دو عیسائیوں میں محاکمہ

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دو عیسائیوں میں محاکمہ
انجیل متی ۵ باب میں ہے کہ تم سن چکے ہو کہ کہا گیا۔ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے
دانت۔ پر میں تمہیں کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا ۔ اس تعلیم پر ایک صاحب خیر الدین نام عیسائی
نے ڈرتے ڈرتے اعتراض کیا ہے کہ ایسے احکام اس طبعی قانون خود حفاظتی کے برخلاف ہیں جو جمیع
حیوانات بلکہ پرندوں اور کیڑوں میں بھی نظر آ رہا ہے اور ثابت نہیں ہو سکتا کہ کسی زمانہ میں باستثناء
ذات مسیح کے ان احکام پر کسی شخص نے عمل بھی کیا ہے۔ چنانچہ یہ سوال ان کا نور افشاں ۱۲۰ دسمبر
۱۸۹۵ء میں درج ہو چکا ہے۔ در حقیقت یہ سوال خیر الدین صاحب کا نہایت عمدہ اور کامل اور ناقص
تعلیم کے لیے ایک معیار تھا ۔ مگر افسوس کہ پرچہ نورافشاں ۳ ر جنوری ۱۸۹۶ء میں پادری ٹھاکر داس
صاحب نے اس قابل قدر اور بیش قیمت سوال کا ایسا نکما اور بیہودہ جواب دیا ہے جس سے ایک محقق طبع
انسان کو ضرور ہنسی آئے گی ۔ اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ سوال اور جواب کی کچھ حقیقت محاکمہ
کے طور پر ظاہر کر کے اُن لوگوں کو فائدہ پہنچاؤں جو حقیقی سچائیوں کے بھوکے اور پیاسے ہیں۔
واضح ہو کہ پادری ٹھا کر داس صاحب اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انجیل میں جانی یا مالی ضرر کی
حالت میں ترک مقابلہ کے یہ معنی ہیں کہ ظالم سے انتقام حکومت ہی لیوے آپ مقابلہ نہ کریں۔
مطلب یہ کہ اگر کوئی ظالم کسی جان کو ضر رشدید پہنچا دیوے یا مال کو لے لیوے تو انجیل کا منشاء یہ ہے کہ
بتوسط حاکم چارہ جوئی کی جائے ۔ اب غور سے سوچنا چاہیے کہ انجیل متی کی اصل عبارت جس کے یہ معنی
کئے گئے ہیں یہ ہے کہ تم سن چکے ہو کہ کہا گیا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت پر

میں کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا ۔ اس جگہ غور طلب یہ امر ہے کہ ترک مقابلہ کے کیا معنی ہیں؟ کیا
صرف یہی کہ اگر کوئی ظالم آنکھ پھوڑ دے، یا دانت نکال دے تو بتوسط حکام اس کو سزا دلانی چاہیے۔
خود بخود اس کی آنکھ نہیں پھوڑنی چاہیے اور نہ دانت نکالنا چاہیے۔ اگر یہی معنی ہیں تو تو ریت پر زیادت
کیا ہوگی ۔ کیونکہ توریت بھی تو یہی ہدایت دیتی ہے کہ ظالموں کو قاضیوں کی معرفت سزا ملے۔ خروج ۲۱
باب میں خدا موسیٰ کو کہتا ہے کہ تو جان کے بدلے جان لے اور آنکھ کے بدلے آنکھ، دانت کے بدلے
دانت۔ اور توریت بتلا رہی ہے کہ یہ تمام سزائیں قاضیوں کی تجویز کے موافق عمل میں آویں۔ مگر
پادری ٹھا کر داس صاحب کہتے ہیں کہ انجیل کی تعلیم میں توریت پر یہ زیادت ہے کہ ایک مظلوم حکام کی
معرفت انتقام لیوے۔ یعنی یہودیوں کو تو اختیار تھا کہ ظالم کو بغیر توسط حکام کے خود سزا دے دیں ۔ مگر
انجیل نے قاضیوں اور حاکموں کے سوا کسی کو سزا دینے کے لیے مجاز قرار نہیں دیا۔ گویا قاضیوں کے
عہدے تجویز کرنے والی انجیل ہی ہے۔ توریت میں اس کا کچھ ذکر نہیں ۔ مگر ظاہر ہے کہ ایسا خیال
صریح خلاف واقعہ ہے اور پادری صاحب نے بھی کوئی ایسی آیت توریت کی پیش نہیں کی جس سے یہ
سمجھا جائے کہ توریت ہر ایک کو سزا دینے کا اختیار دیتی ہے۔ بلکہ یہ بات تو ہر ایک توریت پڑھنے
والے کو معلوم ہے کہ توریت کی تمام سزائیں اور حدود قاضیوں کی معرفت عمل میں آتی تھیں۔ اور جرائم
