مرزا احمد بیگ پوشیار پوری اور اس کے داماد سلطان محمد کی نسبت جو پیشگوئی کی تھی اس کی حقیقت

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری اور اس کے داماد سلطان محمد
کی نسبت جو پیشگوئی کی تھی اس کی حقیقت
چونکہ بہت سے لوگ دریافت کرتے ہیں کہ اس پیشگوئی کی میعاد پوری ہو گئی۔ اور ابھی
پیشگوئی کے پورے ہونے کا نام ونشان نہیں۔ اس لیے ان کو اصل حقیقت پر مطلع کرنے کے لیے لکھا
جاتا ہے کہ اس پیشگوئی کے دو حصہ تھے۔ پہلا اور بڑا حصہ مرزا احمد بیگ کی وفات معہ اس کی دوسری
مصیبتوں کے تھی اور دوسرا حصہ اس کے داماد کی وفات کی نسبت تھا جو سلطان محمد ساکن پٹی ہے۔ یہ اور
دونوں حصے ایک ہی پیشگوئی اور ایک ہی الہام میں داخل تھے۔ چنانچہ مدت دو سال گذر چکی جو مرزا
احمد بیگ میعاد کے اندر فوت ہو گیا اور جیسا کہ پیشگوئی کا منشاء تھا اس نے اپنی زندگی میں پیشگوئی
کے بعد اپنے بیٹے کی وفات اور دو ہمشیروں کی وفات اور کئی قسم کی حرج اور تکالیف مالی اور کئی
ناکامیاں دیکھ کر آخر مقام ہوشیار پور میں میعاد کے اندر وفات کی اور اس حصہ پیشگوئی کی نسبت میاں
شیخ بٹالوی صاحب نے اپنی اشاعت السنہ میں لکھا کہ اگر چہ یہ پیشگوئی تو پوری ہوگئی مگر یہ الہام سے
نہیں بلکہ علم رمل یا نجوم و غیرہ کے ذریعہ سے کی گئی۔ غرض اس بات سے بڑے بڑے دشمن بھی انکار

نہ کر سکے کہ اس پیشگوئی کا نصف حصہ بڑی صفائی سے پورا ہو گیا ۔ باقی رہا دوسرا حصہ جو احمد بیگ کے
داماد کی وفات ہے یہ اگر میعاد مقررہ میں پورا نہ ہوا بلکہ میعاد کے بعد پورا ہوا تو اس پر وہی لوگ
اعتراض کریں گے جن کو خدا تعالیٰ کی ان سنتوں اور قانون سے بے خبری ہے جو اس کی پاک کتاب
میں پائی جاتی ہیں ۔ ہم کئی بار لکھ چکے ہیں جو تخویف اور انذار کی پیشگوئیاں جس قدر ہوتی ہیں جن کے
ذریعہ سے ایک بے باک قوم کو سزا دینا منظور ہوتا ہے ان کی تاریخیں اور میعادیں تقدیر مبرم کی طرح
نہیں ہوتیں بلکہ تقدیر معلق کی طرح ہوتی ہیں اور اگر وہ لوگ نزول عذاب سے پہلے تو بہ اور استغفار
اور رجوع الی الحق سے کسی قدر اپنی شوخیوں اور چالا کیوں اور تکبروں کی اصلاح کریں تو وہ عذاب
کسی ایسے وقت پر جا پڑتا ہے کہ جب وہ لوگ اپنی پہلی عادات کی طرف پھر رجوع کر لیں ۔ یہی
سنت اللہ ہے کہ قرآن کریم اور دوسری الہی کتابوں سے ثابت ہوتی ہے اور چونکہ یہ سنت مستمرہ اور
عادت قدیمہ حضرت باری جل اسمۂ کی ہے جس کا ذکر اس کی تمام کتابوں میں پایا جاتا ہے اس لیے ذکراس کی
اندار اور تخویف کے الہامات میں کچھ ضرور نہیں ہوتا کہ شرط کے طور پر اس سنت اللہ کا الہام میں ذکر
بھی کیا جائے ۔ کیونکہ کوئی الہام اس سنت اللہ کے مخالف ہو ہی نہیں سکتا جو خدا تعالیٰ کی پاک کتابوں
میں دائمی طور پر پائی جاتی ہے۔ وجہ یہ کہ ہر ایک الہام کے لیے کتاب الہی بطور امام اور یمن کے ہے
ہوں ہے اور یہ
اور ضرور ہے کہ الہام اپنے امام کی سنن اور حدود سے تجاوز نہ کرے ورنہ وہ الہام الہی نہیں ہو سکتا۔
