اشتہار لائق توجہ گورنمنٹ جو جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند اور گورنر جنرل ہند اور لفٹنٹ گورنر پنجاب اور دیگر معزز حکام کے ملاحظہ کے لیے شائع کیا گیا
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتہار لایق توجہ گورنمنٹ
جو
جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند اور جناب گورنر جنرل ہند اور لفٹنٹ گورنر پنجاب
اور دیگر معزز حکام کے ملاحظہ کے لیے شائع کیا گیا
سول ملٹری گزٹ کے پرچہ تمبر یا اکتوبر ۱۸۹۴ء میں میری نسبت ایک غلط اور خلاف واقعہ
رائے شائع کی گئی ہے جس کی غلطی گورنمنٹ پر کھولنا ضرور ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ صاحب راقم
نے اپنی غلط فہمی یا کسی اہلِ غرض کے دھوکہ دینے سے ایسا اپنے دل میں میری نسبت سمجھ لیا ہے کہ گویا
میں گورنمنٹ انگریزی کا بدخواہ اور مخالفانہ ارادے اپنے دل میں رکھتا ہوں ، لیکن یہ خیال ان کا
سراسر باطل اور دور از انصاف ہے۔ اگر ان کو سچے واقعات سے کچھ بھی خبر ہوتی تو اس قدر قابل شرم
جھوٹ پر ان کا ہاتھ اور قلم ہرگز دلیری نہ کرتا ۔ یہ بات گورنمنٹ پر پوشیدہ نہیں کہ یہ راقم ایک نیک نام
خاندان میں سے ہے اور میرا والد میرزا غلام مرتضی صاحب ایک نیک نام اور معزز رئیس تھے
جنہوں نے ہر یک موقعہ پر عمدہ عمدہ خدمات بجالا کر اپنے تئیں مورد مراحم گورنمنٹ ثابت کیا تھا اور
گورنری دربار میں ان کو گر سی ملتی تھی ۔ چنانچہ ۱۸۵۷ء کی خدمات ان کی ایسی تھیں کہ وہ ایک پختہ
ثبوت اُس خیر خواہی اور خیر اندیشی کا ہے جو قدیم سے اس خاندان سے ہوتی رہی یعنی یہ کہ انہوں نے
( عین ان ایام میں کہ ہندوستان میں آتش فساد اور مفسدہ پھیل رہی تھی اور قدرتی اتفاق سے رعایا کے
لیے یہ موقعہ پیش آیا تھا کہ وہ اس بات میں آزمائی جائیں کہ کہاں تک وہ گورنمنٹ برطانیہ کے خیر خواہ
ہیں ) اپنے افعال سے صاف طور پر بار بار حکام پر ظاہر کر دیا کہ ہم تمام مال و جان سے اپنی طاقت
اور حیثیت کے موافق گورنمنٹ برطانیہ کی امداد کے لیے حاضر ہیں۔ اور نہ صرف یہی بلکہ پچاس
گھوڑے اپنی گرہ سے خرید کر کے اور پچاس سوار بھی بہم پہنچا کر ۱۸۵۷ء کے شور وشر کے وقت میں ہ
گورنمنٹ کی نذر کئے ۔ اور پھر دوسری مرتبہ چودہ گھوڑے نذر کئے ۔ اور اسی طرح وہ اور وقتوں میں
بھی خدمات گورنمنٹ میں مشغول رہے اور وقتاً فوقتاً خوشنودی کی چٹھیات پاتے رہے اور انعام بھی
ملتے رہے لے اور چالیس برس اپنی عمر عزیز کے انہی خدمات میں انہوں نے بسر کئے اور پھر بعد اُن
کے انتقال کے میرا بڑا بھائی میرزا غلام قادر خدمات گورنمنٹ میں مشغول رہا۔ اور پھر ان کے بعد
میں ایک گوشہ نشین آدمی تھا جس کی دنیوی طریق پر زندگی نہیں تھی اور نہ اس کے کامل اسباب مہیا
تھے۔ تاہم میں نے برابر ۱۶ برس سے یہ اپنے حق واجب ٹھیرا لیا کہ اپنی قوم کو اس گورنمنٹ کی
خیر خواہی کی طرف بلاؤں اور ان کو سچی اطاعت کی طرف ترغیب دوں ۔ چنانچہ میں نے اس مقصد کی