کی پاداش کا توریت میں بھی انتظام تھا کہ قاضیوں کے ذریعہ سے ہر ایک مجرم سزا پاوے۔ اور اگر اس
تقریر سے پادری صاحب کا یہ مطلب ہے کہ گو توریت میں قاضیوں کے ذریعہ سے سزائیں تو ہوتی
تھیں مگر خود حفاظتی کے لیے جس قدر مقابلہ کی ضرورت تھی یہودی لوگ اس مقابلہ کے لیے مجاز تھے۔
اب انجیل میں کمال یہ ہے کہ عیسائی اس مقابلہ کے لیے مجاز نہیں ہیں بلکہ حکم ہے کہ ظالم کا منشاء پورا
ہونے دیں۔ مثلاً اگر کوئی ظالم ایک عیسائی کی آنکھ پھوڑنا چاہے تو عیسائی کو چاہیے کہ بخوشی اس کو
پھوڑ نے دے اور پھر کا نا یا اندھا ہونے کے بعد عدالت میں جا کر نالش کر دے۔ تو ہم نہیں سمجھ سکتے کہ
یہ کس قسم کی اخلاقی تعلیم ہے اور ایسے اخلاق سے نفسانی جذبات پر کس قسم کا اثر پڑے گا۔ بلکہ ایسا انسان
نہایت بد بخت انسان ہے کہ اپنی آنکھ ناحق ضائع کرا کر پھر صبر نہ کر سکا اور اپنی قوت انتقام کو حکام کے
ذریعہ سے ایسے وقت میں عمل میں لایا جو اس کو کچھ نفع نہیں دے سکتا تھا۔ ایسے عیسائی سے تو یہودی ہی

اچھا رہا جس نے خود حفاظتی کو کام میں لا کر اپنی آنکھ کو بچا لیا۔ شاید پادری ٹھا کر داس صاحب یہ کہیں کہ
ترک مقابلہ اس حالت میں ہے جبکہ کوئی شخص تھوڑی تکلیف پہنچانا چاہے لیکن اگر بیچ بیچ آنکھ پھوڑ نے
یا دانت نکالنے کا ارادہ کرے تو پھر خود حفاظتی کے لیے مقابلہ کرنا چاہیے۔ تو یہ خیال پادری صاحب کا
انجیل کی تعلیم کے مخالف ہوگا متی باب ۵ آیت ۳۸ میں صریح یہ عبارت ہے کہ تم سُن چکے ہو کہ کہا گیا
آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت ۔ ۳۹۔ پر میں تمہیں کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا
بلکہ جو تیری دا ہنی گال پر طمانچہ مارے دوسری بھی اس کی طرف پھیر دے۔“ اور ظاہر ہے کہ اگر کسی کے
منہ پر ایک زور آور کے ہاتھ سے ظالمانہ ارادہ سے ایک زور کا طمانچہ لگے تو اس ایک ہی طمانچہ سے
دانت بھی نکل سکتے ہیں۔ اور آنکھ بھی پھوٹ سکتی ہے اور یسوع صاحب فرماتے ہیں کہ ایک گال پر
طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دے تو اس سے ان کا بھی یہی مطلب معلوم ہوتا ہے کہ تا دوسری طرف کے
بھی دانت نکلیں اور آنکھ بھی پھوٹے اور اندھا ہو جائے نہ صرف کا نار ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ دشمن ظالم کا
پر زور طمانچہ مادر مہربان کے طمانچہ کی طرح نہیں ہوگا بلکہ وہ تو ایک ہی طمانچہ سے ایک ہی ضرب سے
دانت بھی نکال ڈالے گا اور آنکھ بھی۔ پس اس تعلیم سے تو یہی ثابت ہوا کہ اگر سچے عیسائی ہو تو دانت
اور آنکھ نکالنے دو اور مقابلہ نہ کرو۔ اور اپنی آنکھ اور دانت کومت بچاؤ۔ سواس وقت وہی اعتراض انجیل
پر ہوگا جو خیر الدین صاحب نے پیش کیا ہے۔ اور اس آیت کا یہ بھی مطلب ہے کہ اگر کوئی ظالم تمہاری
آنکھ نکال دے یا دانت توڑ دے تو یہ کوشش بھی مت کرو کہ اس کی آنکھ بھی پھوڑی جائے یا اس کا دانت
بھی نکال دیا جائے ۔ یعنی نہ آپ انتقام لو اور نہ حکام کے ذریعہ سے انتقام کی خواہش کرو۔ کیونکہ اگر
انتقام ہی لینا ہے تو پھر ایسی تعلیم کو تو ریت پر کیا فوقیت ہے۔ آپ سزا دینا یا حکام سے سزا دلوانا ایک ہی
بات ہے۔ اور اگر کوئی عیسائی کسی ظالم کو حکام کے ذریعہ سے سزا دلائے تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ نام کے ذریعہ سے میرزا اولا
توریت بھی تو ایسے موقعہ پر یہ اجازت نہیں دیتی کہ ایسے مجرم کی شخص مظلوم آپ ہی آنکھ پھوڑ دے یا ر پر یہ دیتی اسے مجرم کی شفت
