إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کے اس وعدہ پر کہ اس خدمت کا بیڑا اٹھانے کے لیے ہم حاضر ہیں آپ اس کام سے علیحدہ ہو جائیں۔ حضور کا اس سے ےعلیحدہ ہو جانا مگر بعد ازاں مولوی صاح ا صاحب کی اس بارہ میں صریح وعدہ خلافی
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب ایڈیٹر اشاعۃ السنہ بٹالہ نے ہمارے اس خط کے جواب میں جو
وو
ہم نے ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء کو بمراد دستخط کرانے مسلمانوں کے درخواست توسیع دفعه ۲۹۸ پر معه درخواست
مذکور کے شائع کیا تھا اور مولوی صاحب موصوف کی خدمت میں بھی اس غرض کے لیے رجسٹری کرا کر
بھیجا گیا تھا۔ آپ نے ایک مختصر رسالہ میں جو زرد کاغذ پر چھپا ہے بڑی مضبوطی اور استقلال سے یہ
وعدہ کیا ہے کہ ” اس خدمت کا بیڑا اٹھانے کے لیے ہم حاضر ہیں بشرطیکہ آپ اپنا قدم بیچ سے
نکال دیں اور اپنا اور اپنے گروہ کا استعفا بذریعہ اخبارات و اشتہارات مشتہر کر دیں۔ پھر
لے نوٹ ۔ یہ رسالہ مولوی محمد حسین صاحب کا فضل الہی چٹھی رساں کی معرفت ہم کو ملا۔ مولوی صاحب نے
اپنے اس چو ورقہ رسالہ میں جو میری طرف بھیجا اپنے ہی ہاتھ سے ۲۰ غلطیاں نکال کر نہایت بد شکل کر دیا۔ عربی
لفظوں کی غلطیوں میں تو خیر معذور تھے۔ مگر ساتھ اس کے اردو کی غلطیاں بھی جائے تعجب ہے۔ اب بہتر ہے کہ اس
رسالہ کو وہ دوبارہ چھپوا دیں تا کہ کسی کو بدظنی کا موقعہ نہ ملے ۔ مولوی صاحب کو لفظی غلطیاں تو رسالہ کے چھپنے کے بعد
یاد آگئیں ۔ مگر اس درایت کی غلطی پر وہ مطلع نہ ہو سکے، کہ فَاحْسِنُ مَعَهُمْ کے معنے اُلٹے سمجھ لیے۔ کیا اس کے یہ معنے
ہیں کہ نیکی کرنے والوں کو نیکی سے ہٹا کر ان کے کام کی آپ خواہش کریں یا یہ کہ وہ بھی کریں اور آپ بھی اُن کے
شریک ہو جائیں۔ منہ
دیکھیں بندہ اس کام کو کیونکر بجا لاتا ہے۔ آپ علیحدہ ہو جائیں۔ پھر اس کام کا حُسن انجام
ملاحظہ فرمائیں ۔ یہ ان کی عبارت ہے جس کو انہوں نے بڑے پُر زور وعدہ کے ساتھ شائع کیا ہے
بلکہ یہ بھی لکھا ہے کہ یہ بندہ ایسے کام پہلے کر چکا ہے اور اس کی قومی خدمات گورنمنٹ اور قوم میں مسلم
ہیں۔ اور سپریم گورنمنٹ اور لوکل گورنمنٹوں تک عزت و اعتبار کے ساتھ رسائی ہے۔ اور اس کی گذارش
مودبانہ کو گورنمنٹ عزت و اعتبار کی نگاہ سے دیکھتی اور سُنتی ہے۔ اس تمام تحریر پر میں نے غور کی اور
ایک عمیق فکر کے بعد میرے دل نے یہی فتویٰ دیا کہ چونکہ ہماری جماعت ابھی بہت تھوڑی ہے اور اکثر
لوگ ان مولوی صاحبوں کے ایسے مسخر ہیں کہ ہماری سیدھی بات بھی ان کی نظر میں الٹی معلوم ہوتی ہے
اور ہمارا قدم در میان آنے سے ایک ایسی کراہت دلوں میں پیدا ہو جاتی ہے کہ اگر وہ کام کرنا بھی ہو
تب بھی ہرگز نہ کریں۔ اس لیے اگر یہ کام ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہو جس کی تجویزات سے قوم کو
کراہت نہ ہو تو ہمارا مدعا جو خدمت دین متین ہے بہر حال حاصل ہے اور تازہ تجربہ نے اس بات کی
طرف اور بھی توجہ دلائی۔ کیونکہ میں نے اس کام کے لیے کسی قدر سخت الفاظ سے طبیعتوں کو جوش بھی
