نوٹس بنام آریہ و پادری صاحبان و دیگر صاحبان مذاہب مخالفہ و نیز گورنمنٹ عالیہ کی توجہ کے لائق التماس

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

L
نوٹس
بنام آریه صاحبان و پادری صاحبان و دیگر صاحبان مذاہب مخالفہ ان مسلمانوں کی
طرف سے جن کے نام نیچے درج ہیں و نیز ایک التماس
گورنمنٹ عالیہ کی
توجہ کے لائق
اے صاحبان مندرجہ عنوان نہایت ادب اور تہذیب سے آپ صاحبوں کی خدمت میں عرض
ہے کہ ہم سب فرقے مسلمان اور ہندو اور عیسائی وغیرہ ایک ہی سرکار کے جوسر کا ر انگریزی ہے رعایا
لے حاشیہ ۔ پادری صاحبان اگر ہماری اس نصیحت کو غور سے سنیں تو بے شک اپنی بزرگی اور شرافت ہم پر ثابت
کریں گے اور اس حق پسندی اور صلح کاری کے موجب ہوں گے جس سے ایک راستباز اور پاک دل شناخت کیا جاتا
ہے۔ اور وہ نصیحت صر نصیحت صرف دو باتیں ہیں جو ہم پادری صاحبوں کی خدمت میں عرض کیا چاہتے ہیں ۔ دوبا
اول یہ کہ وہ اسلام کے مقابل پر ان بیہودہ روایات اور بے اصل حکایات سے مجتنب رہیں جو ہماری مسلم اور
مقبول کتابوں میں موجود نہیں اور ہمارے عقیدہ میں داخل نہیں اور نیز قرآن کے معنے اپنی طرف سے نہ گھڑ لیا کریں
بلکہ وہی معنی کریں جو تو اتر آیات قرآنی اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہوں اور پادری صاحبان اگر چہ انجیل کے معنے
کرنے کے وقت ہر یک بے قیدی کے مجاز ہوں مگر ہم مجاز نہیں ہیں اور انہیں یا د رکھنا چاہیے کہ ہمارے مذہب میں
تفسیر بالرائے معصیت عظیمہ ہے۔ قرآن کی کسی آیت کے معنی اگر کریں تو اس طور سے کرنے چاہیے کہ دوسری
قرآنی آیتیں ان معنوں کی مؤید اور مفسر ہوں اختلاف اور تناقض پیدا نہ ہو کیونکہ قرآن کی بعض آیتیں بعض کے

ہیں
لہذا ہم سب لوگوں کا فرض ہے کہ ایسے امور سے دستے دستکش رہیں جن سے وقتاً فوقتاً ہمارے حکام کو
دقتیں پیش آویں یا بیہودہ نزاعیں باہمی ہو کر کثرت سے مقدمات دائر ہوتے رہیں اور نیز جبکہ ہمسائیگی
اور قرب و جوار کے حقوق درمیان ہیں تو یہ بھی مناسب نہیں کہ مذہبی مباحثات میں ناحق ایک فریق تو
دوسرے فریق پر بے اصل افترا قائم کر کے اس کا دل دکھاوے اور ایسی کتابوں کے حوالے پیش کرے
جواس فریق کے نزدیک مسلم نہیں ہیں یا اسے اعتراض کرے جو اپنے دین کی تعلیم بھی وارد ہوتے خود
ہیں۔ چونکہ اب تک مناظرات و مباحثات کے لئے کوئی ایسا قاعدہ باہم قرار یافتہ نہیں تھا جس کی
پابندی یا وہ گو لوگوں کو ان کی فضول گوئی سے روکتی ۔ لہذا پادریوں میں سے پادری عماد الدین
بقیہ حاشیہ۔ لئے بطور تفسیر کے ہیں اور پھر ساتھ اس کے یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی انہیں معنوں کی مفسر ہو کیونکہ جس پاک اور کامل نبی پر قرآن نازل ہوا وہ سب سے بہتر
قرآن شریف کے معنے جانتا ہے۔ غرض اتم اور اکمل طریق معنے کرنے کا تو یہ ہے لیکن اگر کسی آیت کے بارے میں
حدیث صحیح مرفوع متصل نہ مل سکے تو ادنی درجہ استدلال کا یہ ہے کہ قرآن کی ایک آیت کے معنے دوسری آیات بینات
سے کئے جاویں لیکن ہرگز یہ درست نہ ہوگا کہ بغیر ان دو قسم کے التزام کے اپنے ہی خیال اور رائے سے معنے کریں
کاش اگر پادری عماد الدین وغیرہ اس طریق کا التزام کرتے تو نہ آپ ہلاک ہوتے اور نہ دوسروں کی ہلاکت کا
موجب ٹھہرتے۔ شہر -
دوسری نصیحت اگر پادری صاحبان سنیں تو یہ ہے کہ وہ ایسے اعتراض سے پر ہیز کریں جو خودان کی کتب مقدسہ میں
بھی پایا جاتا ہے مثلاً ایک بڑا اعتراض جس سے بڑھ کر شاید ان کی نظر میں اور کوئی اعتراض ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