اب بعد اس تمہید کے جاننا چاہیے کہ یہ پیشگوئی بھی بطور انذار اور تخویف کے تھی۔ اور موت کا
نوٹ ۔ اس عادت اللہ سے تو سارا قرآن اور پہلی سماوی کتا بیں بھری ہوئی ہیں کہ عذاب کی پیشگوئیوں کی میعاد تو بہ
اور استغفار سے اور حق کی عظمت کا خوف اپنے دل پر ڈالنے سے ملتی رہی ہے۔ جیسا کہ یونس نبی کا قصہ ہی اس پر
شاہد ہے۔ جن کی قوم کو قطعی طور پر بغیر بیان کسی شرط کے چالیس دن کی میعاد بتلائی گئی تھی لیکن حضرت آدم سے
لے کر ہمارے نبی صلعم تک ایسی کوئی نظیر کسی نبی کے عہد میں نہیں ملے گی اور نہ کسی ربانی کتاب میں اس کا پتہ ملے گا
کہ کسی شخص یا کسی قوم نے عذاب کی خبر سن کر اور اس کی میعاد سے مطلع ہو کر قبل نزول عذاب تو بہ اور خوف الہی کی
طرف رجوع کیا ہو اور پھر بھی ان پر پتھر بر سے ہوں یا اور کسی عذاب سے وہ ہلاک کئے گئے ہوں اور اگر کسی کی نظر
میں کوئی بھی نظیر ہو تو پیش کرے اور یاد رکھے کہ وہ ہرگز کسی ربانی کتاب سے پیش نہیں کر سکے گا پس ناحق ایک متفق
علیہا صداقت سے انکار کر کے اپنے تئیں جہنم کا ایندھن نہ بناویں۔ منہ

وعدہ بھی بطور عذاب کے وعدہ کے تھا۔ کیونکہ اس کی بنیاد یہ تھی کہ جو دختر احمد بیگ مسٹمی سلطان محمد سے
بیاہی گئی اس کا والد اور اس کے اقارب اور عزیز بہت بے دین تھے اور تکذیب حق میں حد سے
بڑھے ہوئے تھے اور ایک ان میں سے سخت دہریہ تھا جو اسلام سے مرتد ہو کر اسلام کے مخالف اشتہار
چھپاتا اور خدا تعالیٰ کے پاک دین کی بے ادبیاں کرتا تھا اور دوسرے سب اس کے موافق اور محبّ
تھے۔ سوایسا اتفاق ہوا کہ ایک مرتبہ اُس نے اشتہار چھپایا اور اسلام کی بہت توہین کی اور اس عاجز
سے اسلام کی صداقت کے لیے نشان چاہا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات پر ٹھٹھا کیا اور
دوسرے اس سے الگ نہیں ہوئے بلکہ اس کے ساتھ رہے اس لیے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ ان کو وہ
نشان دکھلاوے جس سے وہ ذلیل ہوں ۔ پس اُس نے اُس تمام ملحد گروہ کے حق میں مجھے مخاطب کر
کے فرمایا کہ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ كَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُ وُنَ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَ يَرُدُّهَا إِلَيْكَ
لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ إِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ ۔ یعنی ان لوگوں نے ہمارے نشانوں کی
تکذیب کی اور ان سے ٹھٹھا کیا ۔ سو خدا اُن کے شر دور کرنے کے لیے تیرے لئے کافی ہوگا اور انہیں
یہ نشان دکھلائے گا کہ احمد بیگ کی بڑی لڑکی ایک جگہ بیاہی جائے گی اور خدا اس کو پھر تیری طرف
واپس لائے گا۔ یعنی آخر وہ تیرے نکاح میں آئے گی ۔ اور خدا سب روکیں درمیان سے اُٹھا
دے گا۔ خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں ۔ تیرا رب ایسا قادر ہے کہ جس کام کا وہ ارادہ کرے اس کام کو وہ