دانت نکال دے بلکہ ہدایت کرتی ہے کہ ایسا شخص حکام کے ذریعہ سے چارہ جوئی کرے۔ پس اس
صورت میں مسیح کی تعلیم میں کون سی زیادتی ہوئی ۔ یہ تعلیم تو پہلے ہی سے توریت میں موجود تھی ۔
اس جگہ ہم صفائی بیان کے لیے پادری صاحب سے دریافت کرتے ہیں کہ اگر مثلاً کسی موقعہ پر

کوئی ایسا اتفاق ہو جائے کہ جائے کہ کوئی ظالم آپ کی آنکھ پھوڑ دے یا آپ کا ایک دانت کا کا ایک دانت نکال دے تو انجیل کی
رو سے آپ ایسے ظالم سے کس طرح پیش آئیں گے۔ اگر کہو کہ اس وقت ہم بدی کا بدی کے ساتھ
مقابلہ نہیں کریں گے مگر عدالت کے ذریعہ سے انتقام لیں گے تو یہ کارروائی انجیلی تعلیم کا ہرگز منشا
نہیں ہے کیونکہ اگر آنکھ کے بدلے ضرور آنکھ کو پھوڑنا ہے اور کسی قاضی یا حاکم کی طرف رجوع کرنا ہے
تو یہ توریت کی تعلیم ہے جو آپ کے یسوع صاحب کے وجود سے بھی پہلے بنی اسرائیل میں رائج تھی اور
اب بھی کمزور اور ضعیف لوگ کب شریروں کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ وہ بھی تو فوجداری اور مالی مقدمات
میں عدالتوں کی طرف ہی رجوع کرتے ہیں ۔ مگرمتی کے پانچ باب میں جس طرز بیان کو آپ کے
یسوع صاحب نے اختیار کیا ہے یعنی توریت کے احکام پیش کر کے جا بجا کہا ہے کہ اگلوں سے یہ کہا گیا
ہے مگر میں تمہیں یہ کہتا ہوں اس طرز سے صاف طور پر اُن کا یہ مطلب معلوم ہوتا ہے کہ وہ توریت کی
تعلیم سے کچھ علاوہ بیان کرنا چاہتے ہیں۔ پھر اگر مقام متنازعہ فیہ میں توریت سے زیادہ کوئی بات نہیں
بلکہ جیسا کہ ایک یہودی کسی ظالم کے ہاتھ سے ظلم اُٹھا کر عدالت سے چارہ جوئی کرنا چاہتا ہے یہی
انجیل کی بھی تعلیم ہے تو پھر مسیح کا یہ دعوی کہ پہلی کتاب میں تو یہ کہا گیا ہے مگر میں یہ کہتا ہوں محض لغو ٹھہرتا
ہے سوال تو یہ ہے کہ مسیح نے جو توریت کی تعلیم آنکھ کے بدلے آنکھ، دانت کے بدلے دانت بیان کر
کے پھر اپنی ایک نئی تعلیم بتلائی جو اس سے بہتر ہے وہ کیا ہے۔ اب جبکہ نئی تعلیم کوئی بھی ثابت نہ ہوسکی۔
تو یہ کہنا پڑے گا کہ مسیح نے صرف دھوکہ دیا ہے اور پادری ٹھا کر داس صاحب یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان
کے یسوع صاحب کا ظالم کے مقابلہ سے اپنے چیلوں کو منع کرنا صرف چھوٹی چھوٹی باتوں تک محدود
ہے اور کہتے ہیں کہ ترک مقابلہ سے یہ مطلب ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتیں جیسے کہ مثلاً گال پر طمانچہ کھانا
بدلہ لینے کا حل نہیں ہے بلکہ ایسی حالتوں میں برداشت کرنا فرض ہے۔ مگر وہ اپنے اس بیان سے ثابت
کرتے ہیں کہ انجیل کی منشا سے وہ کیسے ناواقف ہیں۔ اے صاحب آپ نے کہاں سے اور کس سے
سُن لیا کہ ظالم کا منہ پر طمانچہ مارنا چھوٹی چھوٹی باتوں میں داخل ہے۔ شاید اب تک آپ نے کسی
زبردست کا طمانچہ نہیں کھایا افسوس کہ موسیٰ کا طمانچہ بھی آپ کو یاد نہ رہا کہ اس کا کیا نتیجہ تھا۔ اگر اس

جگہ طمانچہ سے صرف ایک پیار اور محبت کا طمانچہ ہے جس میں آنکھ یا دانت کے نکلنے کا خطرہ نہیں تو آپ
کے یسوع صاحب ایک نادان اور ژولیدہ زبان ٹھہریں گے جن کا کلام غیر منظم اور پریشان ہے کہ تعلیمی
مقابلہ دکھلانے کے وقت آنکھ اور دانت کے مقابل پر گال کے طمانچہ کا ذکر کرتے ہیں جو محض ایک
بے تعلق امر ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر گال کے طمانچہ میں آنکھ اور دانت کا ذکر کچھ بھی ملحوظ نہیں تو یہ عبارت