پر نہیں ہے وہ لڑائیاں ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو باذن اللہ ان کفار سے کرنی پڑیں جنہوں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر مکہ میں تیرہ برس تک انواع اقسام کے ظلم کئے اور ہر ایک طریق سے ستایا اور دکھ دیا اور پھر قتل کا
ارادہ کیا جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معہ اپنے اصحاب کے مکہ چھوڑنا پڑا اور پھر بھی باز نہ آئے اور تعاقب کیا
اور ہر ایک بے ادبی اور تکذیب کا حصہ لیا اور جو مکہ میں ضعفاء مسلمانوں میں سے رہ گئے تھے ان کو غایت درجہ دکھ
دینا شروع کیا لہذا وہ لوگ خدا تعالیٰ کی نظر میں اپنے ظالمانہ کاموں کی وجہ سے اس لائق ٹھہر گئے کہ ان پر موافق
سنت قدیمہ الہیہ کے کوئی عذاب نازل ہو اور اس عذاب کی وہ تو میں بھی سزاوار تھیں جنہوں نے مکہ والوں کو مدددی اور
نیز وہ قو میں بھی جنہوں نے اپنے طور سے ایذا اور تکذیب کو انتہا تک پہنچایا اور اپنی طاقتوں سے اسلام کی

و پادری ٹھاکر داس و پادری فنڈل صاحب وغیرہ صاحبان اور آریہ صاحبوں میں سے منشی کنہیالال
الکھ دہاری اور منشی اندر من مراد آبادی اور لیکھرام پشاوری نے اپنا یہی اصول مقرر کر لیا کہ ناحق کے
افتراؤں اور بے اصل روایتوں اور بے بنیاد قصوں کو واجبی اعتراضات کی مدافعت میں پیش کیا مگر اصل
قصور تو اس میں پادری صاحبوں کا ہے کیونکہ ہندؤں نے اپنے ذاتی تعصب اور کینہ کی وجہ سے جوش تو
بہت دکھلایا مگر براہِ راست اسلام کی کتابوں کو وہ دیکھ نہ سکے وجہ یہ کہ باعث جہالت اور کم استعدادی
دیکھنے کا مادہ نہیں تھا سو انہوں نے اپنی کتابوں میں پادریوں کے اقوال کا نقل کر دینا غنیمت سمجھا۔ غرض ان
تمام لوگوں نے بے قیدی اور آزادی کی گنجائش پا کر افتراؤں کو انتہا تک پہنچا دیا اور ناحق بے وجہ اہل اسلام
بقیہ حاشیہ۔ اشاعت سے مانع آئے سو جنہوں نے اسلام پر تلواریں اٹھائیں وہ اپنی شوخیوں کی وجہ سے تلواروں
سے ہی ہلاک کئے گئے اب اس صورت کی لڑائیوں پر اعتراض کرنا اور حضرت موسیٰ اور دوسرے اسرائیلی نبیوں کی ان
لڑائیوں کو بھلا دینا جن میں لاکھوں شیر خوار بچے قتل کئے گئے کیا یہ دیانت کا طریق ہے یا ناحق کی شرارت اور خیانت
اور فساد انگیزی ہے۔ اس کے جواب میں حضرات عیسائی یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑائیوں میں
بہت ہی نرمی پائی جاتی ہے کہ اسلام لانے پر چھوڑا جاتا تھا اور شیر خوار بچوں کو قتل نہیں کیا اور نہ عورتوں کو اور نہ بوڑھوں کو
اور نہ فقیروں اور مسافروں کو مارا اور نہ عیسائیوں اور یہودیوں کے گر جاؤں کو مسمار کیا۔ لیکن اسرائیلی نبیوں نے ان
سب باتوں کو کیا یہاں تک کہ تین لاکھ سے بھی کچھ زیادہ شیر خوار بچے قتل کئے گئے گویا حضرات پادریوں کی نظر میں
اس نرمی کی وجہ سے اسلام کی لڑائیاں قابل اعتراض ٹھہریں کہ ان میں وہ سختی نہیں جو حضرت موسیٰ اور دوسرے
اسرائیلی نبیوں کی لڑائیوں میں تھی اگر اس درجہ کی سختی پر یہ لڑائیاں بھی ہوئیں تو قبول کر لیتے کہ در حقیقت یہ بھی
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔ اب ہر یک عقلمند کے سوچنے کے لائق ہے کہ کیا یہ جواب ایمانداری کا جواب ہے
حالانکہ آپ ہی کہتے ہیں کہ خدا رحم ہے اور اس کی سزا رحم سے خالی نہیں۔ پھر جب موسیٰ کی لڑائیاں باوجود اس سختی کے
قبول کی گئیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ٹھہریں تو کیوں اور کیا وجہ کہ یہ لڑائیاں جو الہی رحم کی خوشبو ساتھ رکھتی ہیں