انجام دہی کے لیے اپنی ہر یک تالیف میں یہ لکھنا شروع کیا ہے کہ اس گورنمنٹ کے ساتھ کسی طرح
مسلمانوں کو جہاد درست نہیں۔ اور نہ صرف اس قدر بلکہ بار بار اس بات پر زور دیا کہ چونکہ گورنمنٹ
برطانیہ برٹش انڈیا کی رعایا کی محسن ہے اس لیے مسلمانان ہند پر لازم ہے کہ نہ صرف اتنا ہی کریں
کہ گورنمنٹ برطانیہ کے مقابل پر بدار ادوں سے ڑکیں بلکہ اپنی سچی شکر گزاری اور ہمدردی کے نمونے
بھی گورنمنٹ کو دکھلا دیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ کے یعنی
لے نوٹ : ۔ سرلیپل گریفن کی کتاب تذکرہ رئیسان پنجاب میں میرے والد صاحب کا مفصل ذکر ہے۔ ذکر ہے۔ یادر ہے
کہ میرے والد صاحب کا نام میرزاغلام مرتضی اور ان کے والد کا نام میرزا عطا محمد ہے۔ منہ
کے نوٹ:۔ دیکھو براہین احمدیہ۔ شہادۃ القرآن - سرمه چشم آریہ آئینہ کمالات اسلام - حمامۃ البشری نور الحق وغیرہ
الرحمن: ٦١
احسان کا بدلہ بجز احسان کے اور کچھ نہیں۔ اور یہ بات قطعی اور فیصلہ شدہ ہے کہ گورنمنٹ برطانیہ
مسلمانان ہند کی محسن ہے کیونکہ سکھوں کے زمانہ میں ہمارے دین اور دُنیا دونوں پر مصیبتیں تھیں ۔
خدا تعالیٰ اس گورنمنٹ کو ڈور سے ابرِ رحمت کی طرح لایا اور ان مصیبتوں سے اس گورنمنٹ کے
عہد دولت نے ایک دم میں ہمیں چھوڑا دیا۔ پس اس گورنمنٹ کا شکر نہ کرنا بد ذاتی ہے اور جو شخص ایسے
احسانات دیکھ کر پھر نفاق سے زندگی بسر کرے اور سچے دل سے شکر گزار نہ ہو تو بلا شبہ کا فر نعمت ہے۔ لے
اور
لے نوٹ :۔ اس زمانہ میں اکثر عیسائی معلموں نے یہ اعتراض غلط نہی سے اسلام پر کیا ہے کہ اسلام جبر اور تلوار کے
زور سے پھیلایا گیا ہے۔ مگر افسوس کہ ایسے معترضوں نے قرآن کریم کی ان تعلیموں پر غور نہیں کی جن میں لکھا ہے کہ
تم دوسری قوموں کے ظلم اور ایڈا کی برداشت کر کے نرمی کے ساتھ دعوت حق کرو۔ خاص کر عیسائیوں کے مقابل پر
یہ حکم تھا کہ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي
هِيَ أَحْسَنُ ہے یعنی جب تو کسی عیسائی معلم کے ساتھ بحث کرے تو حکمت اور نیک نصیحتوں کے ساتھ بحث کر
جو نرمی اور تہذیب سے ہو۔ ہاں یہ سچ ہے کہ بہتیرے اس زمانہ کے جاہل اور نادان مولوی اپنی حماقت سے یہی
خیال رکھتے ہیں کہ جہاد اور تلوار سے دین کو پھیلانا نہایت ثواب کی بات ہے اور وہ پردہ اور نفاق سے زندگی بسر
کرتے ہیں لیکن وہ ایسے خیال میں سخت غلطی پر ہیں اور ان کی غلط فہمی سے الہی کتاب پر الزام نہیں آ سکتا۔ واقعی
سچائیاں اور حقیقی صداقتیں کسی جبر کی محتاج نہیں ہوتیں بلکہ جبر اس بات پر دلیل ٹھہرتا ہے کہ روحانی دلائل کمزور ہیں
کیا وہ خدا جس نے اپنے پاک رسول پر یہ وحی نازل کی کہ یعنی تو فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ یعنی تو
ایسا صبر کر کہ جو تمام اولوالعزم رسولوں کے صبر کے برابر ہو۔ یعنی اگر تمام نبیوں کا صبر اکٹھا کر دیا جائے تو وہ تیرے