دلایا اور کسی قدر درشتی بھی اپنے خط اور کارڈ میں جو اس بارہ میں چھاپا گیا استعمال کی ، مگر اکثر لوگوں
نے مجھ سے اور میرے کام سے ایسی نفرت ظاہر کی کہ بجز انکار یا گالیوں کے اور کچھ بھی جواب نہیں
دیا۔ ہاں میں اس وقت شکر کے ساتھ مولوی تلطف حسین صاحب دہلوی اور مولوی ابو محمد عبد الحق
صاحب دہلوی مصنف تفسیر حقانی اور شیخ حاجی عبد الرحیم صاحب انبالوی شافعی المذہب اور مولوی
محمد بشیر صاحب بھو پالوی اور شیخ حسین عرب صاحب یمانی تم بھو پالوی کا ذکر کرتا ہوں کہ انہوں نے
اپنی سعادت فطرت اور جوش حمیت اسلام اور محبت حضرت خیر الانام صلی اللہ علیہ وسلم سے نقشہ منسلکہ
درخواست پر اپنے اپنے دستخط کر کے میرے پاس بھیج دیئے۔ سوئیں اُن کا تہہ دل سے شکر کرتا ہوں کہ
انہوں نے باوجود بعض مسائل کی مخالفت کے پھر میرے پر ثابت کیا کہ وہ در حقیقت اللہ جَلَّ شَانُه
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غیرت رکھتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اُن کو اس کا اجر بخشے اور ان کے اس
عمل کو قبول فرماوے۔ ایسا ہی مولوی امیر حسین صاحب متوطن بھیں ضلع جہلم نے وعدہ کیا اور لکھا کہ
میں بھی اپنے دستخط اور بہت سے لوگوں کے دستخط کرا کر بھیجوں گا مگر ابھی ان کی کارروائی میرے پاس
نہیں پہنچی۔ خدا ان کو بھی اس کا بہت اجر دے۔ آمین
بہر حال اب تک دو ہزار پچہتر دستخط اکثر معزز لوگوں کے ہو کر میرے پاس پہنچے جن میں بعض
علماء اور بعض رئیسان پنجاب ہندوستان اور بعض عہدہ داران تحصیلدار وغیرہ اور بعض انگریزی دفتروں
کے کلرک وہیڈ کلرک اور بعض وکلاء اور مختار کاران اور بعض نامی تاجران پنجاب و ہندوستان ہیں ،اس
کام میں وہ بڑے صدق سے پیش قدم ہوئے ، خدا تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے۔ غرض اس کارروائی
کے لیے پشاور اور حیدر آباد اور بمبئی اور کلکتہ اور اٹاوہ اور مدراس وغیرہ بلاد ہندوستان اور پنجاب میں
اس عاجز کے مخلص سرگرمی سے کوشش کر رہے ہیں۔ اور ہر روز اُن کی کارروائی کے نقشے پہنچتے ہیں۔
خدا تعالیٰ ہمارے سب دوستوں کو اپنی خاص رحمتوں سے متمتع فرمادے۔ اور میں اس وقت نواب
محسن الملک سید مہدی علی خاں صاحب مقیم علی گڑھ کے تلطف اور مہربانی کا بھی شکر کرتا ہوں کہ انہوں
نے بھی اس موقعہ پر نہایت ہمدردی سے خط لکھا۔ اور ان کے خط سے مترشح ہوا کہ وہ کثرت رائے
اور اجتماع اہلِ بصیرت کے بعد دستخط کرنے کو تیار ہیں اور انہوں نے اپنے خط میں بہت ہی اُمید دلائی
کہ وہ کسی طرح ہمدردی دینی سے دریغ نہیں کریں گے۔ غرض ہماری کارروائی اس حد تک پہنچی تھی۔
اور ابھی پشاور اور کلکتہ اور مدراس اور بمبئی اور حیدر آباد کے دوستوں کی کارروائی ہمیں موصول نہیں ہوئی
تھی کہ مولوی محمد حسین صاحب نے ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۵ء کو اپنا رسالہ ایک چٹھی رساں کے ہاتھ بھیج دیا۔
اس رسالہ میں بہت زور کے ساتھ مولوی صاحب نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کام فقط مجھ سے ہی کامیابی کے
