شیخ محمد حسین بٹالوی
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شیخ محمد حسین بٹالوی
ہم کو ایک مخلص کے ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ بٹالوی صاحب نے اس پیشگوئی کے متعلق اور
نیز اشتہار ۶ راکتوبر ۱۸۹۴ء کے متعلق جو احمد بیگ کے داماد کی نسبت شائع کیا گیا تھا چند اعتراض
کئے ہیں جن کا جواب مع تصریح اعتراض ذیل میں لکھتا ہوں ۔
ا
قولہ۔ بے چارہ عبد اللہ آتھم عیسائی ان کے مذہب میں قسم کھانا منع ہے لالچ کرنا منع ہے۔
الجواب ۔ اگر قسم کھانا منع ہے تو پطرس نے کیوں قسم کھائی پولس نے کیوں قسم کھائی خود مسیح نے
کیوں قسم کی پابندی کی انگریزی عدالتوں نے کیوں عیسائیوں کے لئے قسم مقرر کی بلکہ قانون کے رو
سے دوسروں کے لئے اقرار صالح اور عیسائیوں کے لئے حلف ہے تحریف اور تلبیس یہود اور نصاری
کے عادات میں سے ہے لیکن نہ معلوم کہ ان مولویوں نے کیوں یہ عادات اختیار کر لئے سواے
اسلام کے دشمنو ان خیانتوں سے باز آ جاؤ کیا یہودیوں کا انجام اچھا ہوا کہ تا تمہارا بھی نیک انجام ہو
اور لالچ وہ حرص ہے جو دیانت اور دین کے برخلاف ہو پس جبکہ ہم انعام کے طور پر خود روپیہ پیش
کرتے ہیں اور آتھم صاحب اپنی نفسانی خواہش سے نہیں مانگتے بلکہ ہم خود دیتے ہیں اور قسم کھانا ان
کے مذہب میں نہ صرف جائز بلکہ لکھا ہے کہ جو قسم نہ کھاوے وہ جھوٹا ہے تو ایسے روپیہ کا لینا جو بغیر میل
نفس کے ہے لالچ میں کیونکر داخل ہوا۔
قولہ۔ یہ قرآن میں نہیں کہ عذاب کا وعدہ آیا اور کسی قدر خوف سے مل گیا۔
الجواب۔
۔ تمام قرآن اس تعلیم سے بھرا پڑا ہے کہ اگر تو بہ واستغفار قبل نزول عذاب ہو تو وقت
نزول عذاب ٹل جاتا ہے بائبل میں ایک بنی اسرائیل کے بادشاہ کی نسبت لکھا ہے کہ اس کی نسبت
نوٹ ۔ اگر میاں محمد حسین بٹالوی آتھم صاحب کی وکالت کر کے یہ رائے ظاہر کرتے ہیں کہ عیسائی مذہب میں قسم
کھانا منع ہے تو ان پر واجب ہے کہ اب عیسائیوں کے مددگار بن کر اپنی اس ہذیان کا پورا پورا ثبوت دیں اور اس
اشتہار کا ر دلکھا ئیں ورنہ بجز اس کے اور کیا کہیں کہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔ ساور
صاف طور پر وحی وارد ہو چکی تھی کہ پندرہ دن تک اس کی زندگی ہے پھر فوت ہو جائے گا لیکن اس کی
دعا اور تضرع سے خدا تعالیٰ نے وہ پندرہ دن کا وعدہ پندرہ سال کے ساتھ بدلا دیا اور موت میں تاخیر
ڈال دی۔ یہ قصہ مفسرین نے بھی لکھا ہے بلکہ اور حدیثیں اس قسم کی بہت ہیں جن کا لکھنا موجب طول
ہے بلکہ علاوہ وعید کے ملنے کے جو کرم مولی میں داخل ہے اکابر صوفیاء کا مذہب ہے جو کبھی وعدہ بھی ٹل
جاتا ہے اور اس کا ٹلنا موجب ترقی درجات اہل کمال ہوتا ہے دیکھو فیوض الحرمین شاہ ولی اللہ
صاحب اور فتوح الغیب سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہا اور وقتوں اور میعادوں کا ٹلنا تو ایک ایسی
