مسئلہ نیوگ کے متعلق استفسار
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سمجھا دیں تو لکھنے سے دستکش رہوں کیونکہ میری نظر میں نیوگ کا عقیدہ ایک ایسا قابل شرم عقیدہ ہے
کہ اس کے بیان میں گو کیسا ہی تہذیب سے کام لیا جائے پھر بھی بوجہ حیث نفس مضمون کے نا گفتنی
باتیں لکھنی پڑتی ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی صاحب پیچھے سے کوئی بات زبان پر لاویں بلکہ یہ چاہتا
ہوں کہ اگر کسی کا کچھ عذر ہو تو اب پیش کرلے میں بخوشی اس کے عذر کوسنوں گا اور اگر قبول کے قابل
ہو تو قبول کرلوں گا کیونکہ اس جگہ نفسانیت منظور نہیں صرف اظہار حق منظور ہے اب ضروری استفسار
ذیل میں لکھتا ہوں ۔
استفسار
اے آریہ صاحبان آپ لوگ اس سے بے خبر نہیں کہ پنڈت دیانند صاحب نے وید کی شرتیوں
کے حوالہ سے نیوگ لے کی تفصیل ذکر کرتے ہوئے ایک یہ بھی قسم لکھی ہے کہ اگر مرد اس مردی کی قوت
سے نا قابل ہو جس سے اولاد پیدا ہو سکے تو وہ اپنی بیوی کو اجازت دیوے تاکسی دوسرے سے اولاد
حاصل کرے تب وہ شخص جس کو اجازت دی گئی ہے اسی گھر میں جہاں اس عورت کا خاوند رہتا ہے اس
کی بیوی سے ہم بستر ہوگا اور نہ صرف ایک دفعہ بلکہ کئی سال تک اور جب تک کہ دس بچے پیدا ہو جائیں
وہ اس سے ہم بستری کر سکتا ہے مگر ساتھ یہ بھی حکم ہے کہ عورت اپنے خاوند کی خدمت اور سیوا میں بھی
لگی رہے اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اسی گھر میں اُس دیوث خاوند کا رہنا بھی ضروری ہے جس کی عورت مار یہ نتیجہ رہنا بھی
سے دن رات ایک اجنبی اس کی آنکھوں کے سامنے بدکاری کر رہا ہے اور ایسے زانی کا نام جو پرائی
عورت سے بدکاری کرے وید کی رو سے بیرج داتا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ وہ بیرج دا تا اسی عورت
سے اپنے لئے بھی اولاد لے سکتا ہے اور یہ بھی درج ہے کہ اگر کسی عورت کے لڑکیاں ہی پیدا ہوں تو اس
لے آریوں میں نیوگ نہ صرف جائز بلکہ واجب ہے۔ پنڈت دیانند ستیارتھ پرکاش میں لکھتے ہیں۔ پاپ تو نیوگ کے روکنے
میں ہے سوجس کا نہ کرنا پاپ ہے اس کا کرنا واجب ہے۔ دیکھو ستیارتھ پرکاش صفحہ ۱۱۵ مطبوعہ اجمیر اور ہم مستقل رسالہ میں ج
عنقریب چھپنے والا ہے اس کو مفصل بیان کر دیں گے ۔
جو
آریہ دھرم میں حضرت مسیح موعود نے صفحہ ۹ والے اس حاشیہ کو ختم کر کے اس کی جگہ صفحہ ۲ ۱ والا حاشیہ درج فرمایا ہے۔ (ناشر)
کا بھی فرض ہے کہ اپنے پتی کی اجازت سے نیوگ کر اوے اور کسی بیرج دا تا کو اپنے گھر میں بلاوے
اور وہ اس کی آنکھوں کے سامنے یعنی اسی گھر میں اس عورت سے صحبت کرے اور ایک دراز مدت تک
کرتا رہے۔ اب آپ لوگ معاف فرماویں کہ ہم نے آپ کے وید کی تعلیم کا یہ حصہ اس غرض سے نہیں
لکھا کہ آپ کے دلوں کو دکھاویں بلکہ صرف اس استفسار کی غرض سے تحریر کیا ہے کہ کیا آپ لوگ ایسی
شرتیوں کو بھی ایشر بانی سمجھتے ہیں اور کیا آپ لوگوں میں سے کسی کی انسانی حمیت اور غیرت اس بات کو
قبول کرتی ہے کہ اس کے جیتے جی نیوگ کے بہانہ سے اس کا چھوٹا بھائی یا برادری میں سے کوئی مشٹنڈا
اس کی پیاری بیوی پر صحبت کی غرض سے حملہ کرے بلکہ باجازت دید کام بھی کر ڈالے یا کوئی برہمن اس
کی عورت کے ساتھ ایسی حرکت کا مرتکب ہو اور وہ باوجود قوت اور شہوت اور طاقت اور روبرو موجود
ہونے کے الگ ہو بیٹھے اور کچھ چوں نہ کرے بلکہ پاس کی کوٹھڑی میں خاموش بیٹھا رہے اور اپنی
آنکھوں سے دیکھے کہ ایک اجنبی اس کی سہروں کی منکوحہ اور برات کی بیاہتا سے جو نام وننگ کے
خاندان سے آئی تھی ہم خواب اور بغلگیر ہے اور صرف بوس و کنار پر بس نہیں کیا بلکہ حرکت زنا سے اس
کم بخت خاوند کی ساری پت اور عزت کو خاک میں ملا دیا اور پھر بھی ذرا غیرت اس کی جوش نہ مارے۔
اے آریہ صاحبان میں اس وقت تمہارے ہی پر میشر کی تمہیں قسم دیتا ہوں اور تمہاری ہی کانشنس کی
شہادت تم سے چاہتا ہوں کہ کیا تمہاری مردانہ غیرت اور شریفانہ حمیت اس بات پر برداشت کر سکتی ہے
کہ یہ بے شرمی کا کام تمہارے گھر میں اور تمہاری نظر کے سامنے ہو اور تم چپکے اس کو دیکھتے رہو اور ایسی
تعلیموں سے بیزار نہ ہو۔ جنہوں نے یہ دن تمہیں دکھلائے اور لعنت کا طبق تمہارے گلے میں ڈالا ۔
میں اس بات کو خوب جانتا ہوں کہ کس قدر ایک شریف انسان کو قدرتی اور طبعی طور پر اپنی عورت کے جانتا او طور پراپنی عورت کے
لئے حمیت اور غیرت ہوتی ہے یہاں تک کہ اس قدر بھی روا نہیں رکھتا کہ اس کے گھر سے اس کی بیوی
کی اونچی آوازاٹھے اور اجنبی لوگ اس کو سنیں یہی وجہ ہے کہ کبھی ایک غیرت مند انسان تھوڑے ظن کے
ساتھ اپنی عورت کو قتل بھی کر دیتا ہے اور زنا کی حالت میں تو ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کی طرح پھینک
دیتا ہے اور اپنے لئے ایک بے شرمی کی زندگی سے مرنا قبول کر لیتا ہے پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ
لوگوں کا وید یہ کیسی ہدایت لایا جو انسانی فطرت کی طبعی شرم اور حیا اور حمیت کے برخلاف ہے۔ کیا کوئی
شریف الفطرت اس بات پر راضی ہو سکتا ہے کہ اولاد کی خواہش سے یا لڑکیوں کی کثرت کے بعد لڑکا
پیدا ہونے کی تمنا سے ایک اجنبی کو اپنے گھر میں آپ بلالا وے اور اپنی عورت کو اس سے ہم بستر
کراوے اور آپ الگ بیٹھا جوش شہوت کی حرکات دیکھتا رہے کیا اب بھی آپ لوگ اس تعلیم کو
خدا تعالیٰ کی تعلیم کہیں گے؟
اے میرے پیارے ہموطنو! اس خدا سے ڈرو جو ہرگز ناپاکی کی راہوں کو پسند نہیں کرتا وہ
ہرگز نہیں چاہتا کہ اس کے بندوں میں زنا پھیلے اور حرامی اولاد پیدا ہو۔ ایسی بیٹے کی خواہش پر بھی ہزار
لعنت ہے جس کی والدہ اپنا عزیز خاوند چھوڑ کر دوسرے کے آگے پڑتی ہے اور تفا اس اولاد پر جو
حرام کاری کے ذریعہ سے حاصل کی جاتی ہے۔ عزیز و ذرا سوچو کہاں ہے تمہاری شرافت کہاں ہے تمہاری
انسانی حمیت کہاں ہے تمہارا کانشنس۔ غیر کا نطفہ تمہارا بیٹا ہر گز نہیں ہوگا۔ اور ناحق بے حیائی سے اپنی
عورتوں کی پاک دامنی کو گندگی میں ڈال دو گے ۔ دنیا میں کنجر سب سے زیادہ بے شرم اور فاسق قوم ہے