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوئیں اور ایسے لوگ کہ ان باتوں کو بھی خدا تعالیٰ کے احکام سمجھتے ہیں کہ شیر خوار بچے ان کی
ماؤں کے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کئے جائیں اور ماؤں کو ان کے بچوں کے سامنے بے رحمی سے مارا جاوے وہ کیوں ان
لڑائیوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ سمجھیں جن میں یہ شرط ہے کہ پہلے مظلوم ہو کر پھر ظالم کا مقابلہ کرو۔ منہ

کا دل دکھایا اور بہتوں نے اپنی بدذاتی اور مادری بد گوہری سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان
لگائے یہاں تک کہ کمال خباثت اور اُس پلیدی سے جو ان کے اصل میں تھی اس سید المعصومین پر
سراسر دروغ گوئی کی راہ سے زنا کی تہمت لگائی ۔ اگر غیرت مند مسلمانوں کو اپنی محسن گورنمنٹ کا پاس
نہ ہوتا تو ایسے شریروں کو جن کے افترا میں یہاں تک نوبت پہنچی وہ جواب دیتے جو ان کی بد اصلی کے
مناسب حال ہوتا ۔ مگر شریف انسانوں کو گورنمنٹ کی پاسداریاں ہر وقت روکتی ہیں اور وہ طمانچہ جو ایک
گال کے بعد دوسری گال پر عیسائیوں کو کھانا چاہیے تھا ہم لوگ گورنمنٹ کی اطاعت میں محو ہو کر
پادریوں اور ان کے ہاتھ کے اکسائے ہوئے آریوں سے کھا رہے ہیں۔ یہ سب نبرد باریاں ہم اپنی
محسن گورنمنٹ کے لحاظ سے کرتے ہیں اور کریں گے کیونکہ ان احسانات کا ہم پر شکر کرنا واجب ہے جو
سکھوں کے زوال کے بعد ہی خدا تعالیٰ کے فضل نے اس مہربان گورنمنٹ کے ہاتھ سے ہمارے
نصیب کئے اور نہایت بدذاتی ہو گی اگر ایک لحظہ کے لئے بھی کوئی ہم میں سے ان نعمتوں کو فراموش کر
دے جو اس گورنمنٹ کے ذریعہ سے مسلمانوں کو ملی ہیں بلا شبہ ہمارا جان و مال گورنمنٹ انگریزی کی
خیر خواہی میں فدا ہے اور ہو گا۔ اور ہم غائبانہ اس کے اقبال کے لئے دعا گو ہیں اور اگر چہ گورنمنٹ کی
عنایات سے ہر یک کو اشاعت مذہب کے لئے آزادی ملی ہے لیکن اگر سوچ کر دیکھا جائے تو اس
آزادی کا پورا پورا فائدہ محض مسلمان اٹھا سکتے ہیں اور اگر عمداً آپ نہ اٹھاویں تو ان کی بد قسمتی ہے وجہ یہ
ہے کہ گورنمنٹ نے اپنی عام مہربانیوں کی وجہ سے مذہبی آزادی کا ہر یک قوم کو عام فائدہ دیا اور کسی کو
اپنے اصولوں کی اشاعت سے نہیں روکا لیکن جن مذہبوں میں سچائی کی قوت اور طاقت نہیں اور ان کے
اصول صرف انسانی بناوٹ ہیں اور ایسے قابل مضحکہ ہیں جو ایک محقق کو ان کی بیہودہ کتھا اور کہانیاں سن
کر بے اختیار ہنسی آ جاتی ہے کیونکر ان مذہبوں کے واعظ اپنی ایسی باتوں کو وعظ کے وقت دلوں میں جما
سکتے ہیں اور کیونکر ایک پادری مسیح کو خدا کہتے ہوئے ایک دانشمند شخص کو اس حقیقی خدا پر ایمان رکھنے سے
برگشتہ کر سکتا ہے جس کی ذات مرنے اور مصیبتوں کے اٹھانے اور دشمنوں کے ہاتھ میں گرفتار ہونے
اور پھر مصلوب ہو جانے سے پاک ہے اور جس کا جلالی نام قانون قدرت کے ہر یک صفحہ میں چمکتا ہوا

نظر آتا ہے۔ ہم نے خود بعض منصف مزاج عیسائیوں سے خلوت میں سنا ہے کہ جب ہم کبھی
مسیح کی خدائی کا بازاروں میں وعظ کرتے ہیں تو بعض وقت مسیح کے عجز اور اضطرار کی سوانح
پیش نظر آ جانے سے بات کرتے کرتے ایسا انفعال دل کو پکڑتا ہے کہ بس ہم ندامت میں غرق
ہی ہو جاتے ہیں ۔ غرض انسان کو خدا بنانے والا کیا وعظ کرے گا اور کیونکر اس عاجز انسان میں اس
قادر خدا کی عظمت کا نمونہ دکھائے گا جس کے حکم سے ایک ذرہ بھی زمین و آسمان سے باہر نہیں اور