لے نوٹ ۔ ان بزرگوں نے جو عدم ایفا را وعدہ خدا تعالیٰ پر جان انے جو عدم ایفا را وعدہ خدا تعالیٰ پر جائز رکھا ہے تو اس سے یہی مراد - ہے کہ جائز ہے کہ
جس بات کو انسان نے اپنے ناقص علم کے ساتھ وعدہ سمجھ لیا ہے وہ علم باری میں وعدہ نہ ہو بلکہ اس کے ساتھ ایسے
مخفی شرائط ہوں جن کا عدم تحقق عدم محقق وعدہ کیلئے ضروری ہو اور علامہ محقق سید علی بن سلیمان مغربی نے اپنی کتاب
وشي الديباج على صحيح مسلم بن الحجاج کے صفحہ ۱۲۶ میں تحت حديث يخشى ان تكون الساعة
لکھا ہے ۔ فـانـه صلى الله عليه وسلم لكمال معرفته بربه لا يرى وجوب شيء عليه تعالى
ككون الساعة لا تقوم الا بعد تلك المقدمات اى خروج الدجال وغيره و ان وعد به یعنی
آنحضرت صلعم اپنے کمال معرفت کی وجہ سے قبل از قیامت مت ان علامات کا ظاہر ہونا ضروری نہیں سمجھتے تھے اور
خدا تعالیٰ پر یہ حق واجب نہیں خیال کرتے تھے کہ اس کے وعدہ کے موافق دجال اور دآبۃ الارض اور مہدی موعود
وغیرہ علامات موعودہ پوری ہوں پھر قیامت آوے بلکہ وہ اس بات پر ایمان رکھتے تھے کہ ممکن ہے کہ قیامت آ جائے
اور ان علامتوں میں سے کوئی بھی ظاہر نہ ہو اور کسی قدر اسی کے موافق مواهب لدنیہ کی شرح میں لکھا ہے جو امام
علامہ محمد بن عبدالباقی کی طرف سے ہے اور جواز نسخ اخبار کی طرف اشارہ کیا ہے دیکھو صفحہ ۴۵ شرح مذکور لیکن
میرے نزدیک ان بزرگوں کا ہرگز یہ منشا نہیں ہوگا کہ آنحضرت صلعم وعدہ کو فی الحقیقت وعدہ سمجھ کر پھر جو
از عدم ایفائے وعدہ کے قائل تھے کیونکہ تخلف وعدہ ایک نقص ہے جو خدا تعالیٰ پر جائز نہیں بلکہ آنحضرت صلعم
یہ سمجھتے ہوں گے کہ خروج دجال اور ظہور مہدی وغیرہ یہ سب مواعید تو برحق ہیں لیکن ممکن ہے کہ انکے ظہور کے
لئے شرائط ہوں جن کے عدم سے یہ بھی حیز عدم میں رہیں اور یا ممکن ہے کہ ایسے طور سے یہ وعدے ظہور میں
آجائیں کہ ان پر اطلاع بھی نہ ہو کیونکہ سنت اللہ میں پیشگوئیوں کے ظہور کے لئے کوئی ایک طور اور طریق
سنت اللہ ہے جس سے بجز ایک سخت جاہل کے اور کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ دیکھو حضرت موسیٰ کو نزول
توریت کے لئے تمیں رات کا وعدہ دیا تھا اور کوئی ساتھ شرط نہ تھی مگر وہ وعدہ قائم نہ رہا اور اس پر دس
دن اور بڑھائے گئے جس سے بنی اسرائیل گوسالہ پرستی کے فتنہ میں پڑے پس جبکہ اس نص قطعی سے
ثابت ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے وعدہ کی تاریخ کو بھی ٹال دیتا ہے جس کے ساتھ کسی شرط کی تصریح نہیں
کی گئی تھی تو وعید کی تاریخ میں عند الرجوع تاخیر ڈالنا خود کرم میں داخل ہے اور ہم لکھ چکے ہیں کہ اگر
تاریخ عذاب کسی کے توبہ استغفار سے مل جائے تو اس کا نام تخلف وعدہ نہیں کیونکہ بڑا وعدہ سنت اللہ
