جمعہ کی تعطیل منظور کرانے کے لیے گورنمنٹ میں درخواست بھجوانے سے پہلے پبلک کے دستخط لینے کے لیے اشتہار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جمعہ کی تعطیل
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اما بعد اسے بردران دین و غمخواران شرع متین ۔ آپ کو معلوم ہوگا
کہ میں نے پہلے اس سے محض ہمدردی دین اسلام کی نیت سے گورنمنٹ میں ایک عرضداشت
مسلمانوں کی طرف سے بھیجنے کی تجویز کی تھی اور یہ چاہا تھا کہ جو مخالفوں کی طرف سے تحقیر اور توہین
ہمارے سید و مولی خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو رہی ہے اور نا خدا ترس مخالف انواع
اقسام کی بیجا تہمتیں اور بے اصل بہتان اس سید المعصومین پر لگا رہے ہیں اور سب و شتم اور سخت زبانی
کو انتہا تک پہنچا دیا ہے، اس کے روکنے کے لیے کوئی احسن انتظام ہو جائے چنانچہ اسی غرض کے لیے
میں نے یہ کوشش کی کہ غیرت مند مسلمان اس عرضداشت پر دستخط کریں اور اس قانون کو پاس کرانا
چاہیں کہ آئندہ گل مذہبی مباحثات و مناظرات کو خواہ تحریری ہوں یا تقریری دو شرطوں میں محدود کر دیا
جائے یعنی یہ شرط کہ کوئی معترض دوسرے فریق پر کوئی ایسا اعتراض نہ کرے جو خود اسی کے مذہب پر
وارد ہوتا ہو کیونکہ یہ امر نیک نیتی کے برخلاف ہے۔ دوسری یہ شرط کہ کوئی معترض دوسرے فریق پر ایسے
طور سے اعتراض کرنے کا مجاز نہ ہو کہ اعتراض کی بنا وہ کتا بیں ٹھہرائی ہوں جو فریق معترض علیہ کی اُن
مسلّمہ مقبولہ کتابوں میں سے نہیں ہیں جن کے ناموں کی فہرست وہ چھاپ کر شائع کر چکا ہو۔ یہ انتظام

ایسا تھا کہ نہ صرف اسلام کو مفید تھا بلکہ ہر ایک گروہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا تھا اور ایسی سرگرمی سے یہ
اشتہار شائع کئے گئے کہ چند روز میں پانچ ہزار سے کچھ زیادہ مسلمانوں کے دستخط ہو کر میرے پاس پہنچ
گئے ۔ چنانچہ دو ہزار پچہتر دستخط کا ہونا تو میں پہلے ہی شائع کر چکا ہوں اور بعد میں جو دستخط پہنچے ان کے
ملانے سے پانچ ہزار کی نوبت پہنچی۔ اور مجھے یقین تھا کہ اگر یہ کام دو ماہ تک بھی ہمارے ہاتھ میں رہتا تو
پچاس ہزار یا ساٹھ ہزار تک بڑی آسانی سے عرضداشت پر مسلمانوں کے دستخط ہو جاتے اور تین چار ماہ
تک تو یقینی اور قطعی امر تھا کہ ایک لاکھ معزز مسلمانوں کے دستخط ہو کر درخواست کو گورنمنٹ کی خدمت
میں روانہ کیا جاتا۔ مگر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے ہمارے اشتہارات کے شائع ہونے کے
ساتھ ہی ایک اشتہار شائع کر دیا کہ میں اس کام کو بہت جلدی انجام دے دوں گا اور نہ صرف اسی قدر
بلکہ گورنمنٹ سے اس کام کو منظور بھی کرادوں گا کیونکہ میرا گورنمنٹ میں نہایت درجہ رسوخ ہے اور
درخواست کی کہ تم اس کام سے بکلی کنارہ کش ہو کر یہ کام میرے سپرد کر دو پھر دیکھو کہ کیسی کامیابی
میرے ہاتھ سے ہوتی ہے۔ سومیں نے مولوی صاحب موصوف کی اس تحریر کو پڑھ کر خیال کیا کہ جس
حالت میں انہوں نے یہ وعدہ کر لیا ہے کہ وہ اس قانون کو پاس کراسکتے ہیں اور بڑے زور سے وعدہ کیا
ہے کہ کامیابی کی بڑی امید ہے تو بہتر ہے کہ اُن کی درخواست کے موافق ہم اس کام سے کنارہ کش ہو
جائیں اور اُن کی شرط کے موافق اپنا اور اپنی جماعت کا قدم بیچ سے نکال دیں۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی
کیا اور ۳۱ اکتوبر ۱۸۹۵ء کو اپنے استعفاء اور کنارہ کشی کا اشتہار شائع کر دیا اور لکھ دیا کہ اب یہ کام
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور وہ یقین دلاتے ہیں کہ احسن طور پر
اس کام کو انجام دیں گے اور بڑی اُمید دلاتے ہیں کہ حسب مرضی ہمارے قانون توسیع دفعہ ۲۹۸ کو
پاس کرا دیں گے۔ مگر افسوس کہ آج تک اس پر دو مہینہ سے کچھ زیادہ گزر گئے مگر اب تک کوئی کارروائی
ان کی ظہور میں نہیں آئی اور نہ آئندہ آنے کی اُمید ہے کیونکہ پہلے تو انہوں نے بڑے زور شور سے
لیے سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۵ء ہونا چاہیے۔ بحوالہ مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۵۹ - (ناشر)
ہے یہ اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۷ اپر زیر نمبر ۳۵ درج ہے۔ (ناشر)

زرد چو ورقہ اس کام کے پورا کر دینے کے لیے شائع کیا تھا اور لکھا تھا کہ اگر میرے ہاتھ میں یہ کام دیا
جائے تو میں اس کو حسب المراد انجام دے دوں گا، لیکن جب یہ کام ان کو سپر د کیا گیا تو چونکہ اُن کی
صرف اتنی ہی غرض تھی کہ ہمارا چلتا ہوا کام روک دیا جائے اس لیے وہ چپکے ہو کر بیٹھ گئے اور میری
طرف ایک خط لکھا جس کا ماحصل یہ تھا کہ تم اپنی کتا بیں کہ جو حال میں مخالفین مذہب کے حملوں کے رڈ
میں لکھی گئی ہیں شائع ہونے سے روک دو اور اس طرح اُن کو تلف کر کے وہ بُرا اثر لوگوں میں پھیلنے دو
جس کے مٹانے کے لیے یہ تالیفات ہیں تب میں یہ کارروائی کروں گا ورنہ نہیں، جب یہ خط ان کا پہنچا تو
مجھ کو ان کے حال پر رونا آیا کہ یا الہی ان لوگوں کی کہاں تک نوبت پہنچ گئی۔ یہ عجیب تحکم ہے کہ ہمارے
مخالف ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صریح گالیاں دیں۔ طرح طرح کی ناپاک
تہمتیں لگا ویں یہاں تک کہ نعوذ باللہ زنا وڈ کیتی وغیرہ کے بہتان اُس پاک ذات کی نسبت شائع کریں
اور نہایت بُری باتیں آنجناب کے حق میں کہیں۔ اور یہ مولوی ہمیں اس قدر قلم اُٹھانے سے بھی منع
کریں کہ ہم بطریق مدافعت ان کا جواب لکھیں اور اُن کی زہرناک باتوں سے لوگوں کو بچاویں اور
دستخط کرانے کے لیے یہ شرط ٹھہر اویں کہ مخالف جو چاہیں کریں مگر ہم اپنے پیارے رسول کی عزت کے
لیے کچھ بھی غیرت نہ دکھلاویں۔ ہائے افسوس یہ کیسا زمانہ ہے۔ یہی قیامت کی نشانیاں ہیں۔ اگر یہ
مولوی صاحب پہلے ہمارے مخالفوں کو اسلام پر حملہ کرنے سے روکتے اُن کی کتابیں اور رسالے اور
اخبار میں شائع ہونے سے بند کرا دیتے اور پھر ہمیں بھی بند کرنے کے لیے کہتے یا بالمقابل ان سے بھی
بند کرنے کا وعدہ لے لیتے تو ایک بات بھی تھی مگر یہ کسی قسم کا تحکم ہے کہ ہم تو پانچ چھ سال تک جب تک
گورنمنٹ قانون پاس نہ کرے مخالفوں کی گالیاں اور جھوٹے الزام سُن کر ان کے زہرناک اثر روکنے
کے لیے مجاز نہ ہوں مگر وہ لوگ جو چاہیں سو کریں۔
پھر جس حالت میں ہماری کتابوں میں صرف واقعات صحیحہ کا بیان ہے اور تمام مخالفوں کی
کتابیں بیجا افتراؤں سے بھری ہوئی ہیں تو کیا ہماری کتابوں کو شائع ہونے سے روکنا اور اُن کی کتابوں

کے شائع ہونے پر رضا مندی ظاہر کرنا کسی سچے مسلمان کا کام ہے۔ اگر مولوی صاحب آریوں اور
پادریوں کے وکیل بن کر ہماری کتابوں پر کوئی نکتہ چینی کریں اور کوئی افترا ثابت کرنا چاہیں تو ہرگز ان کو
میسر نہ ہو گا مگر ہم آریوں اور پادریوں کے صد ہا افترا ثابت کرتے ہیں۔
اب حاصل کلام یہ کہ اس طرح پر مولوی صاحب موصوف نے ہماری اس کارروائی کو برباد کیا۔
لوگ اس انتظار میں ہوں گے کہ مولوی صاحب کچھ کام کر رہے ہیں ۔ مگر مولوی صاحب کا مطلب
صرف دین کو نقصان پہنچانا تھا اور ہمارے کام میں حرج ڈالنا تھا ۔ اُن کو ہماری کتابوں کے تلف کرنے
کی کیوں فکر پڑ گئی اور مخالفوں کی وہ کروڑہا کتا بیں ان کو بھول گئیں جو گالیوں اور بہتانوں سے بھری
ہوئی ہیں یہ تو ظاہر تھا کہ قانون پاس ہونے سے ایسے لوگوں کی کتابیں خود رڈی ہو جائیں گی جو
خلاف واقعہ باتوں پر مشتمل ہوں گی اور اُن کی اشاعت ایک جرم میں داخل ہو گی۔ انہیں اغراض کے
لیے تو قانون کی حاجت تھی ۔ غرض مولوی محمد حسین صاحب کی حقیقت معلوم ہوگئی ۔ اُن سے یہ کام ہونا
ممکن نہیں اگر ان میں ایک ذرہ اسلام کی خیر خواہی باقی ہے تو چاہیے کہ اپنا استعفا اسی طرح شائع کریں
جس طرح ہم نے شائع کیا تھا اور خدا تعالیٰ سے اس گناہ کی معافی چاہیں جو ناحق فضول گوئی سے چلتے
کام کو روک دیا اور ہم یہ وعدہ نہیں کرتے کہ ضرور قانون کو پاس کرا دیں گے۔ یہ امر تو اللہ تعالیٰ کے
اختیار میں ہے لیکن ہم مولوی صاحب کی طرح فارغ نہیں بیٹھیں گے اور جہاں تک بشری طاقت ہے
اس کام کے لیے کوشش کریں گے۔
اب اے بھائیو ایک دوسرا کام ہے جو میں شروع کرنا چاہتا ہوں ۔ آپ لوگ یقیناً سمجھیں کہ
سرکار انگریزی اس درخت کی طرح ہے جو پھلوں سے لدا ہوا ہو اور ہر ایک شخص جو میوہ چینی کے قواعد کی
رعایت سے اس درخت کی طرف ہاتھ لمبا کرتا ہے تو کوئی نہ کوئی پھل اس کے ہاتھ میں آجاتا ہے۔
ہماری بہت سی مرادیں ہیں جن کا مرجع اور مدار خدائے تعالیٰ نے اس گورنمنٹ کو بنا دیا ہے۔ اور ہم
یقین رکھتے ہیں کہ رفتہ رفتہ وہ ساری مرادیں اس مہربان گورنمنٹ سے ہمیں حاصل ہوں ۔ مگر اس

مقصد کے بعد جو دفعہ ۲۹۸ کی توسیع کے متعلق ہے ایک اور ہمارا مقصد ہے جس کے حصول سے پنجاب
اور ہندوستان کے مسلمانوں کو گورنمنٹ کی عنایات سے وہ عزت ملے گی جس کو وہ مدت دراز سے کھو
چکے ہیں۔ اور اس صورت میں ایک نئی شکر گزاری کے گیت اُن پر واجب ہوں گے اور نہایت خوشی سے
گورنمنٹ کی بقاء دولت اور حکومت کے لیے نعرے ماریں گے۔ وہ مقصد یہ ہے کہ جب سے اس
ملک ہند میں اسلامی سلطنت نے اپنی بنیاد ڈالی تب سے جمعہ کی تعطیل صدہا برسوں سے اس ملک میں
جاری رہی ۔ چنانچہ اس کے آثار باقیہ میں سے یہ بات ہے کہ اب تک بعض ریاستوں میں باوجود ہندو
ہونے کے جمعہ کی تعطیل ریاست کے دفتروں اور عدالتوں میں رہی ہے اور چونکہ گورنمنٹ عالیہ نے
اتوار کی تعطیل کو مقرر کر کے عیسائیوں اور ہندوؤں کو وہ حق دے دیا ہے جو ایک مذہبی دن کے متعلق ان
کو ملنا چاہیے تھا تو پھر مسلمان بھی اس بات کے مستحق ہیں کہ اس مہربان گورنمنٹ سے اپنے حق کا بھی
ادب اور انکسار کے ساتھ مطالبہ کریں۔
بھائیو! آپ خوب جانتے ہو کہ جمعہ اسلام میں صرف ایک عید کا ہی دن نہیں بلکہ وہ تجدید احکام دین
کا بھی ایک خاص روز ہے جس میں مسلمانوں کے کانوں میں اسلام کی پاک وصایا تازہ طور پر پڑتی
ہیں اور بھولے ہوئے مسائل نئے سرے سے کہ یاد دلائے جاتے ہیں ۔ اس دن میں ہر ایک مسلمان
پر فرض ہے کہ مسجد میں حاضر ہوا اور دینی وصایا کو سنے اور اپنے ایمان کو تازہ کرے اور اپنی معلومات کو
بڑھاوے۔ آپ دیکھتے ہیں کہ اس نحوست سے کہ ملازمت پیشہ لوگوں کو جمعہ کے لیے فرصت نہیں ملتی
بہت سی مسجد میں ویران نظر آتی ہیں چونکہ جمعہ مسلمانوں کے لیے دو قسم کے غسل کا دن ہے۔ ایک جسم کا
غسل جس کے بعد سفید پوشاک پہنی جاتی ہے اور ایک دل کا غسل یعنی تو بہ اور استغفار جس کے بعد
لِبَاسُ التَّقوی پہنایا جاتا ہے اس لیے جمعہ میں یہ خاصیت ہے کہ جو شخص اخلاص اور سچی ایمانداری
سے جمعہ کی نماز میں حاضر ہوتا رہے اور ہدایتوں کو سنتا رہے اور گھر میں تو بہ نصوح کا تحفہ ساتھ لاتا رہے
اُس کو دوسرے دنوں میں بھی نماز کی توفیق دی جاتی ہے اور جمعیت باطنی اس کو عطا کی جاتی ہے جس کی
طرف جمعہ کے لفظ میں بھی ایک لطیف اشارہ ہے۔ علاوہ اس کے اس سے مومنوں کا تعارف بڑھتا

ہے۔ بعض کا بعض پر اثر پڑتا ہے۔ نیک اخلاق میں ایک شخص دوسرے کا وارث بن جاتا ہے۔ اور اس
سے زیادہ کیا ہو گا کہ خدا تعالیٰ نے قرآن میں خاص طور پر جمعہ کے لیے تاکید کی ہے بلکہ سورۃ کا نام بھی
سورہ جمعہ رکھ دیا ہے۔ اور احادیث میں جمعہ کے ترک کرنے میں سخت وعید بھی ہے۔ اس لیے ضرورت
ہے کہ ہر ایک مسلمان گورنمنٹ سے اس حق کے طلب کرنے کے لیے اس درخواست پر دستخط کرے جو
