با وانا تک صاحب پر پادریوں کا حملہ
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
درخواست بھیجے گا۔ مجھ کو کم امید ہے کہ اس کے لیے یہ کتاب باقی رہے۔ اور اب ہم کتاب کے
مضامین میں سے ایک مضمون بطور نمونہ کے لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
با وانا تک صاحب پر پادریوں کا حملہ
**
یہ عجیب بات ہے کہ اس زمانہ کے پادری جس قدر دوسرے مذاہب پر نکتہ چینی کرنے کے لیے
اپنا وقت اور اپنا مال خرچ کر رہے ہیں اس کا کروڑواں حصہ بھی اپنے مذہب کی آزمائش اور تحقیق میں
خرچ نہیں کرتے ۔ حالانکہ جو لوگ ایک عاجز انسان کو خدا بنا رہے ہیں اور خدائے ازلی ابدی غیر متغیر
قدوس پر یہ مصیبت روا رکھتے ہیں کہ وہ ایک عورت کے پیٹ میں نو مہینہ تک بچہ بن کر رہا اور خون حیض
کھاتا رہا اور انسانوں کی طرح ایک گندے راہ سے پیدا ہوا۔ اور پکڑا گیا اور صلیب پر کھینچا گیا ، ایسے
قابل شرم اعتقاد والوں کو چاہیے تھا کہ کفارہ کا ایک جھوٹا منصوبہ پیش کرنے سے پہلے اس قابلِ رحم
انسان کی خدائی ثابت کرتے اور پھر دوسرے لوگوں کو اُس عجیب خدا کی طرف بلاتے۔ مگر میں دیکھتا
ہوں کہ ان لوگوں کو اپنے مذہب کا ذرہ بھی فکر نہیں۔ تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ ایک پر چہ امریکن مشن
پر لیس لو دھیا نہ میں سے پنجاب دلیجس بک سوسائٹی کی کارروائیوں کے واسطے ایم وایلی مینجر کے
اہتمام سے نکلا ہے۔ جس کی سُرخی یہ ہے۔ وہ گرو جو انسان کو خدا کا فرزند بنا دیتا ہے۔اس
پرچہ میں سکھ صاحبوں پر حملہ کرنے کے لیے آدگرنتھ کا یہ شعر ابتدائی تقریر میں لکھا ہے۔
جے سو چا ندا اوگویں سورج چڑھے ہزار ایتے چانن ہندیاں گر بن گھور اندھار
یعنی اگر سو چاند نکلے اور ہزار سورج طلوع کرے تو اتنی روشنی ہونے پر بھی گور و یعنی مرشد اور
ہادی کے بغیر سخت اندھیرا ہے۔ پھر اس کے بعد لکھا ہے کہ افسوس ہمارے سکھ بھائی ناحق دس
بادشاہیوں کو گو رومان بیٹھے ہیں اور اس ست گورو کو نہیں ڈھونڈتے جو منش کو دیوتا بنا سکتا ہے۔ پھر آگے
لکھتا ہے کہ ” وہ ست گورو یسوع مسیح ہے جس نے اپنی جان قربان کی اور گہنگاروں کے بدلے آپ
لعنتی ہوا۔ اس کے ماننے سے لوگ گناہوں سے پاک ہو جاتے ہیں۔ اور پھر سکھ صاحبوں کو مخاطب کر
کے لکھتا ہے کہ جن لوگوں کو آپ اب تک گورو سمجھے بیٹھے ہیں اور اُن سے روشنی پانے کی اُمید رکھتے
ہیں ، وہ لوگ اس لائق نہیں ہیں کہ آپ کے تاریک دل کو روشن کریں۔ ہاں اس گور و یسوع مسیح میں یہ
خاصیت ہے کہ کیسا ہی دل تاریک اور ناپاک کیوں نہ ہو وہ اس کو روشن اور پاک کر سکتا ہے غرض یہ کہ تم
یسوع کو خدا کر کے مان لو۔ پھر تم خاصے پاک اور پوتر ہو جاؤ گے اور سب گناہ جھڑ جائیں گے اور منش
سے دیوتا بن جاؤ گے ، مگر افسوس کہ یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ اگر انسانوں کو ہی خدا بنانا ہے تو کیا اس قسم کے
خدا ہندوؤں میں کچھ کم ہیں ۔ باوا صاحب ہندوؤں کے مت سے کیوں بیزار ہوئے۔ اسی لیے تو ہوئے
کہ اُن کا وید بھی فانی چیزوں کو خدا قرار دیتا ہے۔ اور پانی اور آگ اور ہوا اور سورج اور چاند کو پرستش
کے لائق سمجھتا ہے اور اس سچے خدا سے بے خبر ہے جو ان سب چیزوں کو پیدا کرنے والا ہے۔ پھر جبکہ
باوا صاحب اس سچے خدا پر ایمان لائے جس کی بے مثل اور کامل ذات پر زمین و آسمان گواہی
