مسٹر آتھم صاحب اور پادری فتح مسیح

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مسٹر آتھم صاحب اور پادری فتح مسیح
یہ بات ناظرین کو معلوم ہے کہ ہم اس وقت تک پانچ اشتہار اس بارے میں نکال چکے ہیں کہ
در حقیقت وہ ہماری پیشگوئی جو آتھم صاحب کے متعلق تھی پوری ہو گئی چاہیے تھا کہ عیسائی صاحبان اپنی تم ہوگئی تھا
غلطی سے رجوع کرتے اور پیشگوئی کے پورا ہونے کا اقرار شائع کر دیتے ۔ ان پر اس بات کا سمجھنا
نہایت آسان تھا کہ پیشگوئی کے ساتھ رجوع الی الحق کی شرط لگی ہوئی تھی اور آتھم صاحب سے ایسی
حرکات صادر ہو گئیں تھیں کہ جو بآواز بلند پکار رہی تھیں کہ شرط پوری ہوگئی اور انہوں نے پیشگوئی کے
بعد اپنے ڈرتے رہنے کا اقرار صاف لفظوں میں کر دیا تھا اور اُن باتوں کا اب تک انہوں نے ثبوت
نہیں دیا تھا۔ جو اپنے خوف کی بنیاد انہوں نے قرار دی تھیں یعنی سانپ کا حملہ اور تلواروں اور نیزوں
والوں کا حملہ۔ سو بالضرور یہ بات گھل گئی تھی کہ وہ صرف پیشگوئی سے ہی ڈرتے رہے اور تنزل کے
طور پر آتھم صاحب کو یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر وہ اپنے بے دلیل دعووں کا کوئی اور ثبوت نہیں دے سکتے تو
وہ قسم ہی کھا جائیں مگر انہوں نے قسم کھانے سے بھی انکار کیا۔ اب اس سے زیادہ ان کے جھوٹ کھلنے پر
اور کیا دلیل ہو سکتی تھی کہ انہوں نے خود اپنے منہ سے خوف کا اقرار کر کے اور اپنے خیال سے وہ خوف
دکھلا کر پھر یہ ثبوت نہیں دیا کہ ان کا وہ خوف پیشگوئی کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ ان حملوں کی وجہ سے تھا جو سے
اُن پر کئے گئے اور نہ قسم کھائی۔ الہامی شرط خود بتلا رہی تھی کہ اس پیشگوئی میں رجوع الی الحق ممکنات میں
سے ہے۔ تبھی تو الہام میں یہ شرط داخل کی گئی تھی۔ اور یہ نہایت غلطی تھی کہ باوجود شرط کے صرف مرنے

کی ہی انتظار کی جائے ۔ ئے۔ بلکہ ہر ایک شخص کو چاہیے تھا کہ شرط کے مضمون پر بھی غور کرتا اور آتھم صاحب
کے حال اور قال کو جانچتا کہ کیا وہ پیشگوئی کے بعد اپنے پہلے استقلال اور استقامت اور متعصبانہ وضع پر
قائم رہے یعنی انہوں نے اپنی ثابت قدمی اور عادت معہود کا مرکز نہ چھوڑا لیکن افسوس کہ باوجود اس
کے کہ آتھم صاحب سے بہت سی بے قراریاں ظاہر ہوئیں اور بہت سے قوی قرائن ان کی خوف زدہ
حالت پر پیدا ہوئے لیکن ان کی طرف سے ان خوفوں کی نسبت بیہودہ عذرات کا کوئی ثبوت بھی پیش
نہ ہوا۔ یہاں تک کہ انہوں نے قسم بھی نہیں کھائی ۔ مگر عیسائی صاحبان اب تک پیشگوئی کی نسبت یہی
خیال کرتے ہیں کہ وہ پوری نہیں ہوئی۔ یہ بیچارے ذرہ نہیں سوچتے کہ کیا اس پیشگوئی کا پورا ہونا
صرف ایک پہلو رکھتا تھا یا دو پہلو میں سے کسی ایک پر پوری آسکتی تھی ۔ اگر آتھم صاحب کی پہلی حالت
میں کچھ بھی تزلزل نہ آتا اور نہ وہ خوف کا اقرار کرتے تو موت کا پہلو پیشگوئی کے واقعہ ہو جانے کی
ضروری نشانی ہوتی ، لیکن جبکہ اُن کا ڈرنا ثابت ہو گیا اور وہ وجوہ خوف کے ثابت نہ ہو سکے جو آتھم
صاحب نے پیش کئے تھے۔ تو رجوع الی الحق کا پہلو بپایہ ثبوت پہنچ گیا جس کے ساتھ پیشگوئی کا پورا
ہونا اس بات میں محصور ہو گیا کہ آتھم صاحب موت سے بچ جاویں۔ ہم نے رسالہ ضیاء الحق میں یہ
باتیں تفصیل سے لکھ دی ہیں۔ ہر ایک صاحب اس کو غور سے پڑھ لیں لیکن اب اس اشتہار کے شائع
کرنے کا یہ موجب ہے کہ ہمارے ایک مخلص دوست مولوی عبدالکریم صاحب بیان فرماتے ہیں کہ ان
دنوں میں بٹالہ کے سٹیشن پر پادری فتح مسیح سے ان کی ملاقات ہوئی اور پادری صاحب نے آتھم
صاحب کا ذکر کر کے فرمایا کہ انہوں نے قسم کھانے سے اس وجہ سے انکار کیا ہے کہ یہ جماعت
ایک حقیر اور ذلیل جماعت ہے جن کی تعداد چار پانچ یا زیادہ سے زیادہ پندرہ آدمی ہوں گے۔
ان کے مقابل پر کیا قسم کھاویں۔ اور بجز اُن کے تمام مسلمان یہی یقین رکھتے ہیں کہ آتھم صاحب
فتح یاب ہو گئے ہیں پس چونکہ یہ تقریر فتح مسیح صاحب کی سراسر واقعہ کے برخلاف ہے اور آتھم صاح
نے ہرگز یہ عذر نہیں کیا۔ اور یہ بھی سراسر جھوٹ ہے کہ ہماری جماعت صرف پندرہ آدمی ہیں
صاحب