ہے پس جبکہ سنت اللہ پوری ہوئی تو وہ ایفاء وعدہ ہوا نہ تختلف وعدہ لے
بقیہ حاشیہ مقرر نہیں ہے کبھی اپنے ظاہری معنوں پر پوری ہوتی ہیں اور کبھی تاویلی طور پر ۔ ہاں
آنحضرت صلعم کے اس طریق اتقاء سے یہ ثابت ہو گیا کہ اس زمانہ کے علماء کس قدر اس تقوی کے طریق
سے دور جا پڑے ہیں ۔ منہ
لے حاشیہ۔ اگر بے چارہ شیخ بٹالوی کے دل کو دھڑ کا پکڑتا ہو کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ
الْمِيعَادَ ہے اور تاریخ مقررہ کی کمی بیشی کرنا تخلف وعدہ کی ایک جز ہے تو اُسے یا د رکھنا چاہئے کہ وعدہ سے مراد وہ
امر ہے جو علم الہی میں بطور وعدہ قرار پا چکا ہے نہ وہ امر جو انسان اپنے خیال کے مطابق اس کو قطعی وعدہ خیال کرتا ہو
اسی وجہ سے المیعاد پر جو الف لام ہے وہ عہد ذہنی کی قسم میں سے ہے یعنی وہ امر جو ارادہ قدیمہ میں وعدہ کے نام
سے موسوم ہے گو انسان کو اس کی تفاصیل پر علم ہو یا نہ ہو۔ وہ غیر متبدل ہے ورنہ ممکن ہے جو انسان جس بشارت کو جوانسار
وعدہ کی صورت میں سمجھتا ہے اس کے ساتھ کوئی ایسی شرط مخفی ہو جس کا عدم تحقق اس بشارت کے عدم تحقق کے لئے
ضرور ہو کیونکہ شرائط کا ظاہر کرنا اللہ جل شانہ پر حق واجب نہیں ہے چنانچہ اسی بحث کو شاہ ولی اللہ صاحب نے بسط
سے لکھا ہے اور مولوی عبدالحق صاحب دہلوی نے بھی فتوح الغیب کی شرح میں اس میں بہت عمدہ بیان کیا ہے اور
لکھا ہے کہ آنحضرت صلعم کا بدر کی لڑائی میں تضرع اور دعاً اور دعا کرنا اسی خیال سے تھا کہ نا کہ الہی مواعید اور بشارات میں
احتمال شرط مخفی ہے اور یہ اس لئے سنت اللہ ہے کہ تا اس کے خاص بندوں پر ہیبت اور عظمت الہی مستولی ہو۔
پس ما حصل کلام یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدوں میں بے شک تخلف نہیں وہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے علم میں ہیں پورے ہو جاتے ہیں
ا آل عمران: ۱۰
قولہ ۔ عذاب موت اگر استغفار سے مل جاتا ہے تو اس کی نظیر دو۔
الجواب ۔اے نادان اس کی نظیر قرآن آپ دیتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے لَئِنْ أَنْجَيْتَنَا مِنْ هَذِهِ
لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ - فَلَمَّا أَنْجُهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ لي الجزوا
اب ظاہر ہے کہ ان آیات کا حاصل مطلب یہی ہے کہ جب بعض گنہگاروں کو ہلاک کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ اپنے قہری ارادہ سے اس دریا میں صورت طوفان پیدا کرتا ہے جس میں ان لوگوں کی کشتی
ہو تو پھر ان کی تضرع اور رجوع پر ان کو بچا لیتا ہے حالانکہ جانتا ہے کہ پھر وہ مفسدانہ حرکات میں
مشغول ہوں گے۔ کیا اس طوفان سے یہ غرض ہوتی ہے کہ کشتی والوں کو صرف خفیف خفیف چوٹیں
لگیں مگر ہلاک نہ ہوں اے شیخ ذرا شرم کرنا چاہیے اس قدر عقل کیوں ماری گئی کہ نصوص بدیہیہ سے
