اشتہار انعامی چار ہزار روپیہ بمرتبہ چہارم

مجموعہ اشتہارات (جلد 1), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

L
خوف کا اقرار اخباروں میں چھپوا دیا اور جابجا خطوط میں اقرار کیا۔ اب یہ بوجھ آتھم صاحب کی
گردن پر ہے کہ اپنے اقرار کو بے ثبوت نہ چھوڑیں بلکہ قسم کے طریق سے جو ایک سہل طریق ہے اور
جو ہمارے نزدیک قطعی اور یقینی ہے ہمیں مطمئن کر دیں کہ وہ پیشگوئی کی عظمت سے نہیں ڈرے بلکہ وہ
فی الحقیقت ہمیں ایک خونی انسان یقین کرتے اور ہماری تلواروں کی چمک دیکھتے تھے اور ہم انہیں
کچھ بھی تکلیف نہیں دیتے بلکہ اس قسم پر چار دیتے بلکہ اس قسم پر چار ہزار روپیہ بشرائط اشتہار ۹ رستمبر ۱۸۹۴ء و ۲۰ رستمبر ۱۸۹۴ء
ان کی نذر کریں گے اور ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا یہ عذر کہ مسیحیوں کو قسم کھانے کی ممانعت ہے
سخت ہٹ دھرمی اور بے ایمانی ہے۔ کیا پطرس اور پولس اور بہت سے عیسائی راست باز جو اول زمانہ
میں گزر چکے مسیحی نہیں تھے یا وہ بے ایمان تھے کیا آتھم صاحب اس گورنمنٹ میں کسی ایک معزز
عیسائی کا حوالہ دے سکتے ہیں جس نے شہادت کے لئے حاضر ہو کر قسم کھانے سے انکار کیا ہو۔ اب
مناسب ہے کہ اگر آتھم صاحب کو بہر حال حیلہ سازی ہی پسند ہے اور کسی طرح قسم کھانا نہیں چاہتے
تو اس عذر بے ہودہ کو اب چھوڑ دیں کہ قسم کھانا ممنوع ہے کیونکہ پورے طور پر ہم نے اس کی بیخ کنی
کر دی ہے بلکہ چاہیے کہ اپنے دجالوں کے مشورہ سے جان بچانے کے لئے کوئی نیا عذر پیش کریں
اور نیم عیسائی یا د رکھیں کہ آتھم صاحب کبھی قسم نہیں کھائیں گے بلکہ اس عذر کو چھوڑ کر کوئی اور دجالی
حیلہ نکالیں گے کیونکہ ہماری نسبت وہ اپنے دل میں جانتے ہیں کہ ہم سچے اور ہمارا الہام سچا ہے لیکن
کوئی عذر پیش نہیں جائے گا جب تک میدان میں آ کر ہمارے روبرو آ کر قسم نہ اٹھاویں۔ یقیناً آتھم
صاحب تمام پادریوں اور نیم عیسائیوں کے منہ پر سیاہی مل رہے ہیں جو قسم نہیں کھاتے۔
ایک عیسائی صاحب لکھتے ہیں کہ روپیہ دینا صرف لاف و گزاف ہے۔ یعنی آتھم صاحب قسم تو
کھالیں مگر ان کو یہ دھڑ کہ ہے کہ روپیہ نہیں ملے گا۔ سو یا د رہے کہ یہ بالکل فضول گوئی اور ڈوموں کی
طرح صرف رندانہ کلام ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم قسم کھانے سے پہلے باضابطہ تمسک لے کر
لے نوٹ : یہ چار ہزار روپیہ آتھم صاحب کی درخواست آنے کے بعد پانچ ہفتہ میں ان کے پاس حاضر
کیا جائے گا ۔ منہ

