پادری صاحبوں کے لیے ایک عظیم الشان خوشخبری یعنی تفسیر انجیل متی
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پادری صاحبوں کے لئے ایک عظیم الشان خوشخبری یعنی
تفسیر انجیل متی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
یہ بات ظاہر ہے کہ پادری صاحبوں نے لکھوکھا روپیہ اسلام کی نکتہ چینی میں خرچ بھی کیا مگر پھر
بھی نا کام ہی رہے اور بجائے اس کے کہ قرآنی تعلیم میں کوئی عیب نکال سکتے خود محرک اس بات کے
ہوئے کہ تا اس پاک کلام کے انوار اور برکات دنیا پر ظاہر ہوں ۔ اس جگہ یہ بھی سوال ہے کہ کیا
انہوں نے اب تک کوئی انجیل کی خوبی دکھلائی۔ کیا کوئی ایسی تفسیر لکھی جس سے انجیل کے اسرار ظاہر
ہوتے ہوں ۔اس کے جواب میں بافسوس کہنا پڑتا ہے کہ کچھ بھی نہیں۔ جس قدر تفسیروں پر ہمیں نظر
پڑی ہے وہ ایسی مہمل اور بیہودہ ہیں جو ہر یک سطر کے پڑھنے سے ہنسی آتی ہے۔ اور پھر ان کی غفلت
اور جہالت پر ایک کامل غور کے بعد رونا بھی آتا ہے۔ اب چونکہ پادری صاحبان کسی انجیل کی تفسیر ایک
محقق کی طرز پر لکھ نہیں سکے۔ اور ایسی تفسیر کے لیے در حقیقت زمانہ موجودہ تڑپ رہا ہے۔ اور اب تک
ہم عیسائی صاحبوں کا منہ دیکھتے رہے کہ شاید ان کی طرف سے کوئی تفسیر محققانہ طرز سے شائع ہو۔ مگر
اب ان کی موٹی عقلوں اور سطحی خیالوں کا بار بار تجربہ ہو کر ثابت ہو گیا کہ وہ اس لائق ہی نہیں ہیں کہ اور بارتجربہ ہوکر ہوگیا وہ
انجیل کی تفسیر لکھ سکیں۔ اور یقین ہو گیا کہ اُن پر ایسی اُمید رکھنا محض لا حاصل ہے۔ لہذا ہم نے ان کے
حال زار پر رحم کر کے یہ کام اپنے ذمہ لے لیا اور خدائے تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے وہ حقائق اور معانی
ہم پر کھلے کہ جب تک کامل تائید الٰہی کسی شخص کے شامل حال نہ ہو ہرگز ایسے حقائق کسی پر گھل نہیں
سکتے ۔ اور میں اس وقت اس تفسیر مقدس کی زیادہ تعریف لکھنا کچھ ضروری نہیں سمجھتا کیونکہ ہر ایک شخص
چھنے اور شائع ہونے کے بعد خود معلوم کرلے گا کہ کسی پایہ کی تفسیر ہے بعض پادری صاحبوں نے باوجود
نہایت تنگ اور محدود ہونے معلومات کے قرآن شریف کا ترجمہ لکھ کر شائع کیا اور بجز اس کے کچھ نہ
دکھلایا کہ چند مشہور ترجموں میں سے اپنی مرضی کے موافق التقاط کر کے کچھ کچھ دجل اور تلبیس کے طور پر
بھی اس کے ساتھ شامل کر دیا ۔ مگر ظاہر ہے کہ یہ کام نہ کچھ مشکل اور نہ عجیب تھا۔ ہاں اگر اس میں کچھ
عجیب بات تھی تو وہی قدیمی تحریف تھی جو اس قوم کے حصہ میں آگئی ہے۔ مگر عنقریب منصفین معلوم
کریں گے جو ہماری تفسیر انجیل محققانہ طرز پر ہوگی اور دلوں کو ان سچائیوں سے منور کرے گی جو حق کے
طالبوں کی مراد اور مقصود ہیں۔ واضح رہے کہ اس تفسیر کی دنیا کو نہایت ضرورت تھی اور ہزاروں کے دل
اس فیصلہ کے لیے جوش میں تھے کہ اس زمانہ میں کسی تعلیم کو تمام تعلیموں سے اکمل واتم و اعلیٰ وارفع سمجھا
جائے۔ چنانچہ عیسائی بجائے خود اصرار کرتے تھے کہ انجیل کی تعلیم اعلیٰ اور اکمل ہے اور اہل اسلام نہ
اپنے دعوئی سے بلکہ خدا کی پاک کلام کی رُو سے اس بات پر زور دیتے تھے کہ وہ تعلیم جو اعلیٰ اور اکمل دُنیا
میں آئی وہ صرف قرآن شریف ہے مگر عیسائیوں کو اس سچی بات کے سننے کی برداشت نہیں تھی بلکہ جیسا