انکار کئے جاتے ہو۔
قولہ ۔ یونس کا وعدہ بھی شرطیہ تھا۔
الجواب ۔ فتح البیان اور ابن کثیر اور معالم کو دیکھو یعنی سورۃ الانبیاء سورہ یونس اور والصافات
کی تفسیر پڑھو اور تفسیر کبیر صفحہ ۱۸۸ سے غور سے پڑھو تا معلوم ہو کہ ابتلا کی وجہ کیا تھی یہی تو تھی کہ
حضرت یونس قطعی طور پر عذاب کو سمجھے تھے اگر کوئی شرط منجانب اللہ ہوتی تو یہ ابتلا کیوں آتا۔ چنانچہ
صاحب تفسیر کبیر لکھتا ہے أَنَّهُمْ لَمَّا لَمْ يُؤْمِنُوا أَوْعَدَهُمُ بِالْعَذَابِ فَلَمَّا كُشِفَ الْعَذَابُ
عَنْهُمْ بَعْدَ مَا تَوَعَدَهُمْ خَرَجَ مِنْهُمْ مُغَاضِبًا يعنى يونس نے اُس وقت عذاب کی خبر سنائی
جبکہ اس قوم کے ایمان سے نومید ہو چکا پس جبکہ عذاب اُن پر سے اٹھایا گیا تو غضب ناک ہو کر
بقیہ حاشیہ: لیکن انسان ناقص العقل کبھی ان کو تخلف کی صورت میں سمجھ لیتا ہے کیونکہ بعض ایسی مخفی شرائط پر
اطلاع نہیں پاتا جو پیشگوئی کو دوسرے رنگ میں لے آتے ہیں ۔ اور ہم لکھ چکے ہیں کہ الہامی پیشگوئیوں میں یہ یاد
رکھنے کے لایق ہے کہ وہ ہمیشہ ان شرایط کے لحاظ سے پوری ہوتی ہیں جو سنت اللہ میں اور الہی کتاب میں مندرج
ہو چکی ہیں گو وہ شرائط کسی ولی کے الہام میں ہوں یا نہ ہوں ۔ منہ
یونس : ۲۴،۲۳
نکل گیا پس ان تفسیروں سے اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ اول یونس نے اس قوم کے ایمان
کے لئے بہت کوشش کی اور جبکہ کوشش بے سود معلوم ہوئی اور یاس کلی نظر آئی تو انہوں نے خدا تعالیٰ
کی وحی سے عذاب کا وعدہ دیا جو تین دن کے بعد نازل ہوگا اور صاحب تفسیر کبیر نے جو پہلا قول
نقل کیا ہے اس کے سمجھنے میں نادان شیخ نے دھوکا کھایا ہے اور نہیں سوچا کہ اس کے آگے صفحہ ۱۸۸
میں وہ عبارت لکھی ہے جس سے ثابت ہوا ہے کہ عذاب موت کی پیشگوئی بلا شرط تھی اور یہی آخری
قول قول مفسرین اور ابن مسعود اور حسن اور شعمی اور سعید بن جبیر اور وہب کا ہے پھر ہم کہتے ہیں کہ
جس حالت میں وعدہ کی تاریخ ٹلنا نصوص قرآنیہ قطعیہ یقینیہ سے ثابت ہے جیسا کہ آیت
وَوَعَدْنَا مُوسَى تَکثِينَ لَيْلَةً ہے اس کی شاہد ناطق ہے تو وعید کی تاریخیں جو نزول عذاب پر
دال ہوتی ہیں جس کا ٹلنا اور رد بلا ہونا تو بہ اور استغفار اور صدقات سے باتفاق جمیع انبیاء علیہم السلام
ثابت ہے پس ان تاریخوں کا ٹلنا بوجہ اولی ثابت ہوا اور اس سے انکار کرنا صرف سفیہ اور نادان کا
کام ہے نہ کسی صاحب بصیرت کا۔
اور صاحب تفسیر کبیر اپنی تفسیر کے صفحہ ۱۶۴ میں لکھتے ہیں ان ذنبه يعنى ذنب يونس كان
لان الله تعالى وعده انزال الاهلاك بقومه الذين كذبوه فظن انه نازل لا محالة
فلاجل هذا الظن لم يصبر على دعائهم فكان الواجب عليهم ان يستمر على
الدعاء لجواز ان لا يهلكهم الله بالعذاب - یعنی یونس کا یہ گناہ تھا کہ اس کو خدا تعالیٰ کی
