فتح اسلام - مباحث عبد اللہ آتھم والی پیشگوئی اپنی میعاد کے اندر پوری ہوگئی رفع شک کیلئے مسٹر آتھم کو مباہلہ کا چیلنج اور ہزار روپیہ کا انعام

مجموعہ اشتہارات (جلد 1), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چھوڑنا نہ چاہا۔ مگر بے شک اُس کے دل نے حق کی تعظیم کر کے رجوع کرنے والوں میں اپنے تئیں
شامل کر لیا۔ بلکہ ایسا ڈرا کہ بہت سے عام مسلمان بھی ایسا نہیں ڈرتے غلبہ خوف نے اس کو سودائی سا
بنا دیا سو خدا تعالیٰ کے کمال رحم نے یہ ادنی فائدہ اس سے دریغ نہ کیا کہ ہاویہ کی کامل سزا میں الہامی
شرط کے موافق تاخیر ڈال دی گو ہاویہ کی سزا سے بچ نہ سکا مگر کامل سزا سے بچ گیا ۔ جس قدر خدا تعالیٰ
نے اس پر رعب ڈال دیا یہ وہ امر ہے جو اس زمانہ کے صفحہ تاریخ میں اس کی نظیر نہیں مل سکتی ۔
اور ہم مکرر لکھتے ہیں کہ اس کا ثبوت اس نے اپنی خوف زدہ حالت سے آپ دے دیا اور اگر
کوئی متعصب اب بھی شک کرے تو پھر دوسرا معیار وہی ہے جو کہ ہم لکھ چکے ہیں اور ہم زور سے کہتے رامعیار ہے کہ اور ہم سے
ہیں کہ مسٹر عبد اللہ آتھم اس مقابلہ کی طرف رجوع نہیں کرے گا کیونکہ وہ اپنے دل کے حالات سے
بے خبر نہیں اور اس کا دل گواہی دے گا کہ ہمارا الہام سچا ہے گو وہ اس بات کو ظاہر نہ کرے مگر اس کا دل
اس بیان کا مصدق ہو گا لیکن اگر دنیا کی ریا کاری سے اس مقابلہ پر آئے گا تو پھر الہی عذاب کامل طور
سے رجوع کرے گا اور ہم حق پر ہیں اور دنیا دیکھے گی کہ ہماری یہ باتیں صحیح ہیں یا نہیں اور ہم لکھ چکے ہیں
کہ خدا تعالیٰ نے یہ بھی دکھا دیا کہ فریق مخالف جو بحث کرنے والے یا ان کے حامی یا بانی کار یا مجوز
تھے کوئی بھی ان میں سے میں عذاب سے نہیں بچا جیسا کہ ہم ابھی تفصیل کر چکے ہیں یہ خدا تعالیٰ کا
کام ہے مبارک وہ جو اس کے تمام پہلوؤں کو سوچیں اور اپنے نفسوں پر ظلم نہ کریں۔ ہم بے ثبوت کسی
پر جبر کرنا نہیں چاہتے بلکہ یہ واقعات آفتاب کی طرح روشن ہیں اور ہم غور کرنے کے لئے سب کے
آگے رکھتے ہیں اور اگر کوئی ایسا ہی اندھا ہو جو کچھ سمجھ نہ سکے تو ہم نے اس اشتہار میں اس کے لئے
ایک ایسا معیار جدید مقرر کر دیا ہے جو بڑی صفائی سے اس کو مطمئن کر سکتا ہے بشرطیکہ فطرتی فہم اور
انصاف سے حصہ رکھتا ہو اور تعصب کی تاریکی کے نیچے دبا ہوا نہ ہو اور نہ عقل سے بے بہرہ ہو۔
نوٹ ۔ یہ ثابت ہے کہ یہ عاجز کسی جگہ کا بادشاہ نہ تھا بلکہ قوم کا متروک اور مسلمانوں کی نظر میں کافر اور اپنے
چال چلن کے رو سے کوئی خونریز اور ڈا کو نہیں تھا۔ پھر اس قدر دہشت کہاں سے پڑگئی ۔ اگر یہ خوف حق نہیں تھا تو اور اورڈاکو
کیا تھا۔

