اشتہار درباره جلسہ تحقیقِ مذاہب

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جلسہ تحقیق مذاہب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چونکہ خدائے عز و جل نے مختلف مذاہب کے لوگوں کو جو برٹش انڈیا میں سکونت پذیر ہیں
گورنمنٹ برطانیہ کے زیر سایہ رکھ کر ہر طرح کا امن اور آزادی بخشی ہے جس کا شکر و سپاس ہم سب پر
واجب ہے اور نہ صرف اسی قدر بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل بے غایت نے وہ سارے سامان ہم لوگوں کے
لیے میسر کر دیئے ہیں جو مذاہب کی تحقیق اور تدقیق کے لیے ضروری ہیں۔ پھر اس پر زیادہ رحمت الہی پر
یہ ہے کہ ہر ایک فریق اپنی مذہبی کتابوں کا پورا پورا سامان اپنے پاس رکھتا ہے۔ اور ایک گروہ دوسرے
گروہ سے گو کیسی ہی درمیان بعد مسافت ہو بڑے آرام سے ملاقات کر سکتا ہے اور جو لوگ دنیا میں
نیکی کے پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ہر ایک پہلو سے اُن کے لیے آسانی ہو گئی ہے۔ دین کے خادموں
کے لیے کئی طور سے خادم پیدا ہو گئے ہیں چنانچہ سفر کے لیے ریل خادم ہے جس کی سواری پہلے
زمانہ کے بادشاہوں کو بھی میسر نہیں آئی اور خبروں کے جلد پہنچانے کے لیے تار برقی خادم ہے۔ اور
تالیفات کے چھاپنے کے لیے چھاپے خانے خادم ہیں۔ اور کتابوں کے شائع کرنے کے لیے
ڈاکخانے خدمت دے رہے ہیں۔ کتابت کے لیے عمدہ سے عمدہ کاغذ میسر آ سکتے ہیں۔ اور لکھنے
کے لیے آہنی قلمیں موجود ہیں ۔ جن کے تراشنے اور بنانے کی بھی حاجت نہیں ۔ حفظ اوقات کے لیے

نادر نادر اور نفیس نفیس گھڑیاں مل سکتی ہیں۔ حفظ صحت کے لیے انواع اقسام کی ادویہ میسر آسکتی ہیں۔
ہر یک انسان اپنے ہم مشربوں پر اگرچہ زمین کے کنارہ پر ہوں اطلاع پا سکتا ہے۔ ہر یک شخص اپنے
مذہب کے عارفوں سے پورے طور پر مشورہ لے سکتا ہے۔ ایک جگہ بالمشافہ گفتگو کرنے کے لیے مشرق
اور مغرب کے آدمی بڑی آسانی سے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ چند گھنٹے میں صدہا کوس کا سفر طے ہو سکتا ہے۔
ہر یک مذہب میں کتا بیں اس قدر تالیف ہو گئی ہیں جن کا شمار صرف خدا تعالیٰ کو معلوم ہے۔ علاوہ ان
سب باتوں کے ہر یک قوم میں قدرتی طور پر مذہب کے بارہ میں ایک جوش بھی پایا جاتا ہے۔ مذہبی
تحقیق کے لیے غیبی تحریک سے ایک ہوا چل رہی ہے۔ تمام راہیں کھل گئیں ہیں ۔ تمام مشکلات حل کر
دی گئی ہیں۔ مختلف زبانوں کا علم لوگوں میں بڑھتا جاتا ہے گویا خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمام قوموں کو ایک
قوم بناوے۔ سو یہ بات بالکل سچ ہے کہ اگر ان تمام وسائل کو احقاق حق کے لیے احسن طور پر استعمال
میں لایا جاوے اور تمام قوموں کے اکابر دین اور صاحبان معرفت نیک نیتی سے حق کے ظاہر ہونے
کے لیے ایک جگہ مل کر کوشش کریں اور تعصبات سے دور ہو کر بھائیوں کی طرح باہمی اتفاق سے اپنے