ساتھ انجام پذیر ہو گا کسی دوسرے سے نہیں ۔ تب میں نے خیال کیا کہ شاید یہ دعوی صحیح ہو کیونکہ مولوی
صاحب موصوف ایک گروہ کثیر کے ہم خیال ہیں۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ اس قانون کے پاس کرانے
کے لیے جس میں پاس کے بعد فریق مخالف اسلام پر نہایت مشکلات پڑیں گے اور جہاں تک ممکن ہوگا
زور لگا ئیں گے کہ گورنمنٹ کو اس قانون کے پاس کرنے سے روک دیا جاوے وجہ یہ کہ اس سے ان
کی پر خیانت کار روائیاں یک لخت بند ہو جائیں گی ۔ لہذا اس وقت وہ طریق اختیار کرنا مناسب ہے
جس طریق سے ایسی درخواست پر لاکھوں دستخط ہو جائیں ۔ اگرچہ مجھے اپنے دوستوں کی کوششوں پر
نظر کر کے حق الیقین کی طرح یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ہماری سعی اور جہد سے کم سے کم پچاس ہزار یا
ساٹھ ہزار کے قریب دستخط ہو جائیں گے اور بڑی آسانی سے ہو جائے گی کیونکہ نہایت زور شور سے
یہ کارروائی شروع ہے، لیکن جب میں غور کرتا ہوں کہ یہ کس مرتبہ کی درخواست ہے اور اسلام کے لیے
کیسے اعلیٰ نتائج اس میں مخفی اور مستور ہیں اور دینی مخالفوں کے لیے قانون پاس ہونے کی حالت میں کیا
کیا نا کا میاں اور نا مرادیاں دامنگیر ہونے والی ہیں تو میرا دل یہ قطعی فیصلہ دیتا ہے کہ کم سے کم ایسے
دستخط دس لاکھ سے کم نہ ہوں اور کچھ شک نہیں کہ علماء اور مولوی صاحبوں کے دستخط ایسی درخواست پر
بہت ہی مؤثر ہوں گے کیونکہ گورنمنٹ جانتی ہے کہ مذہبی امور کے بہت سے مصالح کی لگام انہیں کے
ہاتھ میں ہے۔ ہاں ایسی درخواست کو ایک واجب درخواست بنانے کے لیے ایسے قانون دانوں کے
دستخط بھی ضرور ہونے چاہئیں جو نامی وکلاء اور بیرسٹر ہوں ۔ تا گورنمنٹ کو درخواست پر غور کرنے کے
لیے ان لوگوں کے دستخط بطور مؤید کے ہو جائیں، لیکن چونکہ یہ کام بہت عظیم الشان ہے اور مولوی
صاحبوں کا کسی طرح سے یہ منشاء نہیں کہ یہ کام ہمارے ہاتھ سے ہو اس لیے امرتسر کے مولوی صاحبوں
نے ہماری وجہ سے اس کام کو فضول اور غیر مفید ٹھہرایا۔ اور بہتوں نے مجھے یہ بھی کہا کہ ہم جانتے ہیں
کہ تمہارا شر پادریوں اور آریوں سے زیادہ ہے اور جا بجا اشتہار شائع کر کے اس کارروائی کو روکنا چاہا
اور میرے کہنے سے روا رکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہمیشہ وہ ناجائز افتراء ہوتے رہیں جو
مومنوں کے دلوں کو پاش پاش کرتے ہیں۔ جیسا ابھی پادری ٹی ولیمس ریواڑی نے وہ افتراء کیا اور وہ
گندی گالیاں دیں کہ کسی ادنی حیثیت کے آدمی کو بھی نہیں دی جاتیں۔ پس میں نے سوچا کہ چونکہ
مولویوں کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی کچھ بھی پروانہ کرنا دراصل میرے ہی کینہ کی وجہ سے
ہے، ایسا نہ ہو کہ ان کی معصیت میں میں بھی شریک سمجھا جاؤں۔ اس لیے میں نے مولوی محمد حسین
صاحب کی درخواست پر اس کام سے اپنے تئیں علیحدہ کرنا مناسب سمجھا کیونکہ دراصل ان علماء
کی لاپروائی اور سخت دلی کا باعث میرا ہی وجود ہے اور میرے کہنے سے یہ روا رکھا جاتا ہے کہ جو کچھ