اپنے منشاء کے موافق ضرور پورا کرتا ہے۔ سو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ اس قوم کے لیے نشان تھا جو
بیبا کی اور نافرمانی اور ٹھٹھے میں حد سے زیادہ بڑھ گئے تھے اور اس الہام کی تفصیل یعنی فقرہ
فَسَيَكْفِيكَهُمُ الله کی شرح دوسرے الہاموں سے یہ معلوم ہوئی تھی کہ خدا تعالیٰ احمد بیگ کو نکاح
سے تین سال کے اندر بلکہ بہت قریب موت دے گا اور اس کے داماد کو اڑھائی سال کے اندر روز
نکاح سے وفات دے گا اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں احمد بیگ میعاد کے اندر یعنی روز نکاح سے چھ ماہ
بعد وفات پا گیا اور اس نے اس ڈرانے والے الہام کی کیفیت دیکھ لی جو اس کو سنایا گیا تھا۔ ویسا ہی
اس کے بے دین اقارب کو اس کے مرنے کا صدمہ کامل طور پر پہنچ گیا لیکن اس کا داماد جواڑھائی سال
کے اندر فوت نہ ہوا تو اس کی یہی وجہ تھی جو اس عبرت انگیز واقعہ کے بعد جواحمد بیگ اس کے خسر کی

وفات تھی ایک شدید خوف اور حزن اس کے دل پر وارد ہو گیا۔ اور نہ صرف اس کے دل پر بلکہ اس کے
تمام متعلقین کو اس خوف اور حزن نے گھیر لیا اور یہ بات ظاہر ہے کہ جب دو آدمی کی موت ایک ہی
پیشگوئی میں بیان کی گئی ہو اور ایک ان میں سے میعاد کے اندر مر جائے تو وہ جو دوسرا باقی ہے اس کی
بھی کمر ٹوٹ جاتی ہے کیونکہ ایک ہی موت کے دونوں نیچے تھے۔ پس جو زندہ رہ گیا ہے وہ جب ایسی
موت کو دیکھتا ہے ایک ایسا جا نگاہ غم اس کو پکڑ لیتا ہے کہ اس کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ یعنی وہ بھی
قریب قریب میت ہی کے ہوتا ہے۔ سو ایک دانا سوچ سکتا ہے کہ احمد بیگ کے مرنے کے بعد جس
کی موت پیشگوئی کی ایک جز تھی۔ دوسری جز والی کا کیا حال ہوا ہوگا گویا وہ جیتا ہی مر گیا ہوگا۔ چنانچہ
اس کے بزرگوں کی طرف سے دو خط ہمیں بھی پہنچے جو ایک حکیم صاحب باشندہ لاہور کے ہاتھ سے
لکھے ہوئے تھے جن میں انہوں نے اپنے تو بہ اور استغفار کا حال لکھا ہے سو ان تمام قرائن کو دیکھ کر
ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ تاریخ وفات سلطان محمد قائم نہیں رہ سکتی کیونکہ ایسی تاریخیں جو تخویف اور
انذار کے نشانوں میں سے ہوتی ہیں ہمیشہ بطور تقدیر معلق کے ہوتی ہیں اور سلطان محمد اور اس کے
اقارب اس لیے مجرم ٹھہر گئے کہ انہوں نے یہ گناہ کیا کہ ان کو ہم نے بار بار بوساطت بعض مخلصوں
اور نیز خطوط کے ذریعہ سے بہت کھول کر سنا دیا تھا کہ یہ پیشگوئی ایک قوم سرکش کے لیے خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے تم ان کے ساتھ مل کر ویسے ہی مستوجب عذاب مت بنومگر چونکہ وہ بھی سخت دل اور
دنیا پرست تھے اس لیے انہوں نے نہ مانا اور اسی طرح ٹھٹھا اور ہنسی کی اور اپنی بیبا کی سے اس رشتہ
سے دستکش نہ ہوئے۔ مگر احمد بیگ کی وفات کے بعد ان کے دلوں پر سخت رُعب طاری ہوا۔ اور
انہوں نے ربانی پیشگوئی کے خوف وغم کو کسی قدر اپنے دلوں پر غالب کر لیا۔ اور اگر چہ سخت دل بہت