اپنے دین اور کتاب کی خوبیاں آہستگی اور ٹھنڈے دل سے ایک دوسرے پر ظاہر کریں تو کچھ تعجب نہیں
کہ اس اتفاق کی برکت سے سچے مذہب کے انوار لوگوں پر ظاہر ہو جاویں۔ اور یہ بات نہایت قابل
افسوس ہوگی کہ جب اس قدر وسائل اظہار حق کے خدا تعالیٰ نے ہمارے لیے موجود کر دیئے ہیں تو ہم
ان خدا داد نعمتوں سے کچھ بھی فائدہ نہ اُٹھاویں اور ایسی تجویزیں نہ سوچیں جو بذریعہ استعمال ان وسائل
کے اظہار حق کے لیے مدد دے سکتے ہیں ۔ اور ایسے حیلے بجا نہ لاویں جو بنی نوع کی ہمدردی کے لیے
نہایت مؤثر ہوں بلکہ اس صورت میں ہم بڑے گنہ گار ٹھہریں گے اگر ہم ان خدا داد نعمتوں کا قدر نہ
کریں اور عملی طور پر خلق اللہ کو ان کا فائدہ نہ پہنچاویں اور یونہی غفلت سے ان تمام نعمتوں کو ضائع کر
دیں۔ اور اپنی بنی نوع کی ہمدردی سے لا پرواہی اختیار کریں لہٰذا اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے میں
نے یہ تجویز کی ہے کہ اس کام کے انجام دینے کے لیے ایک مہذبانہ جلسہ مذاہب متفرقہ کا اسی جگہ یعنی
قادیان ضلع گورداسپور پنجاب میں انعقاد پاوے اور اس جلسہ کے متعلق جو قواعد ہیں جن کی پابندی ہر

ایک فریق کو ضروری ہوگی تفصیل ذیل ہیں۔
(۱) اول یہ کہ جہاں تک ممکن ہو اس جلسہ پر ہر ایک قوم کے اکابر علماء میں سے ایک نامی فاضل
تشریف لاویں۔ یعنی (1) موسوی مذہب کا ایک فاضل اور (۲) عیسائی مذہب کا ایک فاضل اور
(۳) آریہ مذہب کا ایک فاضل اور (۴) مجوسی مذہب کا ایک فاضل اور (۵) برہمو مذہب کا ایک
فاضل اور (۶) جین مذہب کا ایک فاضل اور (۷) بدھ مذہب کا ایک فاضل اور (۸) سناتن دھرم کا
ایک فاضل اور (۹) دہریوں میں سے ایک فلاسفر اور ہماری طرف سے ہم ۔
(۲) دوسرے یہ کہ بزرگان مذاہب کا تعہد مہمانداری اخیر تک ہمارے ذمہ رہے گا اور وہ پاک
چیزیں جن پر شرع اور تہذیب کا اعتراض نہ ہو۔ ہر ایک فریق کے مذہب کے موافق اُن کے لیے میسر
کر دی جائیں گی۔
(۳) تیسرے یہ کہ ان بزرگوں کی آمد ورفت کا کرایہ اگر وہ آپ ادا کرنے میں خوشی ظاہر نہ
کریں ہمیں دینا ہوگا اور جو کرا یہ قادیان تک پہنچنے کے لیے کافی متصور ہوگا، اسی قدر آمد ورفت کے
حساب سے دیا جائے گا۔ اور ان میں سے ہر ایک صاحب اختیار رکھتے ہیں کہ وہ اپنی قوم سے جس قدر
آدمی چاہیں ساتھ لے آویں مگر ہماری طرف سے صرف ایک شخص کے حساب سے ان کو کرایہ دیا جائے
گا اور مہمانداری میں بھی حفظ انتظام کے لیے یہی قاعدہ ملحوظ رہے گا اور جو بزرگ آمد و رفت کا کرایہ ہم
سے طلب کرنا چاہیں ان پر لازم ہو گا کہ وہ پہلے سے اطلاع دے دیں تا ان مصارف کا گل رو پیدا ایک
جگہ جمع رہ کر ہر یک خواستگار کو رخصت کے وقت دیا جائے۔
(۴) چوتھے یہ کہ فروکش ہونے کے مکانات کا کرایہ بھی ہمارے ذمہ رہے گا۔ اور اس کا تمام
انتظام بھی جو رہنے کے لیے کافی ہو ہمیں ہی کرنا ہوگا۔
