآن شریف تدبر سے دیکھا مگر نیکی کی جگہ بدی کرنے کی تعلیم کہیں نہیں
پائی۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اس گورنمنٹ کی قوم مذہب کے بارے میں نہایت غلطی پر ہے وہ اس روشنی
کے زمانہ میں ایک انسان کو خدا بنا رہے ہیں اور ایک عاجز مسکین کو رب العالمین کا لقب دے رہے
ہیں ۔ مگر اس صورت میں تو وہ اور بھی رحم کے لائق اور راہ دکھانے کے محتاج ہیں کیونکہ وہ بالکل
صراط مستقیم کو بھول گئے اور دور جا پڑے ہیں ۔ ہم کو چاہیے کہ ان کے احسان یاد کر کے ان کے لئے
جناب الہی میں دعا کریں کہ اے خداوند قادر ذوالجلال ان کو ہدایت بخش اور ان کے دلوں کو پاک
توحید کے لئے کھول دے اور سچائی کی طرف پھیر دے تا وہ تیرے سچے اور کامل نبی اور تیری کتاب کو
شناخت کر لیں اور دین اسلام ان کا مذہب ہو جائے ۔ ہاں پادریوں کے فتنے حد سے زیادہ بڑھ گئے
ہیں اور ان کی مذہبی گورنمنٹ ایک بہت شور ڈال رہی ہے مگر ان کے فتنے تلوار کے نہیں ہیں قلم کے
فتنے ہیں سواے مسلمانوں تم بھی قلم سے اُن کا مقابلہ کرو اور حد سے مت بڑھو۔ خدا تعالیٰ کا منشاء
قرآن شریف میں صاف پایا جاتا ہے کہ قلم کے مقابل پر قلم ہے اور تلوار کے مقابل پر تلوار ۔ مگر کہیں
نہیں سنا گیا کہ کسی عیسائی پادری نے دین کے لئے تلوار بھی اٹھائی ہو۔ پھر تلوار کی تدبیریں کرنا
قرآن کریم کو چھوڑنا ہے بلکہ صاف بے راہی اور الہی ہدایت سے سرکشی ہے۔ جن میں روحانیت نہیں
وہی ایسی تدابیر میں کیا کرتے ہیں جو اسلام کا بہانہ کر کے اپنی نفسانی اغراض کو پورا کرنا چاہتے ہیں ۔
خدا تعالیٰ ان کو سمجھ بخشے ۔ افغانی مزاج کے آدمی اس تعلیم کو بُرا مانیں گے مگر ہم کو اظہار حق سے غرض
ہے نہ ان کے خوش کرنے سے اور نہایت مضر اعتقاد جس سے اسلام کی روحانیت کو بہت ضرر پہنچ رہا
ہے یہ ہے کہ یہ تمام مولوی ایک ایسے مہدی کے منتظر ہیں جو تمام دنیا کو خون میں غرق کر دے اور خروج
کرتے ہی قتل کرنا شروع کر دے۔ اور یہی علامتیں اپنے فرضی مسیح کی رکھی ہوئی ہیں کہ وہ آسمان سے
اترتے ہی تمام کافروں کو قتل کر دے گا اور وہی بچے گا جو مسلمان ہو جائے۔ ایسے خیالات کے آدمی
کسی قوم کے بچے خیر خواہ نہیں بن سکتے بلکہ ان کے ساتھ اکیلے سفر کرنا بھی خوف کی جگہ ہے۔ شاید کسی
وقت کا فر سمجھ کر قتل نہ کر دیں اور اپنے اندر کے کفر سے بے خبر ہیں۔ یادرکھنا چاہیے کہ ایسے بیہودہ مسائل
کو اسلام کی بجز و قرار دینا اور نعوذ باللہ قرآنی تعلیم سمجھنا اسلام سے ہنسی کرنا ہے اور مخالفوں کو ٹھٹھے کا
موقعہ دینا ہے۔ کوئی عقل اس بات کو تجویز نہیں کر سکتی کہ کوئی شخص آتے ہی بغیر اتمام حجت کے لوگوں
کو قتل کرنا شروع کر دے۔ یا جس گورنمنٹ کے تحت میں زندگی بسر کرے اسی کی تباہی کی گھات میں