تھے لیکن احمد بیگ کے مرنے نے اُن کی کمر توڑ دی اور اسی وجہ سے ان کی طرف سے عذر اور پشیمانی
کے خط بھی پہنچے اور جبکہ وہ اپنے دلوں میں بہت ڈرے اور سخت ہراساں ہوئے پس ضرور تھا کہ
خدا تعالیٰ اپنی سنت قدیمہ کے موافق تاریخ عذاب کو کسی اور موقع پر ڈال دے یعنی ان دنوں پر جبکہ
وہ لوگ اپنی حالت بیبا کی اور تکبر اور غفلت کی طرف کامل طور سے رجوع کر لیں کیونکہ عذاب کی
میعاد ایک تقدیر معلق ہوتی ہے جو خوف اور رجوع سے دوسرے وقت پر جا پڑتی ہے جیسا کہ تمام

قرآن اس پر شاہد ہے لیکن نفس پیشگوئی یعنی اس عورت کا اس عاجز کے نکاح میں آنا یہ تقدیر مبرم
ہے جو کسی طرح ٹل نہیں سکتی ۔ کیونکہ اس کے لیے الہام الہی میں یہ فقرہ موجود ہے کہ لا تَبْدِيلَ
لِكَلِمَاتِ اللهِ یعنی میری یہ بات ہر گز نہیں ملے گی ۔ پس اگر ٹل جائے تو خدا تعالیٰ کا کلام باطل ہوتا
ہے۔ سوان دنوں کے بعد جب خدا تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں کو دیکھے گا کہ سخت ہو گئے اور انہوں نے
اس ڈھیل اور مہلت کا قدر نہ کیا جو چند روز تک ان کو دی گئی تھی تو وہ اپنی پاک کلام کی پیشگوئی پوری
کرنے کے لیے متوجہ ہو گا اور اسی طرح کرے گا ۔ جیسا کہ اس نے فرمایا کہ میں اس عورت کو اس
کے نکاح کے بعد واپس لاؤں گا اور تجھے دُوں گا اور میری تقدیر کبھی نہیں بدلے گی اور
میرے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور میں سب روکوں کو اُٹھا دُوں گا جو اس حکم کے نفاذ
سے مانع ہوں ۔ اب اس عظیم الشان پیشگوئی سے ظاہر ہے کہ وہ کیا کیا کرے گا اور کون کون سی قہری
قدرت دکھلائے گا اور کس کس شخص کو روک کی طرح سمجھ کر اس دُنیا سے اُٹھا لے گا۔ یہ وہ پیشگوئی ہے
جو قریباً سات برس سے شائع ہو چکی ہے اور اس وقت سے بذریعہ اشتہارات شائع ہے جبکہ احمد بیگ
کی دختر کا سلطان محمد سے ناطہ بھی نہیں ہوا تھا بلکہ کسی کے خیال میں بھی نہیں تھا کہ اس جگہ ناطہ ہوگا ۔ سو
خدا نے اور روکیں تو اس عورت کے نکاح کے بعد اُٹھا لیں یعنی احمد بیگ اور اس کی دو ہمشیرہ کو جو سخت
مانع تھی اس دنیا سے اُٹھا لیا۔ باقی جو کچھ خدا تعالیٰ کرے گا لوگ دیکھیں گے۔ یہ نشان ہے جو ایسے
لوگوں کو دیا جائے گا جو ہماری قوم اور کنبہ سے خدا سے اور خدا کے دین سے منکر اور اس غفلت خانہ
سے محبت لگائے بیٹھے ہیں ، لیکن اب بہتیرے جاہل اس میعاد گذرنے کے بعد ہنسی کریں گے لے اور
اپنی بد نصیبی سے صادق کا نام کا ذب رکھیں گے، لیکن وہ دن جلد آتے جاتے ہیں کہ جب یہ لوگ
شرمندہ ہوں گے اور حق ظاہر ہو گا اور سچائی کا نُور چمکے گا اور خدا تعالیٰ کے غیر متبدل وعدے
پورے ہو جائیں گے۔ کیا کوئی زمین پر ہے جو اُن کو روک سکے؟ بد بخت انسان بدظنی کی
لے نوٹ ۔ جاننا چاہیے کہ اسلامی پیشگوئیاں بھی منجملہ سماوی علوم کے ایک عظیم الشان علم ہے جو ربانی کتاب کتار کی
