عبد اللہ آتھم کے متعلق اشتہار انعامی دو ہزار روپیہ۔ مرتبہ دوم

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فتح اسلام فتح اسلام فتح اسلام
اشتہا ر ا نعامی دو ہزار روپیه مرتبه دوم
یہ دو ہزار رو پی ڈ پٹی عبداللہ آتھم صاحب کے حلف پر بلاتو قف ان کے حوالہ کیا جاویگا
و ہزار کا اشتہار بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ دو ہزار کا اشتہار
الْحَقُّ مَعَ الِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
L
ہم نے ور ستمبر ۱۸۹۴ء کے اشتہار میں لکھا تھا کہ آتھم صاحب نے ایام پیشگوئی میں ضرور حق
کی طرف رجوع کر لیا اور اسلام کی عظمت کا اثر اپنے دل پر ڈال لیا۔ اگر یہ سچ نہیں تو وہ نقد ایک
ہزار روپیہ یہ لیں اور قسم کھالیں کہ انہوں نے اس خوف کے زمانہ میں رجوع نہیں کیا۔ چنانچہ اسی حقیقت
کو خلق اللہ پر ظاہر کرنے کے لئے تین رجسٹری شده خط آتھم صاحب اور ڈاکٹر مارٹن کلارک اور
لے مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کی طرف خط۔ مسٹر آتھم صاحب آپ کو معلوم ہے کہ کس قدر جھوٹے بے ایمانوں،
نام کے مسلمان یا مولوی یا عیسائیوں نے یہ خلاف و یہ خلاف واقع خبر اڑا دی ہے کہ آپ نے باوجود یہ کہ خدا تعالیٰ کے سچے اور
پاک دین اسلام کی طرف کچھ بھی رجوع نہ کیا۔ پھر بھی وعید موت سے بچ گئے اور عیسائی غالب رہے اور پیشگوئی
جھوٹی نکلی اور اللہ جل شانہ جس کی عظمت اور ہیت سے زمین اور آسمان کا نپتے ہیں ۔ اس نے مجھ کو خبر دی ہے کہ
پ نے خوف کے دنوں میں نہایت ہم وغم کی حالت میں میں نہایت ہم وعم کی حالت میں در پردہ اسلام کی طرف رجوع کر لیا۔ یعنی اسلامی عظمت
کو آپ نے دل میں بٹھا لیا ۔ جس کو آپ پوشیدہ رکھتے ہیں اس لئے اس نے جو غیوں کا جاننے والا اور انسان کے
آپ

پادری عماد الدین صاحب کی خدمت میں روانہ کئے گئے ۔ کل ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب کی طرف
سے وکیل کے طور پر انکاری خط آیا جس سے صاف طور پر ثابت ہو گیا کہ آتھم صاحب کسی طور سے
قسم کھانا نہیں چاہتے اور باوجود یکہ ار ستمبر ۱۸۹۴ء سے ایک ہفتہ کی میعاد دی گئی تھی مگر وہ میعاد بھی
گذر گئی مگر بجز ایک انکاری خط کے اور کوئی خط نہیں آیا۔ پس کیا اب بھی یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے ضرور پیشگوئی کے زمانے میں اسلامی عظمت کو اپنے دل میں جگہ دے
کر حق کی طرف رجوع کر لیا تھا مگر اب بھی بعض متعصب ناقص الفہم لوگ شک رکھتے ہیں تو اب ہم
یہ دوسرا اشتہار دو ہزار روپیہ انعام کے شرط سے نکالتے ہیں اگر آتھم صاحب جلسہ عام میں تین مرتبہ
بقیہ حاشیہ ۔ عمیق اور چھپے ہوئے خیالوں کو دیکھنے والا ہے اپنے وعدہ اور شرط کے موافق اس عذاب سے آپ کو بچا
لیا جو اس صورت میں نازل ہوتا جبکہ آپ اس شرط کے موافق کچھ بھی اپنی اصلاح نہ کرتے اور نہ اسلامی عظمت
سے ہراساں ہوتے اور اگر نعوذ باللہ یہ الہام الہی آپ کے نزدیک صحیح نہیں ہے تو میں آپ کو اس ذات پاک کی
قسم دیتا ہوں جس نے آپ کو پیدا کیا اور جس کی طرف آپ کو جاتا ہے کہ عام جلسہ میں تین مرتبہ قسم کھا کر میرے