صبر سے زیادہ نہ ہو اور پھر فرمایا کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ سے یعنی دین میں جبر نہیں چاہیے اور پھر فرمایا کہ
ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ؟
یعنی عیسائیوں کے ساتھ حکمت اور نیک وعظوں کے ساتھ مباحثہ کر نے سختی سے۔ اور پھر فرمایا وَالْكَظِمِينَ
الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ہے یعنی مومن وہی ہیں جو غصہ کو کھا جاتے ہیں اور یاوہ گو اور ظالم طبع
لوگوں کے حملوں کو معاف کر دیتے ہیں اور بیہودگی کا بیہودگی سے جواب نہیں دیتے۔ کیا ایسا خُدا یہ
النحل : ١٢٦ البقرة: ۲۵۷ ۴ النحل : ۱۲۶ ۵ ال عمران: ۱۳۵
ہماری ایمانداری کا یہ تقاضا ہونا چاہیے کہ ہم تہ دل سے اقرار کریں کہ در حقیقت یہ گورنمنٹ ہماری
محسن ہے۔ ہم اس گورنمنٹ کے قدوم میمنت لزوم سے ہزاروں بلاؤں سے بچے اور ہمیں وہ آزادی
بقیہ حاشیہ۔ تعلیم دے سکتا تھا کہ تم اپنے دین کے منکروں کو قتل کر دو اور ان کے مال لوٹ لو اور اُن کے گھروں کو
ویران کر دو بلکہ اسلام کی ابتدائی کارروائی جو حکم الہی کے موافق تھی صرف اتنی تھی کہ جنہوں نے ظالمانہ طور سے
تلوار اُٹھائی وہ تلوار ہی سے ما وہ تلوار ہی سے مارے گئے اور جیسا کیا ویسا اپنا پاداش پا لیا ۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ تلوار کے ساتھ منکروں کو
قتل کرتے پھرو یہ تو جاہل مولویوں اور نادان پادریوں کا خیال ہے جس کی کچھ بھی اصلیت نہیں ۔ اس لئے خُدا نے
جو راستی کا حامی ہے اور کسی صداقت کو ضائع کرنا نہیں چاہتا۔ اس زمانہ میں اس عاجز کو مامور کر کے ارادہ کیا کہ
جہاد کا الزام اسلام پر سے اُٹھاوے اور لوگوں کو دکھاوے کہ اسلام اپنی ترقیوں میں جبر اور تلوار کا ہرگز محتاج نہیں بلکہ
اپنی روحانی طاقت سے دلوں پر اثر کرتا ہے۔ اور جو نادان مولوی جہاد کے مسئلہ کا ورد زبان پر رکھتے ہیں گویا وہ
چاہتے ہیں کہ اسلام کے دامن پاک کو چار طرفہ اعتراضوں کی پلیدی سے آلودہ کریں۔ یہ معقول روشنی کا وقت
اسلام کی بریت ظاہر کرنے کا وقت ہے اور بخدا وہ حقیقت میں بری اور نہایت اعلیٰ شان کا مذہب ہے جو اسی خُدا کو
پیش کرتا ہے جو درحقیقت خدا ہے اور نجات کو کسی بناوٹی کفارہ سے نہیں بلکہ سچی پاکیزگی سے وابستہ کرتا ہے پس اس
کی طرف جہاد اور جبر کو منسوب کرنا ایک ظلم صریح ہے۔ ہمارے اس ملک میں وہ لوگ نہایت خطرناک خیالات میں
گرفتار ہیں جو ایک ایسے خونی مسیح کے منتظر ہیں جو اُن کے زعم میں عیسائیوں کے ساتھ سخت لڑائیاں کر کے ان کی
صلیوں کو توڑ دے گا اور ان کے خنزیروں کو قتل کر دے گا۔ گویا وہ اسلام پر ایک نیا الزام قائم کرانے کے لیے آئے گا
نہ پہلے غلط الزاموں کو دور کرنے کے لیے ۔ ایسا ہی یہ لوگ ایک خونی مہدی کے منتظر ہیں جو دنیا کو خون سے بھر دے
گا بلکہ ایک گروہ ان میں سے ایک شخص سید احمد نام کا منتظر ہے جس نے سکھوں سے لڑائی کی تھی اور ان کا ، اور ان کا خیال ہے
کہ وہ زندہ ہے اور پھر دنیا میں اس کا ظہور ہوگا ۔ چنانچہ ان کی ایک جماعت پلوسہ کے قریب یاغستان میں ابتک
پڑی ہے اور غالبا اور کئی ان کے ہم خیال ہندوستان میں ہوں گے ۔ اسی بناء پر بعض مولویوں سے مفسدانہ حرکات
۱۸۵۷ء میں ظاہر ہوئیں ۔ چنانچہ اُن میں سے مولوی عبدالعزیز برادر مولوی محمد ساکن لدھیانہ ہیں جن کی نسبت
سرکاری کاغذات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بماہ جون ۱۸۵۷ ء ہمراہ پدر خود باغی مفسدوں کے ساتھ دہلی چلے گئے اور
مفسدوں میں شامل رہے۔ اور پھر ۱۸۵۹ء میں دہلی سے گرفتار ہوئے اور آخر بد معاشوں کی فہرست میں درج کئے
ملی جس کے ذریعہ سے ہم دین اور دنیا دونوں درست کر سکتے ہیں ۔ پس اگر اب بھی ہم اس گورنمنٹ
کے سچے خیر خواہ نہ ہوں تو خدا تعالیٰ کے سامنے ناشکرے ٹھہریں گے۔ یہ وہ تمام باتیں ہیں جن کو میں
نے مختلف کتابوں میں شائع کیا اور سولہ برس تک برابر میں اس خدمت کو بجالاتا رہا۔ مگر نہ اس خیال
سے کہ ریا کاروں کی طرح گورنمنٹ کو خوش کروں بلکہ میں نے ایمانداری کی راہ سے فی الحقیقت
گورنمنٹ برطانیہ کے احسانات کو ایسا ہی پایا کہ جن کے شکر میں مجھ سے اب تک یہی ہو سکا کہ میں
بذریعہ ان تالیفات کے مسلمانوں کے خیالات کو درست کروں اور ان کے دل گورنمنٹ کی طرف
پھیروں ۔ اور میں جانتا ہوں کہ بعض جاہل مولوی میری ان تحریرات سے ناراض ہیں اور مجھے علاوہ
اور وجودہ کے اس وجہ سے بھی کافر قرار دیتے ہیں لیکن مجھے ان کی ناراضگی کی کچھ پرواہ نہیں ۔ میں
یقیناً جانتا ہوں کہ جو شخص بندوں کے احسانات کا شکر گزار نہیں وہ خدا تعالیٰ کا بھی شکر گزار نہیں ۔
کیونکہ نیک اندیش اور عادل بادشاہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ پس جو شخص اس بادشاہ کا
شکر گزار نہیں اس نے خدا تعالیٰ کی نعمت کو رد کیا اور چونکہ میں نے دیکھا کہ بلاد اسلامی روم و مصر
وغیرہ کے لوگ ہمارے واقعات سے مفصل طور پر آگاہ نہیں ہیں اور جس قدر ہم نے اس گورنمنٹ
سے آرام پایا اور اس کے عدل اور رحم سے فائدہ اُٹھایا وہ اس سے بے خبر ہیں اس لئے میں نے عربی
اور فارسی میں بعض رسائل تالیف کر کے بلا د شام اور روم اور مصر اور بخارا وغیرہ کی طرف روانہ کئے ۔
اور ان میں اس گورنمنٹ کے تمام اوصاف حمیدہ درج کئے اور بخوبی ظاہر کر دیا کہ اس محسن گورنمنٹ
بقیہ حاشیہ۔ گئے ۔ دیکھو رو بکار ۱۴ دسمبر ۱۸۵۸ ء دفتر ضلع لدھیانہ ۔ اور جو فتویٰ تکفیر مولوی نذیر حسین دہلوی کی طرف
سے اس عاجز کی نسبت شائع ہوا ہے اور جو اشتہار تکفیر اس فتوی پر زور دینے کے لیے اسی عبدالعزیز مولوی اور اس کے
بھائیوں کی طرف سے نکلا ہے ان کا غذات کو اگر کبھی گورنمنٹ غور سے دیکھے تو ثابت ہوگا کہ یہ سب لوگ در حقیقت رسے دیکھے
ایک ہی ہیں۔ ایک خونی مہدی اور خونی مسیح کے دن رات منتظر ہیں ۔ سول ملٹری گزٹ کی کس قدر سادہ لوحی ہے کہ جو ۔