اسی غرض سے گورنمنٹ میں بھیجی جائے گی جس کی ایک نقل آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے۔ اور یاد
رکھیں کہ یہ نہایت مبارک کام ہے اور اس کے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہوگا کہ جمعہ کی تعطیل سے نماز کی
طرف مسلمانوں کو ایک خاص توجہ پیدا ہو جائے گی اور کروڑہانے آدمی مساجد میں داخل ہو کر تمام ملک
کی مساجد کو آباد کر دیں گے۔ اسلامی شوکت بھی ظاہر ہوگی اور بہت سے ایسے نیک نتیجے نکلیں گے جن
کی تحریر مبسوط بیان کو چاہتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ہر ایک نیک دل انسان ضرور اس درخواست پر
دستخط کرے گا بجز ایسے شخص کے کہ در حقیقت نا پاک طبع اور مرتدوں کے رنگ میں ہو ۔ خدا تعالیٰ آپ
لوگوں کے دلوں میں القا کرے اور اپنے الہام سے اس بابرکت کام کی طرف توجہ دلاوے۔
اس جگہ مولوی صاحبوں کی خدمت میں خصوصیت کے ساتھ عرض ہے کہ وہ بھی دستخط کرنے سے
ثواب آخرت حاصل کریں۔ یہ فرض کیا کہ ہم اُن کی نظر میں کافر اور بے دین اور اس جہنم کے لائق ہیں
جس کی سزا ابدالآباد اور جس کا عذاب دائمی اور غیر منقطع ہے۔ مگر اپنے اس بے دلیل خیال سے اس نیکی
ا عن ابن مسعود رضی الله عنه ان النبى صلى الله عليه و آله وسلم قال لقوم يتخلفون عن
الجمعة لقد هممت ان امر رجلا يصلّى بالناس ثم احرق على رجال يتخلّفون عن الجمعة
منه
بيوتهم۔
ترجمہ ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے جو جمعہ سے پیچھے رہ
جاتے ہیں۔ فرمایا: ” میں نے ارادہ کیا کہ کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر ان لوگوں کے گھروں کو
ان پر جلا دوں جو جمعے سے پیچھے رہتے ہیں ۔“
(مسند احمد بن حنبل مطبوعه بيروت جلد ۱ صفحه ۴۰۲)

سے محروم نہ رہ جائیں۔ یونہی سمجھ لیں کہ کبھی دین کو خدائے تعالیٰ فاسقوں کے ذریعہ سے بھی مدد دیتا
ہے۔ بالخصوص جبکہ کسی مجبوری سے اس چودھویں صدی کے سر پر جس کی طرف مدت سے آنکھیں لگی
ہوئی تھیں کوئی صالح بحیثیت مجدد مبعوث نہ ہو سکا جو اعلاء کلمہ اسلام کے لیے یہ تمام ضروری کام کرتا تو
ناچار اس صالح کی جگہ ایک فاسق کام کرنے کے لیے کھڑا ہو گیا ہے۔ رہا ان باتوں کا اصل تصفیہ سودہ
جلد دن آئے گا کہ خدائے تعالیٰ آپ فیصلہ کر دے گا ۔ اِسْمَعُوا يَا قَوْمِي وَ اتْرُكُوا لَوْمِي وَ مَا
ادْعُوكُمْ إِلَّا إِلَى السَّدَادِ
الراقم
خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ( پنجاب )
یکم جنوری ۱۸۹۶ء
نوٹ ۔ یہ بات یادر ہے کہ جو صاحب اس درخواست پر دستخط نہیں کریں گے وہ اس حرکت
سے ظاہر کریں گے کہ انہوں نے اس ملک کو دارالحرب قرار دیا ہے۔
مطبوعہ مطبع ضیاء الاسلام قادیان
یہ اشتہار ۳۸۴ کے چار صفحوں پر شائع ہوا ہے )
( تبلیغ رسالت جلد ۵ صفحه ۱ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی