مولوی رشید احمد گنگوہی وغیرہ کی ایمانداری پر کھنے کے لیے ایک فیصلہ کن اشتہار انعامی ہزار روپیہ

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایک فیصلہ کرنے والا اشتہا ر ا نعامی ہزار روپیہ
میاں رشید احمد گنگوہی وغیرہ کی ایمانداری پر کھنے کے لئے جنہوں نے اس عاجز کی نسبت
یہ اشتہار شائع کیا ہے کہ یہ شخص کافر اور دجال اور شیطان ہے اور اس پر لعنت اور سب وشتم
کرتے رہنا ثواب کی بات ہے اور اس اشتہار کے وہ سب مکفر مخاطب ہیں جو کافر اور اکفر
کہنے سے باز نہیں آتے خواہ لدھیانوی ہیں یا امرتسری یا غزنوی یا بٹالوی یا گنگوہی یا
پنجاب اور ہندوستان کے کسی اور مقام میں الا لعنة الله على الكافرين المكفّرين
الذين يكفرون المسلمين - اب اُن سب پر واجب ہے کہ اپنے ہم جنس مولوی
محمد حسن صاحب لدھیانوی کو قسم دلوا کر ہزار روپیہ ہم سے لے لیں ورنہ یا د رکھیں کہ وہ
سب بباعث تکفیر مسلم اور انکار حق کے ابدی لعنت میں مبتلا ہو کر تمام شیاطین کے ساتھ جہنم
میں پڑیں گے اور نیز یادر ہے کہ قسم اسی مضمون کی ہوگی جو اشتہار لھذا میں درج ہے۔
اے علمائے مکفرین اُن آثار اور اخبار کی نسبت کیا کہتے ہو جن کو امام عبدالوہاب شعرانی اور
دوسرے اکابر متقدمین نے اپنی اپنی کتابوں میں مبسوط طور پر نقل کیا ہے۔ جن میں سے کچھ حصہ
مولوی صدیق حسن خان بھو پالوی نے اپنی فارسی کتابوں حجج الکرامہ وغیرہ میں بطور اختصار لکھا
ہے کہ مہدی موعود کے چار نشان خاص ہیں جن میں اس کا غیر شریک نہیں ۔
ے نوٹ ۔ یہ کہنا بے جا ہوگا کہ یہ احادیث ضعیف ہیں یا بعض روایات مجروح ہیں یا حدیث منقطع اور مرسل ہے۔ کیونکہ
جس حدیث کی پیشگوئی واقعی طور پر سچی نکلی اس کا درجہ فی الحقیقت صحاح سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ اس کی صداقت بدیہی
طور پر ظاہر ہوگئی ۔ غرض جب حدیث کی پیشگوئی سچی نکلی تو پھر بھی اس میں شک کرنا صریح بے ایمانی ہے۔