دے رہا ہے۔ اور نہ صرف ایمان لائے بلکہ اس کے انوار کی برکتیں بھی حاصل کر لیں ۔ تو پھر اُن کے
پیروؤں کی عقلمندی سے بہت بعید ہے کہ وہ اس تعلیم کے بعد جو اُن کو دی گئی ہے پھر باطل خداؤں کی
طرف رجوع کریں۔ ہندو لوگ ہزار ہا برس ایسے خداؤں کی آزمائش کر چکے ہیں اور نہ سرسری طور پر بلکہ
بہت تحقیق کے بعد ایسے خُدا اُن کو چھوڑنے پڑے۔ اب پھر اس جھوٹی کیمیا کی تمنا ان کی دانشمندی سے
بہت دور ہے باوانا تک صاحب نے اُس خدا کا دامن پکڑا تھا جو مرنے اور جنم لینے سے پاک ہے اور جو
لوگوں کے گناہ بخشنے کے لیے آپ لعنتی بننے کا محتاج نہیں اور نہ کسی کی جان بچانے کے لیے اپنی
جان دینے کی اُس کو حاجت ہے۔ مگر ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ عیسائیوں کا یہ کیسا خدا ہے جس کو دوسروں کے
چھوڑانے کے لیے بجز اپنے تئیں ہلاک کرنے کے اور کوئی تدبیر ہی نہیں سوجھتی۔ اگر در حقیقت زمین و آسمان
کا مدبر اور مالک اور خالق یہی بیچارہ ہے تو پھر خدائی کا انتظام سخت خطرہ میں ہے۔ بیشک یہ خواہش تو
نہایت عمدہ ہے جو انسان گناہ سے پاک ہو۔ مگر کیا گناہ سے پاک ہونے کا یہی طریق ہے کہ ہم کسی
غیر آدمی کی خودکشی پر بھروسہ رکھ کر اپنے ذہن میں آپ ہی یہ فرض کر لیں کہ ہم گناہ سے پاک ہو گئے۔
بالخصوص ایسا آدمی جو انجیل میں خود اقرار کرتا ہے، جو میں نیک نہیں ۔ وہ کیونکر اپنے اقتدار سے دوسروں
کو نیک بنا سکتا ہے۔ اصل حقیقت نجات کی خدا شناسی اور خدا پرستی پر ہے۔ پس ایسے لوگ جو اس
غلط نہی کے دوزخ میں پڑے ہوئے ہیں جو مریم کا صاحبزادہ ہی خدا ہے۔ وہ کیسے حقیقی نجات کی امید
رکھ سکتے ہیں۔ انسان کی عملی اور اعتقادی غلطیاں ہی عذاب کی جڑ ہیں۔ وہی درحقیقت خدا تعالیٰ کے
غضب سے آگ کی صورت پر متمثل ہوں گی ۔ اور جس طرح پتھر پر سخت ضرب لگانے سے آگ نکلتی
ہے اسی طرح غضب الہی کی ضرب انہیں بد اعتقادیوں اور بد عملیوں سے آگ کے شعلے نکالے گی اور
وہی آگ بداعتقادوں اور بدکاروں کو کھا جائے گی جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ بجلی کی آگ کے ساتھ خود
انسان کی اندرونی آگ شامل ہو جاتی ہے تب دونوں مل کر اس کو بھسم کر دیتی ہیں اسی طرح
غضب الہی کی آگ بداعتقادی اور بداعمالی کی آگ کے ساتھ ترکیب پا کر انسان کو جلا دے گی ۔ اسی
طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے۔ نَارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ لِا
یعنی جہنم کیا چیز ہے وہ خدا کے غضب کی آگ ہے جو دلوں پر بھڑ کے گی۔ یعنی وہ دل جو بداعمالی اور
بداعتقادی کی آگ اپنے اندر رکھتے ہیں وہ غضب الہی کی آگ سے اپنے آگ کے شعلوں کو مشتعل
کریں گے۔ تب یہ دو نو قسم کی آگ باہم مل کر ایسا ہی اُن کو بھسم کرے گی جیسا کہ صاعقہ گرنے سے
انسان بھسم ہو جاتا ہے۔ پس نجات وہی پائے گا جو بد اعتقادی اور بد عملی کی آگ سے دور رہے گا۔ سو
جو لوگ ایسے طور کی زندگی بسر کرتے ہیں کہ نہ تو سچی خدا شناسی کی وجہ سے اُن کے اعتقاد درست ہیں
اور نہ وہ بداعمالیوں سے باز رہتے ہیں۔ بلکہ ایک جھوٹے کفارہ پر بھروسہ کر کے دلیری سے گناہ کرتے
ہیں وہ کیونکر نجات پاسکتے ہیں۔ یہ بیچارے اب تک سمجھے نہیں کہ در حقیقت ہر یک انسان کے اندر ہی
دوزخ کا شعلہ اور اندر ہی نجات کا چشمہ ہے۔ دوزخ کا شعلہ فرو ہونے سے خود نجات کا چشمہ جوش مارتا
ہے۔ اُس عالم میں خدا تعالیٰ یہ سب باتیں محسوسات کے رنگ میں مشاہدہ کرادے گا اگر عیسائیوں کو