مخالف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں، وہ دیتے رہیں بلکہ ان کو معذور اور نا قابل
الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ تو اس صورت میں اگر میرا قدم درمیان نہ ہونے سے مولوی صاحبان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کچھ غیرت دکھلاویں اور اس گناہ سے اپنے تئیں بچالیں جو میری
وجہ سے جھوٹے بہانوں کے ساتھ اُن کو اختیار کرنا پڑا۔ تو یقین ہے کہ مجھے اس سے ثواب ملے گا۔ اصل
غرض تو یہ ہے کہ آنحضرت صلعم اور دین اسلام کی حمایت کے لیے ایک کام کا انجام دیا جاوے۔سو
مناسب نہیں کہ میری وجہ سے وہ کام حيّز التواء میں رہ جاوے۔ اگرچہ میرا دل دینی خدمت سے
استعفاء نہیں دیتا۔ اور اللہ جَلَّ شَانۂ اور رسول اللہ صلعم کی راہ میں فدا ہے اور ہو گا جب تک کہ میں اس
جہان سے گزر جاؤں ۔ وَ وَاللَّهِ إِنَّ حَيَاتِي وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔ لیکن میری اس میں کون
سی کسر شان ہے کہ میں چند الفاظ سے اپنے اندرونی مخالفوں کو خوش کر کے ان کے ہاتھ سے رسول اللہ
صلعم کے لیے ایسی خدمت لوں ۔ اس لیے میں بڑی خوشی سے مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب کی
خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ اگر آپ اس چاکری کو قبول کرتے ہیں اور صدق دل سے کمر باندھنے کو
تیار ہیں تو میں اس کام اور شغل سے اپنے تئیں فارغ کرتا ہوں۔ اور آپ کے وعدے پر بھروسہ کر کے
میری طرف سے یہی تحریر بطور استعفاء ہے۔ سویادر ہے کہ ہم اپنا اور اپنے گروہ کا استعفاء اس شرط سے پیش
کرتے ہیں کہ آپ اپنے وعدہ کو پورا کریں لے اور ہمیں کسی ناموری کی ہوس نہیں اور نہ کسی شکر کی خواہش ۔
لے حاشیہ۔ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب نے جو کچھ آخر کرنا ہے وہ تو خدا تعالیٰ کو معلوم ہے مگر بالفعل تو انہوں
نے ہمارے چلتے کام کو روک دیا۔ اس بات کے اظہار کی کچھ حاجت نہیں کہ بڑے زور سے یہ کارروائی تمام پنجاب
اور ہندوستان میں چل رہی تھی۔ چنانچہ آج کی تاریخ ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۵ ء تک دستخط کرنے والوں کا عدد دو ہزار پچہتر تک
پہنچ گیا۔ یہ لوگ کچھ عوام الناس میں سے نہیں ۔ بلکہ گورنمنٹ کے معزز عہدہ دار اور وکلاء اور مختار کاران اور رئیسان
پنجاب و ہندوستان و معزز سود اگر اس میں بکثرت داخل ہیں اور ابھی بہت سے شہر باقی ہیں۔ جن سے دستخط ہو کر
واپس نہیں آئے ۔ اگر چہ مولوی صاحب موصوف نے اس کام کے وقت بھی اپنی معمولی درندگی کو نہیں چھوڑا بلکہ
سب وشتم کے الفاظ زور سے ظاہر کئے ۔ مگر ہم نہیں چاہتے کہ اس وقت اپنے بدگے بد گو کو بد گوئی سے یاد کر کے ایک اور بحث
صرف یہ خواہش ہے کہ آپ سادگی اور نیک نیتی سے ہماری اس تحریر کو قبول کر کے جلد کام میں لگ
جائیں کہ عمر کا اعتبار نہیں ۔ اب ایسا ہی ہوگا کہ یہ درخواست ہماری یا ہمارے گروہ کی کسی شخص کی طرف
سے گورنمنٹ میں بھیجی نہیں جائے گی اور ہماری جماعت کا اس میں کچھ دخل نہیں ہوگا۔ آپ کا دعویٰ ہے
کہ ایسے کاموں کے لیے میرے اوقات وقف ہیں اور گورنمنٹ سے میرے محکم تعلقات ہیں۔ سو