جس کا جلال دکھلانے کے لئے سورج چمکتا اور زمین طرح طرح کے پھول نکالتی ہے۔ ایسا
ہی ایک آریہ کیا وعظ کرے گا کیا وہ دانشمندوں کے سامنے یہ کہہ سکتا ہے کہ تمام روحیں اور ان کی قوتیں
اور طاقتیں اپنے وجود کی آپ ہی خدا ہیں اور کسی کے سہارے سے ان کا وجود اور بقاء نہیں اور یا یہ کہہ
سکتا ہے کہ وید کی یہ تعلیم عمدہ ہے کہ خاوند والی عورتیں اولاد کی غرض سے دوسروں سے ہم بستر ہو جایا
کریں۔ ابھی ہمیں تجربہ ہوا ہے کہ جب ہماری بعض جماعت کے لوگوں نے کسی آریہ یا ان کے
پنڈت سے نیوگ کی حقیقت بازار میں پوچھی جہاں بہت سے آدمی موجود تھے تو وہ آریہ یا پنڈت
شرمندہ ہوا اور چپکے سے کہا کہ آپ اندر چل کر مجھ سے یہ گفتگو کریں بازار میں لوگ سن کر ہنسی کرتے
ہیں اب ظاہر ہے کہ جن لوگوں کا اپنا ہی یہ حال ہے کہ ایسے عقائد اور اعمال کی نسبت اپنا ہی کانشنس ان
کا ان کے عقیدہ کو دھکے دیتا ہے اور قبول نہیں کرتا تو پھر وہ غیروں کو کیا وعظ کریں گے۔ اس لئے
مسلمانوں کو نہایت ہی گورنمنٹ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ گورنمنٹ کے اس قانون کا وہی اکیلے
رہ اٹھا رہے ہیں بچارے پادری صد ہا روپیہ خرچ کر کے ایک ہندو کو قابو میں لاتے ہیں
آخر بعد آزمائش مسلمانوں کی طرف آ جاتا ہے اور یا صرف پیٹ کا بندہ ہو کر محض دنیوی لالچ سے
انہیں میں گزارہ کرتا ہے لیکن ہمیں اپنے دلآزار ہمسایوں مخالفوں سے ایک اور شکایت ہے اگر
ہم اُس شکایت کے رفع کے لئے اپنی محسن اور مہربان گورنمنٹ کو اس طرف توجہ نہ دلاویں تو
کس کو دلاویں اور وہ یہ ہے کہ ہمارے مذہبی مخالف صرف بے اصل روایات اور بے بنیاد قصوں پر بھروسہ اور
کر کے جو ہماری کتب مسلّمہ اور مقبولہ کی رو سے ہرگز ثابت نہیں ہیں بلکہ منافقوں کے مفتریات ہیں

ہمارا دل دکھاتے ہیں اور ایسی باتوں سے ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں
اور گالیوں تک نوبت پہنچاتے ہیں جن کا ہماری معتبر کتابوں میں نام و نشان نہیں۔ اس سے
زیادہ ہمارے دل دکھانے کا اور کیا موجب ہوگا کہ چند بے بنیاد افتراؤں کو پیش کر کے ہمارے اس
سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر زنا اور بدکاری کا الزام لگانا چاہتے ہیں جس کو ہم اپنی پوری تحقیق
کی رو سے سید المعصومین اور ان تمام پاکوں کا سردار سمجھتے ہیں جو عورت کے پیٹ سے نکلے اور اس کو
خاتم الانبیاء جانتے ہیں کیونکہ اس پر تمام نبوتیں اور تمام پاکیز گیاں اور تمام کمالات ختم ہو گئے ۔ اس
صورت میں صرف یہی ظلم نہیں کہ ناحق اور بے وجہ ہمارا دل دکھایا جاتا ہے اور اس انصاف پسند
گورنمنٹ کے ملک میں ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی جاتی ہیں اور بڑے بڑے پیرا یوں
میں ہمارے اس مقدس امذہب مذہب کی کی توہین توہین کی جاتی ہے۔ بلکہ یہ ظلم بھی ہوتا ہے کہ ایک حق اور راست
راست امر کو محض یاوہ گوئی کے ذخیرہ سے مشتبہ اور کمزور کرنے کے لئے کوشش کی جاتی ہے اگر گورنمنٹ
کے بعض اعلیٰ درجہ کے حکام دو تین روز اس بات پر بھی خرچ کریں کہ ہم میں سے کسی منتخب کے روبرو
ایسے بیجا الزامات کی وجہ ثبوت ہمارے مذکورہ بالا مخالفوں سے دریافت فرماویں تو زیرک طبع حکام کو فی الفور
معلوم ہو جائے گا کہ کس قدر یہ لوگ بے ثبوت بہتانوں سے سرکار انگریزی کی وفادار رعایا اہل اسلام
پر ظلم کر رہے ہیں ۔
ہم نہایت ادب سے گورنمنٹ عالیہ کی جناب میں یہ عاجزانہ التماس کرتے ہیں کہ ہماری
محسن گورنمنٹ ان احسانوں کو یاد کر کے جواب تک ہم پر کئے ہیں ایک یہ بھی ہماری جانوں اور