طرف سے یہ وعدہ ملا تھا کہ اس کی قوم پر ہلاکت نازل ہو گی کیونکہ انہوں نے تکذیب کی پس یونس
نے سمجھ لیا کہ یہ عذاب موت قطعی اور اٹل ہے اور ضرور نازل ہو گا اسی ظن سے وہ دعا ہدایت پر صبر نہ
کر سکا اور واجب تھا کہ دعا ہدایت کی کئے جاتا کیونکہ جائز تھا کہ خدا دعاء ہدایت قبول کرلے اور
ہلاک نہ کرے ۔ اب بولو شیخ جی کیسی صفائی سے ثابت ہو گیا کہ یونس نبی وعدہ اہلاک کو قطعی سمجھتا تھا
اور یہی اس کے ابتلا کا موجب ہوا کہ تاریخ موت ٹل گئی۔ اور اگر اس پر کفایت نہیں تو دیکھو امام سیوطی
ا الاعراف : ۱۴۳
کی تفسیر در منثور سورہ انبياء - قال اخرج ابن ابی حاتم عن ابن عباس قال لما دعا
يونس على قومه اوحى الله اليه ان العذاب يصبحهم۔۔۔۔۔ فلما رأوه جاروا الى الله
و بكى النساء والولدان ورغت الابل وفصلانها وخارت البقر وعجاجيلها ولغت
الغنم و سخالها فرحمهم الله وصرف ذلك العذاب عنهم وغضب يونس وقال
كذِبتُ فهو قوله اذ ذهب مغاضبًا ۔ یعنی ابن ابی حاتم نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ
جبکہ یونس نے اپنی قوم پر بددعا کی سو خدا تعالیٰ نے اس کی طرف وحی بھیجی کہ صبح ہوتے ہی عذاب
نازل ہوگا پس جبکہ قوم نے عذاب کے آثار دیکھے تو خدا تعالیٰ کی طرف تضرع کیا اور عورتیں اور بچے
روئے اور اونٹنیوں نے ان کے بچوں کے سمیت اور گائیوں نے ان کے بچھڑوں کے سمیت اور بھیڑ
بکری نے ان کے بزغالوں کے سمیت خوف کھا کر شور مچایا۔ پس خدا تعالیٰ نے ان پر رحم کیا اور
عذاب کو ٹال دیا اور یونس غضب ناک ہوا کہ مجھے تو عذاب کا وعدہ دیا گیا تھا یہ قطعی وعدہ کیوں خلاف
واقعہ نکلا ۔ پس یہی اس آیت کے معنے ہیں کہ یونس غضبناک ہوا۔
اب دیکھو کہ یہاں تک یونس پر ابتلا آیا کہ كُذِبتُ اس کے منہ سے نکل گیا یعنی مجھ پر کیوں ایسی
وحی نازل ہوئی جس کی پیشگوئی پوری نہ ہوئی اگر کوئی شرط اس وعدہ کے ساتھ ہوتی تو یونس باوجود یکہ
اس کو خبر پہنچ چکی تھی کہ قوم نے حق کی طرف رجوع کر لیا کیوں یہ بات منہ پر لاتا کہ میری پیشگوئی
خلاف واقعہ نکلی۔ اور اگر کہو کہ یونس کو ان کے ایمان اور رجوع کی خبر نہیں پہنچی تھی اور اس وہم میں تھا
کہ باوجود کفر پر باقی رہنے کے عذاب سے بچ گئے اِس لئے اُس نے کہا کہ میری پیشگوئی خلاف واقعہ
نکلی سو اس کا دندان شکن جواب ذیل میں لکھتا ہوں جو سیوطی نے زیر آیت و ان یونس الخ لکھا ہے
قال واخرج ابن جرير وابن ابی حاتم عن ابن عباس قال بعث الله يونس الى اهل
قرية فردوا عليه فامتنعوا منه فلما فعلوا ذلك اوحى الله اليه اني مرسل عليهم
العذاب في يوم كذا وكذا فخرج من بين اظهرهم فاعلم قومه الذي وعدهم الله
من عذابه اياهم فلما كانت الليلة التي وعد العذاب في صبيحتها فراه القوم
فحذروا فخرجوا من القرية الى براز من ارضهم وفرقوا كل دابة و ولدها ثم