بلکہ
ر وہ کئی ہزار اہلِ علم اور عاقل آدمی ہیں جن میں بہت سے معزز مولوی صاحبان بھی داخل ہیں۔ اور یہ
بھی جھوٹ ہے کہ تمام مسلمان آتھم صاحب کی فتح پر یقین رکھتے ہیں اور پیشگوئی کو جھوٹی جانتے ہیں۔
کیونکہ ہماری نظر میں ہزار ہا ایسے آدمی موجود ہیں کہ وہ سچے دل سے سمجھتے ہیں کہ پیشگوئی اپنے دو
پہلوؤں میں سے ایک پہلو پر پوری ہوگئی ۔ سو چونکہ فتح مسیح صاحب نے اپنی قدیم عادت کی وجہ سے
یہ ایک صریح جھوٹ بولا ہے جیسا کہ بٹالہ میں ایک مرتبہ اپنے ملہم ہونے کا ایک جھوٹا دعویٰ کر دیا تھا۔
اس لیے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ یہ مکروہ جھوٹ ان کا پبلک پر کھول دیا جائے۔ سو ہم اشتہار دیتے
ہیں کہ فتح مسیح صاحب اگر سچے ہیں تو بذریعہ کسی چھپی ہوئی تحریر کے ہم کو اطلاع دیں کہ کس قدر ایسے
آدمیوں کے دستخط وہ چاہتے ہیں جو اس بات کا اقرار کرتے : تے ہوں جو حقیقت میں پیشگوئی پوری ہوگئی۔
اور پادری صاحبوں کو شکست آئی۔ اگر ہم پندرہ سے سو گنا زیادہ پیش کر دیں تو کیا وہ آتھم صاحب سے
قسم دلائیں گے یا نہیں۔ بیشک ان کی عیسائی ایمانداری کا اب یہ تقاضا ہونا چاہیے کہ وہ اپنی بات اور
دعوئی پر قائم رہ کر بلا توقف ہمیں اطلاع دیں کہ کسی عدد کے پیش کرنے پر وہ آتھم صاحب سے قسم
دلاویں گے۔ کیا ہزار یا دو ہزار یا تین ہزار یا چار ہزار آدمی کے دستخط پر ان کا پندرہ کا دعوی باطل ہو
جائے گا یا نہیں ۔ ہم ہر طرح اس بات کا تصفیہ کرنا چاہتے ہیں ۔ پادری فتح مسیح صاحب کو چاہیے کہ جلد
اطلاع دیں کہ پندرہ سے زیادہ ان کی اصطلاح میں کس قدر جماعت کا نام ہے۔ اور ان کے نزدیک
جس قدر کا نام کلیسیا ہے۔ وہ جماعت کسی عدد تک ہے تا اسی قدر جماعت کے دستخط کراکر ان کے پاس
بھیجے جائیں۔ اور ان کے ذمہ ہو گا کہ ایسے محضر نامہ کے پہنچنے کے بعد فی الفور آتھم صاحب کو میدان
میں لاویں۔ اور اگر وہ اشتہار کے شائع ہونے کی تاریخ سے بیس دن تک ایسی درخواست نہ بھیجیں
تو ایک دوسرے اشتہار سے ان کی دروغگو ئی شائع کی جائے گی ۔ ہم خوب جانتے ہیں کہ اگر چہ دس ہزار
مسلمان کا بھی یہ تحریری بیان پیش کیا جائے کہ آتھم صاحب کے متعلق پیشگوئی سچی نکلی ہے ، مگر تب بھی
آتھم صاحب ہر گز فتم نہیں کھائیں گے۔ اگر پادری صاحبان ملامت کرتے کرتے ان کو ذبح بھی کر

ڈالیں۔ تب بھی وہ میرے مقابل پر قسم کھانے کے لیے ہر گز نہیں آئیں گے۔ کیونکہ وہ دل میں جانتے
ہیں کہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔ میری سچائی کے لیے یہ نمایاں دلیل کافی ہے کہ آتھم صاحب میرے مقابل
پر میرے مواجہ میں ہر گرفتم نہیں اُٹھائیں گے اگر چہ عیسائی لوگ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں اور اگر وہ قسم
کھالیں تو یہ پیشگوئی بلا شبہ دوسرے پہلو پر پوری ہو جائے گی ۔ خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں ۔ بد بخت
انسان چاہتا ہے کہ اپنے منہ کی پھونکوں سے سچائی کے نور کو بجھا دے۔ مگر وہ نور جو آسمان سے نازل ہوتا
ہے اسکی الہی طاقت محافظ ہوتی ہے وہ کسی کے بجھائے سے مجھ نہیں سکتا۔ اب ہم منتظر رہیں گے کہ
پادری فتح مسیح کی طرف سے کیا جواب آتا ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہیے کہ کوئی ایسا جواب نہیں آئے گا جو
ایمانداری اور طلب حق پر مبنی ہو۔ صرف جھوٹا عذر ہو گا جس کی بدبو دور سے آئے گی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ
اتَّبَعَ الْهُدَى -
المشته
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء
( یہ اشتہار ۳۸۴ کے چار صفحہ پر ہے )
A
مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان
تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۶۶ تا ۷۰ )

آج 10 میں سے 10 باقی