(۵) پانچویں یہ کہ یہ جلسہ برابر ایک ماہ تک رہے گا اور مہینہ کے تین دن تمام تقریر کرنے والوں
میں مساوی طور پر تقسیم کئے جا پر تقسیم کئے جائیں گے مثلاً اگر تقریر کرنے والے دس ہوں گے تو ہر ایک متکلم کے حصے
میں تین تین آئیں گے۔ اور اگر چھ ہوں گے تو پانچ پانچ دن حصہ میں آئیں گے۔

(1) چھٹے ہر ایک صاحب کی تقریر کرنے کی ترتیب یہ ہوگی کہ جن صاحبوں کو اپنے مذہب کے
اوّل ہونے کا دعوی ہو۔ یعنی جو صاحب اپنی کتاب کی نسبت تقدم زمانی کے مدعی ہوں جیسے آریہ
صاحبان ۔ یہی صاحب پہلے دن میں تقریر کریں گے اور دوسرے دن وہ تقریر کریں گے جو دوسرے
درجہ پر باعتبار زمانہ کتاب کے ہوں ۔ علیٰ ہذا القیاس سب سے آخر دن میں وہ صاحب تقریر کریں گے
جن کی الہامی کتاب اُن کے بیان کے موافق آخری ہو۔ اور جبکہ ہر ایک گروہ ایک ایک دن کے حساب
سے اپنی اپنی تقریر میں ختم کر لیں گے تو پھر نئے سرے سے اسی ترتیب سے تقریر کرنا شروع کریں گے۔
غرض اسی انتظام کے لحاظ سے تین دن کی میعاد پوری کی جائے گی ۔ اور اگر ایسی صورت ہو کہ آخری
دنوں میں آخر پر تقریر کہ پر تقریر کرنے والوں کو میعاد مقررہ میں سے دن نہ مل سکیں تو دو یا تین دن اور بڑھا دیئے
جائیں گے تا کوئی صاحب اس وقت سے محروم نہ رہے جو دوسروں کو دیا گیا ہے۔
(۷) ساتویں ہر ایک تقریر کرنے والا دوسرے مذہب کا ذکر ہر گز نہیں کرے گا بلکہ صرف اپنے
مذہب اور اپنے اصول کی خوبیاں بیان کرے گا۔ ہاں اس کے لیے یہ ضروری ہوگا کہ جو اعتراض اس
کے مذہب پر غیر قو میں کرتی ہیں نرمی اور تہذیب سے اس کا جواب دے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو کوئی
اس پر اعتراض نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اس صورت میں اپنی تقریر کا نقصان آپ اُٹھائے گا۔
(۸) آٹھویں یہ کہ مذہب کی خوبیوں کے بیان کرنے کے وقت یہ ضروری ہوگا کہ بیان کرنے
والا سب سے پہلے اس طریق معرفت کو بیان کرے جو خدا تعالیٰ کے اقرار یا انکار کی نسبت اُس کو معلوم
ہے اور اپنے مشرب کے موافق اس بات پر بھی دلائل پیش کرے کہ مذہب کی کیوں ضرورت ہے اور
انسان کی نجات ان وسائل پر کیوں موقوف ہے جن کو وہ پیش کرتا ہے۔ یا اگر دہر یہ ہے تو اس بارے
میں جو چاہے بیان کرے اور ہر ایک کو اختیار ہوگا کہ جس طور اور جس طرز سے چاہے اپنے مذہب اور
اپنی کتاب اور اپنی رائے کی تائید میں مفصل تقریر کرے ، مگر کسی مذہب کی تحقیر اور توہین سے قطعاً پر ہیز
کرنا ہوگا۔ ہاں یہ ضروری ہوگا کہ ہر یک پابند کتاب جو جو خوبی اپنے مذہب کی بیان کرتا ہے وہ سب
خوبیاں اپنی الہامی کتاب کی اصل زبان سے معہ پورے پستہ اور نشان کے پیش کرے۔ مثلاً اسلام کے

عالم پر فرض ہو گا کہ اس کی تائید میں قرآن کی آیت سناوے فقط کوئی ترجمہ پیش نہ کرے۔ اور عیسائی عالم
پر فرض ہوگا کہ اپنے عقیدہ کے موافق اس اصل کتاب کی عبارت پڑھے جس کے الفاظ کو وہ الہامی مانتا