(۱) ۔ یہ کہ علماء اس کی تکفیر کریں گے اور اس کا نام کا فر اور دجال اور بے ایمان رکھیں گے اور
تمام مل کر اس کی تکذیب کریں گے اور اس کی تحقیر اور سب وشتم کے لئے کمر باندھیں گے اور اس کی
نسبت نہایت سخت کینہ پیدا کریں گے اور اس کو ملحد اور مرتد خیال کریں گے اور اس کی نسبت مشہور کریں
گے کہ یہ تو اسلام کی بیخ کنی کر رہا ہے یہ مہدی کیسا ہے۔ اور لعنت اور کافر کافر کہنے کو موجب ثواب اور اجر
سمجھیں گے اور اس کو اس زمانہ کے مولوی ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔ مگر آخری دنوں میں جب اس کی
حقیقت کھل جائے گی محض نفاق سے مان لیں گے دل سے نہیں اور مہدی کو قبول کرنے والے اکثر عوام
یا گوشه گزیں یا پاک دل فقرا ہوں گے جو اپنی صحیح مکاشفات سے اس کو شناخت کر لیں گے۔ مگر مولویوں
کو بجز اس کے اور کوئی حصہ نہیں ملے گا کہ اس کو بے دین اور کافر اور دجال کہیں گے۔ اور اس وقت کے
مولوی ان سب سے بدتر ہوں گے جو زمین پر رہتے ہیں۔ ان کی زیر کی اور فراست جاتی رہے گی وہ
عمیق باتوں کو سن کر فی الفور انکار کر دیں گے کہ یہ باتیں تو ہمارے قدیم عقائد کے مخالف ہیں ۔
(۲)۔ دوسرانشان مهدی موعود کا یہ ہے کہ اُس کے وقت میں ماہ رمضان میں خسوف کسوف
ہوگا اور پہلے اُس سے جیسا کہ منطوق حدیث صاف بتلا رہا ہے کبھی کسی رسول یا نبی یا محدث کے وقت
میں خسوف کسوف کا اجتماع رمضان میں نہیں ہوا۔ اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے کسی مدعی رسالت
یا نبوت یا محدثیت کے وقت میں کبھی چاند گرہن اور سورج گرہن اکٹھے نہیں ہوئے۔ اور اگر کوئی کہے
کہ اکٹھے ہوئے ہیں تو بار ثبوت اس کے ذمہ ہے۔ مگر حدیث کا مفہوم یہ نہیں کہ مہدی کے ظہور سے
پہلے چاند گرہن اور سورج گرہن ماہ رمضان میں ہوگا کیونکہ اس صورت میں تو ممکنات میں سے تھا کہ
چاند گرہن اور سورج گرہن کو ماہ رمضان میں دیکھ کر ہر یک مفتری مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کرے
اور امر مشتبہ ہو جائے کیونکہ بعد میں مدعی ہونا سہل ہے اور جب بعد میں کئی مدعی ظاہر ہو گئے تو صاف
طور پر کوئی مصداق نہ رہا۔ بلکہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مہدی موعود کے دعوے کے بعد بلکہ ایک
مدت گزرنے کے بعد یہ نشان تائید دعویٰ کے طور پر ظاہر ہو جیسا کہ ان لمهدينا ايتين اى لتائيد
دعوی مهدینا آیتان صاف دلالت کر رہی ہے۔ اور اس طور سے کسی مفتری کی پیش رفت نہیں

جاتی اور کوئی منصوبہ چل نہیں سکتا کیونکہ مہدی کا ظہور بہت پہلے ہو کر پھر مؤید دعویٰ کے طور پر سورج
گرہن بھی ہو گیا۔ نہ یہ کہ ان دونوں کو دیکھ کر مہدی نے سر نکالا ۔ اس قسم کے تائیدی نشان ہمارے
سید نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی پہلی کتابوں میں لکھے گئے تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت کے بعد ظہور میں آئے اور دعوی کے مصدق اور مؤید ہوئے ۔ غرض ایسے نشان قبل از دعویٰ مہمل
اور بے کار ہوتے ہیں کیونکہ ان میں گنجائش افترا بہت ہے۔ اور اس پر اور بھی قرینہ ہے اور وہ یہ ہے
کہ خسوف اور کسوف اور مہدی کا رمضان کے مہینے میں موجود ہونا خارق عادت ہے اور صرف اجتماع
خسوف کسوف خارق عادت نہیں ۔
(۳) ۔ تیسرانشان مهدی موعود کا یہ ہے کہ اس کے وقت میں ایک فتنہ ہوگا۔ اور نصاری اور
مہدی کے لوگوں کا ایک جھگڑا پڑ جائے گا۔ نصاری کے لئے شیطان آواز دے گا کہ الْحَقُّ فِي الِ
عیسی یعنی حق عیسی کے لوگوں میں ہے اور فتح عیسائیوں کی ہے۔ اور مہدی کے لوگوں کیلئے آسمانی
آواز آئے گی یعنی نشانوں اور تائیدوں کے ساتھ ربانی گواہی یہ ہوگی کہ الْحَقُّ فِي آلِ مُحَمَّدٍ
یعنی حق مہدی کے لوگوں میں ہے۔ آخر اس آواز کے بعد شیطانی تاریکی اٹھ جائے گی اور لوگ اپنے
امام کو شناخت کر لیں گے۔
(۴) ۔ چوتھی مہدی کی یہ نشانی ہے کہ اس کے وقت میں بہت سے مسلمان یہودی طبع دجال
سے مل جائیں گے یعنی وہ لوگ بظاہر مسلمان کہلائیں گے اور دجال کی ہاں کے ساتھ ہاں ملاویں گے
یعنی نصاری کے دعوئی فتح کے مصدق ہوں گے۔
یہ چار نشانیاں ایسی ہیں کہ مہدی کے لئے خاص ہیں اور اگر چہ اس زمانہ سے پہلے بھی بہت
سے اہل اللہ اور بزرگوں کو کافر ٹھہرایا گیا مگر نشانی کا لفظ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ مہدی موعود کی
اس زور و شور سے تکفیر کی جائے گی کہ اُس سے پہلے کبھی مولویوں نے ایسے زور وشور سے کسی کی تکفیر
نہیں کی ہوگی اور نہ کسی کو ایسے زور و شور سے دجال کہا ہوگا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اس عاجز کو نہ صرف
کافر بلکہ اکثر کہا گیا ۔ ایسا ہی ممکن ہے کہ پہلے بھی کسی مہینہ میں چاند گرہن اور سورج گرہن اکٹھے

