اشتہار کتاب ست بچن و آریہ دھرم

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہا ر کتاب است بچن و آریہ دھرم
واضح ہو کہ پہلے اس سے جس قدر راشتہار کتاب ست بچن اور آر یہ دھرم کی نسبت شائع ہوئے
تھے وہ اس وقت لکھے گئے تھے کہ جبکہ ابھی کتاب موصوف تمام و کمال چھپی نہیں تھی اور ہمارا خیال تھا کہ
شاید تین یا چار جزو تک اس کتاب کی ضخامت ہو جائے گی ۔ سو اسی خیال سے قیمت تھوڑی رکھی گئی تھی
لیکن بعد میں کتاب ست بچن بوجہ طرح طرح کی نادر اور عجیب تحقیقاتوں کے بہت بڑھ گئی۔ اور
دونوں کتابوں کی ضخامت دو سو صفحہ سے بھی زیادہ ہوگئی۔ اور بابا نانک صاحب کی صحیح صحیح سوانح کے
متعلق بڑی محنت ہمیں اُٹھانی پڑی اور اپنے دوستوں کو تحقیقات موقعہ کے لیے دور و دراز فاصلہ کے
شہروں میں بھیجنا پڑا۔ اور بعض سفر ہم نے معہ اپنی جماعت کے خود بھی کئے۔ اس لیے ست بچن کی
تالیفات میں اس قدر مالی خرچ بڑھ گیا کہ اگر ہم فی نسخہ پانچ روپیہ بھی قیمت رکھتے تو اُن مصارف اور
جدوجہد کے مقابل پر یہ قیمت بہت تھوڑی تھی لیکن ہم نے عوام کے فائدہ کے لیے ایک ادنی قیمت
یعنی ڈیڑھ روپیہ قیمت مقرر کر دی ہے اور پھر زیادہ تر یہ رعایت بھی دی گئی کہ یہ قیمت دونوں رسالوں
ست بچن اور آریہ دھرم کی ہے، مگر یادر ہے کہ اگر ایسے سکھ صاحبان جو والی ریاست یا معزز جا گیر دار یا
امراء اور کرسی نشینوں میں سے ہیں یا وہ تمام صاحبان جو معز ز عہدوں پر یا والی ملک ہیں ۔ اس کتاب کو یاوہ یا
خریدنا چاہیں تو کسی صورت میں پانچ روپیہ سے کم نہیں لیے جائیں گے کیونکہ یہ قیمت چھپائی اور کاغذ
لے نوٹ ۔ کتاب است بچن اور آر یہ دھرم ایک ہی جلد میں ہے۔ علیحدہ علیحدہ فروخت نہیں ہوگی ۔ منہ

وغیرہ کے لحاظ سے نہیں بلکہ ایسے مصارف کے لحاظ سے ہے جو ہمیں اس تحقیق اور تفتیش میں پیش
آئے۔ اور اس کتاب کے ساتھ جا بجا ہر یک موقعہ مناسب کے نقشے بھی شامل ہیں۔ اور انگریزی
تحقیقاتوں کا خلاصہ انگریزی زبان میں آخر کتاب کے ش اب کے شامل کیا گیا ہے۔ اور بہت ۔ اور بہت سے ایسے حقائق و
معارف اس میں درج ہیں کہ طالب حق لوگوں کے لیے بے بہا جواہرات کے حکم میں ہیں۔ اور ایک
باب میں بابا نانک صاحب کی وہ کرامات بیان کی گئی ہیں ۔ جن سے اُن کی قبولیت کا ثبوت ملتا ہے۔ مگر
شاید سکھ صاحبان اس بات کے سننے سے خوش نہ ہوں گے کہ میں نے بابا نانک صاحب کے مذہب
کے بارے میں ان سے اتفاق نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہی تھی کہ کامل تحقیقات نے جس طرف مجھے کھینچا،
اضطراری طور پر اسی طرف مجھے جانا پڑا ۔ مگر با این ہمہ مجھے بار بار اپنی کتاب میں اقرار کرنا پڑا ہے کہ
در حقیقت بابا نانک صاحب ان منتخب لوگوں میں سے تھے جن کی زندگی کو عنایت الہی اپنے لیے خاص
کر لیتی ہے۔ اور اس پاک گروہ میں سے تھے جن کے دلوں میں محبت الہی یوں بھر جاتی ہے جیسے اک
شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ چنانچہ میں نے بابا صاحب کے روحانی کمالات کی نسبت ایسی عمدگی
اور خوبی اور صفائی سے مدلل بیانوں کا جلوہ دکھلایا ہے کہ اگر آدمی نہایت درجہ کا غبی نہ ہو تو ضرو اس کو
اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ بیانات صحیح ہیں۔ اور آریہ دھرم میں ویدوں کی تعلیم کا نمونہ دکھلایا گیا ہے اور
خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے ہر یک امر میں صحت نیت اور نتائج تحقیق سے کام لیا ہے۔ اور بلا شبہ
میری یہ کتاب اُن لوگوں کے لیے چشمہ آب حیات کا حکم رکھتی ہے جو سچائی کے طالب ہوں۔
المشـ
خاکسار غلام احمد
( مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان )
تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۴۸، ۴۹ )
تهر
۱۵ نومبر ۱۸۹۵ء
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
A

آج 10 میں سے 10 باقی