ستوں اور قانون سے باہر نہیں ہو سکتیں اور جو لوگ ان کی نسبت کچھ رائے ظاہر کریں اُن پر فرض ہے کہ پہلے ربانی
کتاب کا علم ان کو حاصل ہو کیونکہ وہ پیشگوئیاں الہی کتاب کے زیر سا یہ چلتی ہیں ۔ منہ

طرف جلدی کرتا ہے۔ اور حلیم طبیعت اور عمیق فکر کے ساتھ نہیں سوچتا۔
اے بدفطر تو ! اپنی فطرتیں دکھلا ؤ لعنتیں بھیجو، ٹھٹھے کرو اور صادقوں کا نام
کا ذب اور دروغگو رکھو، لیکن عنقریب دیکھو گے کہ کیا ہوتا ہے۔ تم ہم پر لعنت
کرو تا فرشتے تم پر لعنت کریں۔ میں نے بہت چاہا کہ تمہارے اندر سچائی
ڈالوں اور تاریکی سے تمہیں نکالوں اور نور کے فرزند بناؤں ، لیکن تمہاری
بدبختی تم پر غالب آگئی ۔ سواب جو چاہو لکھو۔ تم مجھے دیکھ نہیں سکتے ۔ جب تک
وہ دن نہ آوے کہ جو قادر کریم نے میرے دکھانے کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔
ضرور تھا کہ تمہیں ابتلاء میں ڈالے اور تمہاری آزمایش کرے تا تمہارے
جھوٹے دعوے فہم اور فراست اور تقوی اور علم قرآن کے تم پر گھل جائیں ۔
یا درکھو کہ عورت مذکورہ کے نکاح کی پیشگوئی اس قادر مطلق کی طرف سے ہے جس کی باتیں ٹل
نہیں سکتیں۔ لیکن قرآن بتلا رہا ہے کہ ایسی پیشگوئیوں کی میعاد میں معلق تقدیر کی قسم میں سے ہوتی
ہیں ۔ لہذا ان کی تبدل اور تغیر کی وجوہ پیدا ہونے کے وقت ضرور وہ تاریخیں اور میعاد میں ٹل جاتی
ہیں ۔ یہی سنت اللہ ہے جس سے قرآن بھرا پڑا ہے۔ پس ہر ایک پیشگوئی جو وحی اور الہام کے ذریعہ
سے ہو گی ضرور ہے کہ وہ اسی سنت کے موافق ہو جو خدا تعالیٰ کی کتابوں میں قرار پا چکی ہے اور اس
زمانہ میں اس سے یہ فائدہ بھی متصور ہے کہ جو علوم ربانی دنیا سے اُٹھ گئے تھے پھر لوگوں کی ان پر نظر دنیا سےاُٹھ تھے پر
پڑے اور معارف فرقانی کی تجدید ہو جائے اور نہ صرف پیشگوئی ظاہر ہو بلکہ ساتھ اس کے معارف
بھی تازہ ہو جائیں اور اس پیشگوئی کے متعلق جو دقیقہ معرفت ہے وہ یہ ہے کہ یہ پیشگوئی اسی قوم کے
ڈرانے کے لیے ہے جن کی طبیعتوں میں الحاد اور ارتداد غلبہ کر گیا تھا۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے اس
پیشگوئی کے پہلے کلمات میں ہی فرمایا کہ یہ لوگ میری آیتوں کی تکذیب کرتے اور میرے نشانوں
سے ٹھٹھا کرتے ہیں ۔ پس جبکہ یہ پیشگوئی انذار اور تخویف پر مشتمل تھی اور موت کے وعدے محض
عذاب کے طور پر تھے اس لیے ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ عذاب اور تاخیر عذاب میں اپنی اس سنت اور

عادت کا اس جگہ بھی پابند ہو جس کا ذکر قرآن کریم میں بتصریح موجود ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس
مہیمن اور امام کتاب میں یہ دائمی قاعدہ باندھ دیا ہے کہ فاسقوں اور کافروں کے رجوع اور توبہ سے
میعاد عذاب میں تاخیر واقعہ ہو جاتی ہے۔ اور پھر جب وہ فسق اور گھر اور سرکشی اور شوخی اور تکبر کی
طرف رجوع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ سے اسباب ہلاکت پیدا کر لیتے ہیں تو وہ لازوال وعدہ ظہور