روبرو اس کی تکذیب کر دیں اور صاف کہہ دیں کہ یہ الہام جھوٹا ہے۔ اور اگر سچا ہے اور میں نے ہی جھوٹ بولا ہے تو
اے قادر غیور خدا مجھ کو سخت عذاب میں مبتلا کر اور اسی میں مجھ کو موت دے تب میں مع اپنے چند عاجز مخلصوں کے جو
لعنتوں کا نشانہ ہورہے ہیں آمین کہوں گا اور رب العرش سے چاہوں گا کہ میرا اور آپ کا قطعی فیصلہ کر دے جو کچھ
میں نے الہام سنایا ہے، بجز خدا تعالیٰ اور میرے اور آپ کے دل کے اور کسی کو خبر نہیں۔ سو میں اسی مالک کی آپ کو قسم
دیتا ہوں کہ اگر آپ میرے الہام کے مکذب ہیں تو میرے روبرو حلفاً اقرار مذکور کر کے آسمانی فیصلہ کا دروازہ کھول
دیں ہم ستائے گئے اور دکھ دیئے گئے اور ہم پر لعنتیں ہوئیں اور ہم جھوٹے سمجھے گئے اس لئے ناچار میں تیسری مرتبہ
آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ کو اس قادر توانا کی قسم ہے جس کے جلال سے ملائک پر بھی لرزہ پڑتا ہے کہ آپ حلفاً عام
جلسہ میں میرے روبرو اس طور کی قسم کھا کر جو میں اشتہار میں بتلا چکا ہوں مجھ سے فیصلہ کروتا کا ذب ہلاک ہو اور
جھوٹا تباہ ہو جائے۔ اور اگر ایسا نہ کرو تو آپ نے میری سچائی اور میری صداقت پر مہر لگا دی اور ان شریر مسلمانوں اور
عیسائیوں کا جھوٹا اور روسیاہ ہونا ثابت کر دیا کہ جو گدھے کی طرح زور زور سے چیخیں مار کر کہہ رہے ہیں عیسائیوں کی
فتح ہوئی۔ اب دعا پر ختم کرتا ہوں اے حی و قیوم حق ظاہر کر اور اپنے وعدہ کے موافق جھوٹوں کو پامال کر دے ( آمین )

قسم کھا کر کہہ دیں کہ میں نے پیشگوئی کی مدت کے اندر عظمت اسلامی کو اپنے دل پر جگہ ہونے نہیں
دی اور اور برابر دشمن اسلام رہا۔ اور حضرت عیسی کی اہنیت اور الوہیت اور کفارہ پر مضبوط ایمان رکھا تو
اسی وقت نقد دو ہزار رو پیران کو به شرائط قرار داده اشتهار ۹ رستمبر ۱۸۹۴ ء بلا توقف دیا جائے گا اور اگر
ہم بعد قسم دو ہزار روپیہ دینے میں ایک منٹ کی بھی توقف کریں تو وہ تمام لعنتیں جو نادان مخالف کر
رہے ہیں ہم پر وارد ہوں گی اور ہم بلا شبہ جھوٹے ٹھہریں گے اور قطعاً اس لائق ٹھہریں گے کہ ہمیں
سزائے موت دی جائے اور ہماری کتابیں جلا دی جائیں اور ملعون وغیرہ ہمارے نام رکھے جائیں
اور اگر اب بھی آتھم صاحب باوجود اس قدر انعام کثیر کے قسم کھانے سے منہ پھیر لیں تو تمام دشمن و
دوست یا د رکھیں کہ انہوں نے محض عیسائیوں سے خوف کھا کر حق کو چھپایا ہے اور اسلام غالب اور
فتح یاب ہے ۔ لے پہلے تو ان کے حق کی طرف رجوع کرنے کا صرف ایک گواہ تھا یعنی ان کی وہ خوف
زدہ صورت جس میں انہوں نے پندرہ مہینے بسر کئے اور دوسرا گواہ یہ کھڑا ہوا کہ انہوں نے باوجود ہزار
روپیہ نقد ملنے کے قسم کھانے سے انکار کیا ہے اب تیسرا گواہ یہ دو ہزار روپیہ کا اشتہار ہے اگر اب بھی
قسم کھانے سے انکار کریں تو رجوع ثابت ۔ کیا کوئی سچا موت سے ڈر کر انکار کر سکتا ۔ ہے کیا ہر ایک
جان خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں نہیں جبکہ عیسائیوں کا مقولہ ہے کہ ان کی جان مسیح نے بچائی اور ہم کہتے