آبروؤں اور ہمارے ٹوٹے ہوئے دلوں پر احسان کرے کہ اس مضمون کا ایک قانون پاس کر
دیوے یا کوئی سرکلر جاری کرے کہ آئندہ جو مناظرات اور مجادلات اور مباحثات مذہبی امور
میں ہوں ان کی نسبت ہر یک قوم مسلمانوں اور عیسائیوں اور آریوں وغیرہ میں سے دو امر کے
ضرور پابندر ہیں ۔
(۱) اول یہ کہ ایسا اعتراض جو خود معترض کے ہی الہامی کتاب یا کتابوں پر جن کے

الہامی ہونے پر وہ ایمان رکھتا ہے وارد ہو سکتا ہو یعنی وہ امر جو بنا اعتراض کی ہے ان کتابوں
میں بھی پایا جاتا ہو جن پر معترض کا ایمان ہے ایسے اعتراض سے چاہیے کہ ہر یک ایسا معترض
پر ہیز کرے۔
(۲) دوم اگر بعض کتابوں کے نام بذریعہ چھپے ہوئے اشتہار کے کسی فریق کی طرف سے
اس غرض سے شائع ہو گئے ہوں کہ در حقیقت وہی کتا بیں ان کی مسلم اور مقبول ہیں تو چاہیے کہ کوئی
معترض ان کتابوں سے باہر نہ جائے اور ہر یک اعتراض جو اس مذہب پر کرنا ہو انہیں کتابوں
کے حوالہ سے کرے اور ہر گز کسی ایسی کتاب کا نام نہ لیوے جس کے مسلّم اور مقبول ہونے کے
بارے میں اشتہار میں ذکر نہیں اور اگر اس قانون کی خلاف ورزی کرے تو بلا تامل اس سزا کا
مستوجب ہو جو دفعہ ۲۹۸ تعزیرات ہند میں مندرج ہے۔ یہ التماس ہے جس کا پاس ہونا ہم
بذریعہ کسی ایکٹ یا سرکلر کے گورنمنٹ عالیہ سے چاہتے ہیں اور ہماری زیرک گورنمنٹ اس بات او
کو بجھتی ہے کہ اس قانون کے پاس کرنے میں کسی خاص قوم کی رعایت نہیں بلکہ ہر ایک قوم پر اس
کا اثر مساوی ہے اور اس قانون کے پاس کرنے میں بے شمار برکتیں ہیں جن سے عامہ خلائق کے
لئے امن اور عافیت کی راہیں کھلتی ہیں اور صد ہا بیہودہ نزاعوں اور جھگڑوں کی صف لیٹی جاتی ہے
اور اخیر نتیجہ صلح کاری اور ان شرارتوں کا دور ہو جانا ہے جو فتنوں اور بغاوتوں کی جڑ ہوتے ہیں اور
دن بدن مفاسد کو ترقی دیتے ہیں اور ہماری قلم جو ہر یک وقت اس گورنمنٹ عالیہ کی مدح و ثناء
میں چل رہی ہے اس قانون کے پاس ہونے سے اپنی گورنمنٹ کو دوسروں پر ترجیح دینے کے لئے
ایک ایسا وسیع مضمون پائے گی جو آفتاب کی طرح چمکے گا اور اگر ایسا نہ ہوا تو خدا معلوم کہ روز کی
لڑائیوں اور بیہودہ جھگڑوں کی کہاں تک نوبت پہنچے گی ۔ بے شک اس سے پہلے تو ہین کے لئے
دفعه ۲۹۸ تعزیرات میں موجود ہے لیکن وہ ان مراتب کے تصفیہ پا جانے سے پہلے فضول اور نکمی
ہے اور خیانت پیشہ لوگوں کے لئے گریز گاہ وسیع ہے۔
اور پھر ہم اپنے مخالف فریقوں کی طرف متوجہ ہو کر کہتے ہیں کہ آپ لوگ بھی برائے خدا ایسی

تدبیر کو منظور کریں جس کا نتیجہ سرا سرامن اور عافیت ہے اور اگر یہ احسن انتظام نہ ہوا تو علاوہ اور مفاسد
اور فتنوں کے ہمیشہ سچائی کا خون ہوتا رہے گا اور صادقوں اور راستبازوں کی کوششوں کا کوئی عمدہ نتیجہ نہیں
نکلے گا اور نیز رعایا کی باہمی نا اتفاقی سے گورنمنٹ کے اوقات بھی ناحق ضائع ہوں گے اس لئے ہم
مراتب مذکورہ بالا کو آپ سب صاحبوں کی خدمت میں پیش کر کے یہ نوٹس آپ صاحبوں کے نام جاری
کرتے ہیں اور آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ ہماری کتب مسلّمہ مقبولہ جن پر ہم عقیدہ رکھتے ہیں اور جن کو ہم
معتبر سمجھتے ہیں یہ تفصیل ذیل ہیں۔
اول قرآن شریف مگر یاد رہے کہ کسی قرآنی آیت کے معنے ہمارے نزدیک وہی معتبر اور صحیح
ہیں جس پر قرآن کے دوسرے مقامات بھی شہادت دیتے ہوں کیونکہ قرآن کی بعض آیات بعض کی
تفسیر ہیں اور نیز قرآن کے کامل اور یقینی معنوں کے لئے اگر وہ یقینی مرتبہ قرآن کے دوسرے مقامات