شخص ایسے خیالات کو مٹانا چاہتا ہے اور صلح کاری کی بنیاد ڈالنے والا ہے اسی کو مفسد قرار دیتا ہے اور مفسدوں کے
خیالات سے پینخبر ہے۔ والسلام۔ منہ
کے ساتھ جہاد قطعاً حرام ہے اور ہزار ہا روپیہ خرچ کر کے وہ کتا بیں مفت تقسیم کیں اور بعض شریف
عربوں کو وہ کتا بیں دے کر بلاد شام اور روم کی طرف روانہ کیا اور بعض عربوں کو مکہ اور مدینہ کی
طرف بھیجا اور بعض بلاد فارس کی طرف بھیجے گئے اور اسی طرح مصر میں بھی کتا بیں بھیجیں۔ اور یہ
ہزار ہا روپیہ کا خرچ تھا جو محض نیک نیتی سے کیا گیا۔
شاید اس جگہ ایک نادان سوال کرے گا کہ اس قدر خیر خواہی غیر ممکن ہے کہ ہزار ہا رو پید اپنی
گرہ سے خرچ کر کے اس گورنمنٹ کی خوبیوں کو تمام ملکوں میں پھیلایا جاوے، لیکن ایک عقلمند جانتا
ہے کہ احسان ایک ایسی چیز ہے کہ جب ایک شریف اور ایمان دار آدمی اس سے تمتع اُٹھاتا ہے تو بالطبع
اس میں عشق اور محبت کے رنگ میں ایک جوش پیدا ہوتا ہے کہ تا اس احسان کا معاوضہ دے۔ ہاں ہوتا
طرف التفات نہیں کرتا۔ پس مجھے طبعی جوش نے ان کا روائیوں کے لیے مجبور کیا۔
مجھے افسوس ہے کہ اگر سول ملٹری گزٹ کے ایڈیٹر کو ان واقعات کی کچھ بھی اطلاع ہوتی تو وہ ایسی تحریر
جو انصاف اور سچائی کے برخلاف ہے ہرگز شائع نہ کرتا۔
میرے اس دعوی پر کہ میں گورنمنٹ برطانیہ کا سچا خیر خواہ ہوں دو ایسے شاہد ہیں کہ اگر
سول ملٹری جیسا لاکھوں پر چہ بھی ان کے مقابلہ پر کھڑا ہو تب بھی وہ دروغگو ثابت ہوگا ۔ ( اول ) یہ کہ جیالا
علاوہ اپنے والد مرحوم کی خدمت کے میں سولہ برس سے برابر اپنی تالیفات میں اس بات پر زور دے
رہا ہوں کہ مسلمانان ہند پر اطاعت گورنمنٹ برطانیہ فرض اور جہاد حرام ہے۔
۲۔ دوسری یہ کہ میں نے کئی کتابیں عربی فارسی تالیف کر کے غیر ملکوں میں بھیجی ہیں جن میں
برابر یہی تاکید اور یہی مضمون ہے۔ پس اگر کوئی نا اندیش یہ خیال کرے کہ سولہ برس کی کارروائی
میری کسی نفاق پر مبنی ہے تو اس بات کا اس کے پاس کیا جواب ہے کہ جو کتا بیں عربی و فارسی روم اور
شام اور مصر اور مکہ اور مدینہ وغیرہ ممالک میں بھیجی گئیں اور ان میں نہایت تاکید سے گورنمنٹ
انگریزی کی خوبیان بیان کی گئی ہیں وہ کاروائی کیونکر نفاق پر محمول ہو سکتی ہے۔ کیا ان ملکوں کے
باشندوں سے بجز کافر کہنے کے کسی اور انعام کی توقع تھی۔ کیا سول ملٹری گزٹ کے پاس کسی ایسی
خیر خواہ گورنمنٹ کی کوئی اور بھی نظیر ہے؟ اگر ہے تو پیش کریں۔ لیکن میں دعوی سے کہتا ہوں کہ جس
قدر میں نے کارروائی گورنمنٹ کی خیر خواہی کے لیے کی ہے اس کی نظیر نہیں ملے گی ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ
عیسائی مذہب کو میں اس کی موجودہ صورت کے لحاظ سے ہرگز صحیح نہیں سمجھتا کوئی انسان کیسا ہی
برگزیدہ ہو اس کو ہم کسی طرح خدا نہیں کہہ سکتے ۔ بلا شبہ وہ تعلیم جو انسان کو سچی توحید سکھاتی اور حقیقی خدا