سخت بے جوڑ اور منقطع ہوگی ۔ اور سابق اور لاحق کا کچھ بھی باہم ربط نہ ہوگا۔ اگر یسوع صاحب کا وہی
منشاء تھا جو پادری صاحب نے سمجھا ہے تو یوں کہنا چاہیے تھا کہ تم سن چکے ہو کہ آنکھ کے بدلے آنکھ
اور دانت کے بدلے دانت مگر میں تمہیں کہتا ہوں کہ آنکھ اور دانت کے عوض میں تو تم ظالم کا مقابلہ کرو
لیکن اگر کوئی ہلکا ساطمانچہ مارے جس سے نہ آنکھ پھوٹے اور نہ دانت نکلے تو اس کی برداشت کر لو
مگر آپ کے یسوع صاحب نے ایسا نہیں کہا بلکہ انہوں نے تو آنکھ اور دانت کا ذکر کر کے پھر اپنی تعلیم
کی فوقیت دکھلانے کے لیے ایسے عضو کا ذکر کیا جس پر ایک زور کا طمانچہ لگنے سے آنکھ اور دانت دونوں
نکل سکتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ ایک نبی کا کلام بے ربط اور دیوانوں کی طرح نہیں ہونا چاہیے۔ آپ جانتے
ہیں کہ یسوع صاحب کا مدعا تو یہی تھا کہ موسیٰ کی کتاب میں آنکھ نکالنے کی سزا آنکھ لکھی ہے مگر میری
تعلیم اخلاقی صورت میں اس سے بڑھ کر ہے۔ پس اگر یسوع صاحب کے قول کے اس جگہ وہ معنی کئے
جن سے موسیٰ اور یسوع کی تعلیم ایک ہی بن جائے تو پھر اُن کا وہ اصل مقصد جو اخلاف جو اخلاقی تعلیم کا
جائیں جن ۔
زیادہ نمونہ دکھلانا ہے بالکل فوت ہو جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ کی توریت میں کسی جگہ یہ نہیں
لکھا کہ تم ہلکے ہلکے طمانچے کھا کر ان کے عوض بھی طمانچے مارا کرو اور ذرہ ذرہ سی باتوں میں مقدمے
بناؤ۔ بلکہ توریت میں صرف ایسی باتوں کو قانونِ قصاص میں داخل کیا ہے جن کو ایک متوسط العقل آدمی
مواخذہ کے لائق سمجھتا ہے جیسے آنکھ پھوڑ نا ، دانت نکالنا، جان سے مارنا وغیرہ وغیرہ ۔ کیونکہ اگر ایسے
ایسے شدید حملوں کو نہ روکا جائے تو بنی آدم کی زندگی ایک دن بھی ممکن نہیں ۔ یہ نہیں کہ اگر کوئی ذرہ جسم پر انگلی
بھی لگا دے تو اس پر بھی مقابلہ کے طور پر انگلی لگا دینی چاہیے۔ یہ تو وحشیانہ حرکات ہیں اور نبیوں کی تعلیمیں
ایسی رزیلانہ مقابلہ کی ہرگز رغبت نہیں دیتیں کہ جس میں اخلاقی حالت کا بالکل ستیا ناس ہو جائے اور

انسان ان نادان بچوں کی طرح بن جائے تو ذرہ ذرہ سی بات میں ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں لیے
پھر پادری ٹھاکر داس صاحب نے جب دیکھا کہ انجیل کی یکطرفہ تعلیم پر درحقیقت عقل اور
قانون قدرت کا سخت اعتراض ہے تو ناچار ایک غرق ہونے والے کی طرح قرآن شریف کو ہاتھ مارا
ہے تا کوئی سہارا ملے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ قرآن جیسی کتاب میں بھی اس کے یعنی اس انجیل کے
حکم کی تعریف کی گئی ہے۔ اور پھر ایک آیت کا غلط ترجمہ پیش کرتے ہیں کہ اگر بدلہ دو تو اس قدر بدلہ دو
جس قدر تمہیں تکلیف پہنچے اور اگر صبر کرو تو یہ صبر کرنے والوں کے لیے بہتر ہے اور اس آیت سے یہ پہنے اور تو یہ سب لیے؟
نتیجہ نکالنا چاہتے ہیں کہ گویا یہ انجیلی تعلیم کے موافق ہے۔ مگر یہ کچھ تو اُن کی غلطی اور کچھ شرارت بھی
ہے۔ غلطی اس وجہ سے کہ یہ لوگ علم عربیت سے محض ناواقف اور بے بہرہ ہیں۔ اس لیے ان کو کچھ بھی او
استعداد نہیں کہ قرآن کے الفاظ سے اس کے صحیح معنی سمجھ سکیں اور شرارت یہ کہ آیت صریح بتلا رہی ہے
کہ اس میں انجیل کی طرح صرف ایک ہی پہلو در گذر اور عفو پر زور نہیں دیا گیا بلکہ انتقام کو تو حکم کے طور پر
بیان کیا گیا ہے۔ اور عفو کی جگہ صبر کا لفظ ہے جو اس بات پر دلالت کرتا ہے جو سزا دینے میں جلدی نہیں