ہیں کہ نہیں ہرگز نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ اسلامی عظمت کو اپنے دل میں جگہ دینے سے الہام کی شرط کے
موافق جان بچ گئی تو اب اس جھگڑے کا فیصلہ بجز ان کی قسم کے اور کیونکر ہو۔ اگر یہی بات سچی ہے کہ
لے نوٹ ۔ الہامی پیشگوئی نہ صرف آتھم صاحب کے متعلق تھی بلکہ اس تمام مخالف فریق کے متعلق تھی جو اس
جنگ مقدس کیلئے اپنے اپنے طور پر خدمتوں کیلئے مقرر تھے آتھم صاحب کے ہاتھ میں تو وہ نابکار اور شکستہ تلوار پکڑائی
گئی تھی جو سچائی کا ایک بال بھی نہیں کاٹ سکتی تھی اور باقی فریق میں سے کوئی بطور معاون اور کوئی مشیر جنگ اور کوئی
سرگروہ تھا پس آخر اس جنگ کا یہ نتیجہ ہوا کہ کوئی ان سے پندرہ مہینے کے اندر مارا گیا کوئی زخمی ہوا اور کوئی لعنت کی
ہزار کڑی والی زنجیر میں گرفتار ہو کر ہمیشہ کی ذلت کے قید خانے میں ڈالا گیا اور آتھم صاحب خوف کھا کر بھاگ
گئے اور اسلامی عظمت کے جھنڈے کے نیچے پناہ لی۔ منہ

صرف مسیح نے ان پر فضل کیا ۔ تو اب اس معرکہ کی لڑائی میں جس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہیں ضرور
مسیح ان پر فضل کرے گا۔ اور اگر یہ بات سچی ہے کہ انہوں نے درحقیقت خوف کے دنوں میں اپنے
دل میں اسلام کی طرف رجوع کر لیا تھا تو اب منکر انہ قسم کھانے کے بعد ضرور بغیر تخلف اور بغیر
استثناء کسی شرط کے ان پر موت آئے گی ۔ غرض یہ فیصلہ تو نہایت ضرور ہے۔ اس سے وہ کہاں اور
کیونکر گریز کر سکتے ہیں اور اگر اب بھی باوجود اس دو ہزار روپیہ کے جو نقد بلا تکلیف حلوائے
بے ڈور کی طرح ان کو ملتا ہے قسم کھانے سے انکار کریں تو سارا جہان گواہ رہے کہ ہم کو فتح کامل ہوئی
اور عیسائی کھلے طور پر شکست پاگئے اور ہمارا تو یہ حق تھا کہ اول دفعہ کے اشتہار پر ہی کفایت کرتے
کیونکہ جب ہزار روپیہ نقد دینے سے وہ قسم نہ کھا سکے تو صریح ان پر حجت پوری ہو گئی مگر ہم نے نہایت
موٹی عقل کے لوگوں اور حاسدوں اور متعصبوں کی حالت پر رحم کر کے مکرر یہ دو ہزار روپیہ کا اشتہار
لے نوٹ ۔ مسٹر عبد اللہ آتھم نے بہ ایام انعقاد شرائط مباحثہ اپنے ایک تحریری عہد سے جو ہمارے پاس موجود
ہے۔ ہمیں اطلاع دی تھی کہ وہ کسی نشان کے دیکھنے سے ضرور اپنے عقائد کی اصلاح کر لیں گے یعنی دین اسلام
قبول کر لیں گے ۔ سو یہ خط بھی ایک گواہ ان کی اندرونی حالت کا ہے کہ وہ سچائی کے قبول کرنے کے لئے پہلے ہی
سے مستعد تھے۔ پھر جب یہ الہام اپنے پُر رعب مضمون میں انہیں کے بارہ میں ہوا اور انہیں پر پڑا۔ اور الہام بھی
موت کا الہام جو بالطبع ہر ایک پر گراں گزرتی ہے اور ہر یک اپنی چند روزہ زندگی کو عزیز رکھتا ہے۔ اور یہ اپنے اسلام
لانے کا وعدہ انہوں نے اس وقت کیا تھا کہ جب انہیں اس بات کا خیال بھی نہیں تھا کہ وہ نشان مطلوب انہیں کی
موت کے بارے میں ہوگا۔ بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کریں۔ اور وہ الہام نہایت شد و مد اور تاکید سے اور ایسے
