اشتہار بغرض ہمدردی بنی نوع پنڈت دیانند نے باوا نانک صاحب کے متعلق نہایت ہی توہین آمیز کلمات استعمال کئے
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
کہاں ہیں جو نانک کے ہیں خاک پا کہ اسلام ہم اپنا دیں رکھتے ہیں
جو کرتے ہیں اس راہ میں جاں فدا
محمد کی
رہ پر یقین رکھتے ہیں
وہ سوچیں کہ کیا لکھا گیا پیشوا اُٹھو سونے والو کہ وقت آ گیا
وصیت میں کیا کہہ گیا بر ملا
تمہارا گرو تم کو سمجھا گیا
مبارکباد
مبارکباد
آج ہم بڑی خوشی سے اس اشتہار کو جو محض ہمدردی بنی نوع کے لحاظ سے لکھا گیا ہے شائع
کرتے ہیں۔ اور ان تمام صاحبوں کو تہ دل سے مبارکباد دیتے ہیں جو پنڈت دیانند کے اُن دل آزار
الفاظ سے شکستہ دل تھے جو انہوں نے اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں اپنے قدیمی بخل اور تعصب کی
وجہ سے باوانا تک صاحب جیسے نیک دل ، سادہ ، قوم کے برگزیدہ گرو کی نسبت لکھے ہیں اور محض سفلہ پن
اور ایک کمینہ حسد سے با وا صاحب کی نسبت یہ کلمات استعمال کئے ہیں کہ وہ جاہل اور نادان اور لالچی اور
دنیا پرست اور مگار اور فریبی اور گنوار اور بے علم اور متکبر اور مغرور اور اپنی اغراض نفسانی کی وجہ سے
لوگوں کو دھوکا دینے والا ایک ٹھگ اور گمراہ تھا۔ ان مکروہ اور دل آزار باتوں سے جو گالیوں کی حد تک پہنچ
گئی ہیں۔ کون شریف اور نیک سرشت ہے جو دیانند کی اس کارروائی کو قابل اعتراض نہیں سمجھتا۔ اور کون
منصف اور حق شناس ہے جو ان کلمات کے قائل کو ایک گندہ طبع اور بد زبان خیال نہیں کرتا۔ ہمیں یقین
تھا کہ سکھ صاحبان ان ناپاک کلمات کا جواب ضرور دیں گے اور اپنی اُس محبت اور غیرت کو جو
باوانا تک صاحب کی نسبت وہ رکھتے ہیں لوگوں پر ظاہر کریں گے ۔ مگر افسوس کہ اب تک ان کی طرف
سے کچھ آواز نہیں اُٹھی ۔ لہذا ہمیں ایسے راستباز انسان کے لیے سچی ہمدردی نے مجبور کیا کہ ہم ہی کچھ
لکھیں اور جب کہ ہم نے غور کی کہ کسی بات نے دیانند کو ایسی سخت زبانی پر آمادہ کیا تو اسی کی تحریر سے
معلوم ہوا کہ باوا نا تک صاحب نے اپنے گرنتھ میں آریوں کے وید کی نسبت محض حق گوئی کی راہ
سے جیسا کہ حق پسند ان کی عادت تھی ، وہ رائے ظاہر کی جو حقیقت میں سچی اور اپنے محل پر ہے اور
راست گوئی کے جوش میں کسی کی بھی پروا نہیں رکھی۔ یہاں تک کہ یہ بھی کہہ دیا کہ ویدوں میں بجز گمراہ
کرنے والی باتوں کے اور کچھ بھی نہیں لے اور ہم جانتے ہیں کہ باوانا تک صاحب نے محض حقیقت
شناسی اور ہندوؤں کی ہمدردی سے نصیحت کے طور پر ایسی باتیں کہی ہیں اور سچ کہا ہے جو کچھ کہا ہے۔
لے نوٹ ۔ ہم نے رسالہ ست بچن میں صرف یہی ثابت نہیں کیا کہ باوانا تک صاحب نے چاروں ویدوں کی
اپنے پر زور کلام سے تکذیب کی ہے۔ بلکہ ایک بڑی بات جو شکر گزاری کے قابل ہے یہ ہے کہ باوا صاحب موصوف