ہمیں اس روز بہت خوشی ہو گی جب آپ کا یہ قول مقرون عمل سمجھا جائے گا اور اس سے زیادہ اس دن
جب آپ کی یہ محنت حسب مراد پھل لائے گی۔ اب جہاں تک الفاظ تھے میں اپنی بے تعلقی اور اپنی
جماعت کی بے تعلقی کے اظہار میں ادا کر چکا۔ باقی رہا آپ کا اپنی اس تحریر میں بھی مجھے دجال کہنا،
شیطان اور کافر کے نام سے موسوم کرنا۔ سوئیں اس وقت ان باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا اور نہ بختی
کے مقابل پر سختی کرنا چاہتا ہوں ۔ کیونکہ میں نے یہ خط محض جناب مقدس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بقیہ حاشیہ ۔ شروع کر دیں۔ یہ لطف ونرمی اور مدارات کا وقت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص ہماری عداوت کی وجہ
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ رت صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں دریغ کرے۔ ہماری سب عزتیں اللہ اور رسول کے راہ میں قربان ہیں ۔
اگر کسی نے ہمیں دجال کہا یا شیطان کہا یا کافر کہا تو اگر ہم فی الحقیقت ایسے ہی ہیں تو ایسے شخص کو ثواب کا مستحق سمجھنا
چاہیے لیکن اگر اس عالم الغیب کے نزدیک جس کی دلوں پر نظر ہے، اصلی واقعات اس کے برخلاف ہیں تو وہ ایسے شخص
کو جو مومن کو ذلیل کرنا چاہتا ہے اور اپنے معاندانہ اصرار سے باز نہیں آتا ، بے سزا نہیں چھوڑے گا۔ بیشک ریا کار
شیطانی اغراض والے جو اپنے تئیں نیک اور اہل اللہ ظاہر کرتے ہیں۔ اور اپنے کاموں میں نے کاموں میں دجل اور سپیس ر دجل اور تلیس رکھتے ہیں
عند اللہ کتوں سے بدتر ہیں اور ان کا انجام برا ہوتا ہے کیونکہ وہ ضلالت کو شائع کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن دراصل کوئی ایسا
نہ ہوا اور صرف سمجھوں کا پھیر ہو تو کیا خدائے کریم اس کو ضائع کر دے گا ، ہرگز نہیں بلکہ جو حالات کسی شخص کے اس
غیب دان کے نزدیک محقق ہیں وہ انہیں کے لحاظ سے اس کے ساتھ معاملہ کریگا۔ کیونکہ انجام کاران کے لیے ہے جو
اس کے ہیں۔ سو یہ باتیں اس وقت تذکرہ کے لائق نہیں ۔ صرف ہم مولوی صاحب کی خدمت میں یہ التماس کرتے
ہیں کہ اپنی کسل اور غفلت سے ہماری اس تمام کار روائی کو مسمار نہ کر دیں بلکہ سارے دل اور ساری جان سے کوشش
کریں تا اسی نام کے لائق ٹھہریں جس نام کے حاصل کرنے کا انہوں نے ارادہ کیا ہے اور اس سے ڈریں کہ انجام
کار منصف لوگ ان کا کوئی اور نام نہ رکھ دیں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - منه
عزت اور سچائی اور بزرگی کی حمایت کی نیت سے لکھا ہے۔ اور اس وقت اگر میری نظر کے سامنے کسی کی
سخت باتیں اور دُشنام رہی ہے تو پادری ٹی ولیمس اور عمادالدین وغیرہ اور پادری فتح مسیح کی وہ گالیاں
ہیں جو انہوں نے ہمارے سید و مولیٰ سید المطہرین رسول اللہ صلعم کے حق میں نہایت مکروہ الفاظ میں
ی کا خط لکھی ہیں پادری فتح مسیح کا خط اس وقت میرے سامنے پڑا ہے جس میں اس نا پاک طبع نے لکھا ہے کہ
نعوذ باللہ وہ شخص یعنی آنحضرت ایک زانی آدمی تھا اور اس کے اعتراضات کارڈ نور القرآن میں لکھ رہا