لگا ر ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کی روحیں بکتی مسخ ہو چکی ہیں اور انسانی ہمدردی کی خصلتیں
بتمامہا ان کے اندر سے مسلوب ہو گئی ہیں یا خالق حقیقی نے پیدا ہی نہیں کیں ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے
محفوظ رکھے۔ نا معلوم کہ ہمارے اس بیان سے وہ لوگ کس قدر جلیں گے اور کیسے منہ مروڑ مروڑ کر
کافر کہیں گے مگر ہمیں ان کی اس تکفیر کی کچھ پرواہ نہیں۔ ہر ایک شخص کا معاملہ خدا تعالیٰ کے ساتھ
ہے۔ ہمیں قرآن شریف کی کسی آیت میں یہ تعلیم نظر نہیں آتی کہ بے اتمام حجت مخالفوں کو قتل کرنا
شروع کر دیا جاوے۔ ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ برس تک کفار کے جو رو جفا پر
صبر کیا۔ بہت سے دکھ دیئے گئے دم نہ مارا۔ بہت سے اصحاب اور عزیز قتل کئے گئے ایک ذرا مقابلہ
نہیں کیا اور دکھوں سے پیسے گئے مگر سوائے صبر کے کچھ نہیں کیا۔ آخر جب کفار کے ظلم حد سے بڑھ
گئے اور انہوں نے چاہا کہ سب کو قتل کر کے اسلام کو نابود ہی کر دیں تب خدا تعالیٰ نے اپنے پیارے
نبی کو ان بھیڑیوں کے ہاتھ سے مدینہ میں سلامت پہنچا دیا۔ حقیقت میں وہی دن تھا کہ جب آسمان
پر ظالموں کو سزا دینے کے لئے تجویز بھہر گئی۔
تا دل مرد خدا نامد بدرد
بیچ قومی را خدا رسوا نہ کرد
مگر افسوس کہ کافروں نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ قتل کے لئے تعاقب کیا اور کئی چڑھائیاں کیں
اور طرح طرح کے دکھ پہنچائے ۔ آخر وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں اپنے بے شمار گناہوں کی وجہ سے اس
لائق ٹھہر گئے کہ ان پر عذاب نازل ہو۔ اگر ان کی شرارتیں اس حد تک نہ پہنچتیں تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ہرگز تلوار نہ اٹھاتے مگر جنہوں نے تلواریں اٹھائیں اور خدا تعالیٰ کے حضور میں بے باک اور
ظالم ثابت ہوئے وہ تلواروں سے ہی مارے گئے ۔ غرض جہاد نبوی کی یہ صورت ہے جس سے اہل علم
بے خبر نہیں اور قرآن میں یہ ہدایتیں موجود ہیں کہ جو لوگ نیکی کریں تم بھی ان کے ساتھ نیکی کرو۔ جو
تمہیں پناہ دیں اُن کے شکر گزار بنے رہو اور جو لوگ تمہیں دکھ نہیں دیتے ان کو تم بھی دکھ مت دو۔
مگر اس زمانہ کے مولویوں کی حالت پر افسوس ہے کہ وہ نیکی کی جگہ بدی کرنے کو تیار ہیں اور ایمانی
روحانیت اور انسانی رحم سے خالی ۔
اللَّهُمَّ اصْلِحُ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔ امين
یہ اشتہار سِرُّ الْخِلافَه مطبوعہ ریاض ہندا امر تسر محرم ۱۳۱۲ھ صفحہ ۶۸ تا ۷۴ سے نقل کیا گیا ہے )
(روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۹۸ تا ۴۰۵ )
ا ترجمہ ۔ جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں کڑھتا۔ خدا کسی قوم کو ذلیل نہیں کرتا۔