ہے فقط کسی ترجمہ کو نہ سناوے اور آریہ پنڈت پر واجب ہوگا کہ وید کی اصل سنسکرت عبارت کا وہ مقام
معہ ترجمہ سناوے اور یہ تمام عبارتیں تحریری مضمون میں معہ صحیح صحیح حوالہ کے لکھی ہوئی ہونا شرط ہے۔
(۹) نویں یہ کہ ہر ایک قوم میں سے ایسا فاضل منتخب ہو کر آنا چاہیے جو اپنی الہامی کتاب پر نظر
رکھتا ہو اور فی الواقعہ اس کو اس کتاب کا علم بھی ہو جس کتاب کی تائید میں وہ کلام کرتا ہے۔ مثلاً اگر آریہ
صاحب ہوں تو وہ ایسے چاہیے کہ وید کو بآسانی پڑھ سکتے ہوں۔ اور اگر عیسائی صاحب ہوں تو ایسے
چاہیے کہ بائیبل کو اس کی اصل زبان میں پڑھ سکتے ہوں ۔ کیونکہ جو شخص آپ ہی بے خبر ہے اس کی
تقریر محققوں کی نظر میں قابلِ اعتماد نہیں ٹھہر سکتی اور نہ کچھ وقعت اور عزت رکھتی ہے۔ مگر جو صاحب کسی
کتاب کے پابند نہیں جیسے برہمو اور دہر یہ وہ ان شرائط سے مستثنیٰ ہیں۔
(۱۰) یہ یادر ہے کہ یہ تمام تحریریں جو سُنائی جائیں گی اُردو میں ہوں گی۔ اور الہامی کتابوں کی
اصل عبارتیں اصل زبان میں لکھ کر اُردو میں اُن کا ترجمہ ہوگا ۔ ہاں ہر ایک صاحب کا اختیار ہوگا کہ اگر
وہ اُردو میں اپنے مضمون کو لکھ نہ سکیں یا وہ کسی دن بیماری وغیرہ سے معذور ہوں تو وہ مضمون کو اپنے کسی
ایسے رفیق کے سپرد کر دیں کہ ان کی تحریر کا ترجمہ اردو میں کر کے یا انہیں کی اُردو تحریر حاضرین جلسہ کوٹنا
دیں۔ مگر اس تمام تحریر کے وہی ذمہ دار ہوں گے اور انہیں پر لازم ہوگا کہ اس تحریر پر دستخط کر کے
ہمارے اس سکرتری کے حوالہ کریں جو اس کام کے لیے مقرر کیا گیا ہو۔ اور وہ تمام تحریر انہیں کی تحریر
متصور ہوگی۔
(۱۱) گیارہویں کوئی صاحب تقریر کرنے والوں میں سے مجاز نہ ہوں گے کہ بغیر تحریر کے زبانی
تقریر کریں اور نہ اس بات کے لیے مجاز ہوں گے کہ تحریر پڑھنے کے وقت کچھ زبانی کلمات اس میں
ملاویں بلکہ وہ ایک ایسی تحریر اپنی طرف سے سُنائیں گے جو خوشخط اُردو میں اور اُردو کے دستخط میں لکھی
ہوئی ہوگی اور نیچے اس کے پورے پستہ کے ساتھ ان کے دستخط ہوں گے اور سُنانے کے بعد وہی تحریر

سکرتری کے حوالہ کر دیں گے اور ان کو اختیار ہوگا کہ ایک نقل اس کی اپنے پاس بھی رکھیں۔
(۱۲) بارہویں یہ کہ جس صاحب کی کوئی تحریر قواعد منضبطہ بالا کی رُو سے نہ ہو، وہ کسی تقریر
کرنے کے مجاز نہ ہوں گے اور نہ ان کا حق ہو گا کہ آمد و رفت کا کرایہ طلب کریں۔ ہاں ان کی
مہمانداری اور عزت اسی طرح کی جائے گی جیسا کہ اور مہمانوں کی ۔
(۱۳) تیر ہوئیں یہ کہ یہ بات ہمارے ذمہ ہوگی جو اُن تمام تقریروں کو چھاپ کر ایک جلد میں
شائع کر دیں اور وہ تمام تقریریں ہمارے سکرٹری کے حوالہ کر دی جائیں گی۔
(۱۴) چودہویں یہ کہ ہر ایک صاحب جو جلسہ مذہب میں تقریر کرنے کی غرض سے شامل ہونا
چاہیں۔ اُن کو چاہیے کہ اپریل ۹۶ ء کے اخیر تک ہم کو اپنے اس ارادہ سے اطلاع دے دیں۔ اور اگر کسی
