اشتہار قابل توجہ گورنمنٹ اور نیز عام اطلاع کے لئے مولوی محمد حسین بٹالوی او دوسرے خود غرض مخالفین کی دھوکہ دہی کا اظہار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہار قابل توجه گورنمنٹ اور نیز عام اطلاع کے لیے
چونکہ شیخ محمد حسین بٹالوی اور دوسرے خود غرض مخالف واقعات صحیحہ کو چھپا کر عام لوگوں کو دھوکہ دیتے
ہیں۔ ایسے ہی دھوکوں سے متاثر ہو کر بعض انگریزی اخبارات جن کو واقعات صحیحہ نہیں مل سکے ۔ ہماری
نسبت اور ہماری جماعت کی نسبت بے بنیاد باتیں شائع کرتے ہیں۔ سو ہم اسی اشتہار کے ذریعہ سے اپنی
محسن گورنمنٹ اور پبلک پر یہ بات ظاہر کرتے ہیں کہ ہم ہنگامہ اور فتنہ کے طریقوں سے بالکل متنفر ہیں اور
ہم اور ہماری جماعت اول درجہ پُر امن اور صلح دوست اور خیر خواہ سرکار انگریزی ہیں۔ ہماری تعلیم یہی ہے
کہ جو شخص ہم سے تعلق رکھتا ہے وہ اپنے تئیں ہر ایک شرارت اور جذبات نفسانی سے پاک کرے اور اپنی
نیک چلنی اور صبر اور حلم کا لوگوں کو نمونہ دکھاوے اور کوشش کرے کہ تا ایک راستباز اور بے شر انسان ثابت ہو
اور جہاں تک ممکن ہو ہر ایک دشمن اور یاوہ گو کی بدگوئی پر صبر کرے اور ہر ایک اشتعال اور جذ بہ نفسانیہ سے
اپنے تئیں بچاوے اور اپنی موت یادرکھے اور ایک غریب مزاج آدمی کی طرح اپنے تئیں بنائے رکھے اور
بندگان خدا کا سچا خیر خواہ اور تعصب سے دور رہے یہ تو اخلاقی نصیحت ہے اور ساتھ اس کے سولہ برس سے
میں اپنی جماعت کو یہی سمجھا رہا ہوں کہ گورنمنٹ انگریزی کے سچے خیر خواہ بنے رہو اور دل سے اس کا شکر
کرو کیونکہ اس گورنمنٹ کی برکت اور توجہ سے ہماری تمام تکلیفیں دُور ہوئیں۔ ہم مظلوم تھے ہمارے لئے
عدالت کے دروازے کھلے ہم قید میں تھے ہمارے لئے آزادی حاصل ہوئی اور ہمارے حقوق زائل کئے
گئے تھے اور پھر وہ قائم کئے گئے ۔ کیا کوئی شریف انسان ایسی بدذاتی کرے گا کہ اپنے محسن سے دل میں

کینہ رکھے اور نیکی کی جگہ بدی کرنے کے لیے تا کتا ر ہے۔ ہرگز نہیں۔
جلد دوم
پس جو شخص ہم میں سے اور ہماری جماعت میں سے ہے چاہیے کہ وہ اس نصیحت کو ہماری
آخری نصیحت سمجھے اور ہمیشہ مرتے دم تک اسی کا پابند رہے اور جو شخص اس اصول کو اپنا دستور العمل نہ
بناوے وہ ایک نا پاک طبع اور ہم سے خارج ہے اور ہم میں سے وہی ہے اور وہی ہوگا جو اس نصیحت کا
پابند رہے۔ یہ وہ نصائح ہیں جو بار بار ہم اپنی جماعت کو دیتے ہیں جن سے ہماری ۱۶ برس کی
تالیفات بھری ہوئی ہیں اور نہ صرف چھپ کر بلکہ بہادر بن کر غیر ملکوں اور عربستان اور بلا دروم میں
ہم نے اس رائے کو شائع کیا ہے۔ اب نتیجہ نکالنے والے نکال لیں کہ اس شد و مد سے دولت برطانیہ
کے فرماں بردار ہونے کے لیے برابر ۶ ابرس سے نصیحت کرتے رہنا اور غیر ملکوں تک کتابوں کو پہنچانا
یہ کس کا کام ہے۔ آیا مخالف، منافق کا یا سے مخلص کا ۔ اور مذہبی امور میں ہمارا طریقہ کسی او باشانہ جوش
پر ہرگز مبنی نہیں ۔ ہاں یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہم تو حید اور اس پاک نبی سے پیار کرتے ہیں جس کے
ذریعہ سے دوبارہ سچے خدا کی شناخت دنیا میں قائم ہوئی ۔ سو یہ سچائی سے پیار ہے۔ جو ہم میں ہے اور
ے ساتھ جائے گا۔ ہاں یہ بھی سچ ہے کہ محبت اور پیار - نبت اور پیار سے اور رو رو کر یہ بھی دُعا کرتے ہیں کہ الہی
ہمارے محسنوں پر بھی یہ احسان کر کہ وہ تجھ کو پہچان لیں اور دُنیا میں اُن کو خوش رکھ اور سعادت کے ابدی
حصہ کی بھی توفیق بخش ۔ اور یاد رہے کہ ہمارا ہر گز یہ شیوہ نہیں کہ خواہ مخواہ لوگوں سے بخشیں کرتے پھریں
یا خود بخود کسی کے لیے پیش گوئیاں کریں جب تک کسی کی طرف سے خود اصرار اور درخواست نہ ہو اور نہ
کوئی ہماری ایسی پیش گوئی شائع ہوئی جس کو کوئی منصف غور کرنے کے بعد باطل کہہ سکے اور ہم
انشاء اللہ دو ماہ تک ایک مبسوط مضمون میں اس دن میں اس کا ثبوت دیں گے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
ہمارے
المش
مرزاغلام احمد قادیانی
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
( تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۱ تا ۳)
تهر
مورخه ۲۷ فروری ۱۸۹۵ء
اسلامیہ پریس لاہور

آج 10 میں سے 10 باقی