سے میسر نہ آسکے یہ بھی شرط ہے کہ کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل بھی اس کی مفسر ہو غرض ہمارے مذہب
میں تفسیر بالرائے ہرگز جائز نہیں پس ہر یک معترض پر لازم ہوگا کہ کسی اعتراض کے وقت اس طریق
سے باہر نہ جائے۔
دوم دوسری کتابیں جو ہماری مسلم کتا بیں ہیں ان میں سے اول درجہ پر صحیح بخاری ہے اور اس
کی وہ تمام احادیث ہمارے نزدیک حجت ہیں جو قرآن شریف سے مخالف نہیں اور ان میں سے
دوسری کتاب صحیح مسلم ہے اور اس کو ہم اس شرط سے مانتے ہیں کہ قرآن اور صحیح بخاری سے مخالف نہ ہو
اور تیسرے درجہ پر صحیح ترمذی، ابن ماجه، موطا ، نسائی، ابن داؤد، دارقطنی کتب حدیث ہیں جن کی
حدیثوں کو ہم اس شرط سے مانتے ہیں کہ قرآن اور صحیحین سے مخالف نہ ہوں یہ کتا بیں ہمارے دین کی
کتابیں ہیں اور یہ شرائط ہیں جن کی رو سے ہمارا عمل ہے۔
اب ہم قانونی طور پر آپ لوگوں کو ایسے اعتراضوں سے روکتے ہیں جو خود آپ کی کتابوں
اور آپ کے مذہب پر وارد ہوتے ہیں کیونکہ انصاف جن پر قوانین مبنی ہیں ایسی کارروائی کو صحت
نیت میں داخل نہیں کرتا اور ہم ایسے اعتراضوں سے بھی آپ لوگوں کو منع کرتے ہیں جو ان

کتابوں اور ان شرائط پر مبنی نہیں جن کا ہم اشتہار میں ذکر کرتے ہیں کیونکہ ایسی کارروائی بھی تحقیق
حق کے برخلاف ہے پس ہر یک معترض پر واجب ہوگا کہ کسی اعتراض کے وقت ان کتابوں اور
ان شرائط سے باہر نہ جائے اور ضروری ہوگا کہ اگر آئندہ آپ صا صاحبوں میں سے کوئی صاحب
ہماری کسی تالیف کا رد لکھے یارد کے طور پر کوئی اشتہار شائع کریں یا کسی مجلس میں تقریری مباحثہ
کرنا چاہیں تو ان شرائط مذکورہ بالا کی پابندی سے باہر قدم نہ رکھیں یعنی ایسی باتوں کو
بصورت اعتراض پیش نہ کریں جو آپ لوگوں کی الہامی کتابوں میں بھی موجود ہوں اور ایسے
اعتراض بھی نہ کریں جو ان کتابوں کی پابندی اور اس طریق کی پابندی سے نہیں ہیں جو ہم
اشتہار میں شائع کر چکے ہیں ۔
غرض اس طریق مذکورہ بالا سے تجاوز کر کے ایسی بیہودہ روایتوں اور بے سروپا قصوں کو
ہمارے سامنے ہرگز پیش نہ کریں اور نہ شائع کریں جیسا کہ یہ خائنانہ کارروائیاں پہلے اس سے
ہندوؤں میں سے اندر من مراد آبادی نے اپنی کتابوں تحفہ اسلام و پاداش اسلام وغیرہ میں
دکھلائیں اور پھر بعد اس کے یہ ناپاک حرکتیں مسمی لیکھرام پیشاوری نے جو محض نادان اور بے علم
ہے اپنی کتاب تکذیب براہین اور رسالہ جہاد اسلام میں کیں اور جیسا کہ یہی بیہودہ کارروائیاں
پادری عمادالدین نے اپنی کتابوں میں اور پادری ٹھاکر داس نے اپنے رسائل میں اور صفدر علی
وغیرہ نے اپنی تحریروں میں لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے کیں اور سخت دھو کے دے دے کر ایک
دنیا کو گندگی اور کیچڑ میں ڈال دیا اور اگر آپ لوگ اب بھی یعنی اس نوٹس کے جاری ہونے کے
بعد بھی اپنی خیانت پیشہ طبیعت اور عادت سے باز نہیں آئیں گے تو دیکھو ہم آپ کو ہلا ہلا کر متنبہ
کرتے ہیں کہ اب یہ حرکت آپ کی صحت نیت کے خلاف سمجھی جائے گی اور محض دلآزاری اور
توہین کی مد میں متصور ہوگی ۔ اور اس صورت میں ہمیں استحقاق ہوگا کہ عدالت سے اس افتراء اور
تو ہین اور دلآزاری کی چارہ جوئی کریں اور دفعہ ۲۹۸ تعزیرات ہند کی رو سے آپ کو ماخوذ
کرائیں اور قانون کی حد تک سزا دلائیں کیونکہ اس نوٹس کے بعد آپ اپنی ناواقفی اور صحت نیت

کا عذر پیش نہیں کر سکتے اور آپ سب صاحبوں کو بھی اختیار ہوگا کہ اپنی مقبولہ مسلّمہ کتابوں کا
