عرض حال

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

و
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی حیاۃ مبارکہ میں ۱۸۷۸ء سے مختلف مواقع پر حسب
ضرورت اشتہارات کا یہ سلسلہ جاری فرمایا جو آپ کے وصال تک جاری رہا جو اسلام کی فتح اور غلبہ کی
رفیع الشان مہم کے اس محاذ پر نہایت مؤثر اور کارگر کارروائی ثابت ہوئی ۔ ان اعلانات واشتہارات
میں حضور علیہ السلام نے عیسائی پادریوں ہندو منا دوں اور علماء اسلام اور عوام الناس کو مخاطب فرمایا ہے
اور اسلام کی عظمت اور برتری اور رفعت شان اور حقیت نبوت محمدیہ کا بھر پور ا ظہار کیا اور ہر مد مقابل کو
مقابلہ کے لئے للکارا۔
تھک گئے ہم تو انہیں باتوں کو کہتے کہتے
ہر طرف دعوتوں کا تیر چلایا ہم نے
آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند
ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے
حضرت اقدس کے اشتہارات و اعلانات کو حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے ابتداء یکجا
کرنے کی خدمت کا آغاز فرمایا تھا لیکن یہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ تاہم بعد ازاں حضرت میر قاسم علی صاحب صاح
نے جو اشتہارات میسر ہو سکے ان کو یکجا کر کے تبلیغ رسالت کے نام سے دس جلدوں میں شائع کیا۔
تقسیم ملک کے بعد محترم مولوی عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مجموعہ اشتہارات کے عنوان
سے ان اشتہارات کو تین جلدوں میں اکٹھا کر کے الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ کے زیر انتظام زیور طبع سے
آراستہ کیا۔
احمد یہ صد سالہ جو بلی ۱۹۸۹ء کے موقعہ پر لندن سے اس ایڈیشن کا ری پرنٹ طبع ہوا تھا۔
نظارت اشاعت نے اس دوران میں بعض مزید اشتہارات جو دریافت ہوئے ان کو شامل کر کے
مجموعہ اشتہارات کا ایڈیشن دوم شائع کیا اور اس مواد کو جو تین جلدوں پر مشتمل تھا دو جلدوں میں منقسم کر دیا۔
خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
کی ہدایت اور اجازت سے نظارت اشاعت مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تیسری

ز
دفعہ اشاعت کا انتظام کرنے کی سعادت پارہی ہے اور حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
کے اس ارشاد کے تحت کہ عربی اور فارسی زبان میں جو اشعار و عبارات ہیں ان کا ترجمہ اردو زبان
میں دے دیا جائے ۔ جملہ عبارتوں کے تراجم دے دیئے گئے ہیں تا قارئین کے لئے سہولت اور
افادہ کا موجب ہو ۔
اس مجموعہ میں تین اشتہارات نمبر ۱۱۹ - ۱۵۶- ۲۹۵ جو پہلے دستیاب نہیں ہوئے تھے یا کسی وجہ
سے اشتہارات میں شامل نہیں ہو سکے تھے انہیں نئے ایڈیشن میں شامل کیا جا رہا ہے۔
مجموعہ اشتہارات جو ایڈیشن دوم میں دو جلدوں میں تھے اور جلد کی ضخامت زیادہ ہونے کی
وجہ سے بھاری ہو چکی تھی ان کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی روشنی میں
حسب سابق تین جلدوں میں کر دیا گیا ہے تا کتاب کو ہاتھ میں لے کر پڑھنا آسان ہو۔
اس مطبوعے کی تیاری و تکمیل کے مختلف مراحل پر جن احباب کرام کا محنت اور شوق شامل رہا
اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے اور اپنے فضلوں سے نوازے اور پڑھنے والوں کو اس علمی خزانہ سے
استفاضہ کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
۲۰۱۸ء
خاکسار
خالد مسعود
ناظر اشاعت

پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فرستادہ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے اپنی ساری زندگی
اشاعت و تبلیغ اسلام کے جہاد میں صرف کی اور اس مقصد کے لئے آپ نے نہ صرف کثیر تعداد میں
کتب تصنیف فرما ئیں بلکہ اشتہارات و تقاریر کے ذریعہ بھی خدمت اسلام کے اس فریضہ کا حق ادا
فرمایا۔ حضور علیہ السلام کی جملہ تصانیف کو روحانی خزائن کی تئیس جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا جا چکا
ہے۔ اسی طرح آپ کے پر معارف کلمات و تقاریر و مجالس علم و عرفان کو ملفوظات کی دس جلدوں
میں ، جبکہ آپ کے تحریر فرمودہ اشتہارات کو مجموعہ اشتہارات کے عنوان سے تین جلدوں میں تیار
کیا گیا ہے۔
اللہ تعالی کے فضل سے سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی
بنصرہ العزیز کی ہدایات کی روشنی میں نظارت اشاعت ربوہ نے علوم و فیوض روحانی سے لبریز
اس لٹریچر ( روحانی خزائن، ملفوظات اور مجموعہ اشتہارات ) کے نئے ایڈیشن تیار کئے ہیں جن کی
اب سید نا حضور اقدس کی منظوری سے یہاں انگلستان سے بھی طباعت کی جا رہی ہے تا کہ بیرون
ممالک میں قائم جماعتوں کی بھی علمی وروحانی تشنگی دور ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام نے بارہا ان بیش بہا علوم کو پڑھنے اور
پھیلانے کی نصیحت فرمائی ہے۔ اللہ کرے کہ ہم سب ان سے کما حقہ فائدہ اٹھانے والے ہوں۔ آمین فرمائی
منیر الدین شمس
ایڈیشنل وکیل التصنيف
جون 2018ء

آج 10 میں سے 10 باقی