پیش لفظ بار اوّل

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حجت قاطعہ کی تلوار سے قتل کیا جائے گا اور سچائی کی فتح ہو گی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا
دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ
پہلے چڑھ چکا ہے لیکن ابھی ایسا نہیں ۔ ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ
محنت اور جا ، اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے
لئے نہ کھو دیں اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کرلیں ۔ اسلام کا زندہ ہونا ہم سے
ایک فدیہ مانگتا ہے ۔ وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔ یہی موت ہے جس پر اسلام کی
زندگی۔ مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خُدا کی تجلی موقوف ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں
میں اسلام نام ہے۔ اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ اس مہم عظیم
کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر ایک پہلو سے مؤثر ہوا اپنی طرف سے قائم
کرتا۔ سو اس حکیم و قدیر نے اس عاجز کو اصلاح خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا اور دنیا کو حق اور راستی
کی طرف کھینچنے کے لئے کئی شاخوں پر امر تائید حق اور اشاعت اسلام کو منقسم کر دیا
دوسری شاخ اس کا رخانہ کی اشتہار جاری کرنے کا سلسلہ ہے جو حکم الہی اتمام حجت کی غرض
سے جاری ہے۔ اور اب تک میں ہزار سے کچھ زیادہ اشتہارات اسلامی حجتوں کو غیر قوموں پر
پورا کرنے کے لئے شائع ہو چکے ہیں اور آئندہ ضرورت کے وقتوں میں ہمیشہ ہوتے رہیں گے۔“
( فتح اسلام )
مجموعہ اشتہارات کو پہلے حضرت میر قاسم علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تبلیغ رسالت کے نام
سے شائع فرمایا تھا۔ اب مزید اشتہارات کی تلاش کر کے مکرم و محترم مولوی عبد اللطیف صاحب
بہاولپوری نے اس مجموعہ میں اضافہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کی انہیں
جزاء خیر عطا فرمائے۔
والسلام
ظہور احمد باجوہ
مینجنگ ڈائریکٹر الشرکة الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ

ج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
پیش لفظ
بار دوم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعوئی ماموریت سے قبل اور دعوئی ماموریت کے بعد
وقتاً فوقتاً جواشتہارات شائع فرمائے تھے انہیں حضور علیہ السلام کی زندگی میں ہی کئی اصحاب نے جمع کر
کے کتابی شکل میں شائع کرنے کے لئے کام شروع کیا تھا تاہم سب سے پہلے حضرت مفتی محمد صادق
صاحب ایڈیٹر اخبار بدر کو ” مجموعہ اشتہارات کے نام سے چھ جلدوں میں انہیں شائع کرنے کی توفیق
ملی انہوں نے دیباچہ میں لکھا ہے کہ اکثر اشتہارات آپ کو حضرت پیر منظور محمد صاحب سے ملے تھے۔
لیکن ان کے مجموعہ میں کوئی ترتیب نہیں تھی صرف اشتہارات کو محفوظ کرنا مقصود تھا۔ ان کے بعد حضرت
میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر فاروق نے انہیں تاریخ وار ترتیب دے کر مزید اشتہارات جوان کو ملے تھے کر
انہیں شامل کر کے تبلیغ رسالت کے نام سے شائع کیا۔
تقسیم ملک کے بعد حضرت مولوی عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے مزید اشتہارات تلاش کر
کے انہیں شامل کیا جنہیں ” مجموعہ اشتہارات کے نام سے الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ نے تین جلدوں
میں شائع کیا۔ اسی ایڈیشن کا Reprint جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی 1989ء کے موقع پر
انگلستان سے شائع ہوا۔
موجودہ ایڈیشن میں وہ اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جو مجموعہ اشتہارات کے پہلے ایڈیشن کی
اشاعت تک دستیاب نہیں ہوئے تھے یا جنہیں پہلے کسی وجہ سے اشتہارات میں شامل نہیں کیا گیا تھا

آج 10 میں سے 10 باقی