نے نہایت عمدہ دلائل کے ساتھ ثابت کر دیا کہ دنیا میں سچا مذہب جو ذریعہ نجات ہے صرف اسلام ہے اور اپنی
زندگی میں اپنے قول اور فعل سے صداقت اسلام پر گواہیاں دیں اور نہایت وضاحت سے بپایہ ثبوت پہنچا دیا ہے کہ وہ
اس پاک جماعت کے سرگرم مسلمانوں میں سے اور اس راہ میں فدا شدہ ہیں۔ چنانچہ وہ تمام ثبوت ہم نے رسالہ
ست بچن میں لکھ دیئے ہیں تا با وا صاحب کے روحانی کمالات لوگوں پر گھل جائیں۔ سو ہر یک حق کے طالب کو
چاہیے کہ یہ دونو رسالے منگوائے اور ہمارے مخالف نادان مولوی ڈوب مریں کہ باوجود اس قدر لاف و گزاف کے
انہوں نے اسلام کی کچھ بھی خدمت نہیں کی ۔ صرف مسلمانوں کو کافر بنانا جانتے ہیں ۔ مگر باوا صاحب چھ کروڑ
ہندوؤں کو اپنے قول و فعل سے اسلام کی ترغیب دے گئے اور ایسے طور سے اپنے اقوال سے اور اپنے افعال سے
اسلام کی سچائی کی گواہی دی کہ جب تک انسان خدا تعالیٰ کی راہ میں سچ مچ فدا شدہ نہ ہو ایسا کامل نمونہ ہرگز دکھلا نہیں سکتا۔
واہ با وانا تک صاحب آپ بے شک عزت کے لائق ہیں۔ آپ کا وصیت نامہ جو اس کا وصیت نامہ جو اسلام کی سچائی کے لیے ایک سوتی کپڑا پر
لکھا ہوا کا بلی مل کی اولاد میں اب تک موجود ہے۔ اُس کا ذکر بھی رسالہ ست بچن میں تفصیل کیا گیا ہے۔ منہ
باوانا تک صاحب کو وید سے کچھ بغض نہ تھا بلکہ اسی قوم میں پیدا ہوئے تھے اور وید سے خوب
واقف تھے کیونکہ گیانی اور عارف تھے۔ پھر کیونکر ممکن تھا کہ وہ بے اصل طور پر وید کی مذمت کرتے
لیکن اس نا اہل پنڈت نے باوانا تک صاحب کی قدر و منزلت کو نہیں پہچانا اور نہ ان کے عارفانہ کلام کو
سمجھا اور ناحق گالیاں دینی شروع کر دیں ۔ اس لیے ہم نے باوانا تک صاحب کی تائید میں دور سالے
لکھے ہیں۔ (۱) اول ایک رسالہ ہے جس کا نام ہم نے ست بچن رکھا ہے کیونکہ اس رسالہ میں
باوانا تک صاحب کے بچن کی تصدیق کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ ان کا یہ بچن جو چاروں وید کہانی
اور خدا کی سچی تعریفوں سے بے نصیب ہیں فی الواقع صحیح اور درست ہے اور نیز ہم نے اس رسالہ
میں دیانند کے ان تمام الزامات کے جوابات دیئے ہیں جو وہ باوا صاحب پر قائم کرتا ہے اور نیز باوا
صاحب کی کچھ کرامتیں لکھی ہیں باوا صاحب کی زندگی اور دیانند کی زندگی کا موازنہ کیا ہے۔ ایسا ہی
بعض معارف اور بیان کی باتیں باوانا تک صاحب کی درج کی ہیں۔ (۲) دوسرے رسالہ کا نام
آر یہ دھرم رکھا ہے جس میں باوا صاحب کے اس قول کا ثبوت دیا ہے جو ویدوں کی نسبت انہوں
نے بڑے زور سے اپنے سکھوں کو بتایا ہے اور خوب ثابت کیا ہے کہ باوا صاحب اپنے اس قول میں
بالکل سچے ہیں اور ویدوں کی خراب تعلیم کا ایک ایسا نمونہ دیا ہے جس کے ماننے کے بغیر کسی عقلمند کو بن
نہیں پڑتا۔ اور اُس میں باوانا تک صاحب کے قول کی خوب تصدیق ہوتی ہے اور یہ دونوں رسالے ایک ہی