کہ ہمیشہ جاہلوں اور سفیہوں اور کمبخت جلد بازوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بجائے فکر اور تدبر کے ٹھٹھے
اور ہنسی کی طرف جھک جاتے ہیں یا بے اصل افتراؤں سے کام لیتے ہیں یہی عادت عیسائیوں کی تھی۔
سو ہم نے اس تفسیر کو یکطرفہ طور پر نہیں لکھا بلکہ اس خیال سے کہ اس تقریب پر قرآن اور انجیل کا مقابلہ
اور موازنہ بھی ہو جائے جا بجا انجیلی تعلیم کے مقابل پر قرآنی تعلیم کو دکھلایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ
طرزان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوگی جو انجیل اور قرآن شریف کی تعلیم کو بالمقابل وزن کرنا چاہتے
ہیں۔ اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ نو تعلیم یافتہ لوگ جو زیرک ہیں اس طرز سے سب سے زیادہ فائدہ
اُٹھائیں گے۔ اور میں نے اس تفسیر میں یہ بھی مناسب دیکھا ہے کہ ہمارے سید و مولی حضرت
خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اور یسوع صاحب کے اخلاق کا بھی باہم مقابلہ کیا جائے ۔ کیونکہ اس بارے
میں بھی اکثر عیسائی صاحبوں کو بہت دھوکا لگا ہوا ہے۔ لہذا یہ تمام التزام تفسیر میں کئے گئے ہیں۔ اور یہ
تفسیر محض ان پادری صاحبوں کی امداد کے لیے لکھی گئی ہے کہ جواب تک انجیل کو وہ مرتبہ دیتے ہیں جو
قرآن مجید کو دینا چاہیے تھا۔ مگر ہم اس جگہ پادری فتح مسیح صاحب متعین فتح گڑھ ضلع گورداسپورہ کا
شکر ادا کرنے سے رہ نہیں سکتے ۔ جنہوں نے بڑے اصرار سے اس تفسیر کے لکھنے کے لیے ہمیں آمادہ کیا۔
ہاں اس شکر کے کسی قدر پادری عماد الدین صاحب بھی حصہ دار ہیں جنہوں نے ترجمہ قرآن شریف
کی قدر پادری عماد الدین صاحب بھی حص
لکھ کر ہمیں اس بات کے لیے توجہ دی کہ تاہم ان پر ظاہر کریں کہ تفسیر لکھنا اس کو کہتے ہیں۔ افسوس
که پادری عماد الدین صاحب نے اپنی بے اصل تالیفات میں عمر ہی ضائع کی۔ اب چاہیے کہ اس
تفسیر کو خرید کر کے بہت محبت اور پیار سے پڑھیں ۔ بلکہ ہم پادری ٹھا کر داس صاحب اور پادری
صفدر علی صاحب اور ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب اور پادری طامس ہاول صاحب اور اس تفسیر کے اصل
موجب پادری فتح مسیح صاحب کو بھی صلاح دیتے ہیں کہ وہ ضرور اس تفسیر مقدس کو اس کے چھپنے کے بعد
منگوائیں اور خدائے تعالیٰ سے دعا مانگ کر غور سے پڑھیں کہ وہ بلا شبہ ان کو ایک سچے معلم کی طرح روح
اور راستی کا سبق دے گی اور بہت سی تاریکیوں سے نکال دے گی۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔
۲۶ جنوری ۱۸۹۶ء
المشتهر خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
ید اشتہار کے ایک صفحہ پر درج ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۵ صفحه ۱۳ تا ۱۵)
مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان
اے شیخ بطال محمد حسین بطالوی جو اہل قبلہ کو کافر کہنے سے باز نہیں آتا۔ اب اس تفسیر کے شائع ہونے سے پہلے اسی
انجیل کی تفسیر لکھے تا اس کی علمی اور ایمانی قوت معلوم ہو۔ ورنہ ایسی لیاقت قابل شرم ہے جیسا کہ اس نے عیسائیوں
کے مباحثہ کی نسبت ہمارے پندرہ دن فی البدیہ تقریر پر ہماری ہی باتیں چورا چورا کر ڈھائی برس میں گھر میں بیٹھ کر
نکتہ چینی کا مضمون طیار کیا اور مر مر کر اور دوسروں سے مدد لے کر ہمارے پندرہ دن کی جگہ تمہیں مہینے خرچ کئے ۔ منہ