ہوں ۔ ایسا ہی اس وقت پادری ٹی ولیمس ریواڑی کا رسالہ میری نظر کے سامنے موجود ہے جس میں یہ لکھا
ہے کہ نعوذ باللہ وہ شخص یعنی آنحضرت سرغنہ ڈکیتی، دغا باز ، زینب کا عاشق تھا جس نے زینب کو دیکھ کر
بد خواہش کی ، چوری کرنے والا ، ڈکیتی کرانے والا ، بُت پرست، ناحق کا خون کرنے والا تھا۔ مرتے
دم تک ڈکیتی اور لوٹ مار اس کا طریق رہا۔ اب جب یہ گالیاں اس پاک کو دی جاتی ہیں جو تمام پاکوں
کا سردار ہے پھر اگر اس پر ظلمت زمانہ میں مجھ کو بھی کسی نے دجال کہا یا شیطان کہا تو میں کیا افسوس
کروں۔ ان ہزاروں پتھروں میں سے جو اس پاکوں کے سردار پر پھینکے جاتے ہیں، اگر ایک دو پتھر
میرے پر بھی پھینکے گئے تو مجھے فخر کرنا چاہیے کہ ظلمت نے مجھ سے بھی دشمنی کی جیسا کہ اس نور سے دشمنی
کی۔ مگر مجھے امرتسر کے مولویوں پر سخت افسوس ہے جنہوں نے واشگاف لکھ دیا ہے کہ یہ گالیاں تمہاری
گالیوں سے کچھ بڑی نہیں ۔ افسوس کہ اگر یہ گالیاں ان کے باپ یا ماں کو دی جائیں جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئیں تو کب کے عدالتوں میں استغاثہ کرنے کے لیے دوڑتے۔ ہائے افسوس یہ
دل کیسے پتھر ہو گئے ۔
اور آپ نے جو میرے حق میں گورنمنٹ کے باغی ہونے کا لفظ استعمال کیا ہے یہ شاید اس لیے
کیا کہ آپ جانتے ہیں کہ نالش اور استغاثہ کرنے کی میری عادت نہیں ورنہ آپ ایسے صریح جھوٹ
سے ضرور بچتے جس میں قانونی گرفت کے نیچے ایسا مدعی آ سکتا ہے۔ آپ نے ایک واہیات بات بنا
رکھی ہے کہ ہشت سالہ پیشگوئی ایسی تھی۔ مگر آپ قانونی مواخذہ سے نہیں ڈرتے۔ کیا آپ کی یہی
دیانت ہے کہ اس بارہ میں نہ آپ نے کوئی میری تحریر دیکھی اور نہ تقریر سنی ۔ ناحق ایک غلط اور
بے اصل خیال دل میں جمالیا میں آپ کو بطور نصیحت کہتا ہوں کہ گو آپ کی گورنمنٹ سے کیسی ہی محبت
اور الفت کے تعلقات ہوں تاہم ضرور افتراؤں سے ڈرا کریں کہ یہ باتیں جو آپ کے منہ سے سے ن نکلتی ہیں
آپ کے لیے سخت خطرناک ہیں۔ میں گورنمنٹ عالیہ انگریزی کا دل سے خیر خواہ ہوں اور وہ خیر خواہی
جو مال اور جان اور قلم سے مجھ سے اور میرے بزرگوں سے گورنمنٹ ممدوحہ کی نسبت ظہور میں آئی ، اگر
آپ کے وجود اور آپ کے بزرگوں کے وجود میں کوئی شخص اس کا نمونہ تلاش کرنا چاہے تو تضیع اوقات
ہے۔ اس سے زیادہ اور کیا خیر خواہی ہوگی کہ میں سچے دل سے نہ منافقانہ طور پر اس گورنمنٹ کی نسبت
بغاوت کا خیال بھی دل میں لانا گناہ سمجھتا ہوں اور اس بات کو فرض جانتا ہوں کہ اس کی شکر گزاری کی
جائے۔ اور اس کی خدمت گذاری میں قصور نہ کریں اور اس کی اطاعت میں دریغ نہ کریں۔ اور میں
آپ کی طرح کسی خونی مہدی کا منتظر بھی نہیں تا گورنمنٹ کی نظر میں میرے اصول خطرناک ہوں ۔
آپ لوگ جو دلوں میں خیالات رکھتے ہیں اس دانا گورنمنٹ پر پوشیدہ نہیں ۔ آپ لوگوں کے عقیدے
کچھ چھپے ہوئے نہیں ۔ مگر میں تو ایسے عقیدہ پر لعنت بھیجتا ہوں کہ کسی وقت بھی اس محسن گورنمنٹ کی
نسبت کوئی بغاوت کا ارادہ مخفی طور پر بھی دل میں رکھا جاوے۔ کئی ہزار روپیہ کی کتابیں اس غرض کے
