پیش لفظ باردوم

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور وہ اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انگریزی میں ترجمہ
کروا کر حکومت ہند کے برطانوی افسروں کو احمد یہ جماعت کے قیام کے مقاصد اور عقاید سے متعارف
کرانے کے لئے شائع فرمائے تھے۔ ان میں سے بعض وہ انگریزی اشتہارات بھی ہیں جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے تو شائع نہیں ہوئے مگر حضور کی نگرانی میں میمورنڈم کے طور پر
جماعت کی طرف سے شائع ہوتے رہے۔ چونکہ یہ جماعتی تاریخ کا قیمتی سرمایہ تھا اس لئے ان کو محفوظ
کرنے کے لئے انہیں موجودہ ایڈیشن کی تیسری جلد میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح اس مجموعہ میں
ایسے اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جو اگرچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تو نہیں لیکن جماعت
کی تاریخ میں ان کی خاص اہمیت ہے مثلاً حضرت صوفی احمد جان صاحب رضی اللہ عنہ کا وہ اشتہار جو
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی ماموریت سے پہلے حضور کی تصنیف براہین احمدیہ کی
تائید میں لکھا تھا اور جس میں وہ فرماتے ہیں ۔
سب مریضوں کی ہے تمہی پہ نگاہ
تم مسیحا بنو خدا کے لئے
اس ایڈیشن کی تیاری میں مولوی فضل کریم صاحب تبسم سابق مبلغ افریقہ ۔ مقصود احمد صاحب قمر ۔
مبارک احمد صاحب نجیب اور مولوی سلطان احمد صاحب شاہد نے مختلف خدمات سرانجام دی ہیں اور
محترم حبیب الرحمن صاحب زیروی نے نایاب اردو اور انگریزی اشتہارات کی تلاش میں بہت مدددی
ہے۔ احباب ان سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
والسلام
سید عبد الحی
ناظر اشاعت

DD
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عرض حال
وو
حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تصنیف منیف ” فتح اسلام میں
رقم فرمایا ہے۔
اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے ۔ وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔ یہی
موت ہے جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی
وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔ اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ آب
چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ مہم عظیم کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر
ایک پہلو سے مؤثر ہو اپنی طرف سے قائم کرتا۔ سو اس حکیم و قدیر نے اس عاجز کو اصلاح
خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا۔“
فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱ تا ۱۲)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشاعت اسلام کے لئے اس عظیم الشان کارخانہ کی پانچ
شاخوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔
دوسری شاخ اس کارخانہ کی اشتہارات جاری کرنے کا سلسلہ ہے جو بحکم الہی
اتمام حجت کی غرض سے جاری ہے اور اب تک میں ہزار سے کچھ زیادہ اشتہارات اس
اسلامی
حجتوں کو غیر قوموں پر پورا کرنے کے لئے شائع ہو چکے ہیں اور آئندہ ضرورت کے وقتوں
میں ہمیشہ ہوتے رہیں گے۔“
فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳)

آج 10 میں سے 10 باقی