چاہیے اور عفو کرنے کے لیے کوئی حکم نہیں دیا۔ مگر پھر بھی پادری ٹھا کر داس صاحب نے دانستہ اپنی آنکھ کو بند
کر کے خواہ مخواہ قرآن شریف کی کامل تعلیم کو انجیل کی ناقص اور کمی تعلیم کے ساتھ مشابہت دینا چاہا ہے۔
ے حاشیہ۔ یہ کلمہ کہ قرآن جیسی کتاب میں بھی ایک تحقیر کا کلمہ ہے کہ جو خدائے تعالیٰ کی بزرگ اور مقدس
کتاب کی نسبت پادری صاحب نے استعمال کیا ہے۔ ہمیں بڑا تعجب ہے کہ یہ مردہ پرست قوم اللہ جل شانہ کے
پاک کلاس سے اس قدر کیوں بغض رکھتی ہے۔ منہ
نوٹ یہ بے علمی کی شامت ہے کہ ۱۰ جنوری ۱۸۹۶ء پرچہ نور افشاں میں کسی نادان عیسائی نے اپنے یسوع کو
مصداق قول الْفَقْرُ فَخْرِی کا ٹھہرایا ہے۔ سو انہیں یا درہے کہ فقر قابل تحسین وہ ہے جس میں صاحب فقر کی سخاوت
اور ایثار کا ثبوت ملے یعنی اس کو دنیا دی جائے مگر وہ دنیا کے مال کو دنیا کے محتاجوں کو دے دے جیسا کہ ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کہ لکھوکھہا روپیہ پایا اور محتاجوں کو دے دیا۔ ایک مرتبہ ایک کافر کو اونٹوں اور بکریوں کا پہاڑ بھرا
ہوا بخش دیا۔ آپ کے یسوع کا کسی محتاج کو ایک روٹی دینا بھی ثابت نہیں۔ ، روٹی دینا بھی ثابت نہیں۔ سو یسوع نے دنیا کو نہیں چھوڑا بلکہ دنیا نے
یسوع کو چھوڑا۔ ان کو کب مال ملا جس کو لے کر انہوں نے محتاجوں کو دے دیا۔ وہ تو خود بار بار روتے ہیں کہ میرے لیے
سر رکھنے کی جگہ نہیں ۔ ایسے فقر کے رنگ میں تو دنیا میں ہزار ہا لنگوٹی پوش موجود ہیں جن کو داؤ د نبی نے مور د غضب الہی
قرار دیا ہے۔ اور ایسے فقر کے لیے یہ حدیث ہے۔ اَلفَقْرُ سَوَادُ الْوَجْهِ فِي الدَّارَيْنِ منه

ناظرین یا درکھیں کہ قرآن شریف کی آیت جس کا غلط ترجمہ ٹھا کر داس صاحب نے پیش کیا ہے،
یہ ہے۔ وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوْقِبْتُمْ بِهِ ، وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ
خَيْرٌ لِلصَّبِرِین لے یعنی اگر تم ایزا کے بدلے ایذا دو تو اسی قدر دو جس قدر تم کو ایذا دیا گیا اور اگر تم
صبر کرو تو صبر کرنا ان کے لیے بہتر ہے جو سزا دینے میں دلیر ہیں اور اندازہ اور حد سے گزر جاتے ہیں
اور بد رفتار ہیں یعنی محل اور موقعہ کو شناخت نہیں کر سکتے ۔ لِلصَّابِرِین میں جو صبر کا لفظ ہے اس کے یہ معنی
ہیں کہ بے تحقیق اور بے محل سزادینا اسی وجہ سے آیت میں خدا تعالیٰ نے یہ نہ فرمایا لَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ بلکہ
فرمایا لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّبِرِينَ تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ اس جگہ لفظ صبر کے وہ معنی نہیں جو پہلے
لفظ میں ہیں ۔ اور اگر وہی معنی ہوتے ، تو بجائے لَكُمْ کے لِلصَّابِرِينَ رکھنا بے معنی اور
بلاغت کے برخلاف ہوتا۔ لغت عرب میں جیسا کہ صبر رو کنے کو کہتے ہیں۔ ایسا ہی بیجا دلیری اور
بد رفتاری اور بے تحقیق کسی کام کرنے کو کہتے ہیں۔ اب ناظرین سوچ لیں کہ اس آیت کا صرف
یہ مطلب ہے کہ ہر ایک مومن پر یہ بات فرض کی گئی ہے کہ وہ اسی قدر انتقام لے جس قدر اس کو
دُکھ دیا گیا ہے، لیکن اگر وہ صبر کرے یعنی سزا دینے میں جلدی نہ کرے تو ان لوگوں کے لیے صبر بہتر
ہے جن کی عادت چالا کی اور بد رفتاری اور بد استعمالی ہے یعنی جو لوگ اپنے محل پر سزا نہیں دیتے
بلکہ ایسے لوگوں سے بھی انتقام لیتے ہیں کہ اگر اُن سے احسان کیا جائے تو وہ اصلاح پذیر ہو جائیں