لیے شائع کر چکا ہوں کہ تا لوگ اس غلطی سے بچ جائیں کہ ناحق اس گورنمنٹ کو غیر مذہب کی گورنمنٹ
تصور کر کے درندگی اور خونخواری کے خیالات ظاہر کریں اور ہر وقت یہی چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کے
دلوں میں سچی محبت اس گورنمنٹ کی پیدا ہو۔ بیشک میں جیسا کہ میرے خدا نے میرے پر ظاہر کیا
صرف اسلام کو دنیا میں سچا مذہب سمجھتا ہوں، لیکن اسلام کی سچی پابندی اسی میں دیکھتا ہوں کہ ایسی
گورنمنٹ جو در حقیقت محسن اور مسلمانوں کے خون اور آبرو کی محافظ ہے اس کی سچی اطاعت کی جائے
میں گورنمنٹ سے ان باتوں کے ذریعہ سے کوئی انعام نہیں چاہتا۔ میں اُس سے درخواست
نوٹ ۔ میں نے صدہا کتا بیں جہاد کے مخالف تحریر کر کے عرب اور مصر اور بلاد شام اور افغانستان میں گورنمنٹ کی تائید
میں شائع کیں ہیں۔ کیا آپ نے بھی ان ملکوں میں کوئی ایسی کتاب شائع کی۔ باوجود اس کے میری یہ خواہش نہیں کہ اس
خدمت گذاری کی گورنمنٹ کو اطلاع کروں یا اس سے کچھ صلہ مانگوں جو انصاف کی رو سے اعتقاد تھا وہ ظاہر کر دیا۔ منہ
نہیں کرتا کہ اس خیر خواہی کی پاداش میں میرا کوئی لڑکا کسی معزز عہدہ پر ہو جائے ۔ یہ میرا ایک عقیدہ
ہے جو سچائی اور شکر گزاری کی پابندی سے رکھتا ہوں نہ کسی اور غرض سے میری رائے میری رائے قدیم سے
گورنمنٹ کی نسبت یہی ہے جو میں نے بیان کی ۔ سوتم خدا تعالیٰ سے ڈرو۔ اور ناحق کی تہمتیں مت لگاؤ
که دنیوی زندگی معہ اپنے تمام لوازم کے بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ اور جلد تر ایک تبدیلی ہو کر
دوسرے عالم میں پہنچائے جاؤ گے اور اُس بچے حاکم کی جناب میں پیش کئے جاؤ گے جس کی دلوں اور
جانوں پر حکومت ہے سوچو اور خوب سوچو کہ عنقریب اس ذات سے معاملہ ہے جو دلوں کے مخفی در مخفی
بھیدوں کو جانتا ہے۔ وَ لَمَقْتُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ۔
خدا تعالیٰ ہدایت دے اور وہ باتیں الہام کرے جن سے وہ راضی ہو جائے ۔ آمین
بالآخر میں اپنے دوستوں کو آگاہ کرتا ہوں کہ میں نے محض للہ مولوی محمد حسین صاحب کے
مواعید پر نظر کر کے اپنے مخلصوں کے دستخطوں کی اور درخواست کے بھیجنے کی کارروائی سے اپنے
تیں الگ کر لیا ہے ۔ آپ صاحبان اس سے رنجیدہ نہ ہوں کیونکہ ہمارے کام خدا تعالیٰ کے لیے
ہیں اور چاہیے کہ آپ لوگ ان کی منشاء کے موافق اس کارروائی سے الگ ہو جاویں۔ کیونکہ ان
کی طرف سے یہی شرط ہے کہ ہم بالکل اس کام سے الگ ہو جاویں اور اگر اسی طور سے
آنحضرت صلعم کی حفظ عزت کے لیے احسن طور پر قانونی وسائل پیدا ہو جاویں تو ہمیں کیا
ضرورت ہے کہ اس کے مخالف کوئی حرکت کریں اور کام کے خارج ہوں ۔ آپ لوگوں کو خدا تعالیٰ
بیشک سعی اور نیت کا اجر دے گا ۔ وَاللَّهُ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ۔
راق
خاکسار غلام احمد قادیانی ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۵ء
نوٹ ۔ شرط یہ ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب ماہ بماہ اپنی کارروائی شائع کرتے رہیں۔ منہ