وہ خطوط جو مسلمانوں کی خدمت میں دستخط کرانے کیلئے بھیجے گئے
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہ وہ خطوط ہیں جو مسلمانوں کی خدمت میں دستخط کرانے کے لیے بھیجے گئے ہیں )
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته - اما بعد اے غمخواران دینِ اسلام و محبانِ خیر الا نام علیہ
الف الف سلام میں اس وقت ایک نہایت ضروری التماس آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور
خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں
کہ اس التماس کے قبول کرنے کے لئے آپ لوگوں کے سینوں کو کھولے اور اس مقصد کے فوائد آپ
لوگوں کے دلوں میں الہام کرے کیونکہ کوئی امر گو کہ کیسا ہی عمدہ اور سراسر خیر اور مصلحت پر مبنی ہو مگر تب بھی اس کی
بجا آوری کے لئے جب تک خدا تعالیٰ سے قوت نہ ملے ہرگز انسان ضَعِيفُ البنيان سے ہو نہیں سکتا اور وہ
التماس یہ ہے
کہ آپ صاحبوں پر یہ بات پوشیدہ نہیں ہوگی کہ ان دنوں میں دینی مباحثات و مناظرات کا اس
قدر ایک طوفان برپا ہے کہ جہاں تک تاریخ وفا کر سکتی ہے اس کی کوئی نظیر پہلے زمانوں میں معلوم نہیں
ہوتی ۔ اور اس معاملہ میں اس قدر تالیفات بڑھ گئی ہیں کہ پادری صاحبان کی ایک رپورٹ میں میں نے
پڑھا ہے کہ چند سال میں چھ کروڑ کتا بیں ان کی طرف سے شائع ہوئیں۔ ایسا ہی اہل اسلام کی طرف
سے کروڑہا تو نہیں مگر صد ہا رسالوں تک تو نوبت پہنچی ہوگی اور آریہ صاحبوں کی کتابیں جو اسلام کے
مقابل پر یا عیسائی یا عیسائیوں کے مقابل لکھی گئیں اگر چہ تعداد میں تو کم ہیں مگر گالیاں دینے اور دل آزار
کلمات لکھنے میں اول نمبر پر ہیں اور یہ بے تہذیبی اور بد زبانی دن بدن بڑھتی جاتی ہے۔ آپ جانتے
ہیں کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ جو کسی قوم کے پیشوا کو گالی دینا اس کا اصول نہیں کیونکہ ہمارا یہ عقیدہ
ہے کہ ہم ان پیمبروں پر ایمان لائے ہیں جن کا ذکر قرآن میں ہے اور یہ بھی ہمارا عقیدہ ہے کہ ہر یک
قوم میں کوئی نہ کوئی مصلح گذرا ہے اور ہمیں یہ بھی تعلیم دی گئی ہے کہ ہم پورے علم کے بغیر کسی کی نسبت
کوئی رائے ظاہر نہ کریں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا لیے سو یہ پاک عقائد ہمیں بیجا
بد زبانیوں اور متعصبانہ نکتہ چینیوں سے محفوظ رکھتے ہیں مگر ہمارے مخالف چونکہ تقویٰ کی راہوں سے
بالکل دور اور بے قید اور خلیج الرسن ہیں اور قرآن کریم جو سب سے پیچھے آیا ان کو طبعا بر امعلوم ہوتا ہے
لہذا وہ جلد فحش گوئی اور بد زبانی اور توہین کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اور سچی باتوں کے مقابل پر
افتراؤں سے کام لیتے ہیں چنانچہ اس تمیں سال کے عرصہ میں ہمارے مخالفوں نے اس قدر نخش گالیاں
