رسالہ ضیاء الحق کی چند کاپیوں کے جلد شائع کرنے کی مصلحت کے متعلق اشتہار اور عبد اللہ آتھم کی پیشگوئی کے متعلق اعتراض کا جواب
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضياء الحق
گرنه بیند بروز شیره چشم چشمه آفتاب را چه گناه
L
رسالہ ضیاء الحق کی نسبت ہمارا یہ ارادہ تھا کہ من الرحمن کے ساتھ اس کو شائع کریں اور اسی کے
حصوں میں سے ایک حصہ اس کو ٹھہرا دیں، لیکن بالفعل ہم نے رسالہ مذکورہ کی چند کاپیوں کا شائع کرنا
اس لیے مناسب سمجھا کہ بعض نا واقف اور متعصب اب تک اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ گویا وہ پیشگوئی
جو آتھم کی نسبت کی گئی تھی وہ غلط نکلی ۔ سو جس قد رضیاء الحق کی کا پیاں اب ہم اپنے ہاتھ سے روانہ
کرتے ہیں۔ اس کے سوا کسی کی درخواست پر ہرگز یہ رسالہ روانہ نہیں ہوگا۔ مگر اس صورت میں کہ
درخواست کننده من الرحمن کی خریداری کی درخواست کرے۔ کیونکہ یہ رسالہ اسی کتاب کا ایک حصہ کیا
گیا ہے۔ اور کتاب من الرحمن انشاء اللہ دسمبر ۱۸۹۵ ء تک چھپ جائے گی۔ تب اس کے نکلنے کے وقت
یہ رسالہ بھی ایک حصہ اس کا متصور ہو کر شائع کیا جائے گا۔ بالفعل ہم چند نسخے جو پچاس سے زیادہ نہیں
محض اس غرض سے شائع کرتے ہیں کہ تا آتھم کے مقدمہ میں ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ پیشگوئی پوری
نہیں ہوئی جلد تر اس غلط نہی کے گڑھے سے نکالیں کیونکہ ہمارے اندھے مخالف اب تک اس سچائی کو دیکھ
نہیں سکے جو پیشگوئی میں چمک رہی ہے چنانچہ چند روز ہوئے ہیں کہ ہم نے نور افشاں ۱۳ ستمبر ۱۸۹۵ء
میں پرچہ بھارت سدھار ۲۴ را گست ۱۸۹۵ء کا ایک مضمون پڑھا ہے جس میں صاحب پر چہ یہ لکھتا ہے پرجہ سرکا
لے ترجمہ۔ اگر چمگادڑ جیسی آنکھوں والے دن کے وقت نہ دیکھ سکیں ، تو روشنی کے سرچشمہ سورج کا کیا قصور؟
کہ ایک سال اور بھی گزر گیا اورعبداللہ انتقم اب تک زندہ موجود ہیں۔ فقط جو لوگ ایسے خیالات شائع
کرتے ہیں اُن کی حالت دو صورتوں سے خالی نہیں ۔ ایک تو یہ کہ شاید اب تک انہوں نے ہمارے
رسالہ انوار الاسلام کو بھی نہیں دیکھا جس میں اُن تمام وساوس کا جواب مفصل موجود ہے۔ اور دوسری یہ
کہ گوانہوں نے رسالہ انوار الاسلام کو دیکھا ہو بلکہ دوسرے تمام اشتہاروں کو بھی دیکھ لیا ہو مگر وہ تعصب
جو آنکھوں کو اندھا کر دیتا اور دل کو تاریک کر دیتا ہے اس نے دیکھا ہوا بھی ان دیکھا کر دیا۔ ہائے
افسوس ان لوگوں کی عقل پر انہوں نے تو انسان بن کر انسانیت کو بھی داغ لگایا۔ بھلا ان سے کوئی
پوچھے کہ ہم نے کب اور کس وقت کہا تھا کہ اگر عبد اللہ آتھم ہماری درخواست پر ہمارے سامنے وہ قسم
نہیں کھائے گا جس کے الفاظ بارہا ہم نے اپنے اشتہاروں میں شائع کئے ہیں تب بھی وہ ضرور ایک