اس سچے فلسفہ کی خبر ہوتی تو مارے شرمندگی کے کسی کو منہ نہ دکھا سکتے ۔ ہزاروں فسق و فجور اور مکر اور
فریب کے ساتھ یہ دعویٰ کرنا کہ ہم گناہ سے پاک ہو گئے ہیں عجیب قسم کی چالا کی ہے جس مذہب کا یہ
ا الهمزة: ۸،۷
اُصول ہے کہ مسیح کی خودکشی نے تمام عبادتوں اور نیک کاموں اور نیک عملوں کو نکما اور بیچ کر دیا ہے اور
ان کی ضرورت کچھ بھی باقی نہیں رہی ۔ کیا ایسے عقیدے کے لوگوں کی نسبت کچھ اُمید کر سکتے ہیں کہ وہ
خدا تعالیٰ کی بندگی میں دل لگاویں اور سچے دل سے تمام بدکاریوں کو چھوڑ دیں۔ پھر جبکہ ایسے قابل شرم
عقیدہ میں گرفتار ہو کر انواع اقسام کی غفلتوں اور فریبوں اور ناجائز کاموں میں گرفتار ہو رہے ہیں تو تعجب
ہے کہ اپنے حال پر کچھ بھی نہیں روتے اور اپنی مصیبت پر ایک ذرہ ماتم نہیں کرتے۔ بلکہ خود اندھے
ہوکر دوسروں پر کمی بصارت کی تہمت لگاتے ہیں۔ ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ جس قدر باوانا تک صاحب کے
اشعار میں توحید الہی کے متعلق اور سچی وحدانیت کے بیان کرنے میں عمدہ عمدہ مضامین پائے جاتے
ہیں اگر وہ موجودہ انجیلوں میں پائے جاتے تو ہمیں بڑی ہی خوشی ہوتی۔ مگر ایسی جعلی کتابوں میں سچے
حقائق اور معارف کیونکر پائے جائیں جو حقیقی خدادانی اور حقیقی خدا پرستی اور حقیقی نجات کے بھید سے
بہت ہی دور جا پڑے ہیں ۔ نادانوں کے منہ پر ہر وقت کفارہ اور مسیح کی خودکشی اور ایک فانی انسان کا
خدا ہونا چڑھا ہوا ہے اور باقی تمام اعمال صالحہ سے فراغت کر رکھی ہے۔ بیشک خدا کے بندوں اور اپنے
بنی نوع کے لیے جان دینا اور انسان کی بھلائی کے لیے دُکھ اُٹھانا نہایت قابل تعریف امر ہے۔ مگر یہ
بات ہرگز قابل تعریف نہیں کہ ایک شخص بے اصل و ہم پر بھروسہ کر کے کنوئیں میں کود پڑے کہ میرے
مرنے سے لوگ نجات پا جائیں گے ۔ جان قربان کرنے کا یہ طریق تو بیشک صحیح ہے کہ خدا کے بندوں
کی معقول طریقہ سے خدمت کریں اور ان کی بھلائی میں اپنے تمام انفاس خرچ کر دیں اور اُن کے
لیے ایسی کوشش کریں کہ گویا اس راہ میں جان دے دیں۔ مگر یہ ہر گز صحیح نہیں ہے کہ اپنے سر پر پتھر
مارلیں یا کنوئیں میں ڈوب مریں یا پھانسی لے لیں۔ اور پھر تصور کریں کہ اس بیجا حرکت سے رہیں کہ اس بے
نوع انسان کو کچھ فائدہ پہنچے گا۔ عیسائیوں کو سمجھنا چاہیے کہ باوانا تک صاحب حقیقی نجات کی راہوں کو خوب
معلوم کر چکے تھے۔ وہ خوب سمجھتے تھے کہ وہ پاک ذات بجز اپنی سعی اور کوشش کے نہیں ملتا۔ اور وہ خوب
جانتے تھے کہ خدا ہر یک جان سے اُسی جان کی قربانی چاہتا ہے نہ کسی غیر کی۔ زید کی خودکشی بکر کے کام
نہیں آتی ۔ بات یہی سچ ہے کہ خدا کو وہی پاتے ہیں جو آپ خدا کے ہو جاتے ہیں ۔ جو لوگ ہر یک
ناپاکی کے دروازے اپنے پر بند کرتے ہیں انہیں پر اس پاک کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ اور
در حقیقت مرد بھی وہی ہیں کہ آپ نیک کام کر کے اس کا پھل پاویں۔
حقا که با عقوبت دوزخ برابر است رفتن به پائے مر دیئے ہمسایہ در بہشت کی
المشتهر خاکسار غلام احمد قاد
قادیانی
( مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان )
۲۵ نومبر ۱۸۹۵ء
یہ اشتہار کے چار صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۲ ۵ تا ۵۷)
کے ترجمہ ۔ بخدا دوزخ کے عذاب کے برابر ہے ہمسایہ کے بل بوتے پر بہشت میں جانا۔