پذیر میر ہو جاتا ہے۔ اور جب کتاب الہی میں ایک صریح سنت اللہ موجود ہو جس کی رعایت بہر حالت
ضروری ہے تو الہام میں یہ ضروری نہیں ہوگا کہ شرط کے طور پر اس سنت کا ذکر کیا جائے کیونکہ
الہام ہمیشہ کتاب الہی کا تابع اور اس کی شرائط کا پابند ہے اور ممکن نہیں کہ صحیح اور حقا اور حق الہام اس
کے برخلاف ہو۔ پس اگر الہام میں ایک بات کا شرط کے طور پر صریح ذکر موجود ہو یا نہ ہولیکن
اگر اس بات کا کلام الہی میں صریح ذکر موجود ہے اور وہ سنت اللہ ہے تو بموجب آیت کریمہ ،
وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا ہے وہ سنت اللہ اگر اس کا موقعہ الہامی پیشگوئی میں پیدا ہو جائے تو
ضرور پوری ہو گی اور ممکن نہ ہوگا کہ اس کے برخلاف الہام ظاہر ہو سکے لیے مثلاً اگر کسی الہام میں
عذاب کے طور پر کسی سرکش انسان کے لیے وعدہ ہے کہ وہ فلاں تاریخ تک مرے گا اور اس کا مرنا
عذاب کے طور پر ہوگا اور الہام میں کوئی اور شرط بصراحت موجود نہیں۔ یعنی یہ نہیں بیان کیا گیا کہ اگر
وہ سرکشی کے طریق کو چھوڑ دے گا تو عذاب ملتوی ہو جائے گا۔ سواگر ایسے الہام کی میعاد میں وہ شخص
جس کی نسبت الہام ہے تو بہ اور استغفار کرے اور اپنے دل پر اس الہام الہی کی عظمت کو ڈال لے تو
سنت اللہ اسی طرح پر ہے کہ وہ ہ عذاب کا وقت ٹل جاتا ہے اور دوسرے وقت پر عذاب جا پڑتا تا ہے یعنی
جب پھر سرکشی کی طرف رجوع کرے تو عذاب نازل ہو جاتا ہے اور یہ تاخیر عذاب ایک مہلت دہی
کے طور پر ہوتی ہے۔ پس اگر وہ شخص اس تاخیر عذاب کی وجوہ بکلی اپنے سر پر سے اُٹھا لیوے۔ مثلاً
الاحزاب : ٦٣
نوٹ ۔ یہ بالکل سچ اور سراسر سچ ہے کہ سنت اللہ کے مخالف یعنی اس عادت اللہ کے مخالف جو ربانی
کتابوں میں قرار پا چکی ہے کوئی الہام ظاہر نہیں ہو سکتا ۔ چاہیے کہ رائے لگانے سے پہلے اس بات پر خوب زور سے ہو۔
بحث کر لو۔ پھر رائے لگاؤ ورنہ وہ رائے سراسر ملحدانہ ہوگی ۔ منہ

اگر کافر ہے تو سچ مچ مسلمان ہو جائے اور اگر ایک جرم کا مرتکب ہے تو سچ مچ اس جرم سے دست بردار
ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے ظِلِ امان میں آ جاتا ہے۔ پھر اگر کبھی مرتا بھی ہے تو عذاب سے نہیں بلکہ
موت مقدر کی ضرورت کے باعث سے مرتا ہے، لیکن اگر سرکشی کو اور ان تمام امور کو جو اس کی سرکشی پر
شاہد اور خدا تعالیٰ کے ارادہ کے مخالف ہوں چھوڑنا نہ چاہیے اور سچی اطاعت سے دور رہے تو پھر اس
عذاب سے بچ نہیں سکتا جو اس کے لیے مقدر ہے یہ تعلیم قرآن اور خدا تعالیٰ کی ساری کتابوں کی ہے
اور اسی کے نیچے وہ تمام الہامات ہیں جو اولیاء اللہ کو ہوتے ہیں اور کوئی الہام اس سنت اللہ کے مخالف
نہیں ہوتا۔ اور اگر چہ بظاہر مخالف ہو تو اس کے صحیح وہی ہوں گے جو اس سنت اللہ کے موافق ہوں ۔
۔
پس یہی ربانی الہامات کی اصل حقیقت اور سچی فلاسفی ہے جس کے ماننے کے بغیر انسان کو کچھ بن
نہیں پڑتا لیکن دنیا میں بہتیرے ایسے یا وہ گو اور احمق ہیں جو اس سے زیادہ کچھ نہیں جانتے کہ اگر کسی