اشتہار دے دیں اور بعد اس کے اگر کوئی مسلمان معترض اپنے اعتراض میں آپ کے اشتہار کا
پابند نہ ہو اور کوئی ایسا اعتراض کرے کہ جو ان کتابوں کی بناء پر نہ ہو جن کے مقبول ہونے کی
نسبت آپ اشتہار دے چکے ہیں یا کوئی ایسا امر مورد اعتراض ٹھہر اوے جو خود اسلام کی تعلیم میں
موجود ہے تو بے شک ایسا معترض مسلمان بھی آپ لوگوں کے اشتہار کے بعد اسی دفعہ ۲۹۸ کی رو
سے سزا پانے کے لائق ہوگا جس دفعہ سے ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اب ذیل میں اس نوٹس
دینے والوں کے دستخط اور مواہیر ہیں ۔ فقط
قادیان
صاحب بد و ملوی، مفتی فضل الرحمن صاحب مدرس جموں،
منشی جلال الدین صاحب میر منشی رجمنٹ نمبر ۱۲ سواران
حضرت اقدس امام انام مهدی و مسیح موعود میرزا غلام احمد بنگال، منشی غلام محمد صاحب خوشنویس امرتسری، مولوی
علیہ السلام، حضرت مولوی حاجی حافظ حکیم نور الدین حافظ حکیم نور الدین فیض احمد صاد صاحب جہلمی ، ا ، میرزا یعقوب بیگ صاحب
صاحب بھیروی ثم قادیانی، حضرت م قادیانی حضرت مولوی سید محمد ا اسید محمد احسن طالب علم اسسٹنٹ سرجن کلاس میڈیکل کالج لاہور،
صاحب امروہی، مولوی حکیم فضل دین بھیروی، میرزا ایوب بیگ صاحب طالب علم بی اے کلاس
صاحبزادہ محمد سراج الحق صاحب جمالی نعمانی قادیانی گورنمنٹ کالج لاہور ، شیر محمد خاں صاحب طالب علم
سابق سرساوی، سید ناصر نواب صاحب دہلوی حال ایف اے کلاس لاہور، شیخ غلام محی الدین صاحب کتب فروش
قادیانی، صاحبزادہ افتخار احمد صاحب لدھیانوی قادیانی جہلم، مرزا اسماعیل قادیانی ، بابو غلام رسول صاحب سابق
صاحبزادہ منظور محمد صاحب، مولوی حاجی حافظ احمد اللہ اسٹیشن ماسٹر راولپنڈی ڈسٹرکٹ، شیخ عبداللہ صاحب
خان صاحب، مولوی نور الحسن صاحب روالی منشی محمد خاں پٹواری سنوری ، شیخ حامد علی صاحب قادیانی منشی تاج دین
صاحب کپورتھلہ ، قاضی ضیاء الدین صاحب قاضی کوئی صاحب کلرک اگزیمز آفس ریلوے لاہور منشی نبی بخش
ضلع گوجرانوالہ، شیخ عبدالرحیم صاحب نو مسلم سابق لیس صاحب کلرک، شیخ عبد الرحمن صاحب ، شیخ عبدالعزیز
دفعدار رسالہ نمبر ۱۴ چھاؤنی سیالکوٹ ، مولوی قطب الدین صاحب، شیخ مسیح اللہ صاحب شاہجہان پوری،

حاجی دریام صاحب خوشابی ، سید مقبول حسن صاحب محمد مبارک صاحب اپیل نویس، ملک سمند خان
ڈیرہ اسماعیل خاں، سید محمد کبیر صاحب دہلوی صاحب عرضی نویس۔ سید لال شاہ صاحب عرضی نویس،
شیخ شہاب الدین صاحب۔
قاضی غلام شاہ صاحب سوداگر اسپاں ، قاضی مولا بخش
صاحب ذیلدار و میونسپل کمشنر چنیوٹ ، حکیم علاءالدین
صاحب شخپوری، سردار محمد چراغ خان صاحب رئیس
سیالکوٹ
مولوی عبدالکریم صاحب، مولوی حکیم ابو یوسف ساہیوال کرسی نشین درباری نمبر اول و جا گیردار نسلاً بعد نسل
محمد مبارک علی صاحب منشی غلام قادر فصیح صاحب واہل جیوری و ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ ، مخدوم محمد صدیق
رئیس مالک ما لک : پنجاب پریس، پریس ، سید حامد شاہ صاحب اہلمد صاحب، مخدوم مخدوم محمد عثمان صاحب، میاں الہ بخش صاحب
معافیات ، سید محمود شاہ صاحب ، شیخ مولا بخش صاحب نمبردار جہول پور، بابو محمد اسحاق صاحب اوورسیر، قاضی
سودا لر، سید امیر ، سیدامیر علی شاہ صاحب سارجنٹ ڈسکہ، میاں سید امام شاہ صاحب عرضی نویس، راجہ کرم داد خاں
شادی خاں صاحب، میاں عطا محمد صاحب اوور سیر، صاحب ذیلدار ملک وال،
غلام حیدر خان صاحب ڈپٹی انسپکٹر نارووال، راجہ محمد خاں صاحب ذیلدار کوٹ احمد خاں،
عبدالعزیز صاحب۔
راجہ خان صاحب ذیلدار جیون وال