سال تک مر جائے گا اور جبکہ ہم نے ایسا اشتہار کوئی شائع نہیں کیا بلکہ اس کا سال کے اندر فوت ہو جانا
قسم کے ساتھ مشروط رکھا تھا۔ پس اس صورت میں تو اسکے ایک سال تک نہ مرنے کی وجہ سے ہماری ہی
سچائی ثابت ہوئی۔ کیونکہ اس نے اپنی اس گریز سے جو رجوع الی الحق پر ایک واضح دلیل تھی کھلا کھلا
فائدہ اُٹھالیا۔ یہ الزام تو اس وقت زیبا تھا کہ وہ ہمارے مقابل پر میدان میں آکر اس قسم کو بالفاظ کھا لیتا
جو ہم نے پیش کی تھی اور پھر سال کے اندرفوت نہ ہوتا ۔ ہم نے تو چار ہزار روپیہ پیش کر کے صاف
صاف یہ کہہ دیا تھا کہ آتھم صاحب شرطی روپیہ پہلے جمع کرالیں اور جلسہ عام میں تین مرتبہ یہ قسم کھائیں
کہ پیشگوئی کے دنوں میں ہرگز میں نے اسلام کی طرف رجوع نہیں کیا اور ہرگز
اسلام کی عظمت میرے دل پر مؤثر نہیں ہوئی۔ اور اگر میں جھوٹ کہتا ہوں تو اے
قادر خدا ایک سال تک مجھ کو موت دے کر میرا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر ۔ یہ مضمون
تھا جو ہم نے نہ ایک مرتبہ بلکہ کئی مرتبہ شائع کیا۔ اور ہم نے ایک ہزار سے چار ہزار تک انعام کی نوبت
پہنچائی اور کئی دفعہ کہہ دیا تھا کہ یہ زبانی دعوی نہیں ۔ پہلے روپیہ جمع کرالو اور پھر قسم کھاؤ۔ اور اگر ہم روپیہ
داخل نہ کریں اور صرف فضول گوئی ثابت ہو تو پھر ہمارے جھوٹے ہونے کے لیے کسی اور دلیل کی
حاجت نہیں لیکن کوئی ہمیں سمجھا دے کہ ہاتھم نے ان باتوں کا کیا جواب دیا۔ کیا وہ میدان میں آیا۔ کیا
اس نے قسم کھالی ۔ کیا اس نے ہم سے روپیہ کا مطالبہ کیا۔ کیا اُس نے اپنے اُس بیان کو بپایہ ثبوت پہنچا
دیا کہ میں ایام پیشگوئی میں ڈرتا تو ضرور رہا مگر اسلام کی عظمت سے نہیں بلکہ تین حملے بندوقوں اور
تلواروں والوں نے میرے پر کئے ۔ جن میں سے پہلا حملہ تعلیم یافتہ سانپ کا تھا جس نے امرتسر سے
نکالا ۔ آپ لوگ جانتے ہیں کہ اس الہام کا صاف یہ مطلب تھا کہ صرف اس صورت میں آتھم صاحب
پندرہ مہینہ میں ہاویہ میں گرائے جائیں گے کہ جب وہ حق کی طرف رجوع نہیں کریں گے۔ اور آپ
لوگوں کو اس بات کا بھی اقرار کرنا عقلاً وانصافاً ضروری ہے کہ اگر یہ بات سچ ہے کہ انہوں نے رجوع
بق کیا تھا تو پھر اس کا لازمی نتیجہ یہی تھا کہ وہ مرنے سے محفوظ رکھا جاتا۔ کیونکہ اگر تب بھی مر جاتا تو
اس میں کیا شک ہے کہ اس صورت میں پیشگوئی کی شرط جھوٹی ٹھہرتی۔ بلکہ پیشگوئی ہی باطل ثابت
ہوتی ۔ وجہ یہ کہ پیشگوئی کا مفہوم یہی چاہتا تھا کہ شرط کے پوری کرنے کی حالت میں ضرور آتھم میعاد
معینہ میں زندہ رہے۔ اب جبکہ یہ امر طے ہو گیا کہ پیشگوئی صرف موت کی ہی خبر نہیں دیتی تھی بلکہ اپنے
