آریہ صاحبوں کے ملاحظہ کے لیے ایک ضروری اشتہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ۔
کوئی اس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اس کو پاوے
آریہ صاحبوں کے ملاحظہ کیلئے ایک ضروری اشتہار
چونکہ اس وقت کتاب من الرحمان اجمیری طرف سے مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں چھپ رہی
ہے اور اس کتاب میں ایک تقریب پر آریہ صاحبوں اور عام ہندوؤں کے مسئلہ : مسئلہ نیوگ کا بھی ذکر کرنا
حاشیہ جس میں پانچ ہزار روپیہ کا اشتہار ہے۔
یہ کتاب دنیا کی زبانوں کی تنقیح اور تحقیق کے لئے میں نے تالیف کی ہے اس کتاب کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ
صرف عربی زبان ہی ایسی زبان ہے کہ جو خدائے قادر مطلق کی وحی اور الہام سے ابتداء زمانہ میں انسان کو ملی اور وہی
ام الأَلْسِنَه یعنی تمام با بانوں کی ماں ہے اور نہ صرف اسی قدر کہ تمام زبانیں اسی میں سے نکلی ہیں بلکہ میں نے اس
کتاب میں یہ بھی ثابت کیا ہے کہ یہی ایک زبان ہے جو پاک اور کامل اور علوم عالیہ کا ذخیرہ اپنے مفردات میں رکھتی
ہے اور دوسری زبانیں ایک کثافت اور تاریکی کے گڑھے میں پڑی ہوئی ہیں اس لئے وہ اس قابل ہرگز ہو نہیں سکتیں
کہ خدا تعالیٰ کا کامل اور محیط کلام ان میں نازل ہو کیونکہ ان زبانوں کی کم مائیگی اور کجی اور ناقص بیانی معارف الہیہ کے
فوق الطاقت بوجھ کو اٹھا نہیں سکتی۔ غرض اس کتاب میں بڑی صفائی سے اور بڑے روشن اور بدیہی دلائل سے فیصلہ کیا
گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا پاک اور کامل اور روشن اور پُر اسرار اور پر حکمت کلام جو دائمی ہدایت لیکر دنیا میں آیا ہو وہ صرف
اسی زبان میں آ سکتا ہے جو ان معارف اور حقائق کو بیان کرنے کیلئے اپنے اندر کامل وسعت رکھتی ہو اس فیصلہ کے
مطابق صرف قرآن شریف ہی اللہ تعالیٰ کی وہ کامل کتاب ٹھہرتی ہے جو حقیقی اور کامل اور ابدی تعلیم لے کر دنیا میں آئی اور
ا الشمس : ١٠
پڑے گا اس لئے میں نے قرین مصلحت سمجھا کہ اس اشتہار کے ذریعہ سے بعض واقف کار آریہ
صاحبوں سے بحث کرلوں اور پھر اس مسئلہ کو اپنی کتاب میں لکھوں یا اگر وہ مجھے اس کی معقولیت
بقیہ حاشیہ۔ دوسری کتابیں جو آسمانی کہلاتی ہیں اگر مان بھی لیں کہ کوئی ان میں سے خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی تو وہ
ایک قانون مختص القوم کی طرح یا مختص الوقت کی طرح صرف چند روزہ مصلحت کیلئے آئی ہوگی ۔ لہٰذا جیسا کہ وہ خود
ناقص تھیں ایسی ناقص بولی میں اتریں۔ مگر کامل کتاب کے لئے کامل بولی میں اتر نا ضروری تھا کیونکہ کامل اور ناقص کا
پیوند درست بیٹھ نہیں سکتا لہذا قرآن شریف عربی زبان میں اترا جو اپنے ہریک پہلو کے رو سے کامل ہے۔
غرض من الرحمن کو ہم نے اس مدعا سے تالیف کیا ہے کہ تا کامل بولی کے ذریعہ کامل کتاب کا ثبوت دیں اسی وجہ
سے ہم نے اس کتاب کے ساتھ پانچ ہزار روپیہ کا اشتہار بھی دیا ہے جو خو یہ کا اشتہار بھی دیا ہے جو شخص چاہے ہم سے پہلے روپیہ جمع کرالے اگر
وہ ثابت کر دیوے کہ وہ دلائل جو اس طرف سے عربی زبان کے اُم الالسنہ اور وحی اللہ ہونے کے بارے میں پیش کئے
گئے ہیں ایسے دلائل یا ان سے بہتر کسی اور زبان کے بارے میں پیش ہو سکتے ہیں تو وہ پانچ ہزار روپیہ جو جمع کرایا جائے
گا اس کا ہوگا ۔ یہ اشتہار صرف کہنے کی بات نہیں بلکہ ہماری طرف۔ ہماری طرف سے یہ ایمانی اقرار ہے کہ ہر یک ایسا شخص جو مقابلہ
کرنے کے لئے علمی لئے علمی لیاقت رکھتا ہو یعنی اگر وہ انگریزی کا حامی ہے تو انگریزی دان ہو اور اگر سنسکرت کا حامی ہے
تو سنسکرت دان ہو اس کی درخواست آنے کے وقت نقد پانچ ہزار رو پیدایسی جگہ جمع کرا دیا جائے گا جو اس کی مرضی کے
مطابق اور قرین انصاف ہو غرض یہ اس کا حق ہوگا کہ ہر طرح سے پوری تسلی کرلے ہاں اس پر یہ لازم ہوگا کہ ہمارا تحریری
اقرار نامہ لے کر اپنی طرف سے بھی یہ اقرار نامہ لکھ دے کہ اگر وہ ایک مدت مقررہ تک جس کا تصفیہ بعد میں ہو جائے گا
مقابلہ پر کچھ نہ لکھے یا ایسا لکھے جو منصفوں کی نظر میں بیچ ہو تو اس مدت تک وہ تجارت کے کام کا روپیہ جو اس کے انتظار پر
بندرہے گا اس کا مناسب ہر جانہ اس کو دینا ہوگا اور یہ روپیہ منصفوں کی ڈگری دینے سے اس شخص کو مل جائے گا جو اپنی زبان
کو فضائل خاصہ غالبہ کی رو سے اُم الالسنہ ثابت کرے اور اس کا اختیار ہوگا کہ با ضابطہ رسید کے ذریعہ سے وہ تمام روپیہ
منصفوں کے پاس ہی جمع کرادیوے اور ہم اس بات کو بدل قبول کرتے ہیں کہ اس فیصلہ کے لئے مسلمانوں میں سے کوئی
منصف نہ ہو بلکہ اگر مثلاً یہ نزاع آریہ صاحبوں کی طرف سے ہو تو ہمیں منظور ہے کہ منصف دو شریف اور فاضل آریہ اور
دو معزز اور لائق عیسائی انگریز ہوں اور کثرت رائے پر فیصلہ ہومگر اس شرط سے کہ وہ کثرت رائے حلف کے ساتھ موکد
ہو۔ اور اگر یہ نزاع بعض پادری صاحبوں کی طرف سے ہو تو ایسا انہیں بھی اختیار ہے کہ اپنے منصف دو عیسائی اور دو اور
شخص جو رائے ظاہر کرنے کے قابل ہوں مقرر کر لیں ہمیں یہ تقرری بہر حال منظور ہوگی کچھ بھی عذر نہیں ہوگا۔ منہ