پر زور الفاظ میں سنایا گیا جس سے بڑھ بڑھ کر کر لر ممکن نہیں۔ تو کیا یہ نہایت قریب قیاس نہیں کہ ایسے مستعد اور قابل انفعال
دل پر ایسی پر زور تقریر نے بہت برا اثر کیا ہوگا۔ اور انہوں نے ایسے منذ رالہام کو سن کر ضرور متاثر ہو کر اندر ہی اندر
اپنی اصلاح کی ہوگی جیسے ان کے دوسرے مضطربا نہ حالات بھی اس پر شاہد ہیں اور نیز اس خط سے اس بات کا
ثبوت ملتا ہے کہ وہ ہرگز تثلیث اور مسیح کے خون اور کفارہ پر مطمئن نہیں تھے۔ کیونکہ ایک ایسا شخص جو اپنے عقائد پر سچے
دل سے مطمئن ہو وہ ہرگز یہ بات زبان پر نہیں الا لاس لاسکتا؟ سکتا کہ بعض نشانوں کے دیکھنے سے ان عقائد عقائد کو ترک کر دوں گا۔
اصل خط ان کے ہاتھ سے لکھا ہوا ہمارے پاس موجود ہے۔ جو صاحب شک رکھتے ہیں دیکھ لیں ۔ منہ

بطور تیسرے گواہ اپنی صداقت کے جاری کیا ہے۔ ہمارے مولوی مکفر جو عیسائیوں کی فتح کو بدل و
جان چاہتے ہیں سب مل کر ان کو سمجھا دیں کہ ضرور قسم کھاویں اور ان کی بھی عزت رکھ لیں اور اپنی وسمجھاویں
بھی قطعی فیصلہ تو یہ ہے جو قسم کے کھانے یا انکار کرنے سے ہو نہ وہ یکطرفہ الہام جس کے ساتھ صریح
شرط رجوع بحق کرنے کی لگی ہوئی تھی اور جس شرط پر عمل درآمد کا ثبوت آتھم صاحب نے اپنی
خوفناک حالت دکھلانے سے آپ ہی دے دیا۔ بلکہ نورافشان ۱۴ ارستمبر ۱۸۹۴ صفحہ بارہ پہلے ہی کالم
کی پہلی ہی سطر میں ان کا یہ بیان لکھا ہے کہ میرا خیال تھا کہ شاید میں مارا بھی جاؤں گا ۔ اسی کالم میں
یہ بھی لکھا ہے کہ انہوں نے یہ باتیں کہہ کر رو دیا۔ اور رونے سے جتلایا کہ میں بڑے دکھ میں رہا پس
ان کا رونا بھی ایک گواہی ہے کہ ان پر اسلامی پیشگوئی کا بہت سخت اثر رہاور نہ اگر مجھ کو کا ذب جانتے
تھے تو ایسی کیا مصیبت پڑی تھی جس کو یاد کر کے اب تک رونا آتا ہے پھر اب سب سے بڑھ کر گواہ یہ
ہے کہ انہوں نے ہزار روپیہ لے کر قسم کھانا منظور نہیں کیا ورنہ جس شخص کو وہ پندرہ مہینے کے متواتر تجربہ
سے جھوٹا ثابت کر چکے ہیں اس کے سراسر جھوٹ بیان کے رد کرنے کے لئے خواہ نخواہ غیرت جوش
مارنی چاہیے تھی اور چاہیے تھا کہ نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ قسم کھانے کو طیار ہو جاتے کیونکہ اپنے آپ کو
سچا سمجھتے تھے اور مجھے صریح کا ذب ۔
خیر اب ہم الزام پر الزام دینے کے لئے ایک اور ہزار روپیہ خرچ کر دیتے ہیں اور یہ دو ہزار
روپیہ کا اشتہار جو ہماری صداقت کے لئے بطور گواہ ثالث ہے جاری کرتے ہیں اور ہمارے مخالف
حل الاشكال ۔ بعض مخالف مولوی صاحبوں نے اعتراض کیا ہے کہ یہ ایک دشنام دہی کی قسم ہے کہ مخالف مولویوں
اور ان کے پیروؤں کو اس طور سے اور اس شرط سے بداصل اور ولد الحرام قرار دیا ہے کہ نہ تو وہ اس خلاف حق کلمہ سے
منہ بند کریں کہ اسلام اور عیسائیت کی بحث میں عیسائیوں کی فتح ہوئی۔ اور نہ مسٹر آتھم صاحب کو قسم کھانے پر آمادہ
کریں۔ اور وجہ اعتراض یہ بیان کی گئی ہے کہ آتھم صاحب پر ہمارا کچھ زور اور حکم تو نہیں تا خواہ نخواہ قسم کھانے پر ان کو
مستعد کریں۔ تو اس کا جواب یہی ہے کہ اے بے ایمانو اور دل کے اندھو اور اسلام کے دشمنو اگر آتھم صاحب قسم