عجوا الى الله و انابوا واستقالوا فاقالهم الله وانتظر يونس الخبر عن القرية
واهلها حتى مر به مار فقال ما فعل اهل القرية قال فعلوا ان يخرجوا الى براز من
الارض ثم فرقوا بين كل ذات ولد و ولدها ثم عجوا الى الله وانابوا فقبل منهم و
أخر عنهم العذاب فقال يونس عند ذلك لا ارجع اليهم كذابا و مضى على
وجهه۔ یعنی ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس سے یہ حدیث لا سے یہ حدیث لکھی ہے کہ خدا نے یونس نبی کو
ایک بستی کی طرف مبعوث کیا پس انہوں نے اس کی دعوت کو نہ مانا اور رک گئے سو جبکہ انہوں نے ایسا
کیا تو خدا تعالیٰ نے یونس کی طرف وحی بھیجی کہ میں فلاں دن میں ان پر عذاب نازل کروں گا سو یونس
نے اس قوم کو اچھی طرح سمجھا دیا کہ فلاں تاریخ کو تم پر عذاب نازل ہوگا اور ان میں سے نکل گیا پس
جبکہ وہ رات آئی جس کی صبح کو عذاب نازل ہونا تھا سو قوم نے عذاب کے آثار دیکھے سو وہ ڈر گئے
اور اپنی بستی سے ایک وسیع میدان میں نکل آئے جو انہیں کی زمین کی حدود میں تھا اور ہر یک جانور کو
اس کے بچے سے علیحدہ کر دیا یعنی رحیم خدا کے رجوع دلا۔ کے رجوع دلانے کے لئے یہ حیلہ سازی کی جوش شیر خوار
بچوں کو خواہ وہ انسانوں کے تھے یا حیوانوں کے ان کی ماؤں سے علیحدہ پھینک دیا اور اس مفارقت
سے ایک قیامت کا شور اس میدان میں برپا ہوا ماؤں کو ان کے شیر خوار بچوں کو جنگل میں میں دور ڈالنے
سے سخت رقت طاری ہوئی اور اس طرف بچوں نے بھی اپنی پیاری ماؤں سے علیحدہ ہو کر اور اپنے
تیں اکیلے پا کر دردناک شور مچایا اور اس کا رروائی کے کرتے ہی سب لوگوں کے دل درد سے بھر گئے
اور نعرے مار مار کر انہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف تضرع کیا اور اس سے معافی چاہی تب رحیم خدا نے جس
کی رحمت سبقت لے گئی ہے یہ حال زاران کا دیکھ کر ان کو معاف کر دیا اور ادھر حضرت یونس عذاب کے
منتظر تھے اور دیکھتے تھے کہ آج اس بستی اور اس کے لوگوں کی کیا خبر آتی ہے یہاں تک کہ ایک رہ گزر
مسافران کے پاس پہنچ گیا انہوں نے پوچھا کہ اس بستی کا کیا حال ہے اس نے کہا کہ انہوں نے یہ
کارروائی کی کہ اپنی زمین کے ایک وسیع میدان میں نکل آئے اور ہر یک بچہ کو اس کی ماں سے الگ کر
دیا۔ پھر اس دردناک حالت میں ان سب کے نعرے بلند ہوئے اور تضرع کی اور رجوع کیا سو
خدا تعالیٰ نے ان کی تضرع کو قبول کر لیا اور عذاب میں تاخیر ڈال دی پس یونس نے ان باتوں کو سن کر
کہا کہ جبکہ حال ایسا ہوا یعنی جبکہ ان کی تو بہ منظور ہوگئی اور عذاب ٹل گیا تو میں کذاب کہلا کر ان کی
طرف نہیں جاؤں گا لے سو وہ تکذیب سے ڈر کر اس ملک سے نکل گیا۔
اب فرمائیے شیخ جی ابھی تسلی ہوئی یا کچھ کسر ہے ظاہر ہے کہ اگر وحی قطعی عذاب کی نہ ہوتی اور
لے نوٹ : یونہ یعنی یونس نبی کی کتاب میں جو بائبل میں موجود ہے باب ۳ آیت ۴ میں لکھا ہے اور یونہ شہر میں