الہام میں خدا تعالیٰ کی طرف سے میعاد مقرر ہو تو ضرور وہ میعاد اپنے وقت مقررہ پر پوری ہونی
چاہیے۔ مگر ایسے لوگ اپنی بیوقوفی اور حماقت کی وجہ سے نہایت ہی قابل رحم ہیں ۔ وہ نہیں سمجھتے کہ
پیشگوئیوں کا خدا تعالیٰ کی کامل صفات اور ربانی کتاب کے موافق ظاہر ہونا ضروری ہے جبکہ وہ نہایت
ہی رحیم و کریم و حلیم ہے۔ اور ڈرنے والے کو ایسے طور سے نہیں پکڑتا جیسا کہ سخت دل اور بیباک کو
پکڑتا ہے اور سچی توبہ اور صدقہ اور خیرات سے عذاب میں تاخیر ڈال دیتا ہے تو یہ بات نہایت
ضروری ہے کہ اس کے وعدے اور اس کی پیشگوئیاں اس کی صفات کے مخالف نہ ہوں ۔ اور یہ
بات تو عام لوگوں کے لیے ہے جو خدا تعالیٰ کی کتابوں کو غور سے نہیں دیکھتے، لیکن جو لوگ خدا تعالیٰ
کی پاک کتاب قرآن کریم میں تدبر کر سکتے ہیں اور ان الہی سنتوں سے واقف ہیں جو اُس
مقدس کتاب میں درج ہیں۔ وہ ہمارے اس بیان کو خوب سمجھتے ہیں اور ان کی
سخت بے ایمانی ہو گی اگر وہ اس کا انکار کریں۔ لیکن چونکہ وہ اس طوفان حسد اور تعصب
کے وقت کسی قسم کی بے ایمانی سے نہیں ڈرتے اس لئے ان کی پردہ دری کے لیے ایک اور انتظام کی
لے معنی“ کا لفظ کا تب سے اصل اشتہار میں رہ گیا ہے اس لئے ہم نے بھی نہیں لکھا ۔ (المرتب)

ضرورت ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ اگر وہ کسی طرح اپنی بے ایمانی اور یاوہ گوئی سے باز نہ آویں تو ہم ان
میں سے شیخ محمد حسین بٹالوی اور مولوی عبد الجبار غزنوی ثم امرتسری اور مولوی رشید احمد گنگوہی
کو اس فیصلہ کے لیے منتخب کرتے ہیں کہ اگر وہ تینوں یا ان میں سے کوئی ایک ہمارے اس بیان کا وہ
منکر ہو اور اس کا یہ دعوی ہو کہ کوئی ایسی الہامی پیشگوئی جس میں عذاب موت کے لیے کوئی تاریخ
مقرر کی گئی ہو اس تاریخ کے بارے میں خدا تعالیٰ کا یہ قانون قدرت اور سنت قدیمہ نہیں ہے کہ وہ
ایسے شخص یا ایسی قوم کی تو بہ یا خائف اور ہراساں ہونے سے جن کی نسبت وہ وعدہ عذاب ہے
دوسرے وقت پر جا پڑے تو طریق فیصلہ یہ ہے کہ وہ ایک تاریخ مقرر کر کے جلسہ عام میں
اس بارہ میں نصوص صریحہ کتاب اللہ اور احادیث نبویہ اور کتب سابقہ کی ہم سے سنیں اور صرف
دو گھنٹہ تک ہمیں مہلت دیں تا ہم کتاب اور سنت اور پہلی سماوی کتابوں کے دلائل شافیہ اپنی تائید
دعوی میں ان کے سامنے پیش کر دیں۔ پھر اگر وہ قبول کر لیں تو چاہیے کہ حیا اور شرم کر کے آئندہ ایسی
پیشگوئیوں کی تکذیب نہ کریں بلکہ خود مؤید اور مصدق ہو کر دوسرے منکروں کو سمجھاتے رہیں اور
خدا تعالیٰ سے ڈریں اور تقویٰ کا طریق اختیار کریں۔ اور اگر ان نصوص اور دلائل سے منکر ہوں اور
ان کا یہ خیال ہو کہ یہ دعوی نصوص صریحہ سے ثابت نہیں ہو سکا اور جو دلائل بیان کئے گئے ہیں وہ باطل
ہیں تو ہم ان کے لئے دو سو روپیہ نقد کا انعام مقرر کرتے ہیں کہ وہ اسی جلسہ میں تین مرتبہ
بدیں الفاظ قسم کھائیں کہ
اے خدا قادر ذوالجلال جو جھوٹوں کو سزا دیتا اور سیچوں کی حمایت کرتا ہے،