راجہ محمد حیات خاں صاحب ذیلدارد یہی ،
بھیرہ ضلع شاہ پور میاں عالم دین صاحب ذیلدار نمتاس، میاں شیخ
شیخ فضل الہی صاحب آنریری مجسٹریٹ، شیخ غلام نبی صدرالدین صاحب پراچہ میونسپل کمشنر و مالگذار، منشی
صاحب وائس پریذیڈنٹ میونسپل کمیٹی ، میاں غلام محمد محمد پناه صاحب سوداگر چرم و مالگذار، سید۔ ار ، سید ستار شاه
صاحب ضلعد ارا نہار ، پیر چن صاحب ، چودھری حافظ صاحب مالگذار علی پور، سید امام شاہ صاحب سر براہ
دل احمد صاحب بی اے سیکینڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول ، ذیلدار و مالگذار علی پور، پیر لقمان شاہ صاحب نمبردار،
مولوی گل محمد صاحب مدرس بورڈ سکول ، باب غلام جیلانی شیخ عالم دین صاحب پٹواری، بابو غلام محمد صاحب
صاحب مدرس سکول پنڈ دادن خان ، شیخ نذیر محمد مختار و سیکرٹری ، سید زمان شاہ صاحب عرضی نویس، عباس
صاحب فارسٹ انجینئر ، شیخ علی محمد صاحب انگلش ٹیچر خاں صاحب بہرت، مفتی الہی بخش صاحب، مفتی
بورڈ سکول ، شیخ عبدالعزیز صاحب ایف اے، شیخ محمد حسین صاحب مدرس سکول، حکیم فضل احمد صاحب

طبیب سرکار، مولوی علی محمد صاحب روالی، مولوی محمد یسین مستری محمد اسلام صاحب ، حکیم احمد دین صاحب ، مولوی
صاحب ڈہڈی، شیخ دین محمد صاحب ملازم نہر، شیخ سردار محمد صاحب برادر زادہ ،مولوی نور الدین
محمد امین صاحب سابق کرنل فوج ج سفر مینا امیر صاحب صاحب، محمد عبداله محمد عبد الرحمن صاحب طالب علم ہائی سکول،
والٹی کابل، شیخ سراج الدین صاحب پراچہ سوداگر میاں عالم دین صاحب، مولوی احمد دین صاحب
کابل، میاں شیخ محمد بخش صاحب تلوار چنیوٹی، ملک مدرس عربی سکول بھیرہ، میاں خادم حسین صاحب
غلام محمد خاں صاحب را جڑ ، ملک دوست محمد خان صاحب مدرس اینگلو سنسکرت سکول بھیرہ، حکیم شیخ قادر بخش
نمبردار بھولوال، میاں رحیم بخش صاحب مختار عام صاحب احمد آبادی، میاں نجم الدین صاحب، بابو
ملک حاکم خان صاحب خان بہادر ملک حسن خاں امام الدین صاحب سب او در سیر ، محمد حیات صاحب
صاحب نمبر دار را جڑ ، ملک جلال خان صاحب نمبردار جہاوا، نقشہ نویس ، میاں محمد صدیق صاحب پٹواری، مولوی
ملک جوایا خاں صاحب، چوہدری محمد بخش صاحب عالم دین صاحب قریشی ، میاں کامل الدین صاحب قریشی،
نمبردار پنڈی کوٹ، چوہدری پیرو نمبردار ایضا، شیخ حکیم مولوی شیر محمد صاحب بجن ، میاں شیر علی صاحب
صدرالدین صاحب قریشی و نمبردار ، چوہدری ولی داد ایف اے کلاس ، مولوی نظام الدین صاحب مدرس۔
لاہور
چوہدری نبی بخش صاحب بی ۔اے اسلامیہ کالج ، خواجہ
کمال الدین صاحب بی ۔ اے پروفیسر اسلامیہ کالج ،
خواجہ ضیاء الدین صاحب
صاحب جہانیوالہ، میاں گل محمد صاحب مختار، ملک شیر محمد
خان بہادر ، چوہدری غلام محمد نمبردار ٹھائر، چوہدری زیادہ
صاحب نمبردار، چوہدری ہادو صاحب نمبردار ایضاً، شیخ
اله بخش صاحب رئیس شیخپور، سلطان عارب خاں صاحب
ذیلدار کٹہا ، ملک شیر محمد ولد سلطان مقرب ، مولوی عبدالکریم
صاحب اخوند ، میاں خدا بخش ، میاں غلام حسین صاحب، منشی عبداللہ صاحب
میاں محمد رفیق صاحب مدرس اینگلو سنسکرت اسکول ، شیخ مولوی فضل کریم صاحب
میر عبد الواحد
//////
//////
//////
//////
محمد حسن صاحب کا تب، مستری قطب الدین صاحب مولوی محمد علی صاحب ایم اے پروفیسر اسلامیہ کالج ،
مستری اسماعیل صاحب ہمستری قمر الدین صاحب ، منشی سعدالدین خاں صاحب بی۔اے۔
مستری غلام نبی صاحب ، مستری نوراحمد صاحب، محمد ایوب صاحب بی ۔ او۔ایل۔

آج 10 میں سے 10 باقی