(یعنی نینوہ میں ) داخل ہونے لگا۔ اور ایک دن کی راہ جا کے منادی کی اور کہا چالیس اور دن ہوں گے تب نینوہ
برباد کیا جائے گا ۔ ۵ تب نینوں کے باشندوں نے خدا پر اعتقاد کیا اور روزہ کی منادی کی اور سب نے چھوٹے بڑے
تک ٹاٹ پہنا ۔ ۱۰۔ اور خدا نے ان کے کاموں کو دیکھا کہ وہ اپنی بُری راہ سے باز آئے تب خدا اس بدی سے جو
اس نے کہی تھی کہ میں ان سے کروں گا پچھتا کے باز آیا اور اس نے ان سے وہ بدی نہ کی ۔ باب ۴ پر یونہ اس سے
نا خوش ہوا اور نپٹ رنجیدہ ہو گیا ۔ اور اس نے خداوند کے آگے دعا مانگی ۳ اب اے خداوند میں تیری منت کرتا
ہوں کہ میری جان کو مجھ سے لے لے کیونکہ میرا مرنا میرے جینے سے بہتر ہے ۔ تم کلامۂ ۔
اب اے شیخ جی ذرا آنکھیں کھول کر دیکھو کہ یونس نبی کی کتاب سے بھی قطعی طور پر ثابت ہو گیا کہ موت کا
عذاب ٹل گیا اور یہ بھی یقینی طور پر ثابت ہو گیا کہ اس پیشگوئی میں کوئی شرط نہ تھی اسی لئے تو یونس نے رنجیدہ ہو کر
دعا کی کہ اب میرا مرنا بہتر ہے شیخ جی اب تو آپ ہریک پہلو سے قابو میں آگئے ۔ آپ عام جلسہ میں بمقام لاہور
عہد کر چکے ہو کہ میں اس بات کی قسم کھاؤں گا کہ موت کا عذاب نہ زاب نہیں ملتا۔ اب قسم کھاویں تا خدا تعالیٰ جھوٹے کو
واصل جہنم کرے ورنہ یہ سخت بے ایمانی ہوگی کہ قسم کھانے کا عہد کر کے پھر توڑ دیا جاوے اور اگر آپ نے قسم نہ بے دیا
کھائی تو یہی سمجھا جائے گا کہ صرف دو سو روپیہ کے طمع نفسانی نے آپ میں یہ جوش پیدا کر دیا تھا اور پھر جب قسم
کھانے کی کوئی راہ نہ دیکھی تو اندر ہی اندر وہ جوش تحلیل پا گیا اور بجائے اس کے اپنی بے وقوفی پر ایک ندامت باقی رہ
گئی مگر کیا تعجب کہ پھر بھی قسم کھا لو۔ کیونکہ بے ایمان آدمی پاک نوشتوں کی بھی کچھ بھی پر واہ نہیں رکھتا اور دہر یہ پن
کی رگ سے اپنے انجام کو نہیں سوچتا اور یاد رہے کہ اس معافی سے عیسائیوں کے کفارہ کی بھی بینچ کنی ہوگئی کیونکہ
یونس کی قوم صرف اپنی تو بہ اور استغفار سے بچ گئی اور یونس تو یہی چاہتا تھا کہ ان پر عذاب نازل ہو۔ منہ
کوئی دوسرا پہلو ایمان لانے کا قوم کو بتلایا ہوتا تو وہ میدان میں ایسی درد ناک صورت اپنی نہ بناتے ا
بلکہ شرط کے ایفاء پر عذاب ٹل جانے کے وعدہ پر مطمئن ہوتے ایسا ہی اگر حضرت یونس کو خدا تعالیٰ کی
طرف سے علم ہوتا کہ ایمان لانے سے عذاب ٹل جائے گا تو وہ کیوں کہتے کہ اب میں اس قوم کی
طرف نہیں جاؤں گا کیونکہ میں ان کی نظر میں کذاب ٹھہر چکا جبکہ وہ سن چکے تھے کہ قوم نے تو بہ کی اور
ایمان لے آئی پس اگر یہ شرط بھی ان کی وحی میں داخل ہوتی تو ان کو خوش ہونا چاہیے تھا کہ پیشگوئی
پوری ہوئی نہ یہ کہ وہ وطن چھوڑ کر ایک بھاری مصیبت میں اپنے تئیں ڈالتے قرآن کا لفظ لفظ اسی پر