میں تیری ذات کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ جو کچھ دلائل پیش کئے گئے وہ سب
لے نوٹ :۔ اس انتظام کی اس لیے ضرورت ہے کہ بعض ملحد جن کے سیاہ دل ہیں ضرور یہ کہیں گے کہ اب اپنے
بچاؤ کے لیے یہ باتیں بنالی ہیں۔ لہذا و لہذا واجب ہے کہ یہ فیصلہ قرآن کریم اور آثار نبویہ کے رو سے کیا جائے اور
مومن کو چاہیے کہ ہر ایک مقدمہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف رڈ کرے اور ہر ایک امر میں خدا کی کتاب کو معیار
بناوے۔ اور جو شخص قرآن اور رسول کے فیصلہ پر راضی نہ ہوا اور کوئی اور راہ ڈھونڈے تو وہ وہی ہے جو بے ایمان
اور حیلہ ساز ہے۔ منہ

باطل ہیں اور تیری ہرگز یہ عادت نہیں کہ عذاب کے وعدوں اور میعادوں میں کسی
کی تو بہ یا خائف اور ہراساں ہونے سے تاخیر کر دے۔ بلکہ ایسی پیشگوئی سراسر
جھوٹ ہے یا شیطانی ہے اور ہرگز تیری طرف سے نہیں اور اسے قادر خدا اگر تو جانتا ہے
کہ میں نے جھوٹ بولا ہے اور حق کے برخلاف کہا ہے تو مجھے ذلت اور دُکھ کے عذاب سے ہلاک کر
اور جس کی میں نے تکذیب کی ہے اس کو میری ذلت اور میری تباہی اور میری موت دکھا دے اور اس
دعا کے ساتھ ہر ایک دفعہ ہم آمین کہیں گے۔ اور تین مرتبہ دُعا ہو گی اور تین مرتبہ ہی آمین اور بعد اس
کے بلا توقف اس قسم کھانے والے کو دو سو روپیہ نقد دیا جائے گا۔ اور ہم واپسی کی شرط نہیں کرتے۔
ہمارے لیے یہ کافی ہے کہ ان لوگوں میں سے کوئی سخت موذی عذاب الہی میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو اور
لوگ عبرت پکڑیں اور راہ راست پر آویں اور شیاطین کے پنجہ سے مخلصی پاویں، لیکن اگر کوئی اب بھی
باز نہ آوے اور بیجا تکذیب سے زبان بند نہ کرے تو وہ صریح ظالم اور خدا تعالیٰ کی کتاب سے منہ
پھیرنے والا ہے پس حق کے طالبوں کو چاہیے کہ ایسے دروغگو اور مفسد کی کسی بات پر اعتماد نہ کریں کیونکہ
اس نے سچائی کی طرف رخ نہیں کیا اور دانستہ جھوٹ کی پیروی کی۔ اس سے زیادہ ہم کیا لکھیں اور کیا
کہیں اور کس طور سے ایسے دلوں کو سمجھاویں جو دانستہ حق سے منہ پھیر رہے ہیں۔ اگر ہمارے مخالفہ
سچے ہیں تو اس طریق فیصلہ کو قبول کریں ورنہ جو لوگ صاف اور سچے فیصلہ سے انکار کریں اور تکذیب
سے باز نہ آئیں تو ان پر نہ انسان بلکہ فرشتے لعنت کرتے ہیں۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
راقم غلام احمد از قادیان
تعداد اشاعت ۵۰۰۰
L
رستمبر ۱۸۹۴
( مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر )
یہ اشتہار سائز کے ۸ صفحوں پر ہے )
A
تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۱۱۱ تا ۱۲۲)
لے نوٹ از ناشر - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس اشتہار کی درست تاریخ ۶ راکتو بر ۱۸۹۴ ء بیان فرمائی ہے۔
(انوار الاسلام - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۰۲ حاشیه )

آج 10 میں سے 10 باقی