یا سزا دینے میں ایسی جلدی کرتے ہیں کہ بغیر اس کے جو پوری تحقیق اور تفتیش کریں ایک بے گناہ
کو بلا میں گرفتار کر دیتے ہیں۔ اُن کو چاہیے کہ صبر کریں یعنی سزا دینے کی طرف جلدی نہ دوڑیں۔
اول خوب تحقیق اور تفتیش کریں اور خوب سوچ لیں کہ سزا دینے کا محل اور موقعہ بھی ہے یا نہیں۔
پھر اگر موقعہ ہو تو دیں ورنہ رُک جائیں ۔ اور یہ مضمون صرف اسی آیت میں نہیں بیان کیا گیا
بلکہ قرآن شریف کی اور کئی آیتوں میں بھی بیان ہے۔ چنانچہ ایک جگہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے
جَزَؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَی اللہ کے یعنی بدی کی سزا اسی
ا النحل : ۱۲۷
الشورى:

قدر بدی ہے لیکن جو شخص عفو کرے اور ایسی عفو ہو کہ اس سے کوئی اصلاح مقصود ہو تو وہ خدا سے اپنا اجر
پائے گا یعنی بے محل اور بے موقع عفو نہ ہو جس سے کوئی بد نتیجہ نکلے اور کوئی فساد پیدا ہو بلکہ ایسے موقعہ پر
عفو ہو جس سے کسی صلاحیت کی اُمید ہو اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بنی آدم کی طبیعتیں یکساں
واقع نہیں ہوئیں اور گناہ کرنے والوں کی عادتیں اور استعداد میں ایک طور کی نہیں ہوا کرتیں بلکہ بعض تو
سزا کے لائق ہوتے ہیں اور بغیر سزا کے ان کی اصلاح ممکن نہیں اور بعض عفو اور درگذر سے فائدہ
اُٹھاتے ہیں اور سزا دینے سے چڑ کر اور بھی بدی پر مستحکم ہو جاتے ہیں۔ غرض یہ تعلیم وقت اور موقعہ بینی
کی قرآن شریف میں جا بجا پائی جاتی ہے اگر ہم تفصیل سے لکھیں تو ایک بڑا رسالہ بن جاتا ہے۔
دو
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جیسا کہ توریت میں آیا ہے کہ خدا سینا سے آیا اور شعیر سے
طلوع کیا اور فاران سے کے پہاڑ سے ان پر چمکا۔ اسی طرح حقیقی چمک ہر ایک تعلیم کی اسلام سے پیدا
ہوئی ہے۔ خدا کے کام اور خدا کی کلام کا کامل معانقہ قرآن نے ہی کرایا ہے۔ توریت نے سزاؤں پر
زور دیا تھا اور چونکہ انجیل ایسے وقت میں نازل ہوئی جبکہ یہود میں انتقام کشی کی عادتیں اور کینہ اور
بغض حد سے بڑھ گیا تھا اس لیے انجیل میں عفو اور درگذر کی تعلیم ہوئی۔ مگر یہ تعلیم نفس الامر میں عمدہ نہ تھی
بلکہ نظام الہی کی دشمن تھی۔ لہذا حقیقی تعلیم کا تلاش کرنے والا انجیل کی تعلیم پر بہت ہی شک کرے گا اور
ممکن ہے کہ ایسے معلم کو ایک نادان اور سادہ لوح قرار دے۔ چنانچہ یورپ کے محققوں نے ایسا ہی کہا،
مگر یادر ہے کہ اگر چہ انجیل کی تعلیم بالکل نکمی اور سراسر پیچ ہے لیکن حضرت مسیح اس وجہ سے معذور ہیں
کہ انجیل کی تعلیم ایک قانون دائمی اور مستمر کی طرح نہیں تھی بلکہ ایک محدودا یکٹ کی طرح تھی جو محض
مختص المقام اور مختص الزمان اور مختص القوم ہوتا ہے۔ یورپ کے وہ روشن دماغ محقق جنہوں نے یسوع
کو نہایت درجہ کا نادان اور سادہ لوح اور علم و حکمت سے بے بہرہ قرار دیا ہے۔ اگر وہ اس عذر پر اطلاع
ے حاشیہ۔ فاران عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں دو بھاگنے والے اور مصدر اس کا فرار ہے۔ چونکہ حضرت
اسمعیل علیہ السلام اور ان کی والدہ مطہرہ صدیقہ ہاجرہ رضی اللہ عنہا سارہ کی بدخوئی اور ظلم کے ہاتھ سے تنگ آ کر
الہام الہی سے مکہ معظمہ کی زمین میں بھاگ آئے اس لیے اس زمین کا نام فاران ہوا یعنی دو بھاگنے والے۔ منہ

پاتے تو یقین تھا کہ وہ اپنی تحریروں میں کچھ نرمی کرتے لیکن مخلوق پرست لوگوں نے اور بھی اہلِ تحقیق کو