دوسرے پہلو سے آتھم کو اس کی حیات کی بھی خوشخبری دیتی تھی اور شرط کے بجالانے کے وقت اس کا
زندہ رہنا ایسا ہی پیشگوئی کی سچائی پر دلالت کرتا تھا جیسا کہ اس صورت میں دلالت کرتا کہ وہ بوجہ عدم
پابندی شرط فوت ہو جاتا تو پھر یہ کیسی ہٹ دھرمی ہے کہ پیشگوئی کی شرط کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور نہ خدا
سے ڈرتے ہیں اور نہ اس ذلت سے جو انصاف کو چھوڑنے کی حالت میں لعنت کی طرح دامنگیر
ہو جاتی ہے۔
صاحبو اگر پہلے نہیں سمجھا تو اب سمجھ لو کہ یہ پیشگوئی در حقیقت دو پہلو رکھتی تھی جس کی تاثیر نہ
صرف مرنا تھا بلکہ دوسرے پہلو کے لحاظ سے زندہ رہنا اور موت سے بچ جانا بھی اس کی ضروری تاثیر سے و کے لحاظ
تھی۔ پھر اگر ہمارے مخالفوں اور جلد بازوں کے دلوں میں انصاف ہوتا تو صرف عدم موت پر سیاپا نہ
کیا جاتا بلکہ شرط کے مفہوم کو تنقیح طلب امر ٹھہراتے ۔ یعنی یہ امر کہ آیا آتھم نے حق کی طرف رجوع کیا یا
نہیں پھر اگر دیکھتے کہ اس کے اُن حالات سے جو اُس نے پیشگوئی کے اثناء میں ظاہر کئے ۔ اور ان ۔
حالات سے جو مطالبہ قسم کے وقت اُس نے دکھلائے رجوع ثابت نہیں ہوتا تو جس طرح چاہتے شور
مچاتے ، لیکن افسوس کہ ان ظالم بداندیشوں نے اس طرف رُخ بھی نہیں کیا۔ اے دُنیا کے دانشمند و خدا
کے لیے بھی کچھ عقل خرچ کرو ۔ اور ذرا سوچو کہ جس حالت میں پیشگوئی میں شرط موجود تھی اور آتھم نے
نہ صرف اپنے مضطر بانہ افعال سے ثابت کیا کہ پیشگوئی کے اثناء میں عیسائیت کا استقلال اس سے الگ
اقرار کیا
ہو گیا تھا اور اسلامی عظمت نے ایک دیوانہ سا اس کو بنا دیا تھا۔ بلکہ اُس نے اپنی زبان سے بھی اقرا
جو نورافشاں میں چھپ گیا کہ میں اثناء پیشگوئی میں ضرور ڈرتا رہا لیکن نہ اسلام سے بلکہ اس لیے کہ
میرے پر متواتر تین حملے ہوئے یعنی امرت سر اور لدھیانہ اور فیروز پور میں ۔ مگر وہ ان حملوں کو ثابت نہ
کر سکا بلکہ مارٹن کلارک وغیرہ نے نالش کے لیے اس کو بہت اُٹھایا اور بہت ہی زور لگایا جس سے اس
نے صاف انکار کر دیا اور میت کی طرح اپنے تئیں بنالیا۔ اگر وہ سچا تھا تو سچائی کا جوش ضرور اس میں ہونا
چاہئے تھا۔ اور اگر اپنے لیے نہیں تو اپنے دین کے لیے ضرور اس بات کا ثبوت دینا اس کے ذمہ تھا کہ
جس ڈر کا اس کو اقرار ہے وہ محض تین حملوں کے وجہ سے تھا ، نہ اسلامی عظمت کی وجہ سے۔ اور ہر یک
ادنی استعداد کا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ اس نے اپنے اس دعوی کا ثبوت نہیں دیا جو بطور روک کے اس
کی طرف سے پیش ہوا تھا بلکہ تین حملوں کا ڈر ایک بے ثبوت بناوٹ اور بیہودہ روک تھی جو واقعی ڈر کے
مخفی رکھنے کے لیے پیش کی گئی تھی۔ اگر وہ سچا ہوتا تو ضرور نالش کر کے اس کو ثابت کرتا یا کسی اور طور سے
اس واقعہ کو بپایہ ثبوت پہنچاتا۔ پس جبکہ اس نے خوف کا اقرار تو کیا مگر ان وجوہ کو ثابت نہ کر سکا جو
خوف کی بنیاد ٹھہرالی تھی تو ضروری طور پر اس خوف کو پیشگوئی کی عظمت اور اسلام کے رعب کی طرف
منسوب کرنا پڑا۔ اس صورت میں ہمیں کچھ ضرور نہیں تھا کہ کوئی انعامی اشتہار دیتے یا قسم کے لیے اس کو
مجبور کرتے۔ کیونکہ ان قرائن نے جو اُس نے آپ ہی اپنے اقوال اور افعال اور حرکات سے ظاہر کئے
تھے، اس بات کو بخوبی ثابت کر دیا تھا کہ وہ ضرور اسلامی عظمت سے ڈرتا رہا اور قرآن کریم اور نیز
عیسائیوں کی کتابوں کے موافق رجوع کے لیے اسی قدر بات کافی تھی کہ اس کے دل نے اسلامی
عظمت کو مان لیا۔ مگر ہم نے صرف اس قرائنی ثبوت پر اکتفا نہ کیا بلکہ متواتر چار اشتہا ر مع انعام رقم کثیر
کے جاری کئے اور اُن میں لکھا کہ وہ قرائن جو تم نے آپ ہی اپنے افعال اور اقوال اور حرکات سے پیدا
کئے تمہیں اس امر کا ملزم کرتے ہیں کہ تم ضرور عظمت اسلامی سے ڈر کر اس شرط کو پورا کرنے والے
ٹھہرے جو پیشگوئی میں درج تھی پھر اگر تم سے بہت ہی نرمی کریں اور فرض کے طور پر ثابت امر کو مشتبہ
تصور کر لیں تب بھی اس اشتباہ کا دور کرنا جو تم نے اپنے ہاتھوں سے آپ پیدا کیا انصافاً و قانوناً
تمہارے ہی ذمہ ہے۔ سواس کا کا تصفیہ یوں ہے کہ اگر وہ خوف جس کا تمہیں خود اقرار ہے اسلام کی
عظمت سے نہیں تھا بلکہ کسی اور وجہ سے تھا تو قسم کھا جاؤ۔ اور اس قسم پر تمہیں چار ہزار روپیہ نقد ملے گا اور
ایک سال گزرنے کے بعد اگر تم سالم رہ گئے تو وہ سب روپیہ تمہارا ہی ہو جائے گا لیکن اس نے ہر گز فتسم
نہ کھائی۔ میں نے اس کو اس کے خدا کی بھی قسم دی۔ مگر حق کی ہیبت کچھ ایسی دل پر بیٹھ گئی تھی کہ اس
طرف منہ کرنا بھی اس کو موت کے برابر تھا۔ میں نے اس پر یہ بھی ثابت کر دیا کہ عیسائی مذہب میں کسی
نزاع کے فیصلہ کرنے کے لیے قسم کھانا منع نہیں بلکہ ضروری ہے۔ مگر آتھم نے ذرہ توجہ نہ کی ۔ اب ایماناً
سوچو کہ یہ امر تنقیح طلب جو سچی رائے ظاہر کرنے کا مدار تھا کس کے حق میں فیصلہ ہوا۔ اور کون بھاگ گیا۔
اے مخالف لوگو! کیا کوئی تم میں سے سوچنے والا نہیں ! کیا ایک بھی نہیں؟ کیا کسی کو بھی خدا تعالیٰ
کا خوف نہیں ۔ کیا کوئی بھی تم میں سے ایسا نہیں کہ جو سیدھے دل سے اس واقعہ میں غور کرے۔
اس قدر افتراء کیوں ہے۔ کیوں دلوں پر ایسے پردے ہیں جو سیدھی بات سمجھ نہیں آتی۔ اس بات کو کہتے
ہوئے کہ پیشگوئی غلط نکلی ۔ کیوں تم کو خدا کا خوف نہیں پکڑتا ۔ کیوں تمہارا دل کانپ نہیں جاتا۔ کیا تم
انسان ہو یا بالکل مسخ ہو گئے ۔ وہ آنکھیں کہاں گئیں جو حق کو دیکھتی ہیں۔ وہ دل کدھر چلے گئے جو سچائی