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی کتابوں میں دی ہیں اور اس قدر افترا اسلامی تعلیم پر کئے ہیں کہ
میں یہ دعوی سے کہتا ہوں کہ آپ لوگ تیرہ سو گذشتہ سالوں میں یعنی اسلام کے ابتدائی زمانہ سے آج
تک اس کی نظیر نہیں پاؤ گے اور اسی پر بس نہیں بلکہ یہ نا جائز طریق ترقی پر ہے اس لئے ہر یک ایسے
سچے مسلمان کا فرض ہے کہ جو درحقیقت اپنے تئیں مسلمان سمجھتا ہے کہ ایسے موقعہ پر بے غیرتوں اور
بے ایمانوں کے رنگ میں بیٹھا نہ رہے بلکہ جیسا کہ اپنی حفظ عزت کے لئے کوشش کرتا ہے اور جب
عزت برباد ہونے کا کوئی موقعہ پیش آوے تو جہاں تک طاقت وفا کرتی اور بس چل سکتا ہے اپنی آبرو
کے بچاؤ کے لئے کوئی تدبیر باقی نہیں چھوڑتا۔ بلکہ ہزار ہا روپیہ پانی کی طرح بہا دیتا ہے ایسا ہی شریف
اور سچے مسلمانوں کے لئے بھی زیبا ہے کہ اس پیارے رسول کی عزت کے لئے بھی جس کی شفاعت کی
امید رکھتے ہیں کوشش کریں اور ایمانی نمونہ دکھلانے سے نامراد نہ جائیں۔
شاید بعض صاحبوں کی یہ رائے ہو کہ کیا ضرور ہے کہ اسلام کی طرف سے مذہبی تالیفات ہوں
ا نوٹ ٹ ۔ یعنی جس بات کا تجھ کو یقینی علم نہیں دیا گیا اس بار با اس بات کا پیروکارمت بن اور یا درکھ کہ کان اور آنکھ
اور دل جس قدر اعضا ہیں ان سب اعضا سے باز پرس ہوگی ۔منه (بنی اسراءیل: ۳۷)
اور کیوں اس طریق کو اختیار نہ کیا جائے کہ مخالفوں کی تحریرات کا جواب ہی نہ دیں۔ اس کے جواب
میں عرض کیا جاتا ہے کہ اول تو کوئی مذہب بغیر دعوت اور امر معروف اور نہی منکر کے قائم نہیں رہ سکتا۔
اور اگر ایسا ہونا فرض بھی کر لیں تو پھر اسلام جیسا کوئی مذہب مصیبت زدہ نہیں ہوگا کیونکہ جس حالت
میں پادری صاحبان و آریہ صاحبان وغیرہ پورے زور و شور سے اسلام پر حملہ کر رہے ہیں اور چاہتے
ہیں کہ اس کو نابود کر دیں اور ہر یک رنگ سے کیا علم طبعی کے نام سے اور کیا علم طب اور تشریح کے بہانہ
سے اور کیا علم ہیئت کے پردہ میں انواع اقسام کے دھو کے لوگوں کو دے رہے ہیں اور ٹھٹھے اور ہنسی اور
تحقیر کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔ پھر اگر ہمارے معزز بھائیوں کی طرف سے یہی تدبیر ہے کہ چپ رہو اور
سنے جاؤ تو یہ خاموشی مخالفوں کی یک طرفہ ڈگری کا موجب ہوگی اور نعوذ باللہ ہماری خاموشی ثابت کر
دے گی کہ ہر یک الزام ان کا سچا ہے اور اگر ہم الزامی جواب دیں چنانچہ کئی سال سے دیئے جاتے ہیں
تو کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتا اور ہمارا وقت برباد جاتا ہے اور بار بار وہی باتیں اور وہی بہتان
ہتک آمیز الفاظ کے ساتھ سناتے ہیں جو لوگ حیا اور شرم کو چھوڑ دیں ان کا منہ بجز قانون کے اور کون بند
کرے۔ اور ہم اپنے بھائیوں کے صوابدید سے کل مناظرات اور مباحثات اور تحریر اور تقریر سے