ایک قوم کی طرف سے ایسی درخواست کرنے والے کئی صاحب ہوں گے تو ان میں سے صرف ایک ایک
ایسا شخص انتخاب کیا جائے گا جو اس قوم کی کثرت رائے سے تجویز کیا گیا ہو۔
فا
(۱۵) پندرہویں یہ کہ جب یہ تصفیہ ہو چکے گا کہ مذہبی تقریروں کے لیے فلاں فلاں صاحب
مقرر ہوئے تو پھر ایک دوسرے اشتہار سے اس جلسہ کی تاریخ کو شائع کیا جائے گا۔ مگر وہ تاریخ
کم سے کم چھ ماہ بعد تصفیہ مذکورہ سے ہوگی ۔ لہذا یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ ہر ایک دین کے بزرگ
کی طرف متوجہ ہوں اور بغرض احقاق حق اور ہمدردی بنی نوع قواعد متذکرہ بالا کو مد نظر رکھ کر
اس جلسہ میں شامل ہونے کے لیے ہمیں اطلاع بخشیں اور جہاں تک ممکن ہو ہمیں اپنے عنایت نامجات
سے اپنے ارادہ سے جلد مطلع فرماویں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ جلسہ اظہار حق کے لیے بہت مؤثر ہو
گا۔ اس میں ہر ایک فریق تہذیب اور نرمی سے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرے گا۔ دوسرے مذہب
سے کچھ سروکار نہیں ہوگا۔ میں اس بات کا ذمہ لیتا ہوں کہ یہ جلسہ نہایت امن اور اطمینان سے ہوگا۔ مگر
میں دوبارہ اس بات کو یاد دلانا مناسب سمجھتا ہوں کہ چونکہ غرض اظہار حق ہے۔ اس لیے مناسب ہے
کہ یہ جلسہ ایک ماہ تک رہے دنیا کے ادنی ادنی مقدمات جب عدالتوں میں دائر ہوتے ہیں تو حکام وقت
تحقیق اور تفتیش کی غرض سے کئی مہینوں کے بعد ایک پیچیدہ مقدمہ کو فیصلہ کرتے ہیں۔ مگر دین کے

مسائل تو دنیا کے مقدمات کی نسبت نہایت دقیق در دقیق ہیں ۔ اور طالب حق پر لازم ہے جو ان کو
بار بار سوچے اور خدا تعالیٰ سے دُعا مانگے تا وہ چھپی ہوئی حقیقتیں اس پر ظاہر کرے۔ سو ان وجوہات
کے باعث سے ایک ماہ اس جلسہ کے لیے ضروری طور پر قرار پایا۔ اور جو صاحب دین کی تحقیق کو
نہایت ضروری سمجھتے ہیں ۔ اور ایسی تحقیقاتوں میں بنی نوع کی ہمدردی دیکھتے ہیں اُمید کہ وہ اس قلیل
عرصہ کی نسبت کچھ عذر معذرت نہیں کریں گے۔ انسان دنیا کے کاموں میں بہت سے برس ضائع کر
دیتا ہے۔ اور دین تو وہ نعمت ہے جس کے نتائج جاودانی ہیں ۔
اب میں اس دُعا پر ختم کرتا ہوں کہ اے خدا اے قادر و کریم اس جلسہ میں شریک ہونے
کے لیے ہر ایک مذہب کے بزرگ کو دل میں شوق اور محبت ڈال اور خاتمہ اس کارروائی کا اپنی
رضا مندی کے موافق کر۔ آمین
بالآخر یادر ہے کہ اگر اشتہار کے شائع ہونے کے بعد اخیر اپریل تک کسی فریق کی طرف سے
مالی طرف سے
کوئی درخواست نہ پہنچی تو نہایت افسوس کے ساتھ التواء جلسہ کا باعث اشتہار کے ذریعہ سے شائع کر دیا
جائے گا۔
المش
تهر
میرزاغلام احمد قادیانی
۲۹ دسمبر ۶۹۵
مطبوعہ مطبع ضیاء الاسلام قادیان
A
یہ اشتہار کے صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۷ ۵ تا ۶۴)

آج 10 میں سے 10 باقی