جلد میں چھاپے گئے ہیں جو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں ہو سکتے اور قیمت دونوں رسالوں کی ۶ ( چھ آ نہ )
علاوہ محصول ڈاک رکھی گئی ہے۔ جن صاحبوں کو شوق ہو قیمت بھیج کر منگا سکتے ہیں۔
بالآخر واضح رہے کہ عنقریب دوسرا نمبر رسالہ نور القرآن کا بھی نکلنے والا ہے جس میں
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور حضرت مسیح علیہ السلام کے اخلاق اور قرآن کی
تعلیم اور انجیل کی تعلیم کا موازنہ کیا گیا ہے۔ اور پہلا نمبر جس میں ضرورت قرآن کے دلائل اور انجیل
کی ناقص تعلیم کے بد نتیجے لکھے گئے ہیں پہلے چھپ چکا ہے جو موجود ہے۔
پھر اس کے بعد ایک بڑی کتاب مِنَنُ الرَّحْمَنِ شائع کی جائے گی۔ جس سے ویدوں کا سارا
پردہ کُھل جائے گا۔ اس اس روز عام ہندوؤں کو معلوم ہوگا جو حقیقت میں وہ تمام باتیں سچی تھیں ۔
جو
باوانا تک صاحب نے ویدوں کی نسبت کہیں اور نہ صرف اسی قدر بلکہ باوا صاحب کی اس سے بڑی
کرامت ثابت ہو گی جو انہوں نے اپنی روشن ضمیری سے پہلے ہی ویدوں کی نسبت وہ باتیں کہیں جو
کامل تحقیقات کے بعد بچی نکلیں اور اسی بات کا نام کرامت ہے اور کتاب مِنَنُ الرَّحْمٰنِ میں بڑے
مضبوط دلائل سے یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ سنسکرت زبان اور ایسا ہی دوسری زبانیں عربی کے بگڑے
ہوئے الفاظ ہیں۔ اور یہ زبانیں پیچھے سے شائع ہوئی ہیں اور سب زبانوں کی ماں جو خدا تعالیٰ کی وحی
اور الہام سے پہلے انسان کو ملی عربی ہے۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ کی کامل کتاب جو قرآن شریف ہی ہے
عربی ہی میں نازل ہوئی۔ غرض یہ کتاب ایسی برکتوں اور معارف جدیدہ سے بھری ہوئی ہے جس سے
اُمید ہے کہ تمام قو میں عام برکتیں اس سے حاصل کریں گی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
غلام احمد قادیانی
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
ار
۹ ر ستمبر ۱۸۹۵ء
( اس اشتہار کی اصل کاپی خلافت لائبریری ربوہ کے ریکارڈ میں موجود ہے )
ار
/
فهرست کتب موجوده در مطبع ضیاء الاسلام قادیان ضلع گورداس پور پنجاب۔ براہین احمد یہ جلد چہارم للدهر ،
سرمه چشم آریه ۱۴ ، شحنه حق ۱۶، فتح اسلام ۴ ، توضیح مرام ۴ ازالہ اوہام سے ، فیصلہ آسمانی ار، آئینہ کمالات اسلام اردو
اردو
مع التبليغ عربي مترجم فارسی همار ، برکات الدعار ، شہادت القرآن على نزول المسیح الموعود في آخر الزمان ۶ ،
تحفہ بغداد عربی ۲ ، حمامة البشرى ۔۔۔۔ علم ، نور الحق حصہ اول و دوم معه ترجمه اردو ۱۳ دم معه ترجمه اردو ۳ ، اتمام الحجه ۱۳، کرامات الصادقین
یعنی تفسیر سوره فاتحه عربی مع قصائد علم سر الخلافہ ۱۸ ، نور القرآن نمبر اول ماہواری رسالہ ۴ جون جولائی اگست ۹۵ء ،
بذریعہ وی پی یا قیمت پیشگی بھیج کر جو چاہیں خریدیں۔ فقط
مطبع ضیاء الاسلام قادیان