حسب شرائط اشتہار ۹ رستمبر ۱۸۹۴ء و ۲۰ ستمبر ۱۸۹۴ ء کل روپیہ آتھم صاحب کے ضامنوں کے حوالہ کر
دیں گے اور ہمیں منظور ہے کہ آتھم صاحب کے دو داماد ہیں جو معز ز عہدوں پر ہیں ضامن ہو جائیں
اگر ہم تکمیل تمسک کے بعد ایک طرفۃ العین کی بھی روپیہ دینے میں توقف کریں تو بلا شبہ ہم جھوٹے
ٹھہریں گے اور ضامنوں کو اختیار ہو گا کہ ہمیں آتھم صاحب کی دہلیز میں پیر نہ رکھنے دیں جب تک بعد
تکمیل تمسک روپیہ وصول نہ کر لیں اور ایسا انتظام ہوگا کہ دس معزز گواہ کے روبرو اور ان کی وساطت
سے روپیہ دیا جائے گا اور تمسک لیا جائے گا اور ان دس گواہوں کی اس تمسک پر شہادت ہوگی اور وہ
تمسک چند اخباروں میں چھپوا دیا جائے گا اور اس تمسک میں ضامنوں کی طرف سے یہ اقرار ہو گا کہ
اگر تاریخ تمسک سے ایک سال تک پیشگوئی پوری نہ ہوئی اور آتھم صاحب صحیح و سالم رہے تو یہ کل
روپیہ آتھم صاحب کی ملکیت ہو جائے گا۔ ورنہ ضامن کل روپیہ بلا توقف واپس کریں گے۔ اب
آخر میں ہم پھر آتھم صاحب کو حضرت عیسی مسیح کی عزت بطور سفارشی پیش کر کے اس زندہ خدا کی قسم
دیتے ہیں ۔ جو جھوٹوں اور بچوں کو خوب جانتا ہے کہ اس طریق تصفیہ کو ہرگز رد نہ کریں ۔ وہ تو بقول خود
ہمارا جھوٹا ہونا اور ہمارے الہام کا باطل ہونا اور مسیح کا معین و مددگار ہونا تجربہ کر چکے اب کیوں بعد
تجربہ کے مرے جاتے ہیں اور بار بار کہتے ہیں کہ میری عمر قریب ۶۴ یا ۶۸ برس کی ہے اے صاحب
بموجب قول ساٹھا پاٹھا کے آپ تو ابھی بچے ہیں کون سے بڑی عمر ہوگئی ہے۔ ماسوا اس کے ہم
پوچھتے ہیں کہ کیا زندہ رکھنا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں نہیں یہ کیسی بے ایمان قوم ہے جو اپنے تئیں سچا سمجھ کر
پھر بھی خدا تعالیٰ پر توکل نہیں کر سکتی ۔ دیکھو میری عمر بھی تو قریب ساٹھ برس کے ہے اور ہم اور
آتھم صاحب ایک ہی قانون قدرت کے نیچے ہیں مگر میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ مقابلہ کے وقت
ضرور مجھے زندہ رکھ لے گا کیونکہ ہمارا خدا قادر اور حسی و قیوم ہے مریم عاجزہ کے بیٹے کی طرح
نہیں اور ہم اس اشتہار کے بعد پھر ایک ہفتہ تک انتظار کریں گے۔
اے ہماری قوم کے اندھونیم عیسائیو کیا تم نے نہیں سمجھا کہ کس کی فتح ہوئی ۔ کیا حق بجانب
آدمی کی وہ نشانیاں ہیں جو آتھم صاحب ظاہر کر رہے ہیں یا یہ نشانیاں جو ان پر ہیبت اور متواتر

اشتہارات سے روشن ہو رہی ہیں ۔ کیا یہ استقامت کسی جھوٹے میں آسکتی ہے جب تک خدا تعالیٰ
اس کے ساتھ نہ ہو۔ اور اگر یہ کہو کہ یہ سب سچ مگر نشان کون سا ظاہر ہوا تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم کئی
مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ اس پیشگوئی کے قومی اثر نشان کے طور پر ضرور فریق مخالف پر پڑے اور جیسا کہ
شکست خوردہ لوگوں کا حال ہوتا ہے یہی برا حال اس جنگ مقدس میں ان کو پیش آیا اور چاروں
صورتیں ذلت اور تباہی کی ان کو پیش آگئیں ۔ اور ہنوز بس نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے کہ
میں بس نہیں کروں گا جب تک اپنے قومی ہاتھ کو نہ دکھلاؤں اور شکست خوردہ گروہ
کی سب پر ذلت ظاہر نہ کروں ۔ ہاں اس نے اپنی اس عادت اور سنت کے موافق جو اس کی
پاک کتابوں میں مندرج ہے۔ آتھم صاحب کی نسبت تاخیر ڈال دی کیونکہ مجرموں کے لئے خدا کی
کتابوں میں یہ ازلی وعدہ ہے جس کا تخلف روا نہیں کہ خوفناک ہونے کی حالت میں ان کو کسی قدر
مہلت دی جاتی ہے اور پھر اصرار کے بعد پکڑے جاتے ہیں اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ اپنی پاک
کتابوں کے وعدہ کا لحاظ رکھتا کیونکہ اس پر تخلف وعدہ جائز نہیں لیکن جو الہامی عبارات میں تاریخیں
مقرر ہیں وہ کبھی ان سنت اللہ کے وعدوں سے جو قرآن میں درج ہیں بر خلاف واقع نہیں ہو سکتیں
کیونکہ کوئی الہام وحی الہی کے قراردادہ شرائط سے باہر نہیں ہو سکتا۔ اب اگر آتھم صاحب قسم کھا لیویں
تو وعدہ ایک سال قطعی اور یقینی ہے جس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہیں اور تقدیر مبرم ہے اور اگر فتم نہ
کھاویں تو پھر بھی خدا تعالیٰ ایسے مجرم کو بے سزا نہیں چھوڑے گا جس نے حق کا اخفا کر کے دنیا کو دھوکا
دینا چاہا لیکن ہم اس مؤخر الذکر شق کی نسبت ابھی صرف اتنا کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے نشان کو
ایک عجیب طور پر دکھلا نا ارادہ کیا ہے جس سے دنیا کی آنکھ کھلے اور تاریکی دور ہو اور وہ دن نزدیک
ہیں دور نہیں مگر اس وقت اور گھڑی کا علم جب دیا جائے گا تب اس کو شائع کر دیا جائے گا۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -

آج 10 میں سے 10 باقی