اور مسلمان مخالفوں کو چاہیے جو خدا تعالیٰ سے ڈریں اور تعصب اور انکار میں دوسری قوموں
کے شریک نہ بن جائیں کیونکہ دوسری قو میں خدا تعالیٰ کی سنتوں اور عادتوں سے نا واقف ہیں اور اس
کے ابتلاؤں اور آزمائشوں سے بے خبر مگر اسلامی تعلیم پانے والے اس بات کو خوب جانتے ہیں
کہ کیونکر خدا تعالی پیشگوئیوں میں اپنی شرائط کی رعایت رکھتا ہے بلکہ بعض وقت خدا تعالیٰ ایسی
شرائط کا بھی پابند ہوتا ہے جو پیشگوئیوں میں بتصریح بیان نہیں کی گئی تا کہ اپنے بندوں کی آزمائش
کرے اور بعض وقت یہ آزمائش بہت ہی دقیق ہوتی ہے جو بظاہر عدم ایفاء وعدہ سے مشابہت
رکھتی ہے۔ جیسا کہ اس بحث کو سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے اپنی کتاب فتوح الـ الغیب کے
انیسویں مقالہ صفحہ ۱۱۵، اور نیز دوسرے مقامات میں بیان کیا ہے اور شاہ ولی اللہ صاحب نے اپنی
كتاب فیوض الحرمین کے صفحہ ۷۴ میں اسی بحث کو بہت بسط سے لکھا ہے۔ تحقیق کرنے والے ان
مقامات کو دیکھیں اور غور کریں لیکن یہ پیشگوئی تو صریح فتح کے آثار اپنے ساتھ رکھتی ہے چاہیے کہ
لوگ تعصب کو الگ کر کے سوچیں کہ کیا کیا آثار نمایاں اس پیشگوئی کے ظاہر ہو گئے کیا کوئی کہہ سکتا
ہے کہ فریق مخالف پر یعنی اس سارے گروہ پر جو جو حادثے پڑے وہ اتفاقی ہیں اور خدا تعالیٰ کے
ارادے کے بغیر ظاہر ہو گئے ہیں ۔
اے مسلمانو ! برائے خدا اس میں غور کرو اور ان میں حصہ نہ لو جن کی آنکھیں تعصب سے جاتی
رہیں جن کے دل مارے بخل کے موٹے ہو گئے ۔ ہماری پیشگوئی خدا تعالیٰ نے جہاں تک الہامی الفاظ
اور شرائط اس کے ذمہ دار تھے بہت صفائی سے پوری کر دی ۔ اب وہ رسہ جو ہم نے دروغ گو نکلنے کی
حالت میں اپنے لئے تجویز کیا تھا ان عیسائیوں کے گلے میں پڑ گیا جن پر یہ قضا وقد ر نازل ہوئی اور
اس رسہ کے وہ نادان بھی شریک ہیں جو سمجھنے والا دل نہیں رکھتے اور تعصب نے ان کو اندھا کر دیا۔
بے شک فتح اسلام ہوئی اور نصاری کو ہر طرف سے ذلت اور رسوائی پہنچی ۔ خدا تعالیٰ کی آواز نے اس
فتح کو روشن کر کے دکھا دیا اور آئندہ اور بھی اپنے فضل و کرم سے دکھائے گا۔ مگر عیسائی لوگ شیطانی
منصوبہ اور شیطانی آواز سے چاہتے ہیں کہ فتح کا دعویٰ کریں لیکن خدا ان کے مکر کو پاش پاش کر دے گا

ضرور تھا کہ وہ ایسا دعوی کرتے کیونکہ آج سے تیرہ سو برس پہلے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر
دی ہے جس کا ماحصل اور مدعا یہ ہے کہ اس مہدی موعود کے وقت جو آخری زمانہ میں آنے والا ہے
مہدی کے گروہ اور عیسائیوں کا ایک مباحثہ واقعہ ہوگا اور آسمانی آواز یعنی آسمانی نشانوں اور علامتوں
اور قرائن سے یہ ثابت ہوگا کہ الْحَقُّ مَعَ آلِ مُحَمَّدٍ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لوگ جو آل کی
طرح اور اس کے وارث ہیں حق پر ہیں اور شیطانی مکائد سے جا بجا یہ آواز آئے گی کہ الْحَقُّ مَعَ
آلِ عیسی یعنی جو عیسی کے لوگ کہلاتے ہیں وہ حق پر ہیں مگر آخر خدا تعالیٰ کھول کر دکھلا دے گا
کہ آل محمد ہی حق پر ہے اور دین اسلام ہی کی فتح ہے۔ سواے مخالف لو گو دانستہ اپنے تئیں ہلاک مت
کر وحق اسلام کے ساتھ ہے اور ہو گا مبارک وہ دل جو باریک سمجھ رکھتے ہیں اور تعصب اور بخل کے
گڑھے میں نہیں گرتے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر خاکسار غلام احمد از قادیان - گورداسپور
مورخه ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء
یه اشتها را نوار الاسلام طبع اوّل کے صفحہ ا تا صفحہ ۱ پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱ تا ۱۳)

آج 10 میں سے 10 باقی