کی طرف سے رجوع دیتی ہے وہ قرآن کریم میں پائی جاتی ہے۔ قرآن بڑی سلوکی سے اسی خدا کو
خدا قرار دیتا ہے جو قدیم سے اور ازل سے قانون قدرت کے آئینہ میں نظر آتا رہا ہے اور آرہا ہے۔
پس جس مذہب کی خدا دانی ہی غلط ہے اس مذہب سے عقلمند کو پر ہیز کرنا چاہیئے ۔ جو لوگ نفسانی ہستی
سے فنا ہو گئے ان کو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ خدا سے ہی نکلے ہیں کیونکہ انہوں نے خدا میں ہو کر ایک نئی
اور نورانی پیدائش پائی ۔ اور خدا نے ان کو اپنے ہاتھ سے ایسا صاف کیا کہ فی الحقیقت وہ ایک نئے طور
سے پیدا ہوئے لیکن ہم کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ در حقیقت الهُ الْعَالَمِین وہی ہیں۔ خدا میں فانی ہو کر نئی
پیدائش پانا کسی ایک انسان سے مخصوص نہیں بلکہ جس نے ڈھونڈا وہ پائے گا اور جو آیا اُسے بُلا لیا
جائے گا۔ لیکن جس کریم خدا نے ہمیں یہ باتیں سکھائی ہیں اس نے یہ بھی سکھایا ہے کہ ہم محسن گورنمنٹ
کے شکر گزار ہیں ۔ قرآن کریم کی یہ تعلیم نہیں ہے کہ ہم نیکی دیکھ کر اُس کے عوض بدی کریں بلکہ یہ تعلیم ہیں۔ کی کر ۔
ہے کہ احسان کے عوض احسان کریں اور جو لوگ کسی محسن سلطنت کے احسان مند ہو کر پھر اسی کی نسبت
بدا را دے دل میں رکھتے ہیں وہ وحشی نادان ہیں نہ مسلمان اور ہم نے اگر کسی کتاب میں پادریوں کا
نام دجال رکھا ہے یا اپنے تئیں مسیح موعود قرار دیا ہے تو اس کے وہ معنی مراد نہیں جو بعض ہمارے مخالف
مسلمان سمجھتے ہیں ۔ ہم کسی ایسے دجال کے قائل نہیں جو اپنا گھر بڑھانے کے لیے خونریزیاں کرے
اور نہ کسی ایسے مسیح اور مہدی کے قائل ہیں جو تلوار کے ذریعہ سے دین کی ترقی چاہے۔ یہ اس زمانہ
کے بعض کو نہ اندیش مسلمانوں کی غلطیاں ہیں جو کسی خونی مہدی یا خونی مسیح کے منتظر ہیں۔ چاہیے کہ
گورنمنٹ ہماری کتابوں کو دیکھے کہ کس قدر ہم اس اعتقاد کے دشمن ہیں اور کس قدر عام مولوی اس
وجہ سے میرے دشمن ہو گئے ہیں کہ میں نے اُن کے خونی مہدی اور خونی مسیح سے انکار کر دیا اور نہ
صرف انکار بلکہ منجانب اللہ ان باتوں کا صحیح ہونا بیان کر کے اور مہدی اور مسیح کے منصب کو صرف
روحانی تعلیم تک محدود رکھ کر ان کی آرزوؤں کو خاک میں ملا دیا۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دین کا
کمال یہ نہیں ہے کہ کوئی مصلح آتے ہی خدا تعالیٰ کے بندوں کو قتل کرنا شروع کرے یا قتل کے منصوبے
باند ھے۔ کوئی سچائی قتل کرنے سے ثابت نہیں ہوگی بلکہ اس پر الزام آئے گا۔ بلکہ دین کا کمال یہ ہے
کہ وہ اپنے ساتھ دلائل شافیہ اور براہین ساطعہ کے روشن اور مجالی ہتھیار رکھتا ہو نہ یہ کہ ایسا دین ہو کہ
لوہے کی تلواروں کے ساتھ اپنی سچائی تعلیم کرانا چاہے اور اسلام نے اگر کسی زمانہ میں تلوار اُٹھائی تو وہ
دین کی اشاعت کے لیے ہرگز نہیں تھی بلکہ جنہوں نے اسلام پر تلوار اُٹھائی اور اسلام کو نابود کرنا چاہا