دلالت کر رہا ہے کہ وہ سخت ابتلا میں پڑے اور حدیث نے کیفیت ابتلا کی یہ بتلائی پس اب بھی اگر نے ابتلا یہ
کوئی شیخ و شاب منکر ہو تو یہ صریح اس کی گردن کشی ہے۔
اور ہم اس مضمون کو اس پر ختم کرتے ہیں کہ اگر ہم سچے ہیں تو خدا تعالیٰ ان پیشگوئیوں کو
پورا کر دے گا اور اگر یہ باتیں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں تو ہمارا انجام نہایت بد ہوگا اور
ہرگز یہ پیشگوئیاں پوری نہیں ہوں گی ۔ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ
وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ لے اور میں بالآخر دعا کرتا ہوں کہ اے خدائے قادر و علیم اگر
آتھم کا عذاب مہلک میں گرفتار ہونا اور احمد بیگ کی دختر کلاں کا آخر اس عاجز کے نکاح میں آنا
یہ پیشگوئیاں تیری طرف سے ہیں تو ان کو ایسے طور پر ظاہر فرما جو خلق اللہ پر حجت ہو اور کور
باطن حاسدوں کا منہ بند ہو جائے ۔ اور اگر اے خداوند یہ پیشگوئیاں تیری طرف سے نہیں ہیں تو مجھے
نامرادی اور ذلت کے ساتھ ہلاک کر اگر میں تیری نظر میں مردود اور ملعون اور دجال ہی ہوں
جیسا کہ مخالفوں نے سمجھا ہے اور تیری وہ رحمت میرے ساتھ نہیں جو تیرے بندہ ابراہیم کے ساتھ
اور اسحاق کے ساتھ اور اسمعیل کے ساتھ اور یعقوب کے ساتھ اور موسیٰ کے ساتھ اور داؤد کے
ساتھ اور مسیح ابن مریم کے ساتھ اور خیر الانبیاء محمد صلعم کے ساتھ اور اس امت کے اولیاء کرام کے
ساتھ تھی تو مجھے فنا کر ڈال اور ذلتوں کے ساتھ مجھے ہلاک کر دے اور ہمیشہ کی لعنتوں کا نشانہ بنا اور
الاعراف : ۹۰
تمام دشمنوں کو خوش کر اور ان کی دعائیں قبول فرما لیکن اگر تیری رحمت میرے ساتھ ہے اور تو ہی ہے
جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا اَنْتَ وَجِيَّةٌ فِي حَضْرَتِي ۔ اخْتَرْتُكَ لِنَفْسِی اور تو ہی ہے
جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔ يَحْمَدُكَ اللهُ مِنْ عَرْشِہ اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر
کے کہا۔ يَا عِيسَى الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُهُ ۔ اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔ الیس
الله بکاف عبده اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا ۔ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ
الْمُؤْمِنِينَ اور تو ہی ہے جو غالباً مجھے ہر روز کہتا رہتا ہے اَنْتَ مَعِی وَ أَنَا مَعَكَ تو میری مدد کر اور
میری حمایت کے لئے کھڑا ہو جا وَ إِنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرُ ۔
راقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۲۷ اکتوبر ۱۸۹۴ء
( تعداد اشاعت ۴۰۰۰) ریاض ہندا مرتسر
یہ اشتہار سائز کے ۱۶ صفحوں پر ہے )
(ضمیمہ انوار الاسلام صفحه تا ۱۶۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۹۷ تا ۱۲۵)