دست بردار ہو سکتے ہیں اور چپ رہ سکتے ہیں مگر کیا ہمارے معزز بھائی ذمہ دار ہو سکتے ہیں کہ مخالفانہ حملہ
کرنے سے ہندوستان کے تمام پادریوں اور آریوں اور برہموؤں کو بھی چپ کرادیں گے اور اگر نہیں
کرا سکتے اور ان کی گالیوں اور سب و شتم کی کوئی اور تدبیران کے ہاتھ میں نہیں تو پھر یہ بات کیوں حرام
ہے کہ ہم اپنی محسن گورنمنٹ سے اس بارہ میں مدد لیں اور ان آئندہ خطرات سے اپنی قوم اور نیز دوسری
قوموں کو بھی بچالیں جو ایسے بے قیدی کے مناظرات میں ضروری الوجود ہیں۔
سو بھائیو یہ تدبیر عمدہ نہیں ہے کہ ہر روز ہم گالیاں سنیں اور روا رکھیں کہ ہندوؤں کے لڑکے
بازاروں میں بیٹھ کر اور عیسائیوں کی جماعتیں ہر یک کو چہ گلی میں ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو
گندی گالیاں نکالیں اور آئے دن پر تو ہین کتابیں شائع کریں بلکہ اس وقت ضروری تدبیر یہ ہے کہ
ایسے لوگوں کا منہ بند کرنے کے لئے سرکاری قانون سے مدد لیں۔ اور اس درخواست کے موافق جو
گورنمنٹ کی توجہ کے لئے علیحدہ لکھی گئی ہے اس مضمون کا گورنمنٹ عالیہ سے قانون پاس کر اویں کہ
آئندہ مناظرات و مجادلات میں بغرض رفع فتنہ و فساد عام آزادی اور بے قیدی کو محدود کر دیا جاوے
اور ہر یک قوم کے لوگ اعتراض اور نکتہ چینی کے وقت ہمیشہ دو باتوں کے پابندر ہیں۔
(۱) یہ کہ ہر یک فریق جو کسی دوسرے فریق پر کوئی اعتراض کرے تو صرف اس صورت میں
اعتراض کرنے کے وقت نیک نیت سمجھا جائے کہ جب اعتراض میں وہ باتیں نہ پائی جائیں جو خود اس
کے مسلم عقیدہ میں پائی جاتی ہیں یعنی ایسا اعتراض نہ ہو جو وہ اس کے عقیدہ پر بھی وارد ہوتا ہو اور وہ بھی
اس سے ایسا ملزم ہو سکتا ہو جیسا کہ اس کا مخالف اور اگر کوئی اس قاعدہ سے تجاوز کرے اور وہ تجاوز ثابت
ہو جاوے تو بغیر حاجت کسی دوسری تحقیقات کے یہ سمجھا جاوے کہ اس نے محض بدنیتی سے ایک مذہبی
امر میں اپنے مخالف کا دل دکھانے کے لئے یہ حرکت کی ۔
(۲) یہ کہ ہر یک معترض ایسے اعتراض کرنے کا ہرگز مجاز نہ ہو کہ جوان کتب مشتہرہ کے مخالف ہو
جن کو کسی فریق نے حصر کے طور پر اپنی مسلّمہ کتا بیں قرار دے کر ان کی نسبت اشتہار شائع کرایا ہے اور
اگر کوئی شخص ایسا کرے تو قانوناً یہ قرار دیا جاوے کہ اس نے ایک ایسا امر کیا جو نیک نیتی کے برخلاف
ہے اور جو شخص ان دونوں تجاوزوں میں سے کوئی ایک تجاوز کر کے یا دونوں کر کے کسی قسم کی صریح ہجو یا دونوں سے
اشارہ یا کنایہ سے کسی فریق کا دل دکھاوے تو وہ دفعہ ۲۹۸ تعزیرات کا مجرم قرار دے کر اس سزا کا
مستوجب سمجھا جائے جو قانون کی حد تک ہے۔
یہ قانون ہے جس کا پاس کرانا ضروری ہے۔ سواے بزرگو اور دین اسلام کے غمخوار و برائے خدا
اس تحریر پر غور کر کے اس درخواست کو اپنے دستخطوں سے مزین کرو جو اس قانون کے پاس کرنے کے