کوفی الفور سمجھ لیتے ہیں۔ اس سے کوئی بے ایمانی بڑھ کر نہیں کہ جو سچی بات کو ناحق جھوٹ بنایا
جاوے۔ اور نہ اس سے کوئی بدذاتی زیادہ بدتر ہے جو جھوٹ پر خواہ نخواہ ضد کی جاوے۔ اب کون سے
دلائل باقی ہیں جو ہم تمہارے پاس بیان کریں اور ثبوت میں کونسی کسر رہ گئی ہے جو وہ کسر نکالی
جاوے۔ خدایا یہ کیسے اندھے ہیں کہ اس بات کو منہ پر لانے کے وقت کہ پیشگوئی غلط نکلی ، پیشگوئی کی
شرط کو بھول جاتے ہیں۔ یا الہی یہ کیسی بے ایمانی اور بدذاتی ہے جو ہمیں ناحق بار بارستایا جاتا ہے اور
کوئی بھلا مانس آتھم کو جا کر نہیں پوچھتا کہ تم اس ضروری قسم سے کیوں گریز کر گئے اور کیوں عیسائی
مذہب پر سیاہی مل دی۔ اور کیوں ایسی قسم نہ کھائی جو عقلاً وانصافاً و قانوناً نہایت ضروری تھی اور تم پر
واجب ہو چکی تھی۔
اے لوگو اس قدر غلو سے باز آجاؤ اور ڈرو کیونکہ وہ ہستی حق ہے جس کو تم بھولتے ہو اور وہ پاک
ذات سچ ہے جس کی اس تعصب میں تمہیں کچھ بھی پروا نہیں ۔ اُس سے ڈرو۔ کیونکہ کوئی بیہودہ بات
نہیں جس کا حساب نہیں لیا جائے گا۔ اور مجھے اسی کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر
آتھم اب بھی قسم کھانا چاہے اور انہیں الفاظ کے ساتھ جو میں پیش کرتا ہوں ایک مجمع میں میرے روبرو
تین مرتبہ قسم کھاوے اور ہم آمین کہیں تو میں اسی وقت چار ہزار روپیہ اس کو دوں گا۔ اگر تاریخ قسم سے
ایک سال تک زندہ سالم رہا تو وہ اس کا روپیہ ہوگا۔ اور پھر اس کے بعد یہ تمام قو میں مجھ کو جو سزا چاہیں
دیں۔ اگر مجھ کو تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے کریں تو میں عذر نہیں کروں گا۔ اور اگر دنیا کی سزاؤں میں سے
مجھ کو وہ سزا دیں جو سخت تر سزا ہے تو میں انکار نہیں کروں گا اور خود میرے لیے اس سے زیادہ کوئی
رسوائی نہیں ہوگی کہ میں ان کی قسم کے بعد جس کی میرے ہی الہام پر بنا ہے جُھوٹا نکلوں ۔
پس اے یا وہ گو لوگو! بد ذاتی کے منصوبوں کو چھوڑو اور کسی طرح آتھم صاحب کو اس بات پر
راضی کرو تا راستبازوں کے حق میں وہ فیصلہ ہو جائے جو ہمیشہ سنت اللہ کے موافق ہوا کرتا ہے اور اگر
صرف گالیاں دینا مطلب ہے تو ہم تمہارا منہ پکڑ نہیں سکتے اور نہ کچھ اس سے غرض ہے کیونکہ قدیم سے
یہی سنت اللہ ہے کہ ہمیشہ نابکار اور بدسرشت سچوں کو گالیاں دیا کرتے ہیں اور ہر یک طرف سے دُکھ
نوٹ نمبرا۔ آتھم نے قسم کھا کر اس قحبہ کو ڈور نہ کیا جو ڈرتے رہنے کے اقرار سے اس کی نسبت جم گیا تھا۔ بلکہ مقسم
کھانے سے سخت گریز کر کے ایک اور شبہ اپنے پر قائم کر لیا۔ منہ
نوٹ نمبر ۲۔ شیخ بٹالوی محمد حسین نے مولوی نواب صدیق حسن خان کو مجد دصدی چہار دہم ٹھہرایا تھا۔ سو وہ