کھانے سے گریز کر رہے ہیں تو اس سے کیا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی یا یہ نتیجہ کہ در حقیقت آتھم صاحب

یا درکھیں کہ اب بھی آتھم صاحب ہر گرفتم نہیں کھائیں گے کیوں نہیں کھائیں گے اپنے جھوٹا ہونے کی
وجہ سے اور یہ کہنا کہ شاید ان کو یہ دھڑکا ہو کہ ایک برس میں مرنا ممکن ہے۔ پس ہم کہتے ہیں کہ کون
مارے گا کیا ان کا خداوند مسیح یا اور کوئی پس جبکہ یہ دو خداؤں کی لڑائی ہے ایک سچا خدا جو ہمارا خدا ہے
اور ایک مصنوعی خدا جو عیسائیوں نے بنا لیا ہے۔ تو پھر اگر آتھم صاحب حضرت مسیح کی خدائی اور
بقیہ نوٹ ۔ نے دل میں اسلام کی طرف رجوع کر لیا ہے۔ تبھی تو وہ جھوٹی قسم کھانے سے پر ہیز کرتے ہیں۔ جبکہ
تم نیم عیسائی ہوکر بدل و جان زور لگا رہے ہو کہ آتھم صاحب کسی طرح اقرار کر دیں کہ میں در حقیقت ایام میعاد
پیشگوئی میں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن رہا اور عاجز انسان کو خدا جانتارہا۔ تو پھر اگر آتھم صاحب در حقیقت
پکے عیسائی اور دشمن اسلام ہیں ۔ تو ان کو ایسی قسم سے کون روکتا ہے جس کے کھانے کے ساتھ دو ہزار روپیہ نقد ان کو
ملے گا اور جس کے نہ کھانے سے یہ ثابت ہوگا کہ عظمت اسلام ضرور ان کے دل میں سما گئی۔ اور عیسائیت کے
باطل اصول ان کی نظر میں حقیر اور مکروہ معلوم ہوئے ۔ اے نیم عیسائیو ذرہ اور زور لگاؤ اور آتھم صاحب کے پیروں
پر سر رکھ دو شاید وہ مان لیں اور یہ پلید لعنت تم سے مل جائے ۔ ہائے افسوس عیسائی گریز کریں اور تم اصرار کر و عجیب
سرشت ہے۔ اے نیم عیسائیو آج تم نے وہ پیشگوئی پوری کر دی۔ جو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا
جو ستر ہزار میری امت میں سے دجال کے ساتھ مل جائے گا۔ سو آج تم نے دجالوں کی ہاں کے ساتھ ہاں ملا دی تا
جو اس پاک زبان پر جاری ہوا تھا وہ پورا ہو جائے ۔ ئے ۔ تمہیں وہ حدیث بھی بھول گئی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک
فتنہ ہوگا جس میں عیسائی کہیں گے کہ ہماری فتح ہوئی اور مہدی کے لوگ کہیں گے کہ ہماری فتح ہوئی اور عیسائیوں کیلئے
شیطان گواہی دے گا کہ اَلْحَقُّ فِي آلِ عِیسٰی اور مہدی کے لوگوں کیلئے رحمان گواہی دے گا کہ الْحَقُّ فِي آلِ
مُحَمَّدٍ - سواب سوچو کہ وہی وقت آ گیا ۔ عیسائیوں نے شیطانی مکائد سے پنجاب اور ہندوستان میں کیا کچھ نہ کیا۔
یہی شیطانی آواز ہے اب رحمانی آواز کے منتظر رہو ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
یقیناً سمجھنا چاہیے کہ ہمارا الہام کی رو سے آتھم صاحب کی پوشیدہ حالت پر اطلاع پانا کہ انہوں نے ضرور
اسلامی عظمت اور صداقت کی طرف رجوع کیا ہے آتھم صاحب کے واسطے ایک نشان ہے اور اگر چہ کوئی دوسرا سمجھے
یا نہ سمجھے مگر آتھم صاحب کا دل ضرور گواہی دے گا کہ یہ وہ پوشیدہ امر ہے جو ان کے دل میں تھا اور خدا تعالیٰ نے جو
علیم و حکیم ہے اپنے بندہ کو اس سے اطلاع دی اور ان کے اس غم وہم سے مطلع فرمایا جو محض اسلامی شوکت اور