لئے لکھی گئی ہے تا فساد انگیز جھگڑے کم ہو جائیں اور گورنمنٹ کو آرام ملے ۔ اور ملک میں صلح کاری اور
امن پیدا ہو اور ملک کے باشندوں کے کینے ترقی کرنے سے روکے جائیں بھائیو اس قانون کے پاس
ہونے میں بہت ہی برکتیں ہیں اور سچے دین کو اس سے بہت ہی مدد ملتی ہے اور مفسدوں اور
افترا پردازوں کے منہ بند ہو جاتے ہیں ۔ گورنمنٹ کے کسی منشاء کے مخالف یہ کارروائی نہیں بلکہ ہماری
دانا گورنمنٹ خود ایسی باتوں کو ہمیشہ سوچتی ہے جس سے اس ملک کے فتنے اور فساد کم ہوں اور لوگ
ایک دل ہو کر گورنمنٹ کی خدمت میں مشغول رہیں اور نیز یہ وہ مبارک طریق ہے جن سے آئندہ بیجا
حملہ کرنے والے رک جائیں گے اور ہر یک جاہل متعصب مناظرہ اور مجادلہ کے لئے جرات نہیں کر
سکے گا اور یہ امر تمام ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو یا وہ لوگوں کا کسی تدبیر سے منہ بند کرنا چاہتے ہیں۔
اور اگر کسی صاحب نے ایسے مبارک محضر پر دستخط نہ کئے جس سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت
مفتری لوگوں کے افتراؤں سے بچ جاتی ہے اور اسلام بہت سے کمینہ اور سراسر دروغ حملوں سے امن میں
آجاتا ہے تو اس کا اسلام نہایت بودا اور تاریکی میں پڑا ہوا ثابت ہوگا اور ہم عزم بالجزم رکھتے ہیں کہ جیسا
کہ اس موقع پر ہم دینی غم خواروں کا باعزت نام مخلصانہ دعائے خیر کے ساتھ نہایت شوق سے شائع کریں
گے تا ان کی مردی اور سعادت عامہ خلائق پر ظاہر ہو ایسا ہی ہم ایک پر درد تقریر کے ساتھ ان بخیل اور
پست فطرت لوگوں کے نام بھی اپنے رسالہ میں شائع کر دیں گے جنہوں نے ہمارے سید و مولی محمد مصطفی
خاتم الانبیاء فخر الاصفیاء کی حمایت عزت کے لئے کچھ بھی غم خواری اور حمیت ظاہر نہ کی ۔ بھائیو کیا یہ مناسب
ہے کہ آپ لوگ تو عزت کی کرسیوں پر بیٹھیں اور بڑے بڑے القاب پائیں اور ہمارے پیارے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر یک طرف سے گالیاں دی جائیں اور تحریر اور تقریر میں سراسر افتراء سے نہایت
بے عزتی اور توہین کی جائے اور آپ لوگ ایک ادنی تدبیر کرنے سے بھی دریغ کریں۔ نہیں ہرگز نہیں۔
شریف اور نجیب لوگ ہرگز دریغ نہیں کریں گے اور جو خبیث النفس دریغ کرے گا وہ مسلمان ہی نہیں۔
مبادا دل آن فرومایه شاد که از بهر دنیا د ہد دیں بباد
راقم خاکسار خادم دین مصطفی غلام احمد قادیانی
۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء
یہ اشتہار آریہ دھرم طبع اول کے آخر پر چار صفحات پر مشتمل ہے )
(روحانی خزائن جلده اصفحه ۹۸ تا ۱۰۲)
( مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان )
لے ترجمہ ۔ خدا کرے اس کمینے کا دل کبھی خوش نہ ہو جس نے دنیا کی خاطر دین کو برباد کر لیا۔