صدی کے آتے ہی اس جہان سے گزر گئے اور بعض ملاؤں نے مولوی عبدالحی لکھنوی کو اس صدی کا مجد دخیال کیا
تھا۔ انہوں نے بھی پہلے فوت ہو کر اپنے ایسے دوستوں کو شرمندہ کیا ۔ منہ
دیا جاتا ہے اور آخر انجام اُن کے لیے ہوتا ہے۔ میں آج تم میں ظاہر نہیں ہوا بلکہ سولہ برس سے حق کی
دعوت کر رہا ہوں۔ تمہیں یہ بھی سمجھ نہیں کہ مفتری جلد ضائع ہو جاتا ہے اور خدا پر جھوٹ بولنے والا
جھاگ کی طرح نابود کیا جاتا ہے۔ جن کو لوگ اس صدی کے لیے سچے مجد د کہتے تھے وہ مدت ہوئی کہ
مر گئے اور جو ان کی نظر میں جھوٹا ہے وہ اب تک صدی کے باراں برس گذرنے پر بھی زندہ ہے۔ پس
اے مسلمان مخالفو جو اپنے تئیں مسلمان سمجھتے ہو اپنی جانوں پر رحم کرو کیونکہ یہ اسلام نہیں ہے جو تم سے
ظاہر ہو رہا ہے۔ نئی صدی نے تمہیں ایک مجدد کی حدیث یاد دلائی ۔ تم نے اس کی کچھ بھی پرواہ نہیں کی۔
کسوف خسوف نے تمہیں مہدی کے آنے کی بشارت دی ۔ مگر تم نے اس کو بھی ایک بیہودہ بات کی طرح
ٹال دیا۔ تمام بزرگوں کی فراستیں اور مکاشفات مسیح موعود کے لیے ایک اجتماعی قول کی طرح
چودھویں صدی تک تم نے سُن لیں ۔ پر تم نے اس کو بھی رڈ کر دیا۔ قرآن کو چھوڑا۔ اور ان حدیثوں
کو بھی ترک کر دیا جو قرآن کے مطابق ہیں ۔ مگر یاد رکھو کہ تم کا ذب ہو ۔ ضرور تھا کہ تم اس آخری
صادق کے مکتب ہوتے کیونکہ جو کچھ اس پاک نبی نے تمہارے حق میں فرمایا تھا۔ ضرور تھا کہ وہ
سب پورا ہو۔
بعض لوگ نہایت نا سمجھی سے کہا کرتے ہیں کہ اس طور سے پیشگوئی کے پورے ہونے میں
فائدہ کیا نکلا اور حق کے طالبوں کو کیا فیض حاصل ہوا ۔ سو انہیں اگر دانشمند ہیں تو اُن تمام پیشگوئیوں کو
نظر کے سامنے لے آنا چاہیے جو خدا کے پاک نبیوں کی معرفت پوری ہوئیں تا معلوم ہو کہ
میں خدا تعالیٰ کی ایک خاص غرض نہیں ہوتی ۔ بلکہ بعض وقت قدرت کا ظاہر کرنامہ نظر ہوتا
ہے اور بعض وقت اُن علوم اور اسرار کا ظاہر کرنا مقصود الہی ہوتا ہے جو پیشگوئیوں کے متعلق ہیں جن کو
عوام نہیں جانتے اور بعض وقت ایک بار یک پیشگوئی لوگوں کے امتحان کے لیے ہوتی ہے تا خدا تعالیٰ
انہیں دکھلاوے کہ اُن کی عقلیں کہاں تک ہیں اور ہم لکھ چکے ہیں کہ حدیث نبوی کی رُو سے اس
پیشگوئی میں کج لوگوں کا امتحان بھی منظور تھا اس لیے بار یک طور پر پوری ہوئی ۔ مگر اس کے اور بھی
لوازم ہیں جو بعد میں ظاہر ہوں گے جیسا کہ کشفِ ساق کی پیشگوئی اس کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
ست بچن
میرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
قادیان - گورداسپور
ہماری نئی تالیفات
آریہ دھرم
یہ اشتہار ۳۸۴ کے صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ای تا ۷۹ )