صداقت کے قبول کرنے کی وجہ سے تھا نہ کسی اور وجہ سے اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ میرے سامنے ہرگز مقابل پر
نہیں آئیں گے کیونکہ میں صادق ہوں اور الہام سچا ہے ۔ منہ

اقتدار پر ایمان رکھتے ہیں بلکہ آزما بھی چکے ہیں تو پھر ان کی خدمت میں عرض کر دیں کہ اب اس
قطعی فیصلہ کے وقت میں مجھ کو ضرور زندہ رکھیو۔ یوں تو موت کی گرفت سے کوئی بھی باہر نہیں اگر
آتھم صاحب چوسٹھ برس کے ہیں تو عاجز قریباً ساٹھ برس کا ہے اور ہم دونوں پر قانونِ قدرت
یکساں مؤثر ہے لیکن اگر اسی طرح کی قسم کسی راستی کی آزمائش کے لئے ہم کو دی جائے تو ہم ایک
برس کیا دس برس تک اپنے زندہ رہنے کی قسم کھا سکتے ہیں کیونکہ جانتے ہیں کہ دینی بحث کے وقت میں
ضرور خدا تعالیٰ ہماری مدد کرے گا اور ایسا شخص تو سخت بے ایمان اور دہر یہ ہوگا کہ جس کو ایسی بحث
میں یہ خیال آوے کہ شاید میں اتفاقاً مر جاؤں کیا زندہ رہنا اور مرنا اس کے خدا کے ہاتھ نہیں ۔ کیا بغیر
حکم حاکم کے یوں ہی اتفاقی طور پر لوگ مر جاتے ہیں۔ اور نیز اتفاق اور امکان تو دونوں پہلو رکھتا
ہے مرنا اور نا مرنا بھی بلکہ نامرنے کا پہلو قوی اور غالب ہے کیونکہ مر جانا تو ایک نیا حادثہ ہے جو ہنوز
معدوم ہے اور زندہ رہنا ایک معمولی امر ہے جو موجود بالفعل ہے پھر موت سے غم کر نا صریح اس امر کا
ثبوت ہے کہ اپنے خدا کے کامل اقتدار پر ایمان نہیں حضرت یہ تو دو خداؤں کی لڑائی ہے اب وہی
غالب ہوگا جو سچا خدا ہے۔ جبکہ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے خدا کی ضرور یہ قدرت ظاہر ہوگی کہ اس قسم
والے برس میں ہم نہیں مریں گے لیکن اگر آتھم صاحب نے جھوٹی قسم کھالی تو ضرور فوت ہو جائیں
گے تو جائے انصاف ہے کہ آتھم صاحب کے خدا پر کیا حادثہ نازل ہوگا کہ وہ ان کو بچا نہیں سکے گا
اور منجی ہونے سے استعفی دے دے گا ۔ غرض اب گریز کی کوئی وجہ نہیں یا تو مسیح کو قادر خدا کہنا
چھوڑیں اور یا قسم کھالیں ۔ ہاں اگر عام مجلس میں یہ اقرار کر دیں کہ ان کے مسیح ابن اللہ کو برس تک
زندہ رکھنے کی تو قدرت نہیں مگر برس کے تیسرے حصہ یا تین دن تک البتہ قدرت ہے اور اس
مدت تک اپنے پرستار کو زندہ رکھ سکتا ہے تو ہم اس اقرار کے بعد چار مہینہ یا تین ہی دن تسلیم کر
لیں گے اگر اب بھی یہ دو ہزار روپیہ کا اشتہار پا کر منہ پھیر لیا تو ہر یک جگہ ہماری کامل فتح کا نقارہ
بجے گا اور عیسائی اور نیم عیسائی سب ذلیل اور پست ہو جائیں گے اور ہم اس اشتہار کے روز
اشاعت سے بھی ایک ہفتہ کی میعاد آتھم صاحب کو دیتے ہیں اور باقی وہی شرائط ہیں جو اشتہار

۹ رستمبر ۱۸۹۴ء میں بتصریح لکھ چکے ہیں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر میرزاغلام احمد قادیانی ۲۰ رستمبر ۱۸۹۴ء
تعداد اشاعت دس ہزار (۱۰۰۰۰)
مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر
یہ اشتہار کے چار صفحوں پر ہے ) یہ اشتہار ضمیمہ انوار الاسلام میں صفحہ اتام پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۶۳ تا ۷۰ )

آج 10 میں سے 10 باقی