مگر وہ بھی اپنی بہو سے حرام کاری نہیں کراتے مگر تم پر افسوس کہ جائز رکھتے ہو کہ تمہاری بہو بھی تمہارے
بیٹے کے سواکسی اور کے پاس جاوے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس زندگی سے مرنا بہتر ہے میں نے اسی
تفتیش کے لئے قادیان میں ایک جلسہ قرار دیکر آریہ صاحبوں سے اس حقیقت کو دریافت کرنا چاہا
چنانچہ ۳۰ جولائی ۱۸۹۵ء کو ایک مسجد میں یہ جلسہ منعقد ہوا اور چار آریہ صاحبان شامل جلسہ ہوئے اور
، دریافت کیا گیا تو بعض نے کہا کہ ہمیں خبر نہیں ۔ ہم نے ستیارتھ پرکاش کا یہ مقام نہیں
پڑھا اور بعض نے بڑے استقلال سے بیان کیا کہ آریہ دھرم کا صرف یہ عقیدہ ہے کہ بیوہ نیوگ کے
ذریعہ سے اولاد لے سکتی ہے میں نہیں جانتا کہ انہوں نے اصل واقعہ کو کیوں چھپایا۔ میرے خیال میں
انسانی شرم نے ان کو اجازت نہیں دی اور جب میرے بعض مخلصوں نے اُن کو وہ مقام پڑھ کر سنایا تو
پھر دوسرا عذر یہ پیش ہوا کہ یہ طریق اس حالت میں ہے کہ جب خاوند ہرگز عورت کے پاس جا نہ سکے۔
پھر جب کھول کر بتلایا گیا کہ ستیارتھ پرکاش میں یہ صاف لکھا ہے کہ ایسا نا مرد ہو جو نا قابل اولاد ہو پس
جب ان سے درب
اس میں وہ نا مرد بھی داخل ہیں جو صحبت کرنے پر تو پورے طرح قادر ہیں مگر منی قابل اولاد نہیں مثلاً منی
میں کیڑے نہیں یا پتلی ہے۔ یہ نہیں لکھا کہ ایسا ہو کہ ہرگز صحبت نہ کر سکتا ہو بلکہ یہاں تک لکھا ہے کہ اگر
مرد قابل اولاد ہو مگر لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہوں تب بھی نیوگ ہوگا تو یہ جواب سن کر وہ لوگ خاموش
ہو گئے اور ان میں سے ایک پنڈت جی بولے کہ بے شک ایسی حالتوں میں بھی نیوگ کرانا کچھ مضائقہ
نہیں اور ہم ایسے نیوگ پر راضی ہیں۔ غرض اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ عام ہدایت وید کی یہی ہے کہ آریہ
لوگ ضرورتوں کے وقت اپنی بیویوں اور بہو بیٹیوں سے نیوگ کرایا کریں مگر ظاہر ہے کہ
انسانی کانشنس اس کو قبول نہیں کرتا اور انسان کی فطرتی حمیت اور غیرت ہزار بیزاری سے اس کام پر
لعنت بھیجتی ہے اور انسان تو انسان ایک مرغ بھی اپنی مرغیوں کے لئے غیرت رکھتا ہے۔
اب حاصل کلام یہ ہے کہ اگر اس بارہ میں کوئی اور آریہ صاحب بھی بحث کرنا چاہتے ہوں تو
ہم اپنے خرچ سے ان کو ان کی درخواست پر قادیان میں بلا سکتے ہیں ۔ اور ۱۵ اگست ۱۸۹۵ء تک
مہلت ہے۔
راق
میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۳۱ جولائی ۱۸۹۵ء
یہ اشتہار کے دو صفحہ پر علیحدہ ہے اور آر یہ دھرم طبع اوّل کے حاشیہ صفحہ 4 لغایت ۱۲ پر بھی ہے )
(روحانی خزائن جلده اصفحہ ۷ تا ۱۳ حاشیه )
یہ اشتہار خلافت لائبریری ربوہ کے ریکارڈ میں موجود ہے )
نوٹ ۔ شاید آریہ کہیں گے کہ یہ زنا نہیں مگر جس حالت میں خاوند موجود ہے اور بیٹا بھی اسی کا بیٹا کہلائے گا اور
عورت بھی اسی کی عورت رہے گی اور طلاق دی نہیں گئی تو پھر یہ زنا نہیں تو اور کیا ہے اور منو لکھتا ہے کہ نیوگ کے
دنوں میں بھی خاوند کو صحبت کرنے کا اختیار ہے۔ (دیکھومنو )