ہو گئے ہوں مگر یہ کبھی نہیں ہوا اور ہر گز نہیں ہوا کہ بجز ہمارے اس زمانہ کے دنیا کی ابتدا سے آج تک
کبھی چاند گرہن اور سورج گرہن رمضان کے مہینہ میں ایسے طور سے اکٹھے ہو گئے ہوں کہ اس وقت
کوئی مدعی رسالت یا نبوت یا محدثیت بھی موجود ہو۔ ایسا ہی اگرچہ پہلے بھی نصاری سے مباحثات
مذہبی ہوتے رہے ہیں لیکن جو نصاری نے اب شوخیاں دکھلائیں اور تمام ملک میں شیطانی آوازیں
سنائیں اور گدھوں پر سوار ہوئے اور بہروپ بنائے ایسا استہزا ان کی طرف سے کبھی ظہور میں نہیں آیا
اور نہ اُس استہزا کا بدل جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہونے والا ہے جو ربانی آواز ہے کبھی ایسا
ظاہر ہوا جیسا کہ بعد اس کے ظاہر ہوگا۔ سننے والے یا د رکھیں ۔ ایسا ہی اگر چہ بعض مسلمان جو منافق
طبع ہیں پادریوں کے ساتھ اس سے پہلے بھی مداہنہ کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں مگر جواب
مولویوں اور ان کے ناقص العقل چیلوں نے ان پادری دجالوں کی ہاں کے ساتھ ہاں ملائی اور ان کو
فتح یاب قرار دیا اور ان کی خوشی کے ساتھ خوشی منائی اور شوخی اور چالا کی سے صد ہا اشتہار لکھے اور اہل
حق پر لعنتیں بھیجیں اور ان لعنتوں سے نصاری کو خوش کیا اور نصاری کو غالب قرار دیا اس کی نظیر
تیرہ سو برس میں کسی صدی میں نہیں پائی جاتی ۔ پس یہ اُسی پیشگوئی کا ظہور ہے کہ جو حدیثوں میں آیا
ہے کہ ستر ہزار مسلمان کہلانے والے دجال کے ساتھ مل جائیں گے ۔ اب علمائے مکفرین بتلاویں
کہ یہ باتیں پوری ہو گئیں یا نہیں ۔ بلکہ یہ دو علامتیں یعنی مہدی ہونے کے مدعی کو بڑے زور وشور سے
کافر اور دجال کہنا اور نصاری کی تائید کرنا اور ان کو فتحیاب قرار دینا اپنے ہاتھ سے مولویوں نے ایسے
طور سے پورے کیں جن کی نظیر پہلے زمانوں میں نہیں پائی جاتی ۔ نادانی سے پہلے باہم مشورہ کر کے
سوچ نہ لیا کہ اس طور سے تو ہم دونشانیوں کا آپ ہی ثبوت دے دیں گے جس شد ومد سے اس
عاجز کی تکفیر کی گئی ہے اگر پہلے بھی کسی مہدی ہونے کے مدعی کی اس زور وشور سے تکفیر ہوئی ہے اور یہ
لعن وطعن کی بارش اور کافر اور دجال کہنا اور دین کا بیخ کن قرار دینا اور تمام ملک کے علماء کا اس پر
اتفاق کرنا اور تمام ممالک میں اس کو شہرت دینا پہلے بھی وقوع میں آیا ہے تو اس کی نظیر پیش کریں جو
طَابَقَ النَّعْلُ بِالنَّعْلِ کا مصداق ہو ورنہ مہدی موعود کی ایک خاص نشانی انہوں نے اپنے ہاتھ سے

قائم کر دی اور اگر پہلے بھی ایسا اتفاق انہوں نے نصاری سے کیا ہے اور ان کو غالب قرار دیا ہے تو اس
کی بھی نظیر بتلاویں۔ اور اگر پہلے بھی کسی ایسے شخص کے وقت میں جو مہدی ہونے کا دعویٰ کرتا ہو چاند
گرہن اور سورج گرہن رمضان میں اکٹھے ہو گئے ہوں تو اس کی نظیر پیش کریں۔ اور اگر پہلے بھی کسی
مہدی کے لوگوں اور نصاری کا کچھ جھگڑا پڑا ہو اور نصاری نے اپنی فتح یابی کے لئے ایسی شیطانی
آوازیں نکالی ہوں تو اس کی نظیر بھی بتلاویں۔ اور ہم ہر چہار نظیروں کے پیش کرنے والے کے لئے
ہزار روپیہ نقد انعام مقرر کرتے ہیں۔ ہم اس روپیہ کے دینے میں کوئی شرط مقرر نہیں کرتے صرف
اس قدر ہو گا کہ بعد درخواست یہ ہے ا یہ ہزار روپیہ مولوی محمد حسن صاحب لدھیانوی کے پاس تین ہفتہ کے
اندر جمع کرادیا جاوے گا اور مولوی صاحب موصوف ایک تاریخ پر جو ان کی طرف سے مقرر ہو فریقین
کو اپنے مکان پر بلا کر بلند آواز سے تین مرتبہ قسم کھائیں گے اور کہیں گے کہ میں اللہ جل شانہ کی
قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ واقعات جو پیش کئے گئے بے نظیر نہیں ہیں اور جو کچھ ان کی نظیر یں بتلائی گئی
ہیں وہ واقعی طور پر صیح اور درست اور یقینی اور قطعی ہیں ۔ اور بخدا ان نشانیوں کے مصداق ہونے کا
مدعی در حقیقت کا فر ہے اور میں بصیرت کا ملہ سے کہتا ہوں کہ ضرور وہ کافر ہے اور اگر میں جھوٹ بولتا
ہوں تو میرے پر وہ عذاب اور قہر الہی نازل ہو جو جھوٹوں پر ہوا کرتا ہے۔ اور ہم ہر ایک مرتبہ کے
ساتھ آمین کہیں گے اور واپسی روپیہ کی کوئی شرط نہیں اور نہ عذاب کے لئے کوئی میعاد مقرر ہے۔
ہمارے لئے یہ کافی ہوگا کہ یا تو مولوی صاحب خدا تعالیٰ سے ڈریں اور قسم نہ کھاویں اور یا تمام
مکفروں کے سرگروہ بن کر قسم کھالیں اور اس کے ثمرات دیکھیں۔ اور ہم اس جگہ علمائے وقت کی
خدمت میں یہ ادب عرض کرتے ہیں کہ وہ تکفیر اور انکار میں جلدی نہ کریں۔ کیا ممکن نہیں کہ جس کو وہ
جھوٹا کہتے ہیں اصل میں سچا وہی ہو۔ پس جلدی کر کے ناحق کی روسیاہی کیوں لیتے ہیں۔ کیا کسی
جھوٹے کے لئے آسمانی نشان ظاہر ہوتے ہیں یا کبھی خدا نے کسی جھوٹے کو ایسی لمبی مہلت دی کہ وہ
بارہ برس سے برابر الہام اور مکالمہ الہیہ کا دعویٰ کر کے دن رات خدا تعالیٰ پر افترا کرتا ہو اور خدا تعالیٰ کا کر خدا ہواور خدا
اس کو نہ پکڑے بھلا اگر کوئی نظیر ہے تو ایک تو بیان کریں ورنہ اس قادر منتقم سے ڈریں۔ جس کا غضب

انسان کے غضب سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اور اس بات پر خوش نہ ہوں کہ بعض مسائل میں اختلاف
ہے اور ذرہ دل میں سوچ لیں کہ اگر مہدی موعود تمام مسائل رطب یا بس میں علمائے وقت سے اتفاق
کرنے والا ہوتا تو کیوں پہلے سے احادیث میں یہ لکھا جاتا کہ علماء اس کی تکفیر کریں گے اور سمجھیں
گے کہ یہ دین کی بیخ کنی کر رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ مہدی کی تکفیر کیلئے علماء اپنے پاس اپنے فہم
کے مطابق کچھ وجوہ رکھتے ہوں گے جن کی بنا پر اس کو کافر اور دجال قرار دیں گے ۔ فَاتَّقُوا اللهَ يَا
أُولِي الْأَبْصَارِ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ وَاتَّقَى وَاتَّبَعَ الْحَقَّ وَاهْتَدَى
یہ اشتہار انوار الاسلام طبع اوّل کے صفحہ ۴۶ سے ۵۰ تک درج ہے )
(روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۷ تا ۵۲)

آج 10 میں سے 10 باقی