ان کو اسلام نے بھی تلوار کے ساتھ جواب دیا مگر اسی حد تک جو امن قائم ہو جائے اور عام آزادی میں
کوئی روک نہ رہے پھر دوسرے زمانوں میں اکثر نادانوں میں غلطیاں پھیل گئیں اور انہوں نے
ابتدائی جہادوں کو اصل حقیقت کو اُلٹے طور پر سمجھ لیا۔ پس انہیں غلطیوں کے نابود کرنے کے لئے ہم
نے کمر ہمت باندھی۔ سو دجال کے لفظ سے مراد د جل کرنے والے لوگ ہیں یعنی ایسے لوگ جن کو کسی
زمانہ میں حق ملا تھا۔ مگر انہوں نے حق کو خالص نہ رہنے دیا بلکہ اس کے ساتھ باطل ملا دیا اور سکہ قلب
چلایا۔ سو ہر یک محقق کی دانست میں اس زمانہ کے پادری ایسے ہی ہیں کیونکہ ان کو ایک پاک ہدایت
ملی تھی اور وہ انجیل تھی جس میں سراسر نیک اور پاک تعلیم اور الہی اسرار تھے۔ مگر انہوں نے ارادتاً اس
کے ساتھ اس قدر باطل ملایا اور باطل تاویلیں کیں کہ اب اُن کا وہ خدا نہیں جس کا جلال ظاہر کرنے
کے لیے حضرت مسیح تشریف لائے تھے اور جو ایک سادہ تعلیم سے انجیل میں بیان کیا گیا تھا بلکہ انہوں
نے اپنی رکیک تاویلوں کے ساتھ اس پاک تعلیم کو ایسا بدل ڈالا کہ گویا ایک نئی انجیل بنائی پس جبکہ
دجل کی حقیقت ان پر ثابت ہے تو اس صورت میں ایسے معلموں کو اگر ہم دجال نہ کہیں تو اور کیا کہیں۔
دجال کے لیے ضروری ہے کہ کسی نبی برحق کا تابع ہو کر پھر سچ کے ساتھ باطل ملا دے۔
بے شک حضرت مسیح با خدا انسان تھے۔ خدا تعالیٰ کے پیارے تھے۔ نہایت مقدس تھے۔ مگر یہ تعلیم ان
کی نہیں ہے جو آج کل دی جاتی ہے۔ الہی انصاف ہر گز یہ حکم نہیں دے سکتا کہ زید گناہ کرے اور خالد
پکڑا جائے اور نہ یہ ہو سکتا ہے کہ خدا بھی بیٹے رکھتا ہو اور پھر باپ بیٹا عمر میں کمال میں ، جلال میں،
مساوی اور تین بھی ہوں اور پھر ایک بھی۔ یہ سب الہی تعلیم پر زیادت ہے جو بد قسمت انسانوں نے
دلیری سے کر لی ہے ورنہ انجیل میں تثلیث کا نام و نشان نہیں ۔ اگر حق محض پر زیادت کی جائے تو اس
زیادت کا نام عربی زبان میں دجل ہے اور اس کے مرتکب کا نام دجال ہے اور چونکہ آئندہ کوئی نیا نبی
نہیں آ سکتا اس لیے پہلے نبی کے تابع جب دجل کا کام کریں گے تو وہی دجال کہلائیں گے۔ سو یہ
دجل پادریوں کے حصہ میں آیا۔ اس لیے جو شخص اس کی اصلاح کرے اس کا نام مسیح ہے کیونکہ اس
نے مسیح کی سچی اور پاک تعلیم کو جھوٹ سے الگ کر کے دکھلا دیا۔ پس اس خیال سے جو اس نے خدا
سے قوت پا کر مسیح کے خاص عہدے کا کام کیا مسیح کہلایا اور مسیح موعود ٹھہرا۔ اور چونکہ اس نے خدا تعالیٰ
سے ہدایت پائی نہ کسی دوسرے ہادی سے اس لیے وہ مہدی بھی ٹھہرا۔ سو ہمارے مذہب کی اصل
حقیقت یہ ہے اور جو شخص اس کے برخلاف کہے وہ دروغگو ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر خاکسار مرزاغلام احمد قادیانی
مورخه ۱۰ دسمبر ۱۸۹۴ء
گلزار محمدی پریس لاہور میں باہتمام مالک چھپی ) ( یہ اشتہار ۳۰ کے کے صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۱۹۲ تا ۲۰۰)
A