بیزار کیا۔ عزیز و یہ زمانہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ اس زمانہ کے محقق اور آزاد طبیعت ایک مردہ خوار کو ایسا برا
اور قابل لعن و طعن اور حقیر نہیں سمجھتے جیسا کہ ایک مردہ پرست مشرک کو ۔
غرض انجیل کی ناقص اور کمی اور بیہودہ تعلیم اگر چہ اہلِ تحقیق کے نزدیک نہایت ہی بدبو دار اور
قابل نفرت ہے، لیکن چونکہ اُس وقت کے یہود بھی ایک گری ہوئی حالت میں تھے اور خدائے تعالیٰ
جانتا تھا کہ اس تعلیم کو جلد تر نیست و نابود کیا جائے گا ۔ لہذا ایک مختصر زمانہ کے لیے جو چھ سو برس سے ا۔
زیادہ نہ تھا یہ تعلیم یہودیوں کو دی گئی ۔ مگر چونکہ فی الواقع حق اور حکمت پر مبنی نہیں تھی اس لیے
خدائے تعالیٰ کی کامل کتاب نے جلد نزول فرما کر دنیا کو اس بیہودہ تعلیم سے نجات بخشی ۔ یہ بات
نہایت بدیہی اور صاف ہے کہ انسان اس دنیا میں بہت سے قومی لے کر آیا ہے اور تمام حیوانات کے
متفرق قوی کا مجموعہ انسان میں پایا جاتا ہے اس لیے وہ دوسروں کا سردار بنایا گیا۔ پس انسان کی
تکمیل کے لیے وہی تعلیم حقیقی تعلیم ہے جو اس کی تمام قوتوں کی تربیت کرے نہ کہ اور تمام شاخوں
کو کاٹ کر صاف ایک ہی شاخ پر زور ڈال دے۔ تعلیم سے مطلب تو یہ ہے کہ انسان اپنی تمام قوتوں
کو حد اعتدال پر چلا کر حقیقی طور پر انسان بن جائے اور اس کی تمام قوتیں خدا تعالیٰ کے آستانہ پر
کامل عبودیت کے ساتھ سر رکھ دیں اور اپنے اپنے محل اور موقعہ پر چلیں ۔ اور ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ
انسان میں کوئی قوت بُری نہیں ۔ صرف اُن کی بد استعمالی بُری ہے۔ مثلاً حسد کی قوت کو بہت ہی بُراسمجھا
جاتا ہے۔ کیونکہ ایک حاسد دوسرے کی نعمت کا زوال چاہتا ہے اور وہ نعمت اپنے لیے پسند کرتا ہے، لیکن
در حقیقت غور کرنے سے معلوم ہوگا کہ حسد کا اصل مفہوم بُرا نہیں ۔ کیونکہ ۔ کیونکہ اصل مفہوم اس قوت کا جو
بد استعمالی سے بڑی شکل پیدا کر لیتا ہے صرف اس قدر ہے کہ سب سے بڑھ کر آگے قدم رکھے اور اچھی
باتوں میں سب سے سبقت ۔ لے جائے اور پیش قدمی کا ایسا جوش ہو جو کسی کو اپنے برابر دیکھ نہ سکے۔ پس
چونکہ حاسد میں سبقت کرنے کا مادہ جوش مارتا ہے لہذا ایک شخص کو ایک نعمت میں دیکھ کر یہ چاہتا ہے کہ
یہ نعمت میرے لیے ہو اور اس سے دور ہو جائے تا اس طرح پر اس کو سبقت حاصل ہو۔ سو یہ اس پاک

قوت کی بد استعمالی ہے۔ ورنہ مجرد سبقت کا جوش اپنے اندر بُرا نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ لے یعنی خیر اور بھلائی کی ہر ایک قسم میں سبقت کرو اور زور مار کر سب سے آگے
چلو۔ سو جو شخص نیک وسائل سے خیر میں سبقت کرنا چاہتا ہے وہ درحقیقت حسد کے مفہوم کو پاک
صورت میں اپنے اندر رکھتا ہے۔ اسی طرح تمام اخلاق رذیلہ اخلاق فاضلہ کی مسخ شدہ صورتیں ہیں۔
خدا تعالیٰ نے انسان میں تمام نیک قوتیں پیدا کیں۔ پھر بد استعمالی سے وہ بدنما ہو گئیں۔ اسی طرح
انتقام کی قوت بھی درحقیقت بُری نہیں ہے فقط اس کی بد استعمالی بُری ہے۔ اور انجیل نے جو انتظامی
قوت کو بُرا قرار دیا اگر وہ عذر ہمیں یاد نہ ہوتا جو ابھی ہم بھی لکھ چکے ہیں تو ہم ایسی تعلیم کو شیطانی تعلیم
قرار دیتے ۔ مگر اب کیونکر قراردیں کیونکہ خود حضرت مسیح اپنی تعلیم کے علمی اور ناقص ہونے کا اقرار کر کے
اپنے حواریوں کو کہتے ہیں کہ
بہت سی باتیں ہیں کہ ابھی تم اُن کی برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب
فارقلیط آئے گا تو وہ تمام باتیں تمہیں سمجھا دے گا۔“
یہ اشارہ اسی بات کی طرف تھا کہ میری تعلیم علمی اور ناقص ہے اور آنے والا نبی کامل تعلیم لائے
گا۔ عیسائیوں کا یہ عذر بالکل جاہلانہ عذر ہے کہ یہ پیشگوئی اُس روز پوری ہوئی جب حواریوں نے طرح
طرح کی زبانیں بولی تھیں ۔ کیونکہ طرح طرح کی زبانیں بولنا کوئی نئی تعلیم نہیں ہو سکتی ۔ وہ زبانیں تو
عیسائیوں نے محفوظ بھی نہیں رکھیں بولنے کے ساتھ ہی معدوم ہو گئیں ۔ ہاں اگر عیسائیوں کے ہاتھ میں
کوئی ایسی نئی تعلیم ہے جو حضرت مسیح کے اقوال میں نہیں پائی جاتی تو اسے پیش کرنا چاہیے تادیکھا جائے
کہ وہ اس عفو اور درگزر کی تعلیم کو کیونکر بدلاتی ہے۔
اگر عیسائیوں میں انصاف ہوتا تو حضرت مسیح کا اپنی تعلیم کو ناقص قرار دینا اور ایک آنے والے
نبی کی اُمید دلانا ہمارے مولی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی شناخت کے لیے بڑا قرینہ تھا خصوصاً اس
حالت میں کہ خود انجیل کی ناقص تعلیم ایک کامل کتاب کو چاہتی تھی۔ پھر ایک یہ بھی بڑا قرینہ تھا کہ
ا البقرة : ۱۴۹

حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ تم میں ان باتوں کی برداشت نہیں ۔ اس میں صریح اس بات کی طرف اشارہ
کرتے ہیں کہ تمہاری استعداد یں اور تمہاری فطرتیں اس تعلیم کے مخالف پڑی ہیں۔ پھر جبکہ فطرت
میں تبدیلی ممکن نہیں اور نہ حضرت مسیح کے وقت میں وہ فطرتیں مبدل ہوسکیں تو پھر کسی دوسرے وقت
میں ان کی تبدیلی کیونکر ممکن ہے۔ پس یہ صاف اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ وہ تعلیم تمہیں نہیں دی
جائے گی بلکہ تمہاری ذریت اس تعلیم کا زمانہ پائے گی اور ان کو وہ استعداد میں دی جائیں گی جو تمہیں
نہیں دی گئیں ۔ یہ تو ہم نے پادری ٹھا کر د اس صاحب کی نسبت وہ باتیں لکھی ہیں جن کا انصاف کی رُو
سے لکھنا مناسب تھا لیکن خیر الدین صاحب کی یہ غلطی ہے کہ وہ گمان کرتے ہیں کہ یسوع انجیلی تعلیم کا
پابند تھا۔ انہیں سمجھنا چاہیے کہ اگر یسوع اس کی تعلیم کا پابند ہوتا تو فقیہوں فریسیوں کو بد زبانی سے پیش
نہ آتا۔ یسوع کے ہاتھ میں صرف زبان تھی سو خوب چلائی ۔ کسی کوحرامکار کسی کو سانپ کا بچہ کسی کوست
اعتقاد قرار دیا۔ اگر کچھ اختیار ہوتا تو خدا جانے کیا کرتا۔ ہم اُس کے حلم اور عفو کے بغیر امتحان کے کیونکر
قائل ہو جائیں اور کیوں یہ بات وں یہ بات سچ نہیں کہ ستر بی بی از بیچادری کہاں یسوع کو یہ موقعہ ملا کہ وہ یہود
کے سزا دینے پر قادر ہوتا اور پھر در گذر کرتا۔ ہاں یہ اخلاق فاضلہ ہمارے سید و مولی افضل الانبیاء و
خیر الاصفیاء محمد مصطفیٰ خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم میں ثابت ہیں کہ آپ نے جب مکہ والوں پر فتح پائی
جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت ستایا تھا اور صد ہا ناحق کے خون کئے تھے، اور یقین رکھتے
تھے کہ ہم اپنی خونریزیوں کے عوض ٹکڑے ٹکڑے کئے جاویں گے اُن سب کو بخش دیا اور کہا کہ جاؤ میں
نے سب کو آزاد کر دیا۔ عیسائیوں کی اگر نیک قسمت ہے تو اب بھی اس آفتاب صداقت کو شناخت
کریں اور مردہ پرستی سے باز آئیں۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
غلام احمد قادیانی
A
یہ اشتہار کے صفحوں پر درج ہے )
مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان
تبلیغ رسالت جلد ۵ صفحه ۶۶ تا ۷۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی